جماعت احمدیہ ہی رسول کریمﷺ کے مقام کا عرفان رکھتی ہے
سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم), حصہ 2
سيرة النبي متر
346
جلد 4
جب کوئی شخص یہ کہے کہ سب سے بڑا پہلوان گاما ہے تو اس سے یہ بحث شروع کر دینی
چاہئے کہ سب سے بڑا پہلوان تو رستم تھا تم گاما کو سب سے بڑا پہلوان کیوں قرار دیتے
ہو؟ یا سب سے بڑا پہلوان تو غلام تھا تم گاما کو کیوں بڑا کہتے ہو؟ اگر کوئی شخص ایسی
بحث کرے تو ساری دنیا اسے احمق قرار دے گی اور کہے گی کہ یہاں رستم اور گاما کا
مقابلہ کون سا ہو رہا ہے یہاں تو یہ ذکر ہے کہ موجودہ زمانہ میں سب سے بڑا پہلوان
کون سا ہے۔غرض تم ساری دنیا کا چکر لگاؤ ، ساری دنیا کا نہ سہی تم ہندوستان کا ہی چکر
لگا کر دیکھ لو تمہیں گلیوں میں اور بازاروں میں، مدرسوں اور خانقاہوں میں ، چھوٹوں اور
بڑوں میں غرض ہر جگہ اور ہر شہر میں اس قسم کے فقرات بولتے ہوئے لوگ نظر آئیں
گے۔وہ کہیں گے فلاں شخص سب سے بڑا ہے اور سب سے بڑا ہونے سے مراد وہ کبھی
یہ نہیں لیں گے کہ وہ پہلوں اور پچھلوں سب سے بڑا ہے بلکہ سب سے بڑا ہونے سے
یہ مراد لیں گے کہ وہ موجودہ زمانہ میں سب سے بڑا ہے یا ایک خاص دائرہ میں سب
سے بڑا ہے۔تم چلے جاؤ عدالتوں میں تمہیں روزانہ اس قسم کے نظارے دکھائی دیں
گے کہ مجسٹریٹ کے سامنے مقدمہ پیش ہو رہا ہے اور ایک غریب شخص جس کا مقدمہ
عدالت کے سامنے ہے وہ مجسٹریٹ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہا ہے ”خدا دے ہیٹاں
ساڈے تسیں ہی ہو ، یعنی خدا کے نیچے اب آپ ہی ہمارا کام کرنے والے ہیں۔روزانہ زمیندار اور پیشہ ور اس قسم کے فقرات استعمال کرتے ہیں مگر کبھی انہیں کوئی شخص
یہ نہیں کہتا کہ تم دہر یہ ہو گئے یا رسول اللہ ﷺ کی رسالت کا تم نے انکار کر دیا۔پس میں حیران ہوں کہ ادیب کہلانے والے ان محاوروں کو بھی کیوں نہیں سمجھتے جو
جاہل سے جاہل زمیندار روزانہ بولتا ہے اور کوئی اس پر اعتراض نہیں کرتا۔زمیندار
جب یہ فقرہ استعمال کرتا ہے کہ ” خدا دے ہیٹاں ساڈے تسیں ہی ہو تو ”ہیٹاں“ سے
مراد یہ نہیں ہوتی کہ اب خدا کے بعد اسی مجسٹریٹ کا درجہ ہے بلکہ اس سے مراد یہ ہوتی
ہے کہ میرے اس مقدمہ کا یا خدا فیصلہ کر سکتا ہے یا آپ فیصلہ کر سکتے ہیں۔وہاں نہ دین
66
سيرة النبي عمال
347
جلد 4
کا ذکر ہوتا ہے نہ رسول کریم ﷺ کے درجہ کا ذکر ہوتا ہے۔صرف اتنی بات ہوتی ہے کہ
میرے اس مقدمہ میں یا مجسٹریٹ نے فیصلہ کرنا ہے یا خدا نے۔یا اگر گاؤں میں بیٹھ کر
کوئی زمیندار اسی قسم کا فقرہ نمبردار سے کہے تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ میرا فیصلہ اب
خدا کے ہاتھ میں ہے اور اس سے نیچے اتر کر نمبر دار کے ہاتھ میں۔لیکن اگر ان معنوں کو
ملحوظ نہ رکھا جائے اور جب کوئی زمیندار کسی نمبر دار کو کہے کہ ” خدا دے ہیٹاں ساڈے
تیں ہی ہو تو جھٹ پولیس کا کوئی آدمی اسے ہتھکڑی لگا لے اور کہے کہ ہر میجسٹی
شہنشاہ معظم کی بادشاہت کا یہ انکار کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ خدا کے نیچے نہ کوئی بادشاہ
ہے نہ حاکم ، جو ہے یہ نمبردار ہی ہے۔پس یہ ہائی ٹریزن (High Treason) کا مجرم
ہے اسے جیل بھیجنا چاہئے۔تو کیا ساری دنیا اس سپاہی کو پاگل قرار نہیں دے گی ؟ وہ
کہے گی اسے جیل خانہ بھیجنے کی بجائے تمہیں پاگل خانہ بھیجنا چاہئے۔کیونکہ تمہیں سوچنا
چاہئے تھا کہ اس فقرے کا محل کیا ہے اور اس کا مطلب کیا ہے۔الله
پھر میں ان لوگوں کو کہتا ہوں کہ تم اپنے متعلق یہ دعوی کرتے ہو کہ ہمیں
رسول کریم ﷺ سے محبت ہے مگر اس لفاظی کا کیا فائدہ۔تم نے کبھی غور بھی کیا ہے کہ
صلى الله
تمہاری اس محبت میں جو تم رسول کریم علیہ سے رکھتے ہو اور ہماری اس محبت میں جو ہم
صلى الله
رسول کریم ﷺ سے رکھتے ہیں کتنا عظیم الشان فرق ہے اور کتنا بین امتیاز ان دونوں
میں موجود ہے۔میں ایک دفعہ قصور گیا وہاں ایک دوست کا ایک کارخانہ ہے۔وہ مجھے اپنا کارخانہ
دکھانے کیلئے لے گئے۔اُس وقت تک وہ غیر مبائعین سے تعلق رکھتے تھے مگر اب وہ
ہماری جماعت میں شامل ہو چکے ہیں۔اسی اثنا میں قصور کا ایک ہندو نوجوان جو نہایت
ہوشیار اور چلتا پرزہ تھا وہاں آ گیا اور مجھ سے کہنے لگا کہ میرا ایک سوال ہے آپ اس کا
جواب دیں۔میں نے کہا دریافت کیجئے۔وہ کہنے لگا مجھے اس بات کا شوق ہے کہ مختلف
مذاہب کے جو بانی ہیں ان کے حالات زندگی معلوم کروں۔اس وجہ سے مختلف مذا ہر
سيرة النبي علي
348
جلد 4
کے واعظ جب ہمارے شہر میں آتے ہیں تو میں ان کے وعظوں اور تقریروں میں شامل
ہوتا ہوں۔جب کوئی بڑا مولوی آجاتا ہے اور لیکچر دیتا ہے تو میں اس کے لیکچر میں بھی
شامل ہو جاتا ہوں اور جب کوئی عیسائی پادری آجاتا ہے تو اس کا وعظ سننے کیلئے بھی چلا
جاتا ہوں اور جب کوئی ہندو پنڈت آتا ہے تو اس کی تقریر میں بھی چلا جاتا ہوں۔مسلمان واعظوں میں سے مجھے ان کی تقریر کا زیادہ شوق رہتا ہے جو آنحضرت عہ کے
حالات زندگی سنائیں کیونکہ یہ ایک تاریخی مضمون ہے اور ایک غیر مذہب والے کو مذہبی
مضمون سے تاریخی مضمون سے زیادہ دلچسپی ہوسکتی ہے۔لیکن ایک بات میری سمجھ میں
کبھی نہیں آئی اور وہ یہ کہ عیسائی پادری جب وعظ کیلئے کھڑا ہوتا ہے تو وہ یہ بیان کرتا
ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے محبت کی تعلیم دی اور انہوں نے لوگوں کیلئے اپنی جان
قربان کر دی۔ایک ہندو پنڈت کھڑا ہوتا ہے تو وہ بھی حضرت کرشن جی کے فضائل
بیان کرتا اور کہتا ہے کہ انہوں نے دنیا سے جھگڑا اور فساد دور کیا۔حضرت رام چندر کے
متعلق کہتا ہے کہ انہوں نے لوگوں کو یہ یہ سکھ پہنچایا۔ایک سکھ گیانی آتا ہے تو وہ بھی
اپنے گرو کی خوبیاں لوگوں کے سامنے بیان کرتا ہے مگر جب کوئی مسلمان مولوی آتا ہے
اور محمد مے کے فضائل بیان کرنے لگتا ہے تو یہ کہنے لگ جاتا ہے کہ او کالی کملی والے او
زلفاں والے! او کالی کملی والے او زلفاں والے!۔میں اس کی یہ بات سن کر شرم اور
صلى الله
صلى الله
ندامت سے پسینہ پسینہ ہو گیا اور میں نے اُسے کہا یہ مسلمان رسول کریم ع کے فضائل
سے ناواقف ہیں۔اگر یہ لوگ قرآن کریم پڑھیں اور احادیث سے واقفیت رکھیں تو
انہیں معلوم ہو کہ رسول کریم ﷺ کے اخلاق کو کس اعلیٰ رنگ میں بیان کیا گیا ہے۔مگر چونکہ انہوں نے رسول کریم ﷺ کے محاسن پر کبھی غور نہیں کیا اس لئے یہ بڑی
سے بڑی خوبی اور بڑے سے بڑا کمال جو آپ کا بیان کریں گے وہ یہی ہوگا کہ ”او
کالی کملی والے او زلفاں والے“۔غرض یہ لوگ جو رسول کریم ﷺ کی تعریف کرتے
ہیں اس میں ہر شخص شامل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کالی کملی رسول کریم ﷺ کی۔
سيرة النبي عليه
349
جلد 4
صلى الله
صلى الله
فضیلت کا معیار سمجھی ، نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمان فقیروں نے کالی کملی اوڑھ لی اور سمجھ لیا کہ
رسول کریم ﷺ کے تمام کمالات انہیں حاصل ہو گئے۔پھر انہوں نے رسول کریم علی
میں ایک اور حسن یہ دیکھا کہ آپ کی زلفیں لمبی تھیں یہ دیکھ کر مسلمان فقیروں نے بھی
اپنے بال بڑھا لئے اور سمجھ لیا کہ رسول کریم ﷺ کی اتباع ہوگئی اور ہم آپ کے مثیل
بن گئے۔مگر ایک احمدی جب رسول کریم میلے کے اخلاق کو پیش کرے گا تو وہ آپ کے
ان اخلاق کو پیش کرے گا جو ساری دنیا کی کملیوں والوں پر کیا، ساری دنیا کے نبیوں
اور رسولوں پر آپ کی فضیلت ثابت کر دیتے ہیں اور کوئی نہیں ہوتا جو ان تعریفوں میں
رسول کریم اللہ کا مقابلہ کر سکے۔پھر جب یہ لوگ رسول کریم ﷺ کے معجزات بیان کرتے ہیں تو ایسے ایسے معجزات
بیان کرتے ہیں جنہیں سن کر بجائے متاثر ہونے کے لوگ ہنستے ہیں اور پھر جب
ہندوؤں کے سامنے ان قصوں کو رکھا جاتا ہے تو وہ ان سے بھی بڑے بڑے قصے اپنے
بزرگان کے متعلق سنا دیتے ہیں کیونکہ خالی قصوں پر اگر دین کا مدار ہو تو قصے بنانے کوئی
الله
مشکل کام نہیں۔ہمارے ایک عزیز تھے جو احمدی نہیں تھے وہ ایک دفعہ قادیان آئے۔میر محمد اسحق
صاحب اُس وقت چھوٹی عمر کے تھے۔چھوٹی عمر میں انسان دعوئی زیادہ کر لیتا ہے اور
بعض دفعہ جب اسے کوئی نئی دلیل ملتی ہے تو وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اس کے مقابلہ میں
کوئی دشمن نہیں ٹھہر سکتا اور وہ اس بات سے ناواقف ہوتا ہے کہ نہ ماننے والے کئی
راستے نکال لیتے ہیں۔اُن دنوں حقیقۃ الوحی تازہ تازہ چھپی تھی اور چونکہ اس میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنے بہت سے معجزات کا ذکر کیا ہے اس لئے
میر محمد الحق صاحب حقیقۃ الوحی لے کر ان کے پاس چلے گئے۔اُس وقت میر صاحب کی
عمر پندرہ سولہ سال کی تھی۔انہوں نے خیال کیا کہ جونہی میں نے اس کے سامنے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے معجزات بیان کئے وہ احمدیت کی صداقت فوراً
سيرة النبي عمال
350
جلد 4
تسلیم کریں گے۔خیر وہ گئے اور تھوڑی دیر کے بعد واپس آگئے اور مجھے آکر کہنے لگے کہ
میں نے ان کی خوب خبر لی ہے۔وہ ہماری تمام باتیں مان گئے ہیں اور اب وہ بیعت
کرنے کے بالکل قریب ہیں۔میں نے کہا تھوڑی دیر کے بعد آپ پھر ان کے پاس
جائیں گے تو پتہ لگ جائے گا۔چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد جب وہ دوبارہ ان سے ملے
اور مل کر واپس آئے تو کہنے لگے وہ تو عجیب آدمی ہیں۔میری باتیں سن کر تو کہتے رہے
کہ ٹھیک ہے بالکل ٹھیک ہے مگر جب آخر میں میں نے کہا کہ جب تمام باتیں درست
ہیں تو آپ احمدیت کو قبول کر لیجئے تو وہ کہنے لگے میاں ! یہ معمولی ولایت کے کمال ہیں
ان سے کسی کو مامور تھوڑا ہی مانا جاسکتا ہے اور یہ تو ادنی باتیں ہیں۔جو کامل ولی ہوں
وہ تو اس سے بھی بڑے بڑے معجزات دکھا سکتے ہیں۔پھر انہوں نے خود ایک قصہ سنایا۔کہنے لگے تم نے سنا ہوگا کہ مکہ میں تربوز بہت اچھے ہوتے ہیں۔اب قرآن میں لکھا ہے
کہ وہ وادی غَيْرِ ذِي زَرع 11 ہے جب وہ ایسی وادی ہے جس میں کچھ بھی پیدا
نہیں ہوسکتا تو پھر اعلیٰ قسم کے تربوز اتنی کثرت سے کہاں سے آ جاتے ہیں۔سو ہم تمہیں
بتاتے ہیں کہ گدھوں والے مکہ سے طائف جاتے ہیں اور طائف سے بڑے بڑے
کھنگھر اپنے بوروں میں بھر لیتے ہیں جب وہ واپس آتے اور مکہ میں پہنچتے ہیں تو تمام
کھنگھر تربوز بنے ہوئے ہوتے ہیں۔پھر کہنے لگے ہمارے ایک دادا تھے وہ بڑے
بزرگ اور اللہ تعالیٰ کے کامل ولی تھے۔ایک دفعہ وہ بغداد سے جہاز پر سوار ہوئے۔راستہ میں جہاز کہیں گھنٹہ بھر ٹھہرا تو وہ کہنے لگے میں فلاں بزرگ سے مل آؤں۔لوگوں
ہے،
نے انہیں کہا کہ جہاز نے یہاں صرف ایک گھنٹہ ٹھہرنا ہے اور آندھی بھی آئی ہوئی۔آپ نہ جائیں۔مگر وہ کہنے لگے نہیں میں ضرور جاؤں گا اور اگر میں ایک گھنٹہ تک نہ
آؤں تو میرا انتظار نہ کیا جائے اور جہاز بے شک روانہ ہو جائے۔چنانچہ ایک گھنٹہ تک
جہاز کھڑا رہا مگر وہ نہ آئے اور جہاز چل پڑا۔جس وقت جہاز بمبئی پہنچا تو لوگ کیا دیکھتے
ہیں کہ وہی بزرگ ساحل بمبئی پر ٹہل رہے ہیں۔لوگوں نے عرض کیا حضرت آپ
سيرة النبي عمال
351
جلد 4
کہاں؟ کہنے لگے مجھے جب معلوم ہوا کہ جہاز چل پڑا ہے تو میں نے کھڑاواں پہنی اور
بھاگ کر ہمبئی آگیا۔پھر کہنے لگے وہ بزرگ ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ میں جمعہ کے دن
فوت ہوں گا اور میرا جنازہ کشمیر کی شاہی مسجد میں پڑھا جائے گا اور وہیں میں دفن ہوں
گا۔چنانچہ ایک دن جب وہ جمعہ کی نماز پڑھ چکے تو لوگوں سے کہنے لگے بھائیو! ذرا ٹھہر
جانا میں اب فوت ہونے لگا ہوں، مجھے نہلا دھلا کر جانا۔وہ کہنے لگے کہ آپ تو کہا
کرتے تھے کہ میرا کشمیر میں جنازہ ہوگا اور وہیں میں دفن ہوں گا مگر آپ فوت یہیں
ہونے لگے ہیں۔انہوں نے فرمایا تم فکر نہ کرو وہ بھی ہو جائے گا۔چنانچہ انہوں نے کلمہ
پڑھا اور فوت ہو گئے۔لوگوں نے انہیں نہلایا دھلایا اور پھر کفن پہنا کر چار پائی پر
لٹا دیا۔بس جو نبی انہوں نے نعش چار پائی پر رکھی وہ کیا دیکھتے ہیں کہ نعش غائب ہے۔ادھر سرینگر کی جامع مسجد میں جب جمعہ ہو چکا تو امام صاحب نے لوگوں سے کہا بھائیو !
ذرا ٹھہر جانا یہاں ایک بہت بڑے بزرگ کا جنازہ آنے والا ہے۔لوگوں نے کہا یہاں
تو کوئی بزرگ فوت نہیں ہوا۔امام صاحب کہنے لگے ابھی جنازہ پہنچ جاتا ہے۔چنانچہ وہ
مصلی پر بیٹھ گئے اور انہوں نے تھوڑی دیر ہی تسبیح پھیری تھی کہ یکدم ایٹہ سے جو علی گڑھ
کے قریب ہے چار پائی پر جنازہ وہاں آ اترا اور سب نے ان کا جنازہ پڑھ کر انہیں
وہیں دفن کر دیا۔یہ قصہ سنا کر وہ میر محمد الحق صاحب سے کہنے لگے میاں! معجزے تو یہ
ہوتے ہیں۔وہ بھی کیا معجزے ہیں جو مرزا صاحب نے دکھائے۔گو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے معجزات اور ان صاحب کے مذکورہ معجزات کی آپس میں کوئی نسبت
نہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے معجزات تاریخی حیثیت رکھتے ہیں اور وہ
صرف اوہام باطل تھے۔مگر جب تاریخی معجزات سے لوگ یہ سلوک کریں تو ان معجزات
کا کیا حال ہو گا جو رسول کریم ﷺ کے اصلی معجزات کو چھوڑ کر لوگوں نے خود بطور کہانی
کے بنالئے ہیں۔پھر اس قسم کے غیر تاریخی معجزات جب مسلمان مولوی ہندوؤں کے سامنے بیان
الله
سيرة النبي م
352
جلد 4
کرتے ہیں تو وہ اس سے بھی بڑھ کر معجزے بیان کر دیتے ہیں۔چنانچہ ہندو کہتے ہیں
کہ ایک نیل کنٹھ 12 کا بچہ تھا اسے پیدا ہوئے ابھی ایک گھنٹہ ہی گزرا تھا کہ وہ اپنی ماں
سے کہنے گا اماں اماں! مجھے بھوک لگی ہے۔ماں نے کہا کہ میرے پاس تو تمہارے لئے
کچھ نہیں۔وہ کہنے لگا اچھا تو اماں مجھے اجازت دے کہ میں باہر جا کر کچھ کھا پی آؤں۔ماں کہنے لگی تمہیں باہر جانے کی تو میں اجازت دے دیتی ہوں مگر دیکھنا کسی برہمن کو نہ
کھا جانا۔لطیفہ یہ ہے کہ اسے پیدا ہوئے ابھی صرف ایک گھنٹہ گزرا ہے اور ماں کی
ہدایت اسے یہ ہے کہ کسی برہمن کو نہ کھا جانا۔خیر وہ کھانے کی تلاش میں باہر نکلا۔آگے
اُس نے کیا دیکھا کہ ایک بارات آرہی ہے جس میں سینکڑوں ہاتھی ، گھوڑے اور اونٹ
ہیں اور ہزاروں آدمی اس بارات میں شامل ہیں۔ان کے پاس کھانے کا بھی لاکھوں
من سامان ہے۔اس نے یہ دیکھتے ہی سڑک پر اپنی چونچ رکھ دی اور تمام اونٹ،
گھوڑے، ہاتھی اور باراتی کھچے کھچے اُس کے پیٹ میں چلے گئے۔غلطی سے ایک
برہمن بھی وہ کھا گیا۔مگر جب اسے معلوم ہوا کہ ایک برہمن بھی پیٹ میں چلا گیا ہے تو
اس نے پیٹ مروڑ مراڑ کر برہمن کو اُگل دیا اور پھر وہ لاکھوں من کھانا بھی کھا گیا جو
بارات کے ساتھ تھا۔اس کے بعد اسے پیاس لگی تو وہ ایک دریا پر گیا اور اُس پر چونچ
رکھ کر پانی پینا شروع کر دیا اور اتنا پانی پیا کہ آخر وہ دریا سارے کا سارا خشک ہو گیا۔چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ راجپوتانہ میں یہ دریا ہوا کرتا تھا مگر آجکل وہاں ریت ہی ریت
ہے۔اس کے بعد وہ آرام کرنے کیلئے ہمالیہ پہاڑ کی چوٹیوں پر چلا گیا اور سو گیا۔چنانچہ
آج تک وہ ہمالیہ پہاڑ کی چوٹی پر آرام کر رہا ہے۔غرض مسلمانوں کے مولوی اس قسم کی مضحکہ خیز باتیں رسول کریم ﷺ کی طرف
منسوب کرتے اور ایسے معجزات آپ کے بیان کرتے ہیں کہ جن کے مقابلہ میں دشمن
اس سے بھی بڑے بڑے معجزات پیش کر دیتا ہے اور وہ ان کا کوئی جواب نہیں دے
سکتے۔مگر ہم رسول کریم ﷺ کے وہ معجزات بیان کرتے ہیں کہ جنہیں سن کر دشمن کے
سيرة النبي علي
353
جلد 4
منہ پر مہر لگ جاتی ہے اور وہ بات تک نہیں کرسکتا۔جب ہم دشمن کے سامنے کھڑے
ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ محمد ﷺ کا مجزہ یہ ہے کہ جو شخص ان کی غلامی اور اتباع کرتا
ہے خدا تعالیٰ کا تازہ کلام اُس پر اترتا ہے اور زمین و آسمان کا خدا اُس سے ہمکلام ہوتا
ہے۔تو کیا ہے کوئی ہندو جو کہے کہ میں اس سے بڑھ کر اپنے پیشوا کا معجزہ پیش کر سکتا
ہوں؟ یا ہے کوئی عیسائی جو کہے کہ ان کے مسیح کی اتباع سے یہ نعمت انسان کو حاصل
ہو سکتی ہے؟ سب دم بخود ہو جاتے ہیں کیونکہ محمد نے کی غلامی کے سوا یہ نعمت کسی مذہب
میں رہ کر انسان کو نصیب نہیں ہو سکتی۔اسی طرح جب ہم قرآن کریم کے معجزات دنیا
کے سامنے پیش کرتے اور کہتے ہیں کہ دنیا کی تمام پارلیمنٹیں اور دنیا کے تمام فلاسفر اور
دنیا کے تمام مدبر اور عظمند سب مل کر جو تعلیمیں تجویز کر ر ہے اور سینکڑوں سال غور کرنے
کے بعد انہیں لوگوں کی کامیابی کا ذریعہ بتا رہے ہیں وہ ہمارے اُمّی آقا اور سردار کی
اس تعلیم کے مقابلہ میں جو اس نے آج سے تیرہ سو سال پہلے پیش کی اگر رکھی جائیں تو
خاک ہوکر رہ جاتی ہیں۔تو کس طرح وہ عیسائی جو دوسروں پر بڑھ بڑھ کر اعتراض
کر رہے ہوتے ہیں دبک کر بیٹھ جاتے ہیں اور انہیں تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ واقعہ میں
قرآن کریم جس تعلیم کو پیش کرتا ہے وہی تعلیم اصلی اور اعلیٰ ہے۔پھر کس طرح طلاق کے متعلق غیر تو الگ رہے مسلمان بھی بہانے بنانے لگ گئے
تھے اور کہتے تھے کہ اس کی یہ تشریح ہے اور اس کی وہ تشریح ہے۔مگر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے دنیا کو آکر بتایا کہ طلاق بھی ایک ضروری چیز ہے اور جس عورت کو
طلاق دی جائے وہ حسبِ منشا دوسری جگہ شادی کر سکتی ہے۔کیونکہ رسول کریم علی
نے یہ تعلیم دی اور آپ نے جو کچھ کہا وہ بالکل سچ ہے۔لوگوں نے اس بات کو سنا اور
حقارت کی ہنسی ہنسے مگر کس طرح آج ایک زبر دست بادشاہ نے جس کی حکومت پر سورج
غروب نہیں ہوتا اسی مسئلہ میں یورپ کے خیالات کی غلطی ثابت کرنے کیلئے اپنی
بادشاہت چھوڑ دی۔پادریوں نے بھی زور دیا کہ وہ بادشاہت نہ چھوڑے، مدبروں
سيرة النبي علي
354
جلد 4
نے بھی زور لگایا کہ وہ اپنے ارادہ سے باز رہے ، وزراء نے بھی کوشش کی کہ وہ اس
اقدام کو ترک کر دے، پارلیمنٹ کے ممبروں نے بھی چاہا کہ وہ اپنے ارادہ کو عملی جامہ نہ
پہنائے ، ملک نے بھی خواہش کی کہ وہ تاج و تخت کو نہ ٹھکرائے مگر اس نے صاف کہہ دیا
کہ جو ملک یہ کہتا ہے کہ طلاق والی عورت الزام کے نیچے ہے اور اس سے دوبارہ شادی
کرنا پسندیدہ نہیں میں اس کی اس بات کو برداشت نہیں کر سکتا۔میں بادشاہت چھوڑ نی
آسان سمجھتا ہوں مگر اس خیال کو ترک کرنا میرے لئے مشکل ہے کہ مطلقہ عورت کسی
الزام کے نیچے نہیں ہوتی اور اس سے شادی کی جاسکتی ہے۔صلى الله
غرض قرآن کریم کے ایک ایک حرف اور ایک ایک حرکت اور ایک ایک نقطہ کے
نیچے سے ہم نے معارف کے خزانے نکالے اور انہیں دنیا کے سامنے پیش کیا اور محمد
ﷺ کی عزت عالم میں قائم کی۔یہاں تک کہ اسلام کا شدید سے شدید دشمن بھی آج
یہ تسلیم کرنے لگ گیا ہے کہ روحانی میدان میں محمد ہے جیسا پہلوان اور کوئی نہیں ہوا۔پس وہ جنہوں نے رسول کریم ﷺ کی حقیقی شان دنیا میں قائم کی ، وہ جنہوں نے اسلام
کی کچی خدمت کی ، وہ جنہوں نے اسلام کی تعلیم پر عمل کر کے دنیا کو دکھا دیا اور ثابت
کر دیا کہ اسلام کی تمام تعلیمیں قابل عمل ہیں اور انہی پر عمل کرنے میں ہر برکت اور
سعادت ہے ان کے متعلق یہ کہنا کہ وہ اپنے خلیفہ کو رسول کریم ﷺ سے بڑا سمجھتے
ہیں اس سے زیادہ جھوٹ اور اس سے زیادہ غلط بات اور کیا ہو سکتی ہے۔میں ایسے
اخبار نویسوں کو کہتا ہوں کہ مذہبی اختلاف کو جانے دو تم کم از کم انسانیت اور شرافت کا
پاس رکھو اور اسے اپنے ہاتھ سے نہ دو۔ہمارے تمہارے اختلاف بھی ہیں ، لڑائیاں بھی
ہیں ، جھگڑے بھی ہیں مگر ان لڑائیوں اور جھگڑوں میں جھوٹ بولنے سے کیا فائدہ اور
کسی کی طرف وہ عقائد منسوب کرنے سے کیا حاصل جن کو وہ مانتا ہی نہیں۔پھر میں کہتا ہوں کہ اگر وہ سچے دل سے یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے دلوں میں
رسول کریم ﷺ کی ہم سے زیادہ عزت ہے تو میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنے علماء
سيرة النبي علي
355
جلد 4
کو تیار کریں اور تراضی فریقین سے ایک تاریخ مقرر کر کے وہ بھی رسول کریم ﷺ کی
عظمت پر مضامین لکھیں اور ایک مضمون رسول کریم ﷺ کی عظمت پر میں بھی لکھوں گا
پھر دنیا خود بخود دیکھ لے گی کہ ان کے دس ہمیں لکھے ہوئے مضامین میرے ایک مضمون
کے مقابلہ میں کیا حقیقت رکھتے ہیں اور رسول کریم ﷺ کے فضائل اور آپ کے محاسن
میں بیان کرتا ہوں یا وہ مولوی بیان کرتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے
رسول کریم ﷺ کی عظمت پر
کبھی غور ہی نہیں کیا۔ان کا بے شک رسول کریم ﷺ پر
ایمان ہے مگر ان کا ایمان ایمان العجائز سے بڑھ کر نہیں۔یعنی انہوں نے اپنے باپ
دادوں سے جیسا سنا ویسا مان لیا۔یا چونکہ وہ مسلمانوں کے گھروں میں پیدا ہوئے تھے
اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ماننے لگ گئے ورنہ انہوں نے نہ کبھی قرآن
پر غور کیا ہے اور نہ رسول کریم ﷺ کے کلام پر کبھی غور کیا ہے۔اگر ان لوگوں نے قرآن مجید
کو غور سے پڑھا ہوتا تو حضرت مریم علیہا السلام کے متعلق وَاصْطَفْكِ عَلَى نِسَاءِ
العلمينَ اور اسی طرح بنی اسرائیل کے متعلق أَنِّي فَضَّلْتُكُمْ عَلَى الْعَلَمِيْنَ کے
الفاظ پڑھ کر کیوں اس حقیقت کو نہ پہنچ جاتے کہ جب کسی کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ
بعد از خدا اُس کا درجہ ہے تو اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ اپنے زمانہ کے لوگوں پر
صلى
الله
وہ فضیلت رکھتا ہے نہ یہ کہ وہ رسول کریم ہے سے بھی درجہ میں بڑا ہے۔اس کے
مقابلہ میں ہم وہ ہیں جو رسول کریم ﷺ کے ایک ادنیٰ سے ادنی ارشاد پر اپنی جانیں
قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔اور یا تو آج سے تیرہ سو سال پہلے صحابہ نے یہ کہا تھا کہ
يَارَسُولَ الله! آپ ہمیں حکم دیجئے ہم سمندر میں اپنے گھوڑے ڈالنے کیلئے تیار ہیں 13
اور ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں گے اور
پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا
نہ گزرے 14 اور یا یہی فقرے آج ہمارے ہیں۔آج ہم ہی ہی ہیں جو رسول کریم علی ال اس لیے
جھنڈا دنیا کے کونے کونے میں گاڑ رہے ہیں، آج ہم ہی ہیں جو دین کی اشاعت کر
سيرة النبي علي
صلى الله
356
جلد 4
رہے ہیں، آج ہم ہی ہیں جو قرآن کریم کی خدمت کر رہے ہیں اور آج ہم ہی ہیں جو
اسلام کے فضائل اور محاسن دنیا پر ظاہر کر رہے ہیں۔مگر یہ غافل اور سوئے ہوئے
افیونی کروٹ بدلتے ہیں اور آنکھیں کھولے بغیر کہنے لگ جاتے ہیں کہ احمدیوں نے
رسول کریم ﷺ کی ہتک کر دی۔حالانکہ یہ قرآن کریم اور اس کی تعلیم سے غافل ہو کر
لحافوں میں لیٹے ہوئے پڑے ہیں اور ہم پر ایسی حالت میں اعتراض کر رہے ہیں جب
کہ ہمارے سینے دشمنانِ اسلام کے مقابل پر تنے ہوئے ہیں اور جب کہ محمد علے کی
حفاظت کیلئے ہم ان کے اعداء کے نیزوں کو اپنے جسموں پر روک رہے ہیں۔“
:1 درشین فارسی صفحه 112 شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ
(الفضل 27 اگست 1937 ء )
2: ال عمران : 32
3: ال عمران: 43
4 ترمذی ابواب المناقب باب ماجاء في فضل فاطمة صفحه 873 حدیث نمبر 3873
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى میں یہ الفاظ ہیں اَخْبَرَنِي أَنِّي سَيِّدَةُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةَ
5: البقرة: 48
6: ال عمران: 111
7 ابو داؤد كتاب النكاح باب النهي عن تزويج من لم يلد من النساء صفحه 297 حديث نمبر
2050 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى (مفهوما )
8: البقرة : 144
9: الانعام : 88،87
10 : بنی اسرائیل : 37
11: ابراهيم : 38
12 : نیل کنٹھ : ایک پرندہ جس کی گردن اور پر نیلے ہوتے ہیں۔(فیروز اللغات اردو جامع صفحہ 1395
سيرة النبي عمال
357
جلد 4
مطبوعہ فیروز سنز لاہور 2010ء)
صلى الله 13: السيرة النبوية لابن هشام الجزء الاول استيثاق الرسول علية من أمر الانصار
صفحه 675 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى
:14: بخاری کتاب المغازى باب قصة غزوة بدر صفحه 668 حدیث نمبر 3952 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية