بَاب سوم

سیرت النبی ؐ, حصہ 20

قلم اٹھاتے ہیں۔پس میرا آپ کے مقابلہ میں دیگر امراء کی امثلہ پیش کرنا یا ان کی زندگی
کی طرف متوجہ کرنا صرف اس غرض کے لئے ہوتا ہے کہ تا بتاؤں کہ اچھے سے اچھے نمونہ کو
بھی آپ کے سامنے لاؤ کبھی وہ آپ کے آگے چمک نہیں سکتا بلکہ آپ کے سامنے یوں
معلوم ہوتا ہے جیسے نصف النہار کے سورج کے مقابلہ میں شب چراغ۔خیر یہ تو ایک ضمنی بات تھی۔میں اس وقت یہ بیان کر رہا تھا کہ گو بعض امراء تکبر سے
خالی تو مل سکتے ہیں لیکن منکسر المزاج امراء بہت ہی کم اور شاذ و نادر ہی ملیں تو ملیں لیکن
رسول کریم ملایی تم ایک بادشاہ ہو کر جس منکسر المزاجی سے رہتے تھے وہ انسان کو حیرت
میں ڈال دیتی ہے۔عرب کی سی قوم کا بادشاہ لاکھوں انسانوں کی جان کا مالک بڑوں اور
چھوٹوں کے سامنے اس انکسار سے کام لیتا ہو ا نظر آتا ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی
ہے۔دنیا کے بادشاہوں اور امراء کی زندگی کو دیکھو اور ان کے حالات پڑھو تو معلوم ہوتا ہے
کہ کسی اپنے سے ادنی آدمی کو سلام کہنا تو درکنار، اس کے سلام کا جواب دنیا بھی پر اُن
پر دوبھر ہوتا ہے۔اول تو بہت سے ہوں گے جو معمولی آدمی کے سلام پر سر تک بھی نہ ہلائیں
گے تو بعض ایسے ملیں گے جو صرف سر ہلا دینا کافی سمجھیں گے۔ان سے بھی کم وہ ہوں گے جو
سلام کا جواب دے دیں گے اور جو ابتداء میں سلام کریں وہ تو بہت ہی کم ملیں گے کیونکہ جن
کی طبیعت میں تکبر نہ ہو وہ اس بات کو پسند نہ کریں گے کہ کوئی غریب آدمی ان کو سلام کہے تو
وہ اس کے سلام کا جواب نہ دیں لیکن ابتداء ایک غریب آدمی کو سلام کہنا وہ اپنی شان کے
خلاف سمجھیں گے۔لیکن رسول کریم مالی پریتم کی زندگی کے حالات پڑھ کر دیکھو کہ آپ
ہمیشہ سلام کہنے میں سبقت کرتے تھے اور کبھی اس بات کے منتظر نہ رہتے تھے کہ کوئی غریب
آدمی آپ کو خود بڑھ کر سلام کرے بلکہ آپ کی یہی کوشش ہوتی تھی کہ آپ ہی پہلے سلام
240

کہیں۔اس کے متعلق میں اس جگہ ایک ایسے شخص کی گواہی پیش کرتا ہوں جس کو آپ کی
مدینہ کی زندگی میں برابر دس سال آپ کے ساتھ رہنے کا اتفاق ہوا ہے۔میری مراد حضرت
انس سے ہے جن کو رسول کریم مالی نی یہ تم نے مدینہ تشریف لانے پر ملازم رکھا تھا اور جو آپ کی
وفات تک برابر آپ کی خدمت میں رہے۔ان کی نسبت امام بخاری روایت کرتے ہیں:
عَنْ أَنَسِ ابْنِ مَالِکِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : أَنَّهُ مَرَّ عَلَى صِبْيَانِ فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ وَقَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى
اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ
( بخاری کتاب الاستیذان باب التسليم على الصبيان )
یعنی حضرت انس ایک دفعہ ایک ایسی جگہ سے گزرے جہاں لڑکے کھیل رہے تھے تو
آپ نے ان کو سلام کہا اور پھر فرمایا کہ آنحضرت صلی یہ نام اسی طرح کیا کرتے تھے یعنی آپ
بھی جب لڑکوں کے پاس سے گزرتے تھے۔تو ان کو سلام کہا کرتے تھے ان واقعات پر
سرسری نظر ڈالنے والے انسان کی نظر میں شاید ایک معمولی سی بات ہو لیکن جو شخص کہ ہر ایک
بات پر غور کرنے کا عادی ہو وہ اس شہادت سے رسول کریم سالی پیام کی منکسرانہ طبیعت کے
کمال کو معلوم کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔جیسا کہ میں اوپر بیان کر آیا ہوں۔امراء کے لئے اپنے
سے چھوٹے آدمی کو پہلے سلام کہنا ایک نہایت سخت مجاہدہ ہے اور ممکن ہے کہ کبھی کبھار کوئی
امیر ایسا کر بھی دے لیکن ہمیشہ اس پر قائم رہنا ایک ایسی بات ہے جس کا ثبوت کسی دنیاوی
بادشاہ کی زندگی سے نہیں مل سکتا۔پھر بچوں کو سلام میں ابتداء کرنا تو ایک ایسی بات ہے جس
کی بادشاہ تو الگ رہے امراء سے بھی امید کرنا بالکل محال ہے اور امراء کو بھی جانے دو۔کتنے
بالغ و جوان انسان ہیں جو باوجود دنیاوی لحاظ سے معمولی حیثیت رکھنے کے بچوں کو سلام میں
ابتداء کرنے کے عادی ہیں اور جب گلیوں میں بچوں کو کھڑا پاتے ہیں تو آگے بڑھ کر ان کو
سلام کہتے تھے۔شاید ایسا آدمی جو اس پر تعہد سے قائم ہو اور ہمیشہ اس پر عمل کرتا ہوا ایک بھی
241

نہ ملے گا لیکن رسول کریم کی نسبت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے واقف کارصحابی جو
ہر وقت آپ کے ساتھ رہتے تھے فرماتے ہیں کہ آپ جب بچوں کے پاس سے گزرتے
تھے تو اُن کو سلام کہتے تھے۔اس شہادت میں آپ نے کئی باتوں پر روشنی ڈالی ہے اول یہ
کہ آنحضرت سی پیام انکسار کے اس اعلی درجہ پر قدم زن تھے کہ بچوں کو سلام کہنے سے بھی
آپ کو عار نہ تھا۔دوم یہ کہ آپ ان کو سلام کہنے میں ابتداء کرتے تھے۔سوم یہ کہ ایک یادو
دفعہ کی بات نہیں آپ ہمیشہ ایسا ہی کیا کرتے تھے۔اب اس شہادت سے ہر ایک شخص
بآسانی سمجھ سکتا ہے کہ جو شخص بچوں کے ساتھ اس انکسار کے ساتھ پیش آتا تھا، وہ جوانوں
کے ساتھ کس انکسار کے ساتھ معاملہ کرتا ہوگا اور اس کا نفس خودی اور تکبر سے کس حد تک
پاک ہوگا۔میں اس امر کی اور بہت سی مثالیں پیش کرتا لیکن چونکہ میں نے اس کتاب میں صرف
ان مثالوں سے آپ کی سیرت پر روشنی ڈالنے کا ارادہ کیا ہے جو بخاری میں پائی جاتی ہیں
اس لئے اس وقت اسی مثال پر اکتفا کرتا ہوں۔شروع سے ہی آپ کی طبیعت ایسی تھی۔آپ کی منکسرانہ طبیعت کے متعلق جو مثال
میں نے دی ہے شاید اس کے متعلق کوئی شخص کہے کہ گو امراء اس منکسر انہ طبیعت کے نہیں
ہوتے لیکن چونکہ علاوہ بادشاہت کے آپ کو نبوت کا بھی دعوی تھا اور نبوت کے لئے ضروری
ہے کہ انسان ہر قسم کے لوگوں سے تعلق رکھے اس لئے ممکن ہے کہ نعوذ باللہ آپ تکلف سے
ایسا کرتے ہوں۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ بے شک یہ اعتراض درست ہے لیکن رسول کریم
سی شمالی تم پر نہیں پڑ سکتا اور اس کی یہ وجہ ہے کہ تکلف کی بات ہمیشہ عارضی ہوتی ہے تکلف
سے انسان جو کام کرتا ہے اس پر سے کسی نہ کسی وقت پر دہ اٹھ جاتا ہے لیکن جیسا کہ پہلی
242

مثال سے ثابت ہے۔آنحضرت سلائی یہ تم ہمیشہ ایک ہی بات پر قائم رہے اور ایک شخص ، جو
دس سال رات دن برابر آپ کے ساتھ رہا ، گواہی دیتا ہے کہ ہمیشہ منکسرانہ معاملہ کرتے
تھے تو اب اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی لیکن اس مثال کے علاوہ ایک اور مثال
بھی بخاری سے معلوم ہوتی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی منکسرا نہ طبیعت ان اعلیٰ
درجہ کے اخلاق
کا نتیجہ تھی جن پر آپ قائم تھے نہ کہ بناوٹ کا جیسا کہ آپ کے دشمن کہتے
ہیں اور وہ ایک ایسے وقت کی بات ہے جبکہ آپ نے ابھی دعوی بھی نہ کیا تھا۔پس اس وقت
بھی آپ کا انتہاء درجہ کا منکسر المزاج ہونا ثابت کرتا ہے کہ آپ کے تمام کام اس دلی
پاکیزگی کا نتیجہ تھے جس نے آپ کو کسی زمانہ میں بھی نہیں چھوڑا۔عَنْ عَائِشَةَ أُمِ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّهَا قَالَتْ أَوَّلُ مَا بُدِئَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْوَحْيِ
الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ فِي التَوْمِ، فَكَانَ لَا يَرَى رُؤْيَا إِلا جَاءَتْ مِثْلَ فَلَقِ الصُّبْحِ، ثُمَّ حَيْبَ إِلَيْهِ الْخَلَاءُ
وَكَانَ يَخْلُو بِغَارِ حِرَاءٍ فَيَتَحَنَّثُ فِيهِ - وَهُوَ التَعَبُدُ اللَّيَالِيَ ذَوَاتِ الْعَدَدِ قَبْلَ أَنْ يَنْزِعَ إِلَى أَهْلِهِ
وَيَتَزَوَّدُ لِذَلِكَ، ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى خَدِيجَةَ، فَيَتَزَوَّدُ لِمِثْلِهَا ، حَتَّى جَاءَهُ الْحَقُّ وَهُوَ فِي غَارِ حِرَاءٍ فَجَاءَهُ
الْمَلَك فَقَالَ اقْرَأْ۔قَالَ " مَا أَنَا بِقَارِي "۔قَالَ " فَأَخَذَنِي فَغَطَّنِي حَتَّى بَلَغَ مِنِّي الْجَهْدَ ثُمَّ أَرْسَلَنِي
فَقَالَ اقْرَأْ۔قُلْتُ مَا أَنَا بِقَارِي۔فَأَخَذَنِي فَغَطَّنِي الثَّانِيَةَ حَتَّى بَلَغَ مِنِي الْجَهْدَ ثُمَّ أَرْسَلَنِي فَقَالَ اقْرَأْ۔فَقُلْتُ مَا أَنَا بِقَارِيَ۔فَأَخَذَنِي فَغَطَّنِي الثَالِثَةَ، ثُمَّ أَرْسَلَنِي فَقَالَ {اقْرَأْ بِاسْمِ رَبَّكَ الَّذِي خَلَقَ * خَلَقَ
الإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ * اقْرَأْ وَرَبِّكَ الأَكْرَمُ "۔فَرَجَعَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْجُفُ
فَؤَادُهُ فَدَخَلَ عَلَى خَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدِ رضى الله عنها فَقَالَ " زَمِلُونِي زَقِلُونِي "۔فَزَمَّلُوهُ حَتَّى
ذَهَبَ عَنْهُ الرَّوْعُ، فَقَالَ لِخَدِيجَةَ وَأَخْبَرَهَا الْخَبَرَ " لَقَدْ خَشِيتُ عَلَى نَفْسِي "۔فَقَالَتْ خَدِيجَةُ
كَلأَ وَ اللَّهِ مَا يُخْزِيَك اللهَ أَبَدًا إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَحِمَ، وَتَحْمِلُ الْكَلَّ، وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ، وَتَقْرِي
الضَّيْفَ، وَتُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِ۔فَانْطَلَقَتْ بِهِ خَدِيجَةَ حَتَّى أَتَتْ بِهِ وَرَقَةَ بْنَ نَوْفَلِ بْنِ أَسَدِ بْنِ
عَبْدِ الْعُزَّى ابْنَ عَمَ خَدِيجَةَ - وَكَانَ امْرَأَ تَنَصَرَ فِي الْجَاهِلِيَةِ، وَكَانَ يَكْتُبُ الْكِتَابَ الْعِبْرَانِيَّ،
243

فَيَكْتُبُ مِنَ الْإِنْجِيلِ بِالْعِبْرَانِيَةِ مَا شَاءَ اللَّهَ أَنْ يَكْتُبَ، وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ عَمِيَ - فَقَالَتْ لَهُ
خَدِيجَةُ يَا ابْنَ عَمَّ اسْمَعْ مِنَ ابْنِ أَخِيكَ۔فَقَالَ لَهُ وَرَقَةً يَا ابْنَ أَخِي مَاذَا تَرَى فَأَخْبَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَبَرَ مَا رَأَى۔فَقَالَ لَهُ وَرَقَةً هَذَا النَّامُوسُ الَّذِي نَزَّلَ اللَّهَ عَلَى مُوسَى يَا لَيْتَنِي فِيهَا
جَذَعًا، لَيْتَنِي أَكُونَ حَيًّا إِذْ يُخْرِجَكَ قَوْمَكَ۔فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَوَمَخْرِجِيَ
هُمْ۔قَالَ نَعَمْ، لَمْ يَأْتِ رَجُلٌ قَطُّ بِمِثْلِ مَا جِئْتَ بِهِ إِلأَعُودِيَ، وَإِنْ يُدْرِكْنِي يَوْمَكَ أَنْصَرَكَ نَصْرًا
مُؤَزَرًا۔ثُمَّ لَمْ يَنْشَبْ وَرَقَةً أَنْ تُوَفِّيَ وَفَتَرَ الْوَحْى۔( بخاری باب كيف كان بدء لو حى الى رسول الله الم)
حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ شروع شروع میں رسول کریم صلی یا یہ تم کو سچی خوا ہمیں آنی
شروع ہوئی تھیں۔آپ جو خواب دیکھتے وہ اپنے وقت پر اس طرح ظاہر پوری ہوتی جیسے
پو پھوٹتی ہے۔اس کے بعد آپ کے دل میں علیحدگی کی محبت ڈالی گئی پس آپ غار حراء میں
جا کر علیحدہ بیٹھا کرتے تھے اور کچھ راتیں رہ کر وہاں عبادت کیا کرتے تھے (ایک خدا کی۔کیونکہ نبوت سے پہلے بھی آپ نے کبھی شرک نہیں
کیا) اور پھر گھر کی طرف واپس تشریف
لاتے تھے اور پھر اس کام کے لئے کھانا وغیرہ لے جاتے یہاں تک کہ آپ کے پاس حق
آ گیا ( یعنی وحی نازل ہوئی ) اور آپ اس وقت غار حراء میں ہی تھے آپ کے پاس ایک
فرشتہ آیا اور اس نے کہا کہ پڑھ ! آپ نے جواباً فرمایا کہ میں تو پڑھنا نہیں جانتا۔آپ
فرماتے تھے کہ اس پر فرشتہ نے مجھے پکڑ لیا اور اپنے ساتھ چمٹا لیا اور اس قدر بھینچا کہ طاقت
برداشت نہ رہی پھر مجھے چھوڑ دیا اور کہا کہ پڑھ! میں نے کہا کہ میں تو پڑھنا نہیں جانتا اس
پر اس نے پھر مجھے پکڑا اور اپنے ساتھ چمٹا کر زور سے بھینچا حتی کہ طاقت برداشت نہ رہی
پھر اس نے مجھے چھوڑ دیا اور کہا کہ پڑھ!
یہ آیات لے کر ( یعنی یاد کر کے رسول کریم صلی است واپس تشریف لے آئے اور
244

آپ کا دل دھڑک رہا تھا وہاں آکر سے آپ سیدھے حضرت خدیجہ کے پاس تشریف لے
گئے اور فرمایا کہ مجھے کپڑا اوڑھاؤ! اس پر آپ کے اوپر کپڑا ڈال دیا گیا اور آپ لیٹے رہے
یہاں تک کہ خوف جاتا رہا۔پھر حضرت خدیجہ کو تمام قصہ سنایا اور فرمایا کہ میں تو اپنی جان
پر ڈرتا ہوں ( یعنی مجھے خوف ہے کہ مجھ سے کیا معاملہ ہونے لگا ہے ) اس پر حضرت خدیجہ
نے فرمایا کہ ہر گز نہیں۔خدا تجھے کبھی ذلیل نہیں کرے گا کیونکہ تو رشتہ داروں کے ساتھ نیک
سلوک کرتا اور کمزوروں کا بوجھ اٹھاتا ہے اور تمام وہ نیک اخلاق جو دنیا سے معدوم ہو چکے
ہیں ان پر عامل ہے اور مہمان کی اچھی طرح سے خاطر کرتا ہے اور کچی مصیبتوں میں لوگوں
کی مدد کرتا ہے یہ کہہ کر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آنحضرت سالی تم کو ساتھ لیا اور ورقہ
بن نوفل بن اسد بن عبدالعزیٰ جو حضرت خدیجہ کے چچا کے بیٹے یعنی چچا زاد بھائی
تھے، ان کے پاس پہنچیں جو جاہلیت کے زمانہ میں مسیحی مذہب اختیار کر چکے تھے اور عبرانی
میں انجیل کے بعض حصص، جن کی اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دیتا لکھا کرتے تھے ( یعنی اپنی جوانی
میں ) اور اس وقت وہ بوجہ بڑھاپے کے اندھے ہو چکے تھے۔حضرت خدیجہ نے ان سے
کہا کہ اے میرے چچا کے بیٹے ! اپنے بھائی کے بیٹے کی بات سن۔ورقہ نے
آنحضرت صلی یا پیام سے پوچھا کہ اے میرے بھائی کے بیٹے ! کیا بات ہے۔آپ نے جو
کچھ گزرا تھا آپ کے سامنے دہرایا۔اس پر ورقہ نے کہا کہ یہ وہی فرشتہ ہے جو اللہ تعالیٰ
نے حضرت موسیٰ پر نازل فرمایا تھا۔اے کاش۔میں اس وقت جوان ہوتا۔اے کاش میں
اس وقت زندہ ہوتا جب تیری قوم تجھے نکال دے گی اس پر رسول کریم صلی لا یتیم نے فرمایا
کہ کیا وہ مجھے نکال دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں! کوئی شخص اس تعلیم کے ساتھ نہیں آیا
جس کے ساتھ تو آیا ہے مگر لوگوں نے اس سے دشمنی کی ہے اور اگر مجھے تیرا زمانہ ملا ( یعنی
245

جس وقت تیری تعلیم کا اعلان ہو گا اور لوگ مخالفت کریں گے ورنہ نبی تو آپ اسی دن سے
ہو گئے تھے اور وحی قرآن نازل ہونی شروع ہو گئی تھی ) تو میں تیری بڑی مددکروں گا۔پھر
کچھ ہی دونوں کے بعد ورقہ فوت ہو گئے اور وحی ایک عرصہ کے لئے بند ہوگئی۔ممکن ہے اس حدیث کے یہاں نقل کر نے پر بعض لوگوں کو تعجب ہوا ہو کہ اس
حدیث کے اس جگہ نقل کرنے سے کیا مطلب ہے اور اس سے آنحضرت صلی یتیم کے انکسار
کا کیا پتہ چلتا ہے لیکن جیسا کہ، میں انشاء اللہ، ابھی بتاؤں گا۔یہ حدیث آپ کی منکسرانہ
طبیعت پر تیز روشنی ڈالتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انکسار سے آپ کا دل معمور تھا
اور کسی زمانہ میں بھی آپ سے یہ خلق نیک جدا نہیں ہوا۔انکسار کے ساتھ کام کر نادلالت کرتا
ہے کہ یہ صفت کس شان کے ساتھ آپ کے اندر تھی اور نہ بعض لوگ صرف ستی کی وجہ سے
انکسار کرتے ہیں۔اس حدیث سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی ای ایم کے سامنے جو فرشتہ آیا اس
نے آپ سے کہا کہ پڑھ اور آپ نے اس کے جواب میں کہا کہ میں پڑھنا نہیں جانتا۔اب
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کا اس انکار سے کیا مطلب تھا آیا یہ کہ آپ تحریر پڑھنا نہیں
جانتے یا یہ کہ عربی زبان کا دہرانہ بھی نہیں جانتے۔کیونکہ قراءت کا لفظ عربی زبان میں دو
معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ایک معنے اسکے کسی تحریر کو پڑھنے کے ہیں اور دوسرے معنی
کسی مقررہ عبارت کو اپنی زبان سے دہرانے کے ہیں چنانچہ جب کوئی شخص کسی کتاب کو
پڑھے تو اس کی نسبت بھی کہیں گے کہ یقرا الکتاب اور جب وہ کسی عبارت کو دہرائے گا تو
اسے بھی کہیں گے کہ یقر آ وہ پڑھتا ہے جیسا کہ قرآن کریم کو حفظ پڑھنا بھی قراءت کہلاتا
ہے۔پس اب سوال یہ ہے کہ آیا رسول اللہ ایل پی ایم نے جو یہ فرمایا کہ میں پڑھنا نہیں جانتا
246

تو اس سے کیا مراد ہے۔آیا یہ کہ آپ تحریر نہیں پڑھ سکتے یا یہ کہ آپ کسی عبارت کو جو عربی
زبان میں ہود ہرا بھی نہیں سکتے۔اگر یہ ثابت ہو کہ آپ کا مطلب یہ تھا کہ آپ تحریر نہیں
پڑھ سکتے تب تو بات صاف ہے کیونکہ تاریخ سے ثابت ہے کہ آپ لکھنا پڑھنا نہیں جانتے
تھے لیکن یہ مطلب رسول کریم صلی ا ستم کا نہیں ہوسکتا کیونکہ صحیح احادیث سے ہرگز ثابت
نہیں ہوتا کہ آپ کے سامنے اس فرشتہ نے کوئی تحریر رکھی تھی اور کہا تھا کہ اسے پڑھو تا آپ
جواب دیتے کہ میں پڑھنا نہیں جانتا بلکہ جو کچھ صحیح اور مرفوع احادیث سے ثابت ہوتا ہے
وہ یہی ہے کہ ایک فرشتہ آپ کے سامنے آیا اور اس نے آکر آپ سے کہا کہ آپ پڑھیں
اور کوئی تحریر آپ کے سامنے پیش نہیں کی۔چنانچہ بخاری کی جو حدیث او پر نقل کی گئی ہے
اس سے بھی یہی ثابت ہے کہ اس فرشتہ نے آپ کے سامنے کوئی تحریر نہیں رکھی بلکہ صرف
ہوشیار کرنے کے لئے کہا ہے کہ پڑھ ! جیسا کہ جب کسی شخص سے کوئی الفاظ کہلوانے ہوں تو
کہلوانے والا عام طور پر کہ دیا کرتا ہے کہ کہو۔پس اس فرشتہ نے بھی یہی آپ سے کہا تھا
کہ دہراؤ یعنی جو لفظ میں کہتا ہوں انکو دہراتے جاؤ۔چنانچہ تیسری دفعہ فرشتہ نے منہ سے ہی
الفاظ کہے نہ کہ کوئی تحریر رکھی۔اگر پڑھوانا مد نظر ہوتا اور اس فرشتہ کا آپ کو گھونٹنا اس لئے
ہوتا کہ آپ کو تحریر پڑھنا آجائے تو ایسا ہونا چاہئے تھا کہ وہ آخری دفعہ آپ کے سامنے
تحریر رکھ دیتا اور آپ کو پہلے پڑھنا نہیں جانتے تھے لیکن معجزانہ طور پر پڑھنے لگ جاتے
لیکن آخری دفعہ فرشتہ کا منہ سے الفاظ کہہ کر آپ کو دہرانے کے لئے کہنا صاف ثابت کرتا
ہے کہ اس وقت آپ کے سامنے کوئی تحریر نہ رکھی گئی تھی بلکہ صرف زبانی آپ سے ایک
عبارت دہرانے کو کہا گیا تھا اور یہ استدلال جو ہم نے کیا ہے اس کے خلاف عبید بن عمیر کی
روایت نہیں پیش کی جاسکتی جس میں لکھا ہے کہ رسول کریم صلی یا یہ تم نے فرمایا کہ میرے
247

سامنے جبریل نے ایک تحریر رکھی تھی جو دیباج پرلکھی ہوئی تھی۔کیونکہ ایک تو یہ حدیث اس
پائے کی نہیں جس پائے کی حدیث بخاری کی ہے پھر یہ مرسل حدیث ہے اس لئے اس
روایت کے مقابلہ میں جو او پر نقل کی گئی ہے نہیں رکھی جاسکتی۔سوم خود عبید بن عمیر کی اپنی
روایت میں اس کے خلاف ہے کیونکہ وہ بیان کرتے ہیں کہ جب جبریل نے آپ سے کہا
کہ پڑھیں۔تو آپ نے فرمایا کہ میں کیا پڑھوں؟ اور یہ فقرہ کہ میں کیا پڑھوں صاف ثابت
کرتا ہے کہ آپ کے سامنے کوئی تحریر نہ تھی اگر تحریر ہوتی تو آپ ، کیا پڑھوں ، کا جملہ کیونکر
استعمال فرما سکتے تھے۔غرض حق یہی ہے کہ آنحضرت صلی للہ یہ تم سے اس فرشتہ نے کوئی تحریر
پڑھنے کو نہیں کہا بلکہ یہی کہا کہ آپ کہیں ( یعنی جو کچھ میں کہوں ) اس کے جواب میں آپ
نے فرمایا کہ میں تو قراءت نہیں جانتا لیکن اب ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ کہ جبکہ
آپ سے صرف عربی کے بعض فقرات دہرانے کو کہا گیا تھا تو آپ نے کیوں
فرمایا کہ میں
پڑھنا نہیں جانتا حالانکہ یہ کام آپ آسانی سے کر سکتے تھے آپ کی مادری زبان عربی تھی اور
آپ اس زبان میں کلام کیا کرتے تھے۔پھر آپ نے یہ کیوں فرمایا کہ میں پڑھنا نہیں
جانتا اور نہ آپ معربی کے کلمات کے دہرانے سے عاجز تھے کہ کہا جائے کہ آپ نے اس
بات سے بھی انکار کیا بلکہ اصل بات یہی ہے کہ آپ نے فرشتہ کو دیکھتے ہی خوب
سمجھ لیا تھا کہ
یہ کس غرض کے لئے آیا ہے کیونکہ قبل از وقت آپ کو رویائے صالحہ کے ذریعہ اس کام کے
لئے تیار کر دیا گیا تھا۔اور پھر ایک علیحدہ جگہ میں یک لخت ایک شخص کا نمودار ہو نا صاف
ظاہر کرتا تھا کہ یہ کوئی انسان نہیں بلکہ فرشتہ ہے پس آپ کے دل میں یہ خیال پیدا ہو گیا تھا
کہ یہ کوئی فرشتہ ہے اور مجھے کوئی کام سپر د کر نے آیا ہے اور آپ نے خدا تعالیٰ کی عظمت کی
طرف نگاہ کر کے اپنی جبیں نیاز خدا تعالیٰ کے آگے جھکادی اور عرض کیا کہ جو کچھ مجھے پڑھایا
248

جانے لگا ہے میں تو اس لائق نہیں اور یہ جو کچھ آپ نے فرما یا بالکل درست اور بجا تھا۔اللہ
تعالیٰ کے حضور میں یہی کلمہ کہنا بجا تھا اور آپ نے اس کے فرشتہ کو یہی جواب دیا کہ اس بادشاہ
کی خدمت کے میں کہاں لائق تھا۔شاید کوئی شخص کہے کہ یہ تو جھوٹ تھا آپ تو لائق تھے تو
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ اعتراض نادانی کے باعث ہے جو لوگ جس قدر خدا تعالیٰ کے قریب
ہوتے ہیں اسی قدر اس سے خائف ہوتے ہیں اور اس کے جلال سے ڈرتے ہیں۔بے شک رسول کریم سالی ایلیم سب سے زیادہ اس کام کے لائق تھے۔لیکن ان کا دل
سب انسانوں سے زیادہ خدا تعالیٰ کے خوف سے پر تھا پس انہوں نے خدا تعالیٰ کے جلال
کو دیکھتے ہوئے عذر کیا کہ میں تو اس کام کے لائق نہیں۔اگر آپ آپنے آپ کو سب سے
لائق سمجھتے ہوئے ایسا کہتے تب بے شک آپ پر الزام آسکتا تھا بعد کے واقعات نے ثابت
کر دیا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے جبروت اور جلال پر نظر کرتے ہوئے واقعہ میں اپنے آپ کو اس
کی امانت کے اٹھانے کے قابل خیال نہ کرتے تھے اور یہ بات آپ کے درجہ کی بلندی پر
دلالت کرتی ہے کہ آپ باوجود عظیم الشان طاقتوں کے مالک ہونے کے خدا تعالیٰ کے جلال
پر ایسے فدا تھے کہ آپ نے اپنے نفس کی خوبیوں کو کبھی دیکھا ہی نہیں اور اسی کے جلال کے
مطالعہ میں لگے رہے۔کیا اس سے بڑھ کر بھی انکسار کی کوئی اور مثال دنیا میں موجود
ہے؟ موسی کی ایک مثال قرآن کریم سے معلوم ہوتی ہے لیکن آپ کے مقابلہ میں وہ بھی کچھ
نہیں کیونکہ گو حضرت موسی نے اپنے آپ کو اس قابل نہ سمجھا اور نبوت کے بوجھ اٹھانے سے
انکار کیا لیکن اپنے بھائی کی طرف اشارہ کیا۔پس انہوں نے اپنی دانست میں ایک آدمی کو
اس قابل خیال کیا کہ وہ اس بوجھ کو اٹھا لے گا لیکن آنحضرت سال یا یہ تم نے اپنی نسبت عجیب
پیرایہ میں عذر کیا اور کسی کو پیش نہیں کیا جو آپ کے عظیم قرب پر دلالت کرتا ہے اور ثابت ہوتا
249

ہے کہ آپ حضرت موسی سے شان میں افضل تھے کہ آپ نے اس امانت کے اٹھانے کے
لئے کسی انسان پر نظر نہیں کی بلکہ صرف اپنی کمزوروی کا اقرار کر کے خدا تعالیٰ کے انتخاب پر
صاد کیا۔غرض آپ کا نبوت کے ملنے سے بھی پہلے یہ انکسار کا نمونہ دکھا نا ثابت کرتا ہے کہ
آپ کی طبیعت میں ہی انکسار داخل تھا۔اور نادان ہے وہ جو خیال کرے کہ آپ نے نبوت
کے ساتھ اس رنگ کو اختیار کیا۔اس جگہ ایک اور بات بھی یا درکھنی چاہئے کہ انکسار جیسا کہ
عام طور پر لوگوں کا خیال ہے اس کا نام نہیں کہ کوئی آدمی اپنے آپ
کو لائق سمجھتے ہوئے کہے
کہ میں تو یہ کام نہیں کر سکتا۔یہ تو جھوٹ ہے اور جھوٹ کبھی اچھی صفت نہیں ہوسکتی، انکسار
در حقیقت ایثار کی ایک قسم ہے جو ایک تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ انکسار نام پاتی ہے اور
منکسر لمزاج نہ اس شخص کو کہیں گے جو نالائق ہو کر اپنی نالائقی کا اقرار کرے اور نہ اسے
کہیں گے جو اپنے آپ کو لائق سمجھ کر اپنے نالائق ہونے کا اعلان کرے بلکہ منکسر المزاج
وہ شخص ہے جو لائق اور صاحب فضیلت ہو کر دوسروں کی خوبیوں پر لیاقت اور فضیلت کے
مطالعہ میں ایسا مشغول ہو کہ اپنی لیاقت اور فضیلت اس کی نظروں سے پوشیدہ ہو جائے اور
ہر موقعہ پر دوسروں کی لیاقت اور فضیلت اسکے سامنے آجائے اور یہ صفت اس لئے اچھی
ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے حضور میں تو یہ ادب
کا صحیح طریق ہے اور بندوں میں اس کے ذریعہ
سے فسادمٹ جاتے ہیں کیونکہ تمام فساد تکبر یا عدم انکسار سے پیدا ہو تے ہیں تکبر جب
لوگوں میں پھیل جائے تب تو بہت ہی فساد ہوگا کیونکہ ہر ایک شخص کہے گا میں دوسروں سے
بڑا ہو جاؤں لیکن اگر تکبر نہ ہو اور انکسار بھی نہ ہو تب بھی فساد ہو جائے گا کیونکہ اکثر جھگڑے
اسی وقت ہوتے ہیں جبکہ طرفین میں ہر ایک شخص اپنے حق پر اڑار ہے اگر ایک ان میں سے
اپنے حق کو ترک کر دے تو پھر سب جھگڑے بند ہوجائیں۔پس انکسار دنیا کے امن وامان
250

کے بڑھانے میں ایک زبر دست آلہ ہے اور ایثار کے ساتھ مل کر فساد کو بیخ و بن سے اکھیڑ دیتا
ہے ورنہ جھوٹ بولنا انکسار نہیں کہلاتا جیسا کہ ان دنوں عام طور پر سمجھا جاتا ہے اور نہ انکسار
اس کو کہتے ہیں کہ کوئی شخص ستی اور غفلت کی وجہ سے کام سے جی چرائے۔بعض لوگ
جنہیں کام کی عادت نہیں ہوتی سستی سے ان کا پالا پڑا ہوا ہوتا ہے وہ انکسار کے پردہ میں
اپنا پیچھا چھڑا نا چاہتے ہیں لیکن اس کا نام انکسار نہیں وہ غفلت اور ستی ہے منکسر المزاج
وہی شخص ہے کہ وہ کام کی اہلیت رکھتے ہوئے پھر خدا تعالیٰ کے جلال پر نظر کرتے ہوئے
اپنی کمزوری کا منظر ہولیکن جب اس کے کام سپرد ہو تو پوری ہمت سے اس کا م کو کرے
جیسا کہ رسول کریم سال یا تم نے کیا کہ باوجود اس انکسار کے جب آپ کے سپر د اصلاح عالم
کا کام کر دیا گیا تو وہی شخص جو میں پڑھنا نہیں جانتا کہ کر اپنی کمزوری کا اقرار کر رہا
تھا۔رات اور دن اس تندہی سے اس کام کے بجالانے میں لگ گیا کہ دنیا دنگ ہو گئی اور کوئی
انسان اس قدر کام کرنے والا نظر نہیں آتا جس قدر کہ آنحضرت سلی پریتم نے کیا۔پس آپ کا
انکسار سچا انکسار تھا۔کیونکہ باوجو د لیاقت رکھنے کے آپ نے خدا کے جلال کا ایسا مطالعہ کیا
کہ اپنی لیاقت کو بھلا دیا اور اللہ تعالیٰ کے نور کو اس طرح دیکھا کہ معلوم کر لیا کہ میری روشنی
در حقیقت اس نور کا سایہ ہے۔غرض آپ کے اس جواب سے کہ میں پڑھنا نہیں جانتا صاف ثابت ہوتا ہے کہ
آپ ہمیشہ سے انکسار میں کمال رکھتے تھے اور گوفرشتہ کا آپ کو بار بار چمٹا لینا ایک یہ معنی بھی
رکھتا ہے کہ اس ذریعہ سے آپ کو اپنے کمالات پر واقف کیا جانا تھا لیکن میرے نزدیک تو
اس کا ایک یہ بھی مطلب تھا کہ جب فرشتہ نے آپ کو اس بات کی خبر دی کہ دنیا کو خدا کا کلام
سنانے پر آپ مہ اُمور کئے گئے ہیں تو اس نے دیکھا کہ بجائے اس کے یہ کہ شخص خوشی سے
251)

·

آج 10 میں سے 10 باقی