بَاب سوم
سیرت النبی ؐ, حصہ 21
اچھل پڑے اور خود اس پیغام کو لے کر چل پڑے اور لوگوں کو فخر یہ سنائے کہ خدا تعالیٰ نے
یہ کام میرے سپر د کیا ہے۔اس نے تو وہ رنگ انکسار اختیار کیا ہے جو کسی انسان نے اس سے
پہلے اختیار نہ کیا تھا تو اس کا دل محبت کے جوش سے بھر گیا اور بے اختیار ہو کر اس نے آپ کو
اپنے ساتھ چمٹا لیا جو اور محبت کی لہر کا ایک ظہور تھا جو اس کے دل میں پیدا ہوگئی تھی اور جب
آپ کو گلے لگا کر اس نے چھوڑا اور پھر وہی پیغام دیا اور پھر وہی جواب سنا تو محبت کی آگ
نے ایک اور شعلہ مارا اور پھر اس نے آپ کو گلے لگالیا اور اسی طرح تیسری دفعہ کیا اور تیسری
دفعہ کے بعد آپ کے سامنے وحی الہی کے الفاظ پڑھے کہ اب تو آپ جو کچھ بھی کہیں یہ خدا
کی امانت آپ کے سپر د ہوگئی ہے اور آپ نے بلا چوں و چرا اسے قبول کیا۔لیکن آپ کے
انکسار کو دیکھو کہ اب بھی تسلی نہیں ہوئی اس قدر اصرار سے حکم ملتا ہے لیکن بھاگے بھاگے
حضرت خدیجہ کے پاس جاتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ مجھے اپنی جان پر ڈر آتا ہے۔اے
نبیوں کے سردار ! اے انسانی کمالات کے جامع ! اے بنی نوع انسان کے لئے ایک ہی
رہنما! تجھ پر میری جان قربان ہو۔تو اب بھی اپنے کمالات سے آنکھیں بند کرتا ہے اور یہی
خیال کرتا ہے کہ میں اس قابل کہاں جو اس وحدہ لا شریک کے پیغام کا اٹھانے والا بنوں۔فرشتہ تاکید پر تاکید کرتا ہے اور پیغام الہی آپ میتک پہنچا تا ہے لیکن باوجود اس کے آپ ابھی
تک اپنے حسن سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں اور بار بار یہی فرماتے ہیں کہ میں اس قابل
کہاں حتی کہ گھر آ کر اپنی غمگسار حضرت خدیجہ سے فرماتے ہیں کہ میں اپنی جان پر خائف
ہوں۔چونکہ یہ فقرہ بھی اپنے اندر ایک حکمت رکھتا ہے اس لئے اس کے سمجھانے کے لئے بھی
تشریح کی ضرورت ہے۔الہام انسان کو دوطرح ہوتے ہیں کبھی ترقی کے لئے کبھی حجت کے
252
لئے۔یعنی کبھی تو خدا تعالیٰ انسان کو اس کے درجہ کے بلند کرنے کے لئے مخاطب فرماتا ہے
اور کبھی اس پر حجت قائم کرنے کے لئے چنانچہ بہت سے لوگ جو خدا تعالیٰ کے حضور میں
خاص قرب نہیں رکھتے ان کو بھی الہام ہو جاتے ہیں اور وہ نادانی سے اس پر اتر جاتے ہیں
حالانکہ وہ ان کے لئے آزمائش اور ان پر حجت ہوتے ہیں۔اس غلط فہمی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ
بجائے ان الہامات سے فائدہ اٹھانے کے وہ فخر و تکبر میں پڑ جاتے ہیں اور آخر ہلاک
ہو جاتے ہیں۔رسول کریم صلای سیا ہی تم بھی چونکہ تواضع کے عالی مقام پر پہنچے تھے۔جب آپ
کو الہام ہو ا تو آپ گھبرائے کہ ایسا نہ ہو کہ یہ کلام مجھ پر بطور آزمائش اور حجت نازل ہوا ہو
اور یہ اپنا خوف حضرت خدیجہ کے آگے بیان فرما یا جس پر انہوں نے آپ
کو تسلی دلائی اور
بتایا کہ جو اخلاق آپ کے ہیں اور جس مقام پر آپ ہیں کیا ایسے لوگوں کو بھی خدا تعالیٰ ضائع
کرتا ہے اور اپنا یقین ظاہر کرنے کے لئے انہوں نے قسم کھائی کہ تیرے جیسے کاموں والا
انسان
کبھی ضائع نہیں ہو سکتا۔حجت اور آزمائش کے لئے تو ان کے الہام ہو سکتے ہیں جن
کے اعمال میں کمزوری ہو یا متکبر ہوں۔جو شخص آپ جیسا غریبوں کا خبر گیر اور اخلاق حسنہ کا
ظاہر کرنے والا ہے کیا ان کو اللہ تعالیٰ تباہ کر سکتا ہے غرض حضرت خدیجہ کا جواب ظاہر کر رہا
ہے کہ آنحضرت سالی یہ تم نے جو یہ فرمایا کہ میں اپنی جان پر ڈرتا ہوں۔اس کا یہی مطلب
تھا کہ مجھے خوف ہے کہ میری آزمائش نہ ہو جس پر انہوں نے تسلی دی کہ آپ آزمائش کے
مقام سے بالا ہیں۔آپ پر یہ الہامات خدا تعالیٰ کے انعامات کے طور پر نازل ہوئے ہیں
چنانچہ آئندہ کی وحی نے آپ پر روز روشن کی طرح کھول دیا کہ آپ خدا تعالیٰ کے مقبول
تھے اور آپ نے اپنے طریق عمل سے بتا دیا کہ آپ کا کہنا کہ ” میں کہاں اس الہام کا
سنانے والا ہو سکتا ہوں صرف تواضع کے طور پر تھا نہ کہ بوجہ سستی اور ڈر کے کیونکہ جس
253
جرات اور زور سے آپ نے کام کیا اس
کی نظیر کسی نبی میں بھی نہیں تھی۔طہارۃ النفس سخت کلامی سے پر ہیز :-
کسی کو گالی دینے یا برا کہنے سے اس انسان کا تو کچھ نہیں بگڑتا لیکن پھر بھی انسان بالطبع
اپنے دشمن کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتا ہے اور ابتدائے عالم سے یہ مرض بنی نوع
انسان میں چلی آئی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ گالی دینا ایک لغو کام ہے۔سخت کلامی کرنا
ایک فضول حرکت ہے مگر اس کے لغو اور فضول ہونے کے باوجود گالی دینے والے گالیاں
دیتے ہیں اور سخت کلامی کرنے والے سخت کلامی کرتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ انسان کو
جب غصہ یا جوش آئے تو وہ چاہتا ہے کہ اس کا اظہار کرے اور بہت دفعہ جب اس کے غصہ
کی کوئی انتہاء نہیں رہتی اور جوش سے اس کی عقل ماری جاتی ہے تو وہ عام الفاظ میں اپنے
غصہ کا اظہار نہیں کر سکتا اور جب دیکھتا ہے کہ الفاظ میں میرے غصہ کا اظہار نہی ہوسکتا تو پھر
ایسے الفاظ بولتا ہے کہ جو گو اس غصہ کے اظہار کرنے والے نہ ہوں لیکن ان سے یہ ثابت ہو
کہ اس شخص کو سخت طیش ہے چنانچہ اس لئے سخت طیش میں تمام برائیوں کو انسان اپنے دشمن
یا دکھ دینے والے کی طرف منسوب کرتا ہے حالانکہ وہ سب برائیاں اس کی طرف منسوب
نہیں ہوسکتیں لیکن اصل منشا گالی سے کمال طیش کا اظہار ہوتا ہے گو یا گالی دینا بھی ایک قسم
کا مجاز ہوتا ہے جس کے ذریعہ انتہاء غضب کا اظہار کیا جاتا ہے۔جو لوگ نہایت غصیلے
ہوتے ہیں اور ذراذراسی بات پر ان کا نفس جوش میں آجاتا ہے وہ گالیاں بھی زیادہ دیتے
ہیں اور جو لوگ جس قدر اپنے نفس پر قابور رکھتے ہیں اسی قدر گالیوں سے بچتے ہیں کیونکہ ان کو
اس قدر غصہ نہیں آتا کہ جس کو وہ عام الفاظ میں ادا نہ کر سکیں اور اگر آئے بھی تب بھی وہ اپنے
نفس کو جھوٹ سے محفوظ رکھتے ہیں کیونکہ گالیاں در حقیقت ایک کمزوری ہے اور سخت طیش
254
کے وقت انسان سے اس کا ظہور ہوتا ہے اور اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہوتا۔صرف گالی
دینے والے کے لئے ان خیالات کا اس سے پتہ چلتا ہے جو وہ اس کے متعلق رکھتا ہے جسے
گالی دیتا ہے۔غرض گالی دینے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا ہاں ایک پر غضب طبیعت
کے جوش کا اظہار اس سے ہو جاتا ہے مگر پھر بھی اکثر لوگ غضب میں گالیاں دیتے ہیں
چنانچہ بعض لوگ جو عام طور پر نرم طبیعت رکھتے ہیں جب ان کو بھی غصہ آ جائے تو اپنے
مخالف کے حق میں گالی دے دیتے ہیں اور جب کسی شخص سے سخت تکلیف پہنچے تب تو
بڑے بڑے صابروں کے منہ سے بھی گالی نکل جاتی ہے چنانچہ مسیح ناصرٹی جیسا صابر انسان
جس کی زندگی اس کے صبر اور اس کی استقامت پر دلات کرتی ہے اور جس نے اپنے دشمنوں
سے بڑی بڑی سخت مصیبتیں برداشت کر کے بھی ان کے حق میں کوئی سخت کلمہ نہیں کہا۔اسے
بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ایک موقعہ پر جب اس کے دشمنوں کی شرارت حد کو پہنچ گئی اور حملہ پر
حملہ انہوں نے اس پر کیا تو آخر تنگ آکر ایک دن اسے بھی اپنے دشمنوں کے حق میں کہنا پڑا
کہ سانپوں کے بچے مجھ سے معجزہ طلب کرتے ہیں اور کون نہیں جانتا کہ وہ لوگ جو حضرت
مسیح کے مخالف تھے وہ انسانوں کے بچے تھے لیکن ان کی شرارتوں نے حضرت مسیح کو اس
قدر دق کیا کہ آخر تنگ آکر ان الفاظ میں انہیں اپنے غصہ کا اظہار کرنا پڑا۔اسی طرح ایک
دفعہ اپنے حواریوں سے جو ایک دفعہ ان کو سخت تکلیف پہنچی تو اپنے ایک حواری کو انہوں نے
شیطان کے لفظ سے یاد کیا حالانکہ وہ وہی حواری تھا جسے انہوں نے خود اپنے بعد خلیفہ مقرر کیا
تھا۔غرض حضرت مسیح کی مثال سے یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ کبھی بڑے سے بڑا صابر
انسان
بھی دشمن کی شرارت سے تنگ آکر ایسی گالی دے بیٹھتا ہے۔لیکن ہمارے آنحضرت
صلا ایام کواللہ تعالی نے وہ شان عطا فرمائی تھی کہ آپ کی زبان پر کبھی گالی نہیں آئی حالانکہ جو
255
مخالفت آپ کی ہوئی اور جو تکلیف آپ کے دشمنوں نے آپ کو دی وہ اس حد کی تھی کہ اس
کے مقابلہ میں کسی انسان کی تکلیف نہیں پیش کی جاسکتی لیکن باوجود اس کے کہ آپ کے
مخالفوں نے ہر طرح سے آپ کو دق کیا اور تئیس سال متواتر بلا وجہ آپ کو دکھ دیتے رہے
اور ان کے ہاتھ روکنے والا بھی کوئی نہ تھا اور حضرت مسیح کے زمانہ کی طرح کوئی حکومت نہ تھی
جس کے قانون سے ڈر کر اہل مکہ رسول کریم صلی یمن کو ستانے میں کوئی کمی کرتے اور وہ قوم
بھی حضرت مسیح کی قوم سے زیادہ سخت تھی لیکن باوجود اس کے ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت
صلی یا ایلم کے منہ پر کبھی گالی نہیں آئی۔ایک دو دن کی تکلیف ہو تو تب بھی کوئی بات تھی۔سب کہہ سکتے تھے کہ آپ نے جبر
کر کے اپنے آپ کو روکے رکھا۔ایک دو ماہ کی بات ہوتی تب بھی کہہ سکتے تھے کہ تکلیف
اٹھا کر خاموش رہے ایک دو سال کا معاملہ ہوتب بھی خیال ہوسکتا تھا کہ اپنے نفس کو مار کر اپنی
زبان کو بند رکھا لیکن تئیس سال کا لمبا عرصہ جو تکالیف ومصائب سے پر تھا ایک ایسا عرصہ
ہے کہ اس عرصہ میں کسی انسان کا ان تکالیف کو برداشت کرتے ہوئے اور ان عداوتوں کو
دیکھتے ہوئے جو آنحضرت سلیلا پیلم کو دیکھنی اور برداشت کرنی پڑیں ہر قسم کی سخت کلامی سے
پر ہیز کرنا اور کبھی مخش گوئی کی طرف مائل نہ ہونا دلالت کرتا ہے کہ وہ انسان کوئی عجیب
انسان تھا اور نہ صرف عام انسانوں سے برتر تھا بلکہ دوسرے نبیوں پر بھی فضیلت رکھتا
تھا۔کیونکہ جہاں اس نے اپنے آپ پر قابورکھا وہاں دوسرے نبی بھی نہ رکھ سکے۔مجھے اپنے
اس بیان کے لئے کسی ایک واقعہ سے استدلال کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس معاملہ میں
ایک ایسے شخص کی شہادت موجود ہے جو دس سال متواتر آپ کے ساتھ رہا اور یہ حضرت
انس ہیں وہ فرماتے ہیں کہ لَمْ يَكُنْ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاحِشًا وَلَا لَعَانًا، وَلَا
256
من السباب
سَبَابًا، كَانَ يَقُوْلُ عِنْدَ الْمَعْتَبَةِ: مَالَهُ تَرِبَ جَبِينه (بخاری کتاب الادب باب ما بـ
واللعن) یعنی رسول کریم میں یا یہ تم نے تو گالی دینے کے عادی تھے، نہ منخش کلام کے عادی تھے ، نہ
لعنت کیا کرتے تھے، جب آپ کو ہم میں سے کسی پر غصہ آتا تو آپ صرف اس قدر فرما دیا
کرتے تھے کہ اسے کیا ہوا ہے اس کے ماتھے پر مٹی لگے۔یہ گواہی ایک ایسے شخص کی گواہی
ہے جو کہ آپ کے ساتھ آپ کی عمر کے آخری حصہ میں جس میں سے پہلا حصہ آپ کی
تکلیف کے زمانہ میں سے سب سے سخت زمانہ تھا رہا ہے اور پھر آپ کی عمر کا وہ حصہ ہے
جبکہ ایام جوانی گزر کر بڑھا پا آ گیا تھا اور پڑھاپے میں عام طور پر انسان کی طبیعت
چڑ چڑی ہو جاتی ہے لیکن باوجود اس کے وہ گواہی دیتا ہے کہ اس دس سال کے تجربہ سے
اسے معلوم ہوا ہے کہ آپ نہ تو کبھی کسی کو گالی دیتے نہ کبھی آپ کے منہ سے کوئی مخش کلمہ نکلتا
اور نہ کبھی کسی شخص پر لعنت کرتے ہاں حد سے حد غصہ میں اس قدر کہہ دیتے کہ تیرے ماتھے
کومٹی لگے اور یہ فقرہ گالی کا فقرہ نہیں بلکہ یہ الفاظ عرب لوگ پیار سے بھی کہا کرتے ہیں اور
گو عام طور پر ان کا ستعمال مہمل جملوں کے طور پر ہوتا ہے لیکن کبھی یہ الفاظ محبت کے اظہار
کے لئے بھی استعمال کئے جاتے اور ان سے یہ مفہوم لیا جاتا ہے کہ اس کی یہ شوخی دور ہو
کیونکہ ماتھا تکبر کی علامت ہے اور اس
کومٹی لگنے سے یہ مراد ہے کہ اس کا یہ تکبر دور ہو۔نوٹ : اخبار الفضل میں یہ سلسلہ مضامین یہاں تک ہی شائع ہوا تھا لیکن سیرت کے مضمون پر حضور کی متعدد کتب
شائع ہو چکی ہیں۔(مرتب)
257