بَاب سوم
سیرت النبی ؐ
اخلاق پر مجموعی بحث:-
باب سوم
پیشتر اس کے کہ میں آنحضرت صلی الیم کے اخلاق پاکیزہ کا فرداً فرداً ذکر کروں
ضروری سمجھتا ہوں کہ اس مضمون پر ایک مجموعی حیثیت سے بھی روشنی ڈالوں جس سے
پڑھنے والے کو پہلے ہی سے تنبیہ ہو جائے کہ کس طرح آپ ہر پہلو سے کامل تھے اور اخلاق
کی تمام شاخوں میں آپ دوسروں کی نسبت بہت آگے بڑھے ہوئے تھے۔اس بات کے
مفصل ثبوت کے لئے تو انسان کو احادیث کا مطالعہ کرنا چاہئے کیونکہ جب آپ کا سلوک
صحابہ سے اور ان کا عشق آپ سے دیکھا جائے تو بے اختیار منہ سے نکل جاتا ہے۔احمد مکی مدنی العربی
مرحبا
دل و جاں بادفدایت چیه عجب خوش لقبی
لیکن اس جگہ میں مختصراً یہ بتانا چاہتا ہوں کہ عرب ایک وحشی قوم تھی اور وہ کسی کی
اطاعت کرنا حتی الوسع عار جانتی تھی اور اسی لئے کسی ایک بادشاہ کے ماتحت رہنا انہیں گوارہ
نہ تھا بلکہ قبائل کے سردار عوام سے مشورہ لے کر کام کرتے تھے۔یہاں تک کہ قیصر و کسریٰ کی
حکومتیں ان کے دونوں طرف پھیلی ہوئی تھیں لیکن ان کی وحشت اور آزادی کی محبت کو دیکھ
کر وہ بھی عرب کو فتح کرنے کا خیال نہ کرتی تھیں۔عمر و بن ہند جیسا ز بر دست بادشاہ جس
نے اردگرد کے علاقوں پر بڑا رعب جمایا ہوا تھا وہ بھی بدوی قبائل کو روپیہ وغیرہ سے بمشکل
12
اپنے قابو میں لا سکا اور پھر بھی یہ حالت تھی کہ ذرا ذراسی بات پر وہ اسے صاف جواب دے
دیتے تھے اور اس کے منہ پر کہہ دیتے تھے کہ ہم تیرے نو کر نہیں کہ تیری فرمانبرداری کریں
چنانچہ لکھا ہے کہ عمر و بن ہند نے اپنے سرداروں سے پوچھا کہ کیا کوئی شخص ایسا بھی ہے کہ
جس کی ماں میری ماں کی خدمت کرنے سے عار کرے۔اس کے مصاحبوں نے جواب دیا
کہ ایک شخص عمرو بن کلثوم ہے اور عرب قبیلہ بنی تغلب کا سردار ہے۔اس کی ماں بے شک
آپ کی ماں کی خدمت سے احتراز کرے گی اور اسے اپنے لئے عار سمجھے گی جس پر بادشاہ
نے ایک خط لکھ کر عمرو بن کلثوم کو بلوایا اور لکھا کہ اپنی والدہ کو بھی ساتھ لیتے آنا کیونکہ میری
والدہ اسے دیکھنا چاہتی ہے۔عمرو بن کلثوم اپنی والدہ اور چند اور معزز خواتین کو لے کر اپنے
ہمراہیوں سمیت بادشاہ کے خط کے بموجب حاضر ہو گیا بادشاہ کی والدہ نے حسب مشورہ
اس کی والدہ سے کچھ کام لینا تھا۔دونوں زنان خانہ میں بیٹھی ہوئی تھیں۔والدہ شاہ نے کسی
موقع پر سادگی کے ساتھ کہہ دیا کہ ذرا فلاں قاب مجھے اٹھا دو۔عمر و بن کلثوم کی والدہ لیلی
نے جواب دیا کہ جسے ضرورت ہو خود اٹھا لے۔اس پر والدہ شاہ نے مکہ راصرار کیا لیکن لیلی
نے بجائے اس حکم کی تعمیل کے زور سے نعرہ مارا کہ وَاأَذِلَّاهُ يَا بَنِی تَغْلَب اے بنی تغلب دوڑ و
کہ تمہاری ذلت ہوگئی ہے۔اس آواز کا سنا تھا کہ اس کے بیٹے عمر و بن کلثوم کی آنکھوں میں
تو خون اتر آیا۔بادشاہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا گھبرا اٹھا۔چونکہ اپنے پاس تو کوئی ہتھیار نہ تھا
ادھر ادھر دیکھا۔بادشاہ کی تلوار کھونٹی کے ساتھ لٹک رہی تھی اس کی طرف جھپٹا اور تلوار میان
سے نکال کر ایک ہی وار سے بادشاہ کا سراڑ دیا لیکن اس سے بھی جوش انتقام نہ اترا۔باہر
نکل کر سپاہیوں
کو حکم دیا کہ شاہی مال و متاع لوٹ لو۔بادشاہ کی سپاہ تو غافل تھی اس کے
سنبھلتے سنبھلتے لوٹ لاٹ کر صفایا کر دیا اور اپنے وطن کی طرف چلا آیا۔چنانچہ اپنے ایک
13
قصیدہ میں اس شاعر نے عمرو بن ہند کو مخاطب کر کے اپنے آزاد ہونے کا ذکر یوں کیا ہے :-
الْيَقِينَا
أَبَا هِنْدِ فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْنَا وَأَنْظِرْنَا نُخَبّرگ
اے ابا ہند تو ہمارے معاملہ میں جلدی نہ کر اور ہمیں ڈھیل دے ہم تجھے یقینی بات بتا ئیں گے
بِيْضًا وَنُصْدِرُ هُنَّ حُمْرًا قَدْ رَوِيْنَا
بانا تورد
نُوْرِدُ الرَّايَاتِ
وہ یہ کہ ہم سفید جھنڈوں کے ساتھ جنگ میں جاتے ہیں اور جب واپس آتے ہیں تو وہ جھنڈے خون سے سرخ و سیراب ہوتے ہیں
طِوَالٍ عَصَيْنَا الْمَلِكَ فِيهَا أَنْ نَدِينَا
وَأَيَّامٍ
غُرٍ
اور بہت سے ہمارے مشہور اور دراز معر کے ہیں کہ ہم نے ان میں بادشاہ کی نافرمانی کی تا اس کے مطیع نہ ہو جائیں
وَرِثْنَا الْمَجْدَ قَدْ عَلِمَتْ مَعَدُّ نُطَا
عِنْ دُوْنَهُ حَتَّى يَبِيْنَا
عرب جانتے ہیں کہ ہم بزرگی کے وارث ہیں اپنے شرف کے لئے لڑتے ہیں تا کہ وہ ظاہر ہو جائے
الا
لا يَعْلَمُ الْاقْوَامُ أَنَّا تَضَعُضَعْنَا
وَأَنَّا
قَدْ
نہ سمجھ کہ ہم کمزور اور
ر
کاہل ہو
وَنَيْنَا
گئے ہیں
خبر دار تو ہمیں
أَلَا لَا يَجْهَلَنْ أَحَدٌ عَلَيْنَا فَنَجْهَلَ فَوْقَ جَهْلِ الْجَاهِلِيْنَا
خبردار کوئی ہم پر جہالت سے ظلم نہ کرے ورنہ ہم ظالموں کے ظلم کا سخت بدلہ دیں گے
بِأَيِّ مَشِيئَةٍ عَمْرَو بْنَ هِنْدِ نَكُونُ
تُهَدِّدُنَا
لِقَيْلِكُمْ فِينَا
كنا لا مگ
قَطِينَا
کس وجہ سے عمرو بن ہند تو چاہتا ہے کہ ہم تیرے گورنر کے فرمانبردار ہو جا ئیں
وَنُوْعِدُنَا رُوَيْدًا مَتَى
مَقْتَوِيْنَا
تو ہمیں ڈراتا ہے اور دھمکاتا ہے جانے بھی دے ہم تیری ماں کے خادم کب ہو ئے تھے
فَإِنَّ قَنَاتَنَا يَا عُمْرُو أَغْيَتُ عَلَى الْأَعَدَاءِ قَبْلَكَ اَنْ تَلِيْنَا *
اے عمرو ہمارے نیزوں نے انکار کیا ہے تجھ سے پہلے بھی کہ دشمنوں کے لئے نرم ہو جا ئیں
ان اشعار کو دیکھو کس جوش کے ساتھ وہ بادشاہ کو ڈانٹتا ہے اور اپنی آزادی میں فرق
آتا نہیں دیکھ سکتا۔جو حال بنی تغلب کا ان اشعار سے معلوم ہوتا ہے وہی حال قریبا قریباً
سب عرب کا تھا اور خصوصا قریش مکہ تو کسی کی ماتحتی کو ایک دم کے لئے بھی گوارہ نہیں کر سکتے
سبعہ معلقات قصیده پنجم از عمرو بن کلثوم صفحه ۳۷ تا ۴۴ مطبع سعیدی کراچی نارمحمد سعید اینڈ سنز
14
تھے کیونکہ انہیں کعبہ کی ولایت کی وجہ سے جو حکومت کل قبائل عرب
پر تھی اس کی وجہ سے
ان کے مزاج دوسرے عربوں کی نسبت زیادہ آزاد تھے بلکہ وہ ایک حد تک خود حکومت
کرنے کے عادی تھے اس لئے ان کا کسی شخص کی حکومت کا اقرار کر لینا تو بالکل امر محال تھا
یہ وہ قوم تھی کہ جس میں رسول کریم سالی نے یہ تم کا ظہور ہوا اور پھر ایسے رنگ میں کہ آپ نے ان
کی ایک نہیں دو نہیں تمام رسوم و عادات بلکہ تمام اعتقادات
کا قلع قمع کرنا شروع کیا جس کے
بدلہ میں انکے دلوں میں آپ کی نسبت جو کچھ بغض و کینہ ہوگا وہ آسانی سے سمجھ میں آسکتا ہے۔مگر آپ کے اخلاق
کو دیکھو کہ ایسی آزادقوم باوجود ہزاروں کینوں اور بغضوں کے
جب آپ کے ساتھ ملی ہے اسے اپنے سر پیر کا ہوش نہیں رہا وہ سب خودسری بھول گئی اور
آپ کے عشق میں کچھ ایسی مست ہوئی کہ آزادی کے خیال خواب ہو گئے۔اور یا تو کسی کی
ماتحتی کو برداشت نہ کرتی تھی یا آپ کی غلامی کو فخر سمجنے لگی۔اللہ اللہ ! بڑے بڑے خونخوار اور
وحشی عرب مذہبی جوش سے بھرے ہوئے قومی غیرت سے دیوانہ ہو کر آپ کے خون کے
پیاسے ہو کر آپ کے پاس آتے تھے اور ایسے رام ہوتے تھے کہ آپ ہی کا کلمہ پڑھنے لگ
جاتے۔حضرت عمر جیسا تیز مزاج گھر سے یہ تہیہ کر کے نکلا کہ آج اس مدعی نبوت کا خاتمہ
ہی کر کے آؤں گا۔غصہ سے بھر اہو اتلوار کھینچے ہوئے آپ کے پاس آتا ہے لیکن آپ کی
نرمی اور وقار وسکیت اور اللہ تعالیٰ پر ایمان دیکھ کر آپ
کو قتل تو کیا کرنا تھا خود اپنے نفس کو قتل
کر کے حلقہ بگوشوں میں داخل ہو گیا۔کیا کوئی ایک نظیر بھی دنیا میں ایسی معلوم ہوتی ہے کہ
جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ ایسی آزاد اور خونخوار قوم کو کسی نے ایسا مطیع کیا ہو اور وہ اپنی
آزادی چھوڑ کر غلامی پر آمادہ ہوگئی ہو اور ہر قسم کی فرمانبراری کے نمونے اس نے دکھائے
ہوں۔اگر کوئی ایسی قوم پائی جاتی ہو تو اس کا نشان و پتہ ہمیں بتاؤ تا ہم بھی تو اس کے حالات
15
سے واقف ہوں۔لیکن میں سچ سچ کہتا ہوں کہ کوئی مصلح ایسے وسیع اخلاق لے کر دنیا میں
نہیں آیا جیسا کہ ہمارا آقا سلایا کہ تم اور اس لئے کسی مصلح کی جماعت نے ایسی فدائیت نہیں
دکھائی جیسے ہمارے آنحضرت مصلای سی ایلم کے صحابہ نے چنانچہ بخاری شریف میں صلح حدیبیہ
کے واقعات میں مسور بن مخرمہ کی روایت ہے کہ جب آپ حدیبیہ میں ٹھہرے ہوئے
تھے تو میں نے دیکھا کہ رسول اللہ مایا یہ ہم تھوکتے تھے تو صحابہ اچک کر آپ کا تھوک اپنی
منہ اور ہاتھوں پر مل لیتے تھے اور جب وضو کر نے لگتے تو وضو کے بچے ہوئے پانی کے لینے
کے لئے اس قدر لڑتے کہ گویا ایک دوسرے کو قتل کر دیں گے۔اور جب آپ کوئی حکم دیتے
تھے تو ایک دوسرے کے آگے بڑھ کر اس کی تعمیل کرتے اور جب آپ بولنے لگتے تو سب
اپنی آوازوں کو نیچا کر لیتے اور صحابہ کے اس اخلاص اور محبت کا ان ایلچیوں پر جو گفتگو کے
لئے آئے تھے ایسا اثر پڑا کہ انہوں نے اپنی قوم کو واپس جا کر اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ
آپ کی مخالفت سے باز آجائیں۔اسی طرح بخاری میں لکھا ہے کہ جنگ احد پر جانے کے متعلق جب آپ نے انصار
سے سوال کیا تو سعد بن عبادہ نے آپ کو جواب دیا یا رسول اللہ صلی ہی تم کیا آپ سمجھتے ہیں
کہ ہم حضرت موسیٰ کے ساتھیوں کی طرح کہہ دیں کہ فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَا
ههنا قعدون (المائدہ:۲۵) یعنی تو اور تیرا رب جاؤ اور دونوں دشمنوں سے لڑو ہم تو یہیں بیٹھے
ہیں بلکہ خدا کی قسم ہم تیرے آگے بھی اور پیچھے بھی اور دائیں بھی اور بائیں بھی تیرے
دشمنوں سے مقابلہ کریں گے۔اے چشم بصیرت رکھنے والو! اے فہم دل رکھنے والوخدا را ذرا
اس جواب کا اس جواب سے مقابلہ تو کرو جو حضرت موسی کو ان کی امت نے دیا اور اس عمل
سے بھی مقابلہ کرو جو حواریوں سے حضرت مسیح کے گرفتار ہونے کے وقت سرزد ہوا۔اور پھر
16
بتاؤ کہ کیا اس قربانی اس فدائیت سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ہمارا رسول صلی سیستم ایسے اخلاق
رکھتا تھا کہ جن کی نظیر دنیاوی بادشاہوں میں تو خیر تلاش کرنی ہی فضول ہے دینی بادشا ہوں
یعنی نبیوں میں بھی نہیں مل سکتی۔اور اگر کوئی نبی ایسے اخلاق رکھتا تو ضرور اس کی امت بھی
اس پر اس طرح فدا ہوتی جس طرح آپ پر۔مگر اس اخلاق کے مقابلہ کے ساتھ عربوں کی آزادی کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔اس موقع
پر میں ایک اور نظیر دینی بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ جس سے مردوں کے علاوہ عورتوں کے اخلاص
کا نمونہ بھی ظاہر ہو جائے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جَاءَتْ هِنْدُ بِئْتُ عُتْبَةَ فَقَالَتْ يَارَسُولَ
اللَّهِ مَا كَانَ عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ مِنْ أَهْلِ خِبَاءٍ أَحَبَ إِلَى أَنْ يَذِلُّوْ مِنْ أَهْلِ خِبَائِكَ ثُمَّ مَا أَصْبَحَ الْيَوْمَ
عَلَى ظَهْرِ الْأَرْضِ أَهْلُ خِبَاءٍ أَحَبَّ إِلَى أَنْ يَعِزُّ وَااَهْلِ خِبَائِكَ ( بخاری کتاب المناقب باب ذکر هند
بنت عتبہ یعنی ہند بنت عتبہ آئی اور اس نے حضرت رسول اللہ صلی ای ایم سے عرض کیا کہ یا رسول
الله الا ایک روئے زمین پر کوئی خیمہ والا نہ تھا جس کی نسبت میں آپ سے زیادہ ذلت کی
خواہشمند ہوں اور اب روئے زمین پر کوئی گھر والا نہیں جس کی نسبت میں آپ کے گھر والوں
سے زیادہ عزت کی خواہشمند ہوں۔اس عورت کی طرف دیکھو یا تو وہ بغض تھا یا ایسی فریفتہ
ہوگئی اور اس کی وجہ سوائے ان اخلاق کریمہ اور اس نیکی اور تقویٰ کے کیا تھی جو آپ میں پائے
جاتے تھے۔اللہ تعالیٰ بھی اس کی یہی وجہ بیان فرماتا ہے۔چنانچہ قرآن شریف میں لکھا ہے
فيما رَحْمَةٍ مِنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنتَ فَظًّا غَلِيْنَا الْقَلْبِ لَا نُفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ ( آل عمران :۱۶۰)
غرض کہ ان اخلاق حسنہ کا ایسا نیک اثر پڑا کہ ایک ایک کر کے تمام عرب قبیلے آپ کی
خدمت میں آحاضر ہوئے۔بھلا اس واقعہ کا عمر و بن ہند کے واقعہ سے مقابلہ تو کر کے
دیکھو بہیں تفاوت راه از کجا است تا بکجا “۔17
رسول کریم کے اخلاق حسنہ کے متعلق آپ کی بیوی کی گواہی :-
اس وقت تک تو میں نے آنحضرت کے اخلاق حسنہ کو آپ کے صحابہ کی فدائیت سے
ثابت کیا ہے اب ایک اور طریق سے اس امر پر روشنی ڈالتا ہوں۔آدمی کا سب سے زیادہ
تعلق اپنی بیوی سے ہوتا ہے کیونکہ اس کے پاس روزانہ بہت سا وقت خرچ کرنا پڑتا ہے اور
بہت سی ضر رویات میں اس کے ساتھ مشارکت اختیار کرنی پڑتی ہے اس لئے یہ توممکن ہے
کہ انسان باہر لوگوں کے ساتھ تکلف کے ساتھ نیک اخلاق کے ساتھ پیش آسکے اور ایک
وقت کے لئے اس گند کو چھپالے جو اس کے اندر پوشیدہ ہولیکن یہ بات بالکل ناممکن ہے کہ
کوئی اپنی برائیوں اور بدخلقیوں کو اپنی بیوی سے پوشیدہ رکھ سکے کیونکہ علاوہ ایک دائمی
صحبت اور ہر وقت کے تعلق کے بیوی پر مرد کو کچھ اختیار بھی ہوتا ہے اور اس کی کمزوری سے
فائدہ اٹھا کر وہ اپنی فطری بداخلاقی کا اکثر اوقات اس کے سامنے اظہار کر دیتا ہے۔پس
انسان کے اخلاق کا بہتر سے بہتر گواہ اس کی بیوی ہوتی ہے جس کا تجربہ دوسرے لوگوں کے
تجربہ سے بہت زیادہ صحیح مشاہدات پر مبنی ہوتا ہے۔آنحضرت سالی ایم کے اخلاق کے
متعلق جو گواہی حضرت خدیجہ نے دی ہے وہ آپ صلی یا یہ نیم
کے نیک اخلاق کو ثابت کرنے
کے لئے کافی سے زیادہ ہے اور اس کے بعد کسی زائد شہادت کی ضرورت نہیں رہتی۔حضرت
عائشہ وحی کی ابتداء بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں کہ جب پہلی دفعہ آنحضرت سلی ایلام پر وحی
نازل ہوئی تو آپ بہت گھبرائے اور غار حرا سے گھر کی طرف لوٹے اور آپ کا دل دھڑک رہا
تھا حضرت خدیجہ کے پاس آکر آپ نے فرمایا کہ مجھے کپڑا اوڑھا دو۔جلد کپڑا اوڑھا دو۔جس
پر آپ پر کپڑا ڈالا گیا یہاں تک کہ آپ کا کچھ خوف کم ہوا اور آپ نے سب واقعہ حضرت
خدیجہ کو سنایا اور فرمایا کہ مجھے تو اپنی نسبت کچھ خوف پیدا ہو گیا ہے۔اس بات کو سنکر جو کچھ
18
حضرت خدیجہ نے فرمایا وہ یہ ہے كَلَّا وَ اللهِ مَا يُخْزِیكَ
اللَّهُ أَبَدًا إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَحِمَ وَتَحْمِلْ
الْكَلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُوْمَ وتَقْرِى الضَّيْفَ وَتُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ ( بخاری باب كيف كان بدء
الوحی) یعنی سنو جی میں خدا کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ خدا تجھے بھی ذلیل نہیں کرے گا کیونکہ تو
رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرتا ہے اور کمزوروں کا بوجھ اٹھاتا ہے اور تمام وہ نیک
اخلاق جو دنیا سے معدوم ہو چکے ہیں ان پر عامل ہے۔مہمانوں کی خدمت کرتا ہے اور سچی
مصیبتوں پر لوگوں کی مدد کرتا ہے۔اس کلام کے باقی حصوں پر تو اپنے وقت پر لکھوں گا
سر دست حضرت خدیجہ کی گواہی کو پیش کرتا ہوں جو آپ نے قسم کھا کر دی ہے۔یعنی
تسِبُ الْمَعْدُومَ کی گواہی کو کافی تھی لیکن اپنے خدا کی قسم کے ساتھ مؤکند کر کے بیان فرمایا
ہے کہ رسول اللہ صلیم میں تمام اخلاق حسنہ پائے جاتے ہیں حتی کہ وہ اخلاق بھی جو اس
وقت ملک میں کسی اور آدمی میں نہیں دیکھے جاتے تھے۔یہ گواہی کیسی زبردست اور کیسی صاف اور پھر بیوی کی گواہی اس معاملہ میں جیسا کہ
میں پہلے لکھ آیا ہوں نہایت ہی معتبر ہے۔حضرت خدیجہ فرماتی ہیں کہ کل اخلاق حسنہ جو دنیا
سے معدوم ہو چکے ہیں آپ میں پائے جاتے تھے۔خود رسول کریم ستی سیم کی گواہی اپنے اخلاق کی نسبت :-
حضرت خدیجہ کی گواہی پیش کرنے کے بعد میں خود آنحضرت صلی سیستم کی گواہی اپنی
نیک سیرتی کی نسبت پیش کرتا ہوں۔شاید اس پر بعض لوگ حیران ہوں کہ اپنی نسبت آپ
گواہی کے کیا معنی ہوئے لیکن یہ گواہی رسول کریم صلی ہیں یا تم نے ایسی بے تکلفی سے اور بغیر
پہلے غور کے دی ہے کہ موافق تو الگ رہے مخالف کو بھی اس کے ماننے سے انکار نہیں ہونا
چاہئے۔اس حدیث میں جس میں حضرت خدیجہ کی گواہی کا ذکر ہے آگے چل کر لکھا ہے
19
کہ حضرت خدیجہ آنحضرت سلیم کو اپنے ساتھ اپنے بھائی ورقہ بن نوفل کے پاس لے
گئیں اور انہیں کل حال سنایا انہوں نے سن کر کہا کہ یہ فرشتہ جو آپ پر نازل ہوا ہے یہ وہی
ہے جسے اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ پر نازل فرمایا تھا اور فرمایا کہ يَا لَيْتَنِي فِيهَا جَذَعَالَيَتَنِي
اكُوْنَ حَيًّا اِذْيُخْرِجُكَ قَوْمَكَ فَقَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَ مُخْرِجِيَ هُمْ
( بخاری جلد اول باب كيف كان بدء الوحى) یعنی اے کاش کہ میں اس وقت جو ان و توانا
ہوں۔اے کاش کہ میں اس وقت زندہ ہوں جبکہ تجھے تیری قوم نکال دے گی رسول اللہ نے
سنکر فرمایا کیا وہ مجھے نکال دیں گے؟
اس گفتگو سے اور خصوصا رسول کریم سانیا ایتم کے اس قول سے کہ کیا مجھے میری قوم نکال
دے گی معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا اندر کیسا صاف تھا۔اور جب آپ نے ورقہ بن نوفل سے یہ
بات سنی کہ آپ کو اہل مکہ نکال دیں گے تو آپ کو اس سے سخت حیرت ہوئی کیونکہ آپ اپنے نفس
میں جانتے تھے کہ مجھ میں کچھ عیب نہیں۔اور اگر آپ ذرہ بھر بھی اپنی طبیعت میں تیزی پاتے تو
اس قدر تعجب
کا اظہار نہ فرماتے لیکن ورقہ کی بات سنکر اس پاک فطرت انسان کے منہ سے بے
اختیار نکل گیا کہ ہیں کیا میری قوم مجھے نکال دے گی۔اسے کیا معلوم تھا کہ بعض خبیث الفطرت
ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو ہر نور کی مخالفت کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں۔وہ تو اس بات پر
حیران تھا کہ اس پاک زندگی اور اس درد مند دل کے باوجود میری قوم مجھے کیوں کر نکال دے گی۔اخلاق حمیدہ کی تفصیل :-
اخلاق پر ایک مجملاً بحث کرنے کے بعد اب میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے آنحضرت
سی ایم کے اخلاق کا تفصیلاً بیان کرنا چاہتا ہوں لیکن پیشتر اس کے کہ میں فرڈ افرداً آپ
کے اخلاق کا بیان کروں ان کی تقسیم کر دینا ضروری سمجھتا ہوں تا کہ اس تقسیم کو مد نظر رکھ کر
20
ناظرین پر یہ بات پوری طرح عیاں ہو جاوے کہ تمام کے تمام شعبہ ہائے اخلاق میں آپ
کمال
کو پہنچ گئے تھے اور ہر حصہ زندگی میں آپ کے اخلاق اپنا جلوہ دکھا رہے تھے اور کوئی
صنف خوبی کی باقی نہ رہی تھی جس میں آپ نے دوسرے تمام انسانوں کو اپنے پیچھے نہیں
چھوڑ دیا۔میں نے جہاں تک غور کیا ہے انسان تعلقات تین طرح کے ہوتے ہیں۔سب
سے پہلا تعلق تو اس کا خدا سے ہوتا ہے کیونکہ وہ اس کا خالق و رازق ہے۔اس کے فضل کے
بغیر اس کا ایک دم آرام سے نہیں گزر سکتا بلکہ آرام تو الگ رہا اس کی زندگی ہی محال
ہے۔اس کے احسانات کی کوئی حد نہیں ہر ایک لمحہ میں اس کے فضلوں کی بارش ہم پر ہو رہی
ہے۔کمزور سے کمزور ضعیف سے ضعیف حالت سے اس نے ہمیں اس حد کو پہنچایا ہے اور
عقل و خرد بخش کر کل مخلوقات پر فضیلت بخشی ہے اس لئے اگر اس کے ساتھ ہمارے
تعلقات درست نہ ہوں۔اگر ہمارے اخلاق تعلق باللہ میں ادنیٰ ہوں اور اس کے
احسانات کو ہم فراموش کر دیں تو ہم سے زیادہ کوئی ذلیل نہیں۔خالق کے بعد ہمارا تعلق
مخلوق سے ہے کہ ان میں بھی کوئی ہمارا محسن ہے، کوئی ہمارا معلم ہے، کوئی ہمارا مہربان
ہے، کوئی درد خواہ ہے، کوئی ہمارے آرام و آسائش میں کوشاں ہے، کوئی ہماری محبت اور توجہ
کا محتاج ہے، کوئی اپنی کمزوریوں اور اپنی گری ہوئی حالت اور اپنے ہمسفروں سے پیچھے رہ
جانے کی وجہ سے ہم سے نصرت و مدد کا متمنی ہے۔غرضیکہ ہزاروں طریق سے ہزاروں
آدمی ہم سے متعلق ہیں اور اگر ہمارے معاملات ان سے درست نہ ہوں اگر ان سے بدخلقی
سے پیش آئیں تب بھی دنیا کا امن و امان جاتا رہتا ہے اور فساد بغاوت میں ترقی ہوتی ہے
پس اگر ہمارے اخلاق مخلوق سے درست نہ ہوں تو ہم ایک ڈاکو کی طرح ہیں جو دنیا سے اس
کے امن و آرام کا متاع لوقا اور غارت کرتا ہے۔21
تیسرا تعلق ہمارا خود اپنے نفس سے ہے کہ یہ بھی ہماری بہت سی تو جہات
کا محتاج ہے
اور جس طرح ہمارا خالق سے منہ موڑنا یا مخلوق سے بد اخلاقی سے پیش آنا نہایت مضر اور
محرب امن ہے اسی طرح ہمارا اپنے نفس سے بدسلوکی کرنا اور اخلاق رذیلہ سے پیش آنا
نہایت خطر ناک اور باعث فساد ہے۔پس وہی انسان کا مل ہوسکتا ہے کہ جو ان تینوں
معاملات میں کامل ہو اور ان اصناف میں سے ایک صنف میں بھی کمزوری نہ دکھلائے۔اگر ان تینوں اقسام اخلاق کو مدنظر رکھ کر دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ اکثر انسان جو
اخلاق میں کامل سمجھے جاتے ہیں بہت سی کمزوریاں رکھتے ہیں۔اور اگر ایک قسم کے اخلاق
میں انہیں کمال حاصل ہے تو دوسری قسم میں انہیں کوئی دسترس نہیں۔ہاں
اللہ تعالیٰ کے
پیاروں اور پاک بندوں کا گروہ ہی نکلے گا کہ جو ان تینوں اقسام اخلاق میں کمال رکھتا ہے
اور کسی خوبی کو اس نے ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔اور جب آپ رسول کریم صلی ایتم کے
اخلاق کا مطالعہ غور سے کریں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ وہ تمام صاحب کمال لوگوں کے
سردار تھے اور باوجود اس کے کہ دنیا میں بہت سے صاحب کمال لوگ گزرے ہیں لیکن جس
رنگ میں آپ رنگین تھے اس کے سامنے سب کے رنگ پھیکے پڑ جاتے ہیں اور جن خوبیوں
کے آپ جامع تھے ان
کا عشر عشیر بھی کسی اور انسان میں نہیں پایا جاتا ہے
عجب نوریست در جان محمد عجب لعلیست در کان محمد
ندانم هیچ نفسے در دو عالم که دارد شوکت وشان محمد
ہم اس بات سے قطعا منکر نہیں ہیں کہ آپ کے پہلے بھی اور آپ کے بعد بھی بڑے
بڑے صاحب کمال پیدا ہوئے ہیں لیکن اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ان کی مثال اور
آنحضرت صلی یا یتیم کی مثال دیئے اور سورج کی ہے اور سمندر اور دریا کی ہے کیونکہ وہ دلربا
22
یکتا ان تمام خوبیوں کا جامع تھا جو مختلف اوقات میں مختلف صاحب کمال لوگوں نے حاصل
کیں۔آپ نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے احکام کی اطاعت میں ایسا محوکر
دیا تھا کہ دنیا میں اس کے روشن مظہر ہو گئے تھے اور وہ تَخَلَّقَوْا بِأَخْلَاقِ اللہ کہنے والا انسان
خود اس قول کا کامل نمونہ تھا
زاں نمط شد محو دلبر کز کمال استحاد پیکر اوشد سراسر صورت رب رحیم
بوئے محبوب
حقیقی میدمدزاں روئے پاک ذات حقانی صفاتش مظہر ذات قدیم
میں ان تینوں اقسام اخلاق میں سے پہلے تو اس کے اخلاق حسنہ میں سے وہ حصہ
بیان کروں گا کہ جس سے آپ کا تعلق باللہ بدرجہ کمال ثابت ہوتا ہے۔پھر وہ جس سے آپ
کے نفس کی پاکیزگی اور کمال ثابت ہوتا ہے۔اور آخر میں وہ حصہ جس سے مخلوق سے آپ
سے تعلق کی کیفیت کھلتی ہے۔23