بَاب سوم
سیرت النبی ؐ, حصہ 2
اخلاص
بالله - خشیت الہی
آپ کی ایک دعا:-
آپ کی خشیت الہی کا ثبوت ایک دعا سے خوب ملتا ہے۔انسان جس وقت لوگوں سے
جدا ہو کر دعا مانگتا ہے تو اس وقت اسے کسی بناوٹ کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس وقت
کے خیالات اگر کسی طرح معلوم ہو جائیں تو وہ اس کے سچے خیالات ہوں گے کیوں کہ وہ
ان خیالات کا اظہار تخلیہ میں کرتا ہے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی آیتم نماز
میں یہ دعا مانگا کرتے تھے اللَّهُمَّ إِنِّي اَعْوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ فِتْنَةِ
الْمَسِيحِ الدَّجَالِ وَاَعُوْذُبِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَفِتْنَةِ الْمَمَاتِ اللَّهُمَّ إِنِّىٰ أَعْوذُ بِكَ مِنَ الْمَأْثَمِ
وَالْمَغْرَمِ فَقَالَ لَهُ قَائِلُ مَا اكْثَرُ مَا تَسْتَعِيذُ مِنَ الْمَغْرَمِ فَقَالَ إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا غَرِمَ حَدَّثَ فَكَذَبَ
وَعَدَ فَاخْلَفَ ( بخاری کتاب الصلاۃ باب الدعاء قبل السلام) اے میرے خدا میں تیری ہی پناہ مانگتا
ہوں قبر کے عذاب سے اور میں پناہ مانگتا ہوں مسیح الدجال کے فتنہ سے اور میں تیری پناہ
مانگتا ہوں زندگی اور موت کے فتنوں سے اے میرے رب میں پناہ مانگتا ہوں گنا ہوں
سے اور قرضہ سے اس دعا کو سنکر ایک شخص نے پوچھا کہ آپ قرضہ سے اس قدر کیوں پناہ
مانگتے ہیں۔فرمایا کہ جب انسان قرضدار ہو جاتا ہے تو بات کرتے وقت جھوٹ بول جاتا
ہے اور وعدہ کر کے اس کے خلاف کرتا ہے۔کیسی پاک دعا ہے آپ کے اندرونہ پر کیسی
روشنی ڈالتی ہے اور اس سے کیسا کھلا کھلا ظاہر ہو جاتا ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ سے کیسے خائف
تھے۔کس طرح اس کے حضور گرتے اور گناہوں سے بچنے کی کوشش کرتے پھر اسی سے
عرض کرتے کہ مجھ سے تو کچھ نہیں ہوسکتا تو خود ہی فضل کر۔24
خدا تعالیٰ کے غناء سے خوف :-
بڑوں اور چھوٹوں میں کیا فرق ہوتا ہے جن کے پاس کچھ ہوتا ہے وہ کیسے منکسر المزاج
ہوتے ہیں۔آنحضرت سی سی ایم جیسے انسان اور ختم نبوت کا دعوی، قرآن شریف جیسی کتاب
اتر رہی ہے۔نصرت الہی کی وہ بھر مار ہے کہ دشمن و دوست حیران ہیں۔ہر گھڑی پیار و محبت
کے اظہار ہورہے ہیں۔حتی کہ بارگاہ خداوندی سے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهِ فَاتَّبِعُونِي
يُحببكُمُ الله ( آل عمران : ۳۲) کا حکم جاری ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ آپ کی شان میں فرماتا ہے
کہ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِثْمَايُبَايِعُونَ الله (الفتح: 1) اور اسی طرح ارشاد ہوتا ہے کہ دنا
فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ آدَنی ( انجم:۱۰) لیکن خشیت الہی کا یہ حال ہے کہ آپ فرماتے
ہیں واللهِ مَا أَدْرِى وَانَا رَسُولُ اللهِ مَا يُفْعَلُ في خدا کی قسم میں نہیں جانتا با وجود اس کے
کہ میں خدا کا رسول ہوں کہ میرے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا۔سچ ہے کہ جسے جتنا قرب
شاہی نصیب ہوتا ہے اسی طرح وہ خائف بھی زیادہ ہوتا ہے۔ادھر تو اس بادشاہ دو جہاں کا
اللہ تعالیٰ کی خشیت میں یہ کمال تھا ادھر ہم آجکل فقراء کو دیکھتے ہیں کہ ذرا کوئی بات ہوئی اور
کہتے ہیں کہ الٹا دوں طبقہ زمین و آسمان۔ایک ہاتھ میں سوٹا اور ایک ہاتھ میں کشکول گدائی
لئے پھرتے ہیں۔بدن پر ہندو فقیروں کی طرح راکھ ملی ہوئی ہوتی ہے معرفت الہی سے
بالکل بے بہرہ ہوتے ہیں۔قرآن شریف پر عمل تو الگ رہا ایک آیت بھی پڑھ نہیں سکتے دعا
وی دیکھو تو کہو کہ نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ سب کا روبار خدائی انہیں سپر دکر کے آپ علیحدہ ہو گیا ہے
یہ تو جہلاء کا گروہ ہے پیروں کی بھی ایسی ہی حالت ہے بعض تو فقط اپنی بہشت تو الگ رہی
اپنے دستخطی رقعوں پر دوسروں
کو بھی بہشت دلاتے ہیں اللہ تعالیٰ ہی انکی حالت پر رحم کرے
اور ہمیں اس پاک رسول کی اطاعت کی توفیق دے کہ اس کے بغیر نجات نہیں۔25
بدر کا واقعہ:-
بدر کے موقع پر آنحضرت سال ایتم سے جو ظہور میں آیا وہ بھی چشم بصیرت رکھنے والوں
کی آنکھوں کو خیرہ کرنے کیلئے کافی ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے دل میں اللہ
تعالیٰ کا کس قدر خوف تھا۔جنگ بدر کے موقع پر جبکہ دشمن کے مقابلہ میں آپ اپنے جاں
شار بہاروں کو لے کر پڑے ہوئے تھے۔تائید الہی کے آثار ظاہر تھے کفار نے اپنے قدم
جمانے کیلئے پختہ زمین پر ڈیرے لگائے تھے اور مسلمانوں کے لئے ریت کی جگہ چھوڑی تھی
لیکن خدا نے بارش بھیج کر کفار کے خیمہ گاہ میں کیچڑ ہی کیچڑ کر دیا اور مسلمانوں کی جائے قیام
مضبوط ہو گئی۔اس طرح اور بھی تائیدات سماوی ظاہر ہورہی تھیں لیکن باوجود اس کے اللہ
تعالیٰ کا خوف آنحضرت صلی شیا کی یتیم کے دل پر ایسا غالب تھا کہ سب وعدوں اور نشانات کے
باوجود اس کے غناء کو دیکھ کر گھبراتے تھے اور بیتاب ہو کر اس کے حضور میں دعا فرماتے تھے
کہ مسلمانوں
کو فتح دے۔چنانچہ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي قُبَةِ اللَّهُمْ إِلَىٰ أَنْشُدُكَ عَهَدَكَ وَوَعْدَكَ اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ لَمْ تُعْبَدُ بَعْدَ الْيَوْمِ
فَأَخَذَا أَبُو بَكْرِ بِيَدِهِ فَقَالَ حَسْبُكَ يَارَسُوْلَ اللهِ فَقَدْ اَلْحَحْتَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَهُوَ فِي الدِّرْعِ
فَخَرَجَ وَهُوَ يَقُوْلُ سَيَهْزَمُ الْجَمْعَ وَيُوَ لُوْنَ الدُّبَرَ بَلِ السَّاعَةَ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ اَدهَى وَأَمَرُّ
( بخاری کتاب الجھاد باب ما قيل في درع النبی صلی الله علیه وسلم) نبی کریم جنگ بدر میں ایک گول
خیمہ میں تھے اور فرماتے تھے کہ اے میرے خدا میں تجھے تیرے عہد اور وعدے یاد دلاتا
ہوں اور ان کے ایفاء کا طالب ہوں۔اے میرے رب اگر تو ہی (مسلمانوں کی
تباہی ) چاہتا ہے تو آج کے بعد تیری عبادت کرنے والا کوئی نہ رہے گا۔اس پر حضرت ابوبکر
نے آپ
کا ہاتھ پکڑ لیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ بس کیجئے آپ نے تو اپنے رب سے دعا
26
کرنے میں حد کر دی رسول کریم سنایا کہ تم نے اس وقت زرہ پہنی ہوئی تھی آپ خیمہ سے باہر
نکل آئے اور فر ما یا کہ ابھی ان لشکروں کو شکست ہو جائے گی اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں
گے بلکہ یہ وقت ان کے انجام کا وقت ہے اور یہ وقت ان لوگوں کے لئے نہایت سخت اور
کڑوا ہے۔اللہ اللہ ! خوف خدا کا ایسا تھا کہ باوجو د وعدوں کے اس کے غناء کا خیال تھا لیکن
یقین بھی ایسا تھا کہ جب حضرت ابوبکر نے عرض کی تو بآواز بلند سنا دیا کہ میں ڈرتا نہیں بلکہ
خدا کی طرف سے مجھے علم ہو چکا ہے کہ دشمن شکست کھا کر ذلیل وخوار ہوگا اور آئمۃ الکفر یہیں
مارے جائیں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔جس جگہ پر عذاب آچکا ہو وہاں آپ نہ ٹھہر تے۔رسول کریم صلی ا یہ تم اللہ تعالی سے
اس قدر خائف تھے اور اس کا تقویٰ آپ کے دل میں ایسا مستولی تھا کہ نہ صرف آپ ایسے
افعال سے محفوظ تھے کہ جن سے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا خوف ہو اور نہ صرف لوگوں کو ایسے
افعال میں مبتلا ہونے سے روکتے تھے بلکہ آپ ان مقامات میں ٹھہر نا برداشت نہ کرتے
تھے جس جگہ کسی قوم پر عذاب آچکا ہو۔اور ان واقعات کو یاد کر کے ان افعال کو آنکھوں
کے سامنے لا کر جن کی وجہ سے وہ عذاب نازل ہوئے آپ اس قدر غضب الہی سے خوف
کرتے کہ اس جگہ کا پانی تک استعمال کرنا آپ مگر وہ جانتے چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمر
فرماتے ہیں لَمَّا نَزَلَ الْحِجْرَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ أَمَرَهُمْ أَنْ لَا يَشْرَبُوْا مِنْ بِثْرِهَا وَلَا يَسْتَقْوْا مِنْهَا
فَقَالُوْ اقَدْ عَجَنَا مِنْهَا وَاسْتَقَيْنَا فَاَ مَرَ هُمْ أَنْ يَطْرَ حُوْ اذْلِكَ الْعَجِيْنَ وَيُهْرِيْقُوْاذْلِكَ
الْمَاء۔( بخاری کتاب بدء الخلق باب قول الله تعالى عز وجل والى ثمو دا خاهم صالحا) جب آنحضرت
ا السلام غزوہ تبوک کے موقع پر مقام حجر پر اترے آپ نے صحابہ کو حکم دیا کہ اس کنویں سے
پانی نہ پئیں اور نہ پانی بھریں یہ حکم سن کر صحابہ نے جواب دیا کہ ہم نے اس پانی سے آٹا گوند لیا
27
ہے اور پانی بھر لیا ہے آپ نے حکم دیا کہ اس آٹے کو پھینک دو اور اس پانی کو بہا دو۔اس
خوف الہی کو دیکھو اور دنیا کے سب راستبازوں کی زندگیوں کا اس پاک نبی کی زندگی سے
مقابلہ کرو کہ اس میں خوف الہی کس قدر زیادہ تھا۔آپ ملتی کہ تم اپنے اعمال پر بھروسہ نہ کرتے :-
پہلے میں ذکر کر چکا ہوں کہ آنحضرت سلیلایی تم اپنی نسبت فرماتے تھے کہ وَمَا أَدْرِي مَا
يَفْعَلُ ہی میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا۔اس سے بھی بڑھ کر یہ بات ہے کہ
آپ کبھی اس بات کا دعوی نہ کرتے کہ اپنے اعمال کے زور سے جنت کے وارث بن جائیں
گے بلکہ ہمیشہ یہی تعلیم دیتے کہ خدا کے فضل سے جو کچھ ملے گا ملے گا اور اپنی نسبت بھی یہی
فرماتے کہ میری نجات بھی خدا کے ہی فضل سے ہوگی۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے
کہ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَنْ يُدْخِلَ اَحَدًا عَمَلُهُ الْجَنَّةَ قَالُوْ وَلَا أَنْتَ
يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَ نِيَ اللَّهُ بِفَضْلِهِ وَرَحْمَتَتِهِ فَسَدِّ دُوْا وَقَا رِبُوْا وَلَا يَتَمَنَّيَنَّ
أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ اِمَّا مُحْسِنَا فَلَعَلَّهُ أَنْ يَزْدَادَ خَيْرًا وَا إِمَامُسِيْنًا فَلَعَلَّهُ أَنْ يَسْتَعْتِبَ ( بخاری کتاب
المرضى باب نهى تمنى المريض الموت) فرماتے ہیں میں رسول کریم صلی یا یہ تم کو ایک دفعہ یہ
فرماتے ہوئے سنا کہ کسی کو اس کا عمل جنت میں نہیں داخل کرے گا۔لوگوں نے عرض کیا یا
رسول اللہ کیا آپ بھی اپنے اعمال کے زور سے جنت میں داخل نہ ہوں
گے آنحضرت ﷺ نے جواب دیا کہ میں بھی اپنے اعمال کے زور سے جنت میں داخل نہ
ہوں گا بلکہ خدا کا فضل اور اس کی رحمت مجھے ڈھانپ لیں گے تو میں جنت میں داخل ہوں گا
اس لئے تم نیکی کرو اور سچائی سے کام لو اور خدا کی نزدیکی کو تلاش کرو اور تم میں سے کوئی موت کی
آرزو نہ کرے کیونکہ اگر وہ نیک ہے تو شاید وہ نیکی میں اور ترقی کرے اور اگر بد ہے تو شاید
28
اس کی توبہ قبول ہو جائے اور اسے خدا کی رضاء کے حاصل کرنے کا موقع مل جائے۔اس حدیث سے رسول کریم صلی نیلم کی خشیت کا پتہ چلتا ہے کہ آپ نے خدا تعالیٰ کی
قدرت، بڑائی اور جلال کا کیسا صحیح اندازہ لگایا تھا اور کس طرح آپ کے دل پر حقیقت منکشف تھی
کہ آپ ان اعمال کے ہوتے ہوئے بھی اس بادشاہ کی غناء سے ایسے خائف تھے کہ فرماتے کہ خدا
کا فضل ہی ہو تو نجات ہو ورنہ اس کے فضل کے بغیر نجات
کیونکر ہوسکتی ہے۔علاوہ ازیں اس حدیث
سے یہ مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے کہ اسلام نجات کو اعمال
کا نتیجہ نہیں بلکہ خدا کے فضل کا نتیجہ قراردیتا ہے
ہاں اعمال صالحہ خدا کے فضل کے جاذب ہوتے ہیں اس لئے رسول کریم سنا تم نے فرمایا کہ
نجات خدا کے فضل سے ہے اس لئے تم نیکی اور تقویٰ سے کام لو معلوم ہوا کہ نیکی اور اعمال صالحہ
فضل کے جاذب ہیں چنانچہ ایک دوسری حدیث میں اس کی اور تشریح ہو جاتی ہے۔حضرت
ابوہریرہ ہی اس حدیث کے بھی راوی ہیں اور اس میں انہوں نے پہلی حدیث سے اتنازیادہ بیان
فرمایا ہے وَاغْدُ وَاوَرُوْحَوْا وَشَيْيَ مِنَ الدُّلْجَةِ وَالْقَصْدَا القَصْدَ تَبْلُغُو( بخاری کتاب الرقاق باب القصد
والمداومة على العمل) یعنی خدا کے فضل کے سوانجات نہیں اسی لئے صبح کے وقت عبادت کرو اور شام
کے وقت بھی اور کچھ رات کے وقت بھی اور خوب قصد کرو۔پوری طرح سے قصد کرو۔جنت میں پہنچ
جاؤ گےاس حدیث سے صاف کھل جاتا ہے کہ اپنے اعمال کو فضل کا جاذب قرار دیا ہے۔استغفار کی کثرت:-
لوگ گناہ کرتے ہیں اور پھر جرات کرتے ہیں اور خدا کا خوف ان کے دلوں میں پیدا
نہیں ہوتا اور ایسے سنگدل ہو جاتے ہیں کہ کبھی ان کے دلوں میں یہ خیال پیدا نہیں ہوتا کہ
اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے مورد نہ بن جائیں۔ایک دفعہ کا ذکر ہے میں نے ایک شخص سے ذکر
کیا کہ تم تو بہ واستغفار کیا کرو اور نیکی میں ترقی کرو اس نے مجھے جواب دے دیا کہ کیا آپ
29
مجھے گندہ جانتے ہیں کیا میں گناہ گار ہوں کہ آپ مجھے نیکی اور تقویٰ اور استغفار کے لئے کہتے
ہیں میں یہ بات سنکر حیران ہوگیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں سے اتنا ناواقف ہے اور اس کے
جلال سے اتنا بے خبر ہے کہ اسے اتنی بھی نہیں سمجھے کہ اس بادشاہ سے انسان کو کیسا خائف رہنا
چاہیئے دنیا وی بادشاہوں کے مقربین کو ہم دیکھتے ہیں کہ ان کی خدمت وخوشامد کے باوجود
بھی ان سے یہی عرض کرتے رہتے ہیں کہ اگر کچھ قصور ہو گیا ہو تو عفوفر ما ئیں۔بے شک
بہت سے لوگ حتی المقدور نیکی کا خیال رکھتے ہیں مگر پھر بھی انسان سے خطا کا ہو جانا کچھ تعجب
کی بات نہیں۔رسول کریم کو دیکھو کیسی معرفت تھی، کیسی احتیاط تھی ، کس طرح خدا تعالیٰ سے
خائف رہتے تھے اور باوجود اس کے کہ تمام انسانوں سے زیادہ آپ کامل تھے اور ہر قسم
کے گناہوں سے آپ پاک تھے۔خود اللہ تعالیٰ آپ کا محافظ و نگہبان تھا مگر باوجود اس
تقدیس اور پاکیزگی کے یہ حال تھا کہ ہر وقت اللہ تعالیٰ سے خائف رہتے نیکی پر نیکی
کرتے ، اعلیٰ سے اعلیٰ اعمال بجالاتے ، ہر وقت عبادت الہیہ میں مشغول رہتے مگر باوجود
اس کے ڈرتے اور بہت ڈرتے۔اپنی طرف سے جس قدر ممکن ہے احتیاط کرتے مگر خدا
تعالیٰ کے غناء کی طرف نظر فرماتے اور اس کے جلال کو دیکھتے تو اس بارگاہ صمدیت میں اپنے
سب اعمال سے دستبر دار ہو جاتے اور استغفار کرتے اور جب موقع ہوتا تو بہ
کرتے۔حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ وَاللَّهِ إِنِّيَ
لَاسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَاَتُوْبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّة ) بخاری کتاب الدعوات باب استغفار النبي
) میں نے آنحضرت سالی یا تم کو فرماتے سنا ہے کہ خدا کی قسم میں دن میں ستر دفعہ سے
زیادہ خدا تعالیٰ کے حضور میں اپنی کمزوریوں سے عفو کی درخواست کرتا ہوں اور اس کی
صلى
الله عَ
طرف جھک جاتا ہوں۔رض
30
رسول کریم اللہ تعالیٰ کے فضل سے گناہوں سے پاک تھے نہ صرف اس لئے کہ انبیاء
کی جماعت مغضوم عَنِ الْإِثْمِ وَالْجزم ہوتی ہے بلکہ اس لئے بھی کہ انبیاء میں سے بھی آپ
سب کے سردار اور سب سے افضل تھے آپ کا اس طرح استغفار اور تو بہ کرنا بتا تا ہے کہ
خشیت الہی آپ پر اس قدر غالب تھی کہ آپ اس کے جلال کو دیکھ کر بے اختیار اس کے
حضور میں گر جاتے کہ انسان سے کمزوری ہو جانی ممکن ہے تو مجھ پر اپنا فضل ہی کر۔وہاں تو
یہ خشیت تھی اور یہاں یہ حال ہے کہ ہم لوگ ہزاروں
قسم کے گناہ کر کے بھی استغفار وتو بہ
میں کوتاہی کرتے ہیں اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَاَتُوْبُ إِلَيْهِ
موت کا خیال:-
آنحضرت سلی یا پیام موت سے کسی وقت غافل نہ رہتے اور خشیت الہی آپ پر اس قدر
غالب تھی کہ ہر روز یہ یقین کر کے سوتے کہ شاید آج ہی موت آجاوے اور آج ہی اللہ تعالیٰ
کے حضور حاضر ہونا پڑے اور اس لئے آپ ایک ایسے مسافر کی طرح رہتے تھے جسے خیال
ہوتا ہے کہ ریل اب چلی کہ چلی وہ کبھی اپنے آپ کو ایسے کام میں نہیں پھنسا تا کہ جسے چھوڑنا
مشکل ہو۔آپ بھی ہر وقت اپنے محبوب کے پاس جانے کیلئے تیار رہتے اور جو دم گزرتا
اسے اس کے فضل کا نتیجہ سمجھتے اور موت کو یاد رکھتے۔حذیفہ بن الیمان فرماتے ہیں گان
النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَ أَخَذَ مَضْجَعَهُ مِنَ اللَّيْلِ وَضَعَ يَدَهُ تَحْتَ حَدِهِ ثُمَّ يَقُوْلُ اللَّهُم بِا
سْمِكَ اَمُوْتُ وَأَحْيَا وَاذَا قَامَ قَالَ الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِيْ أَحْيَا نَا بَعْدَ مَا أَمَا تَنَا وَآلِيْهِ النُّشُورُ (بخاری
کتاب الدعوات باب وضع اليد تحت الخد اليمن) رسول کریم کی عادت تھی کہ جب آپ اپنے بستر
پر لیٹتے اپنے رخسار کے نیچے اپنا ہاتھ رکھتے اور فرماتے اے میرے مولا میرا مرنا اور جینا
تیرے ہی نام پر ہو اور جب سو کر اٹھتے تو فرماتے شکر ہے میرے رب کا جس نے ہمیں زندہ
31
کیا مارنے کے بعد۔اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے
کہ آپ ہر رات جب بستر پر جاتے تو اپنی طرف سے حساب ختم کر جاتے اور خدا تعالیٰ سے
دعا مانگتے کہ اگر میں فوت ہو جاؤں تو تب بھی تیرے ہی نام پر میری زندگی ہو اور جب اٹھتے
تو خدا تعالیٰ کے احسان پر حمد کرتے کہ میں تو اپنی طرف سے دنیا سے علیحدہ ہو چکا تھا تیرا
ہی فضل ہوا کہ تو نے پھر مجھے زندہ کیا اور میری عمر میں برکت دی۔ایک اور مثال :-
جس طرح مذکورہ بالا دعا سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ہر وقت موت کو یادرکھتے
تھے اسی طرح مذکورہ ذیل دعا بھی اس بات پر شاہد ہے کہ آپ اپنی زندگی کی ہر گھڑی کو
آخری گھڑی جانتے تھے اور جب آپ سونے لگتے تو اپنے رب سے اپنے معاملہ کا فیصلہ
کر لیتے اور گویا ہر ایک تغیر کیلئے تیار ہو جاتے۔چنانچہ براء بن عازب کی روایت ہے کہ
كَانَا النَّبِيُّ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اوَى إِلى فِرَاشِهِ نَامَ عَلَىٰ شِقِهِ الْأَيْمَنِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ
نَفْسِي إِلَيْكَ وَوَجَهْتُ وَجْهِي اِلَيْكَ وَفَوَضْتُ أَمْرِی اِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِئَ إِلَيْكَ رَغْبَةً
وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَاوَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيَكَ الَّذِي
اَز سَلْت ( بخاری کتاب الدعوات باب النوم على الشق الايمن ) فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلیت های سیستم
اپنے بستر پر جا کر لیٹتے تو اپنے دائیں پہلی پر لیٹتے پھر فرماتے اے میرے رب میں اپنی
جان تیرے سپر د کرتا ہوں اپنی سب توجہ تیری ہی طرف پھیرتا ہوں۔میں اپنا معاملہ تیرے
ہاتھوں میں دیتا ہوں۔اور اپنے آپ کو تیری پناہ میں دیتا ہوں۔تجھ سے نفع کا امیدوار
ہوں۔تیری بڑائی اور استغنا سے خائف بھی ہوں تیرے غضب سے بچنے کے لئے کوئی پناہ
کی جگہ نہیں اور نہ کوئی نجات کا مقام ہے مگر یہی کہ تجھ ہی سے نجات و پناہ طلب کی جائے میں
32
اس کتاب پر جو تو نے نازل کی ہے اور اس رسول پر جو تو نے بھیجا ہے ایمان لاتا ہوں۔لوگ اپنی دوکان کو بند کرتے وقت اس کا حساب کر لیتے ہیں مگر خدا سے جو حساب ہے
اسے صاف نہیں کرتے مگر کیسا برگزیدہ وہ انسان تھا جو صبح سے شام تک خدا کے فرائض کے
ادا کرنے میں لگا رہتا اور خود ہی انہیں ادا نہ کرتا بلکہ ہزاروں کی نگرانی بھی ساتھ ہی کرتا تھا
کہ وہ بھی اپنے فرائض کو ادا کرتے ہیں یا نہیں مگر رات کو سونے سے پہلے اپنی تمام کوششوں
اور عبادتوں سے آنکھ بند کر کے عاجزانہ اپنے مولیٰ کے حضور میں اس طرح حساب صاف
کرنے کے لئے کھڑا ہو جا تا کہ گویا اس نے کوئی خدمت کی ہی نہیں اور اس وقت تک نہ سوتا
جب تک اپنی جان کو پورے طور سے خدا کے سپردکر کے دنیا و مافیھا سے براءت نہ ظاہر
کر لیتا اور خدا کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ نہ دے لیتا۔لطیفہ: -اس دعا سے ایک عجیب نکتہ معلوم ہوتا ہے اور وہ یہ کہ رسول کریم کو اپنی نبوت پر
اس قدر یقین کامل تھا کہ آپ معین تنہائی میں ہر روز سوتے وقت خدا کے سامنے اقرار فرماتے
کہ مجھے اپنی نبوت پر ایمان ہے اور اسی طرح قرآن شریف پر بھی ایمان ہے جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ آپ اپنی تعلیم کو لوگوں کے لئے قابل عمل نہیں جانتے تھے بلکہ سب سے پہلے اپنے
نفس کو کہتے تھے کہ یہ حکم خدا کا آیا ہے اور اس کا رسول یوں کہتا ہے کہ اس پر ایمان لا۔اس
لئے تو آپ فرماتے ہیں کہ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَ نَبِيَكَ الَّذِي أَرْسَلَتَ
آپ ابتلاؤں اور عذابوں سے پناہ مانگتے رہتے :-
بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے وہ خواہ مخواہ اپنے آپ
کو فتنوں میں ڈالتے ہیں اور اس
طرح اپنے نفس کا امتحان کرتے ہیں مگر یہ لوگ بعض دفعہ ان فتنوں میں ایسے گرتے ہیں کہ
پھر سنبھلنے کی طاقت نہیں رہتی اور بجائے ترقی کرنے کے ان کا قدم نیچے ہی نیچے چلا جاتا ہے
33
کچھ آدمی ایسے ہوتے ہیں جو خود بڑے بڑے کام طلب کرتے ہیں کہ ہمیں اگر ایسی
مصیبت کا موقع ملے تو ہم یوں کریں اور یوں کریں اور اس طرح دین کی خدمت کریں لیکن
رسول کریم کی نسبت اس کے خلاف ہے۔آپ کبھی پسند نہ فرماتے تھے کہ کوئی انسان خدا
تعالیٰ سے
ابتلاؤں کی خواہش کرے کیونکہ کوئی کیا جانتا ہے کہ کل کیا ہوگا۔ممکن ہے کہ خدا کی
غیرت اسے تباہ کر دے۔ممکن ہے کہ اس کے اپنے اعمال کی کمزوری اس کے آگے آجائے ممکن ہے کہ
شیطان اس کے دل پر تسلط پا کر اسے خراب کر دے اور یہ گمراہ ہو جائے چنانچہ آپ خود بھی
بجائے ابتلاؤں کی آرزو کرنے کے ان سے بچنے کی دعا کرتے تھے۔حضرت ابو ہریرہ
فرماتے ہیں كَانَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِ وَدَرْكِ الشَّقَاءِ وَسَوْءٍ
القَضَاءِ وَشَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ ( بخاری کتاب الدعوات باب التعوذ من جهد البلاء) رسول کریم ہمیشہ خدا
سے پناہ مانگتے تھے کہ مجھ پر کوئی ایسی مصیبت نہ آئے جو میری طاقت سے بڑھ کر ہو کوئی ایسا
کام نہ پیش آجائے کہ جس کا نتیجہ ہلاکت ہو۔اور کوئی خدا کا فیصلہ ایسا نہ ہو کہ جس کو میں ناپسند
کروں اور کوئی ایسا فعل سرزد نہ ہو کہ جس سے میرے دشمنوں کو خوشی کا موقع ملے۔اس دعا سے
معلوم ہوسکتا ہے کہ آپ کے دل میں کیسی خشیت الہی تھی اور آپ اپنے آپ کو خدا تعالی کے
مقابلہ میں کیسا کمزور جانتے اور کبھی اپنی بڑائی کے لئے اور اپنے ایمان کے اظہار کے لئے کسی
بڑے کام یا ابتلاء کی آرزو نہ فرماتے اور یہی حقیقی ایمان ہے جس کی اقتداء کا مسلمانوں
کو حکم دیا
گیا ہے۔لَقَد كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنةٌ (الاحزاب:۲۲)
رسول کریم ماتم کی ایک اور دعا بھی ہے جو آپ ہمیشہ خدا تعالیٰ سے طلب
فرماتے۔اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے دل میں کس قدر خوف الہی تھا ابو موسیٰ
34
فرماتے ہیں آپ ہمیشہ دعا فرماتے تھے کہ اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيَ خَطِيئَتِيَ وَجَهْلِيَ وَاسْرَا فِي فِي
أَمْرِئ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنَى اللَّهُمَّ اغْفِرْلِی هَزَ لِى وَجِدَىٰ وَخَطَايَايَ وَعَمْدِىٰ وَكُلُّ ذَلِكَ
عِنْدِئ ( بخاری کتاب الدعوات باب قول النبی ﷺ اللهم اغفر لي ما قدمت واخرت)اے اللہ میرے
اعمال کے نتائج بد سے مجھے محفوظ رکھ اور میری خطاؤں کے نتائج سے بھی۔میں اگر اپنی
ناواقفیت کی وجہ سے کوئی کام جو کرنا ہو نہ کروں یا کوئی کام جس حد تک مناسب تھا اس سے
زیادہ کر بیٹھوں اور جسے تو میری نسبت زیادہ جانتا ہے تو اس کے نتائج سے بھی مجھے محفوظ
رکھ۔اے اللہ اگر کوئی بات میں بے دھیان
کہ بیٹھوں یا متانت سے کہوں غلطی سے کہوں یا
جان کر کہوں اور یہ سب کچھ مجھ میں ممکن ہے پس تو ان میں سے اگر کسی فعل کا نتیجہ بد نکلتا ہو تو
اس سے مجھے محفوظ رکھیو۔حضرت عائشہ رسول کریم کی ایک اور دعا بھی بیان
فرماتی ہیں اور وہ بھی اس بات پر
شاہد ہے کہ جو ایمان وخشیت رسول کریم سیا ستم میں تھی اس کی نظیر کسی اور انسان میں نہیں
مل سکتی۔انسان دعا اس سے مانگتا ہے جس پر یقین ہو کہ یہ کچھ کر سکتا ہے۔ایک موحد جو
بتوں کی بیکسی سے واقف ہے
کبھی کسی بت کے آگے جا کر ہاتھ نہیں پھیلائے گا کیونکہ اسے
مین ہے کہ یہ بہت کچھ نہیں کر سکتے لیکن ایک بت پرست ان کے آگے بھی ہاتھ جوڑ کر اپنا
حال دل کہہ سناتا ہے کیونکہ اسے ایمان ہے کہ یہ بت بھی خدا تعالیٰ کے قرب کا ایک ذریعہ
ہیں۔فقیر بھی اس بات کو دیکھ لیتے ہیں کہ فلاں شخص دے گا یا نہیں اور جس پر انہیں یقین ہو
کہ کچھ دے گا اس سے جا کر طلب کرتے ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آدمی اس سے کچھ
مانگتا ہے جس پر اسے ایمان ہو کہ اس سے ملے گا۔رسول کریم کا ہر وقت خدا سے امداد طلب
کرنا ، نصرت کی درخواست کرنا اور اٹھتے بیٹھتے اسی کے کواڑ کھٹکھٹانا ، اسی سے حاجت روائی
35