اردو کلاس میں تدریس نماز
تدريس نماز
اللهِ الرَّحمنِ الرَّحِيم
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اردو کلاس میں تدریس نماز
نيت
وَجَّهُتُ وَجُهِيَ للَّذِي فَطَرَ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا وَّمَا أَنَا مِنَ
الْمُشْرِكِينَ
میں نے اپنی ساری توجہ اس ذات کی طرف، اسی کا فرمانبردار ہو کر پھیر دی جس نے آسمانوں اور
زمینوں کو پیدا کیا۔اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔ثناء
سُبحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ
سُبحَانَ » پاک۔جو چیز پاک ہو۔ایک چیز گندی ہو جائے اس کو آپ دھو لیں ، اچھی طرح مل مل کے صاف کر کے تو وہ پاک
ہو جاتی ہے۔کپڑے پاک ہو جاتے ہیں۔عورتیں کہتی ہیں ہم نے اپنے کپڑوں کو دھویا ، صاف کیا،
بچوں کے کپڑے دھوئے ، ان کو پاک صاف کر دیا۔پاک کیا چیز ہوتی ہے؟ جس پر کوئی داغ نہ رہا ہو، کوئی کمزوری نہ رہی ہو۔لیکن صرف پاک ہی ہو
تو کافی نہیں۔اس کے اندر کچھ اور بھی ہونا چاہئے۔جو کپڑا صاف ستھرا ہو جائے وہ پھر رنگ بھی
قبول کر سکتا ہے۔اس کپڑے کو جو چاہو رنگ دے دو۔جیسے چاہو پھول بنا لو اس کے اوپر۔گندے
کپڑے پر نہیں بنتے۔گندے کپڑے پر لگاؤ تو اس کے اندر کے داغ نکل کے رنگ کو گندا کر دیتے
ہیں۔مطلب یہ ہے کہ اے اللہ تو ہر عیب سے پاک ہے، مگر صرف پاک ہی نہیں بلکہ :
وَبِحَمْدِكَ :
ایسی خوبیوں سے بھرا پڑا ہے جو کامل ہیں۔تو صرف عیبوں سے پاک ہونا کافی نہیں، خوبیاں
رکھنا بھی ضروری ہے۔تو یہ مکمل تعریف ہے۔سُبحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ پاک ہے تو
اے اللہ اور اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے۔یعنی صرف پاک ہی نہیں بلکہ ہر حد تیرے اندر موجود ہے۔وَتَبَارَكَ اسْمُكَ :
تدريس نماز
پہلے کہ دیا ہر برائی سے تو پاک ہے پھر کہ دیا ہر خوبی تیرے اندر ہے۔پھر یہ کہنے کی کیا ضرورت
تھی۔وَتَبَارَكَ اسْمُکَ۔اس کا مقصد ، اس میں حکمت کیا ہے؟ جب سب کچھ کہہ دیا
سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ ﴾ پھر وَ تَبَارَكَ اسْمُكَ۔۔۔۔کیوں کہا؟
اللہ نام میں دو باتیں ہم نے بیان کر دیں۔اللہ نام میں کوئی برائی نہیں، سب خوبی موجود
ہے۔یہ برکت کا مطلب ہے۔جس نام میں کوئی برائی نہ ہو اور سب خوبیاں ہوں اس سے برکت
پڑتی ہے۔دنیا میں اس کے سواکسی اور سے برکت نہ ڈھونڈ و۔وَتَبَارَكَ اسْمُكَ ﴾ یہ نام ہے برکت والا۔اب اس نام کو جو بھی لے گا یہ سمجھ کر اور سوچ
کر ، اس کو برکت ملے گی۔وَتَعَالَى جَدُّکَ :
اور یہ وہ ذات ہے جو ہر دوسری ذات سے بلند ہے۔کوئی اور ذات اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ :
جب ہم کہتے ہیں اے خدا تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، تو ساری باتیں جو بیان کی ہیں یہ ہمیں مجبور
کرتی ہیں، ﴿ وَلَا اِلهَ غَيْرُكَ ﴾ اب تو ہی ہے، تیرے سوا کوئی نہیں۔ایک ہی معبود ہے دنیا
میں جس میں ساری خوبیاں پائی جاتی ہیں جو ہم نے بیان کر دی ہیں۔پس ایسی نماز کی تیاری، عبادت کی، دنیا کے پردے پر کہیں نہیں ملے گی۔جتنے عبادت کرنے
والے ہیں ، ہندو ہوں، سکھ ہوں، عیسائی ہوں، چاہے وہ چھٹے بجائیں، چاہے جو مرضی کریں، یہ
اتنی خوبصورت عبادت ہے، اتنی معنی خیز جو خدا تعالی کا پورا تعارف کرواتی ہے، آپ کو دنیا کی کسی
کتاب میں نہیں ملے گی۔صرف اپنی عبادت لوگوں کو سکھاؤ، بتاؤ یہ ہماری عبادت ہے، تم دکھاؤ اپنی
عبادت۔تو تم ہر کے ساتھ فخر سے اپنے سر کو اونچا کر سکتے ہو۔ہمیں اللہ میاں نے کتنی اچھی عبادت
سکھائی ہے تم نے اگر عبادت اس لئے کرنی ہے، یہی مذہب کا مقصد ہے تو شامل ہو جاؤ۔اسلام
کے حق میں صرف عبادت کا آغاز ہی دلیل بن جاتا ہے۔لوگ مذہب کو کیوں مانتے ہیں؟ کیوں
کہ اللہ سے ملاتا ہے۔کوئی ہندو ہوجاتا ہے، کوئی عیسائی ہوئی یہودی، کوئی مسلمان مختلف مذاہب
ہیں، ان کا کیا مقصد ہے؟ مذہب رستہ کو کہتے ہیں۔جو رستہ اللہ کی طرف لے جائے وہ مذہب
ہے۔اس لئے مانتے ہیں۔یہی مقصد ہے، باقی کہانیاں بنی ہوئی ہیں۔تو اگر ہم اسلامی نماز غیروں کو بتائیں کہ تم مذہب کو کیوں لیتے ہو؟ اس لئے نا! تا اللہ کے قریب
تدريس نماز
ہو جا ئیں اس سے بہتر رستہ بتاؤ تم اللہ کے قریب ہونے کا۔اپنی عبادت بتاؤ اور دیکھو۔تو جو اچھا
رستہ ہے، جو جلدی پہنچاتا ہے ، جو زیادہ فائدہ دینے والا ہے اس کو پکڑ لو۔اسلام کی تبلیغ نماز سے بھی
ہو جاتی ہے۔نماز کے شروع حصہ میں (انى وَجَّهْتُ سے ) شروع کرو۔ساری بات اپنی
سہیلیوں کو سمجھاؤ۔تو دیکھو کتنا اچھا پیغام دینے کا طریق ہے۔یہ طریقہ اختیار کرو، اس سے تمہیں
اللہ مل جائے گا۔تعوذ
أعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں شیطان سے جو راندہ ہوا ہے۔یہ باتیں عورتیں اپنے حوالہ سے سمجھ سکتی ہیں اور مرد اپنے حوالہ سے۔اگر آپ کے ساتھ کوئی بچہ
جارہا ہو آپ کی انگلی پکڑ کر۔وہ دوڑ کے آگے چلا جائے ، آگے کتا مل جائے اور وہ گتے سے ڈرتا ہو تو
وہ تیزی سے واپس آ جائے گا، اور آکے آپ سے چمٹ جائے گا اور کہے گا کہ مجھے گودی میں اٹھالو،
یہ کتا میرے پیچھے پڑ گیا ہے۔تو پناہ مانگنے کا یہ مطلب ہے۔اے اللہ ! میں تیری حفاظت میں آرہا ہوں۔کس سے؟ شیطان سے۔کتا چھٹا ہوا ہے ایک، وہ
مجھ پر پڑتا ہے بار بار تو مجھے اپنی گود میں اٹھا لے۔جیسے کتنے سے بچاؤ کے لئے والدین کام آتے
ہیں۔اگر شیطان سے پناہ مانگنی ہو تو اللہ کام آتا ہے، ماں باپ کام نہیں آتے۔( تو) اللہ کی پناہ
مانگتے ہیں۔اللہ کی پناہ مانگتی مانگتا ہوں کہ اے اللہ ! جو تیری حفاظت میں آجائے اس کو شیطان کچھ نہیں کہہ
سکتا۔چونکہ شیطان اللہ سے ڈرتا ہے اور کسی سے نہیں ڈرتا، اللہ کے قریب بھی نہیں جاتا۔اسی لئے
دھتکارا ہوا بھی ساتھ کہہ دیا۔اب کتے کو کوئی بھش کر کے بھگا دے تو اس گتے کو کہتے ہیں
دھتکارا ہوا۔تو اللہ نے جب شیطان کو دھتکار دیا کہ جاؤ ، دفع ہو جاؤ ، تو شیطان اب اس کے
پاس نہیں جا سکتا۔اس لئے پناہ کا مطلب ہے کہ ہم اس سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔اللہ میاں تو
ہمیں سنبھال لے اور شیطان سے بچا جس کو تو نے دھتکار دیا ہے۔پس اور جہاں بھی کہیں جائیں
شیطان بھی (وہاں) ہو سکتا ہے۔تیرے پاس نہیں ہو سکتا۔یہ ہے معنی اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ
الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ کا۔(اردو کلاس نمبر ۳۱۰، منعقد ا ا/اکتوبر ۱۹۹۷ء) ( بحوالہ اخبار افضل انٹرنیشنل ۲۸ فروری ۲۰۰۳ صفحه ۱۳)
تدريس نماز
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اللہ کے نام کے ساتھ جو رحمن ہے ، رحیم ہے۔یہاں صرف دو صفات بیان ہوئی ہیں۔اس سے پہلے اللہ کا تعارف کروایا تھا کہ ساری خوبیوں کا
مالک، ہر بدی سے پاک۔اب رحمن اور رحیم، تیرا نام اللہ ساری خوبیاں لئے
ہوئے ہے۔اب بسم اللہ کے ساتھ دو نام دیتے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ اللہ کا نام ایک ہے لیکن
اس کے اندر صفات زیادہ ہیں۔اور جو بنیادی صفات خدا کے اندر ہیں اور جو ساری خدائی صفات کو
اپنے اندر لئے ہوئے ہیں وہ رحمن اور رحیم ہیں۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
اللہ کے نام کے ساتھ جو بھی کرو، جو بھی دماغ میں ہو تو بسم اللہ کو اس کے لئے کافی ہے۔اگر تم کھانے لگے ہو تو کہہ دو بسم اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیم۔اگر سفر پر جا رہے ہو تو
بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ۔اگر کپڑے پہننے لگے ہو تو بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ
الرَّحِيم۔جو کام بھی کرو وہ اسی ایک چھوٹی سی آیت سے ہو جائے اور اللہ کا نام سب کے
ساتھ لگ جائے گا۔اللہ کی جب پناہ مانگی ہے شیطان سے تو اس پناہ کے بعد پھر اللہ سے کچھ حاصل
بھی تو کرنا ہے۔یہ تو نہیں کہ شیطان دوسری طرف چلا گیا تو فٹافٹ گودی سے اتر کر بھاگ گئے
جیسے بچے کرتے ہیں۔کتا آیا تو دوڑ کے اپنے ابا امی کے پاس چلے گئے، کتا گیا تو ٹانگیں مار کے اتر
گئے فورا، کہ اب ہمیں جانے دو۔بسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ ﴾ کا مطلب یہ ہے کہ أَعُوذُ بِاللهِ ﴾ کے بعد
اب اللہ کے ساتھ رہنا ہے۔شیطان سے جب پناہ مانگی تو اب اللہ کے ساتھ ہی رہنا ہے۔اور اللہ
کے ساتھ رہنے کے کچھ فائدے ہیں۔ایک فائدہ تو یہ ہے کہ ہر کام میں اللہ کام آئے گا۔بسم
اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ ﴾ کہہ کے جو مرضی کرو، جو مرضی کھاؤ، جو مرضی پیو، جو مرضی پڑھو،
جو مرضی چیزیں اختیار کرو، کپڑے لو، سامان لو، اگر بسم اللہ کی پڑھو گے تو تمہارا کام برکت
والا ہو گا۔اور اللہ کے ساتھ کوئی بُرا کام تو نہیں کر سکتے۔بسم اللہ کہہ کے کوئی گندی چیز تو نہیں کھا سکتے۔بسم اللہ کہہ کے سود پر قرض نہیں
لے سکتے۔بسم اللہ کہہ کے کوئی حرام کام نہیں کر سکتے۔بسم اللہ نے
تدريس نماز
اعُوذُ بِاللهِ ﴾ کے بعد تمہارا راستہ صاف کر دیا ہے۔ایسا کر دیا ہے کہ اُس پر اچھے کام
ہو سکتے ہیں ، بُرے نہیں ہو سکتے۔کیوں کہ اللہ نے ساتھ لگے رہنا ہے۔آگے دوصفات ہیں اللہ کی الرَّحْمنِ الرَّحِیم۔رحمن کس کو کہتے ہیں۔اس طرح
آہستہ آہستہ صفات پھوٹ کے بہہ رہی ہیں۔اللہ کے نام سے شروع ہوکر اللہ کی دو صفات
ہمارے سامنے آرہی ہیں۔معلوم ہوتا ہے یہ ساری دوسری صفات پر غالب ہیں۔اور اگر غور کرو تو
انہی دوصفات میں سے خدا کی ساری صفات مل سکتی ہیں۔صفات کس کو کہتے ہیں؟ سنا، بولنا، دیکھنا، گرم محسوس
کرنا ٹھنڈا محسوس کرنا ، یہ سب صفات ہیں۔صفات ، صفت کی جمع ہے۔اس کو Attribute/Quality کہتے ہیں۔عربی میں صفت کہتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ میں جو جو خو بیاں پائی جاتی ہیں اُن کو صفات کہتے ہیں۔اردو کلاس نمبر ۳۰۹، منعقده ۷۱۰ اکتوبر ۱۹۹۷ء)
نماز مین جو سب سے مرکزی چیز ہے، جس سے نماز بنتی ہے، جس کے متعلق حدیث میں آتا ہے
کہ قرآن کی ماں ہے۔اس کا نام سورۃ فاتحہ ہے۔ماں کیسے بن گئی ؟ چھوٹی سی سورت ، سات
(7) اس میں آیتیں ہیں گل۔مائیں بتا سکتی ہیں کہ یہ مسئلہ کیا ہے؟ کہ قرآن کریم بڑی کتاب،
الف سے لیکرس ( وَالنَّاس کی س) تک ، اتنے مضامین سب کچھ اس میں۔اور رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سورہ فاتحہ اس کی ماں ہے۔ماں کا جو Ovum ہے کتنا چھوٹا ہوتا ہے۔اس میں سب Blue Print موجود ہوتا ہے۔اور اس سے اتنا بڑا بچہ پیدا ہو جاتا ہے تو وہ Blue Print سورہ فاتحہ ہے۔خود چھوٹی ہے لیکن اس
کے اندر ساری قرآن کریم کی باتیں اور جو مضامین ہیں وہ اس میں موجود ہیں۔اور اس کے بہت
ثبوت ہیں۔وہ تفصیلی بحث یہاں نہیں ہوسکتی۔ماں کے پیٹ میں جو چھوٹا سا بیضہ (انڈا) ہوتا ہے اس کے اندر تصویر درج ہوتی ہے سارے
انسان کی جو بعد میں پیدا ہوتا ہے اور بڑا ہوتا ہے۔وہ خود اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ ننگی آنکھ سے نظر نہیں
آتا۔تو اس طرح چھوٹی چیز بڑی چیز کی انتہاں بنتی ہے، اگر اس میں بڑی چیز کی ساری باتیں موجود
ہوں۔جب بچہ پیدا ہو جائے پھر اس انڈے کے اندر جو تصویر خدا نے بنائی ہے وہ کھولنی شروع
کر دیتا ہے اور وہ بچہ آہستہ آہستہ جولوگوں کو دکھائی دیتا ہے۔لیکن اس کے اندر جتنی باتیں ہیں
تدريس نماز
آنکھیں ، ناک، کان ، خون، پیٹ، بازو، اندر کی چیزیں گردے، گلے کے اندر غدود ہیں، جگر، جتنی
چیزیں ہیں ماں کے پیٹ میں، جو بیضہ ہے جس میں بچہ بننا شروع ہوتا ہے مرد کے ذرے کے
ساتھ مل کر۔یہ بیضہ ماں ہے انسان کی اور انسان کی تمام باتیں اس کے اندر موجود ہوتی ہیں۔اس طرح سورہ فاتحہ پر جتنا بھی غور کریں، سورہ فاتحہ میں قرآن کریم کی باتیں دکھائی دیتی ہیں
اور قرآن کریم سورہ فاتحہ کے مضون سے زیادہ سمجھ آتا ہے۔اردو کلاس نمبر ۳۱۰، منعقده ۱۱ اکتوبر ۱۹۹۷ء)
ایک اور کلاس میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : رَح من کے دو معنی ہیں: (۱)
الرحمن اس ذات کو کہتے ہیں جس سے زیادہ رحم کرنے والا نہ ہو۔اور (۲) بن مانگے
دینے والا۔کسی نے کچھ نہ مانگا ہو اور پھر بھی وہ دیدے، زمین و آسمان کو پیدا کرنے والا اسی سے
نکالتا ہے۔الرحمن
ایسی ذات جس سے کوئی مانگنے والا ہو ہی نہیں پھر بھی دے دے۔مائیں بچہ پیدا کرتی ہیں، بچہ
ابھی ہوتا ہی نہیں ، وہ مانگتا ہی نہیں کہ مجھے پیدا کرو۔اس لئے ماؤں کے اُس حصہ کو جس میں بچہ بنتا
ہے اس کو رخم کہتے ہیں۔دونوں کا مادہ ایک ہی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی فرمایا
کہ رحمن اور رحم کا مادہ ایک ہی ہے۔انسانوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والی ماں ہے اور بن مانگے دینے والی بھی ماں۔دودھ
جب بچہ مانگ نہیں سکتا، کوئی اپنی ضرورت پوری نہیں کروا سکتا، کچھ کہ نہیں سکتا، وہ پھر بھی وہی کرتی
ہے۔پیدا بھی کرتی ہے، بناہی نہیں ابھی ، کوئی مانگنے والا ہے ہی نہیں۔تو رحمن کا ایک مطلب ہے سب سے زیادہ رحم کرنے والا ، حد سے زیادہ ، جس کا تصور بھی
نہیں کسی کو۔اور پھر بن مانگے دینے والا۔یہ رحمن ہے۔اس لئے جب کہو الْحَمْدُ لِلَّهِ
رَبِّ الْعَلَمِينَ - الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ کی اس خدا کے کتنے احسانات ہیں۔رَبِّ الْعَلَمِينَ )
سارے جہانوں کو پالتا ہے۔ڈائنا سور بھی اسی نے پالا ہے۔ڈائنا سور کا دن مانگے دینے والے
سے کیا تعلق ہے؟
تدريس نماز
خدا تعالیٰ نے ملین ، پلین سال، بہت پہلے ڈائنا سور کو پیدا کیا۔زمین بھر گئی اور سمجھ نہیں آتی
تھی۔اگر دیکھتے اور ساری دنیا پر ڈائناسور تھے بڑے بڑے جیسے G Park سارے کھا رہے
ہیں۔اور پھر کوئی ایسی ہوا بدلی سمندر پر اوپر سے بارش ہوئی ، اجرام فلکی کی ،Meteors کی۔اتنا بڑاmeteor سمندر کے بیچ گرا، ایک لائین میں کہ شمال سے جنوب تک ایک طوفان اٹھا ہے
سمندر میں اور اس نے لاکھ سال یا شاید اس سے بھی زیادہ ہو یا کم ہو، بہت لمبا عرصہ تک فضا میں
دھند طاری کر دی۔سورج (یعنی سورج کی روشنی ) اس سے ٹکرا کر واپس چلا جاتا، نیچے نہیں اتر سکتا
تھا۔نیچے کی گرمی وہاں قید ہو جاتی ہے اور اس طرح فضا بد لی ایسی کہ جن چیزوں پر ڈائناسور پلتا تھا
وہ خشک ہو کر مر گئیں اور ساتھ ہی ڈائنا سور بھی مر گیا۔سب جب مر گئے۔یہ آج جو تیل ہم استعمال
کرتے ہیں وہ اس ڈائنا سور سے ہے۔تو وہ جانور جن سے آگے خدا نے زندگی چلانی تھی وہ پہلے جنگلوں میں چھپے ہوئے ، دبے ہوئے
تھے کہ شکر ہے ڈائناسور گیا ہے یہاں سے۔اور باہر نکل کر دنیا میں پھیلے، بڑھے۔پھر بندر پیدا
ہوئے، پھر انسان پیدا ہوا۔ڈائناسور کی یہ کہانی بن مانگے دینے والے کے ساتھ اس تعلق میں
ہے۔سورہ فاتحہ کی تشریح
اردو کلاس نمبر ۳۰۸، منعقده ۸/اکتوبر ۱۹۹۷ء)
اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ میں جو سورہ فاتحہ شروع کرنے سے پہلے ہے، اس
رحمن ورحیم کا مطلب زمین و آسمان کو پیدا کرنے اور قانون قدرت جاری کرنے سے ہے۔اُس اللہ کے نام سے جس نے ساری کائنات کو پیدا کیا اور ایسے قانون بنائے جو اس کا فضل بار بار
آئے۔رحیم کا مطلب ہے بار بار رحم کرنے والا۔مثلاً بیجوں کے موسم ہوتے ہیں، بہار،
خزاں، گرمی ، سردی، چکر لگاتے رہتے ہیں۔یہ اس کی رحیمیت کا چکر ہے۔زمین میں فضا میں
ہر چیز انسانوں کو دی جوان کے کام آئے۔سب قانون بنادئے ، بندہ تھا ہی نہیں مانگنے والا۔رحمن بن مانگے دینے والا۔جو بن مانگے دینے والا ہے وہ حد سے زیادہ رحم کرنے والا
ہے۔گویا سب کچھ دے دیا۔اگر کچھ بچا کے رکھتا تو رحمن نہ ہوتا۔اس کا ئنات کو پیدا کرنے کے
بعد ، پلین (Billion) سال کے بعد جن چیزوں کی ضرورت پڑنی تھی مثلاً کیمسٹری کا نظام، زمین و
آسمان کے چکر موسم کے اثرات بجلی کا نظام، پہلے ہی پیدا کیں۔اللہ سے مانگا تو نہیں خود ہی دے
تدريس نماز :
دیا۔بن مانگے دینے والا اور اتنا زیادہ دینے والا کہ اس سے زیادہ مانگا جا ہی نہیں سکتا، جو سنبھالا نہ
جائے۔اب ایک دفعہ دے دیا تو پھر چھٹی تو نہیں ہوگئی اور اس سے تعلق کے لئے کوئی چیز ایسی
چاہئے جن میں کچھ انسانی محنت بھی ہو اور بار بار اس کا فضل ہو۔رحیم رحیم خداوہ ہے جو رحیمیة کے فضل کو بار بارلاتا ہے۔بار بار جولا تا ہے اس
میں کچھ محنت آپ کو ڈالنی پڑتی ہے۔کچھ محنت آپ ڈالیں، نتیجہ خدا تعالیٰ نکالے گا۔یہ رحمانیت اور
رحیمیت کے جُڑے ہوئے سر بنتے ہیں۔اب سورۃ فاتحہ شروع ہوگئی۔سورہ فاتحہ میں بھی ہمیں رب ملتا ہے، رحمان ملتا ہے، رحیم ملتا
ہے۔اس رحمن کو سورۃ فاتحہ میں پھر کیوں بیان کیا ؟ سوال ہے؟ (اس میں روحانی تحائف کا ذکر
ہے، ربوبیت کا بھی ذکر ہے )۔رحمن کی ایک تعریف کا ئنات کو پیدا کیا ، ضرورتیں پیدا کیں۔لیکن قرآن مجید مجیب کتاب
ہے، کچھ بھی باقی نہیں چھوڑا، ہر چیز اس کے اندر موجود ہوگی۔اسلئے اس کے متعلق بیان ہے
مَالِهذَا الْكِتَبِ لَا يُغَادِرُ صَغِيرَةً وَّلَا كَبِيرَةً إِلَّا أَحْضَهَا ﴾ لوگ کہیں گے قیامت کے
دن، عجیب کتاب ہے، چھوٹی اور بڑی چیز نہیں چھوڑی۔اب رحمان کے متعلق قرآن کریم میں بیان ہے۔دنیا کے کسی کتاب میں نہیں جو قرآن کریم میں
ہے۔الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ ﴾ الرحمن میں صرف
ماڈی کائنات پیدا نہیں کی۔رحمان نے اس کائنات کو سمجھنے کے لئے انسان کو پیدا کر دیا۔الرَّحْمَنُ۔۔۔۔۔خَلَقَ الْإِنْسَانَ دنیا کا تمام انسان اگر تخلیق کی بات کرتا ہے تو خالق کی کیا
صفت بیان کرتا ہے۔دنیا کی کسی کتاب میں رحمن کو خلق سے منسوب نہیں کیا ، صرف قرآن
ہے جو بات رحمن کی کرتا ہے اور ساتھ انسان کی پیدائش کی بھی، اس میں کیا حکمت ہے؟ دنیا میں
جتنی بھی مذہبی کتابیں ہیں کسی میں بھی نہیں ہے کہ رحمن نے پیدا کیا۔وہ کہیں گے کہ خالق نے پیدا
کیا ہے، یا اللہ نے پیدا کیا۔ایک قرآن ہے جو سب سے ہٹ کر بات کرتا ہے جو کہتا ہے
الرَّحْمَنُ۔۔۔۔۔خَلَقَ الْإِنْسَانَ ﴾ اس میں کیا حکمت ہے؟
پہلی بات یہ کہ رحمانیت کے نتیجہ میں جو کائنات پیدا کی اس کا اعلیٰ مقصد یہ تھا کہ انسان کو پیدا
کیا جائے۔رحمن خدا اگر انسان کو پیدا نہ کرتا تو کائنات کا کوئی بھی فائدہ نہ رہتا۔انسانوں کو
تدريس نماز
حیوانوں سے نکالنے کے لئے کائنات بنائی۔ہوشیار سے ہوشیار جانور بھی کائنات کو سمجھ نہیں سکتا
تھا۔وہ یہ نہیں سمجھ سکتا تھا کہ رحمانیت کن جگہوں پر جلوہ دکھا رہی ہے۔انسان ہی ہے جس نے تمام
جانوروں کے متعلق مضمون اکٹھے کر لئے ہیں۔مثلاً کوئی بندر شیر کے متعلق کچھ کہہ سکتا تھا کہ یہ
رحمانیت کا چکر ہے؟ کوئی کو اکسی کتے کے متعلق سوچ سکتا ہے کہ یہ رحمانیت کا چکر ہے۔اپنی
اپنی ذات کے متعلق پتہ ہے لیکن ساری کائنات کا نہیں پتہ۔انسان کو نکال لو تو اللہ کی رحمانیت ہر
جانور کے اندر اتنی اتنی رہ جائے گی کہ کسی کو پتہ نہیں ہوگا کہ خدا نے کیا دیا ہے۔اس لئے اللہ نے
انسان کو پیدا کرنا تھا۔اس لئے کہ رحمانیت کا یہ جلوہ تھا کہ انسان کو لازماً پیدا کرے کیوں کہ جتنے
خزانے ہیں تیل وغیرہ کے، ڈائنا سورس، لکڑی، کوئلہ، ہیرے بن گئے وغیرہ وغیرہ۔کیا ان سے
جانور فائدہ اٹھا سکتا تھا؟ چیزیں بنادیں اور کوئی فائدہ نہ اٹھائے۔مثلاً کیا کسی کتے کے بچے کو ہوائی
جہاز چلاتے دیکھا ہے؟ جب خدا کی رحمانیت سے کسی نے فائدہ نہیں اٹھانا تھا تو رحمانیت کس کام
کی جتنی چیزیں ہیں سب انسان کے اوپر اکٹھی ہو جاتی ہیں اور وہ ساری کائنات سے فائدہ اٹھا
رہا ہے۔جس پر خدا فرماتا ہے الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ -
کوئی کتاب اپنے وجود کو رحمن کی طرف منسوب نہیں کرتی کہ رحمن نے بائبل اور گیتا اُتاری، کہیں
نہیں ملے گا۔صرف قرآن کہتا ہے کہ الرَّحْمنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ ابعَلَّمَ
القران روحانی کا ئنات بن گئی۔وہی رحمن جس نے کائنات کو پیدا کیا۔وہ رحمن جس نے
روحانی کائنات کو پیدا کیا۔اب روحانی کائنات کو سمجھنے کے لئے انسان کو پیدا کرنا ضروری تھا۔ور نہ کوئی جانور تو قرآن کو سمجھ نہیں سکتا تھا۔اور پہلے انسان بھی نہیں سمجھ سکتے تھے اس لئے ان کی
کتابوں میں کہیں دعویٰ نہیں کہ ان کو ہم نے گیتا دی۔کیوں کہ پورا جلوہ نہیں تھا۔اور قرآن کو سمجھ
نہیں سکتے تھے۔اور یہ بھی نہیں کہا کہ قرآن ان کو دیا۔پہلے انسان عیسائی ، زرتشتی، یہودی، ان کو
قرآن نہیں دیا، وہ سمجھ نہیں سکتے تھے۔الإِنسَانُ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، انسان کامل، اس
نے بعد میں آنا تھا ، جس نے قرآن کو سمجھنا تھا، اس کو قرآن ملنا تھا۔اب خَلَقَ الْإِنْسَانَ ﴾ کے
دو معنی بن جاتے ہیں۔الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ ﴾ اس نے انسان کو پیدا کیا، پھر
اس کو بیان کا طریقہ سکھایا۔اب قرآن کے مضامین اس کی روشنی حاصل کرنا ، اس کے حوالہ سے دنیا
تدريس نماز
10۔۔۔۔۔۔۔میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے ایک دوسرے سے تفریق کر رہے ہیں۔یہ سب بیان کی باتیں ہیں۔اور
دوسرے بیان میں اپنے مقصد کو واضح کرنا ہے۔دل کی بات کو کھل کر پیش کریں تو وہ بیان ہے۔بیان کس کو کہتے ہیں؟ ایک چیز دوسری چیز سے الگ ہو جائے۔ان کا مطلب ہے کھل کر
بیان ہو گئی۔فرق نمایاں ہے۔فرق بین ہے۔اس لئے الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ - خَلَقَ الْإِنْسَانَ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ ﴾۔یہ بیان جو ہے اس
کو بولنے چالنے کی تمیز سکھائی۔اس کو اپنا مقصد بیان کرنا سکھایا۔اس کو اچھے بُرے کی تمیز سکھائی۔اس سب چیز کو بیان کہتے ہیں۔جو چیز دل کی کھل کر بیان کریں اس کو کہتے ہیں قوت بیان یعنی
بیان کرنے کی قوت۔(اردو کلاس نمبر ۳۱۳، منعقده ۲۱ /اکتوبر۱۹۹۷ء) (بحواله الفضل انٹر نیشنل ۱۴ / مارچ ۲۰۰۳ صفحه ۱۲ تا۱۳)
اب روحانی کائنات کی باتیں شروع ہوں گی۔پہلے مادی کائنات
کی باتیں تھیں۔ربوبیت کی دو قسمیں ہیں۔پہلی ربوبیت بچے کوکھانا کھلانے کی تھی۔دوسری جب بڑا ہو تو اٹھنے
بیٹھنے کے آداب سکھائے۔جب ہم کہتے ہیں اَلحَمدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾ تو ہم دوسری
ربوبیت پر آتے ہیں۔پہلی ربوبیت جانوروں، کیڑوں مکوڑوں کو کھانا کھلانے کی تھی۔اب
ربوبیت ترقی کر کے علوم کی ربوبیت ہے۔اور یہ ربوبیت خدا نے سارے جہانوں کے لئے فرمائی
ہے۔وہی مذہب میں بھی ترقی کرتے تے اسلام تک پہنچی ہے۔تہذیب و تمدن میں ترقی کرتے
کرتے مختلف تہذیبوں سے گزری۔انسان نے جو کچھ بھی سیکھا، جو علوم بھی سیکھے یہ رب العالمین کی
تعریف کرنے والی بات ہے۔اور جب ہم یہ کہتے ہیں الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾ تو ہم
دوسری ربوبیت پر آگئے۔رب العلمین کا پر غور کریں تو سب سے اچھی تربیت قرآن نے
کی۔انسانوں کو انسان بنانے کے لئے جو کچھ چاہئے تھا وہ سب اس میں جمع ہو گیا۔سب سے اچھی
تربیت محمد نے کی اور سب سے زیادہ علوم سکھانے والا نبی محمد ہیں۔حمد وہی ہے جو اللہ کی ہو۔اور وہی حمد کے قابل ہے جس کی حمد اللہ نے کی ہو۔اور اللہ کی حمد کہ اس
نے سارے جہانوں کی تربیت کر کے ان کو چھوٹی چھوٹی حالتوں سے ترقی کر کے بڑی یونیورسٹی
میں ڈال دیا اور سب سے بڑی یونیورسٹی، قرآن کی یونیورسٹی جاری کی اور اس یونیورسٹی میں
سارے علوم داخل کر دئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ایک بھی کا ئنات کا علم ایسا
تدريس نماز
11
نہیں جس کا ذکر قرآن مجید میں موجود نہیں۔ہر چیز کا ذکر ہے، ہر چیز کی صفت بیان
فرمائی ، اعلیٰ درجہ
کا انسان بننے کے لئے جو کچھ چاہئے تھا قرآن میں جمع ہو گیا۔تو دوبارہ مضمون شروع ہو گیا۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾ پھر الرَّحْمَنِ الرَّحِيم۔جب دوبارہ غور کرو قر آن پر،
تو رحمن کا ایک اور جلوہ نظر آتا ہے، حد سے زیادہ رحم انسان پر کیا کہ بن مانگے اس نے ان کو قرآن
دے دیا۔یہ مضمون حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا ہے کہ رسول
اللہ نے قرآن نہیں
مانگا تھا، آپ کو تو پتہ بھی نہیں تھا کہ شریعت کیا ہوتی ہے اور کیا بوجھ پڑتے ہیں۔جب غار میں وحی
نازل ہوئی تھی تو فرشتہ کہتا تھا کہ پڑھ اور آپ کہتے تھے کہ مجھے پڑھنا نہیں آتا۔کوئی خواہش نہیں
تھی۔رحمن خدا نے دو احسان ہم پر کئے۔ایک یہ کہ بن مانگے قرآن دے دیا اور دوسرے اس کو
دے دیا جس سے اچھا کوئی انسان نہیں تھا۔۔۔۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ ﴾ کے معنی۔رحیم کے معنی یہ بھی ہیں کہ بعد میں مجدد آتے ہیں۔رسول اللہ آ کے گزر گئے ، تو رحیم خدا پھر مجدد لے کر آیا۔خدا نے خیال کیا کہ دوبارہ سچا دین مل
جائے۔جب لوگ زیادہ بگڑ گئے تو خدا نے مسیح موعود کو بھیجا۔انہوں نے دوبارہ قرآن کی تعلیم
شروع کر دی۔یہ معنی الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ کے روحانی معنی بن گئے۔ملک یوم الدین کس کو کہتے ہیں؟ دین کا مطلب ہے کسی کو کسی کے کام کی جزا دینا۔مزدور جب مزدوری کرتا ہے تو اس کا یوم الدین کب آتا ہے؟ جب مالک سے اس
کو تنخواہ ملتی ہے۔اس کو دین کہتے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ جو کچھ تم نے کیا اس کا پھل تمہیں ملے گا۔ملک
يَوْمِ الدِّينِ ) کا مطلب ہے کہ ہر چیز کی جزا جب تک خدا نہ چاہے نہیں مل سکتی۔زمیندار بیج لگاتا
ہے، سارا سال محنت کرتا ہے۔جب آخر پر فصل کاٹنے کے لئے تیار ہے تو ایسا طوفان آتا ہے کہ
فصل کو مٹی میں ملا دیتا ہے۔ایک دانہ بھی اس کو نہیں ملتا۔وہ سمجھتا تھا کہ میں مالک ہوں اس فصل کا
اور ملک يَوْمِ الدِّينِ ) کا یہ نشان بھی دکھلاتا ہے۔انسان غفلت میں سمجھتا ہے کہ سب کچھ اس
کا ہے۔اس پر ایک سچا واقعہ حضور رحم اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ میں اورخلیفہ امسح الثالث دونوں زمیندار
تھے۔شام کا وقت تھا ان کا ٹریکٹر جو فصل کاٹنے کے لئے تیار تھا جو یومِ الدِّینِ کے لئے ایک مشین
تھی۔اور میں نے بھی وہی منگوائی تھی۔ہم دونوں کا خیال تھا کہ اس کے ذریعہ ہم فصل کاٹیں گے۔
تدريس نماز
12۔۔۔۔۔۔گندم اچھی ہوگی میں موٹر پر بیٹھ کر احد نگر (جہاں زمینیں تھیں) کے لئے روانہ ہوا۔موسم بھی اچھا
تھا۔خیال تھا کہ مشین ڈالوں گا اور سب کچھ ہمارے ہاتھ آجائے گا۔اتنے میں ایک طوفان اٹھا۔ابھی تھوڑا آگے گیا کہ آندھی کی طرح خوفناک بگولے اٹھے اور پھر برف کے اتنے بڑے بڑے
اولے پڑے کہ صرف اولے تھے، بارش تھی ہی نہیں۔(حضور نے فرمایا) کہ برف کے اتنے
موٹے ٹکڑے پہلے ساری زندگی نہیں دیکھے تھے۔موٹر کی چھت پر گڑھے پڑ گئے۔جب میں احمد نگر
پہنچا ساری فصل تباہ ہوگئی۔سارے علاقہ میں ایک دانہ ہاتھ نہ آیا۔اس کو کہتے ہیں ملک يَوْمِ
الدِّينِ۔اور بتاتا ہے کہ آخر وقت تک میں ہی مالک ہوں۔جب دینے کا وقت آئے گا تو میں دیتا رہتا
ہوں تم بھول جاتے ہو۔جب چاہے نہیں دوں گا۔وہ رحیمیت لے کر آتا ہے بار بار فضل لاتا ہے۔انسان بھلا دیتا ہے۔یہ جزا سزا اس کے قبضہ میں ہے۔بعض عورتیں 9 ماہ بچہ پالتی ہیں اور آخر میں
وہ ختم ہو جاتا ہے۔تو ملک يَوْمِ الدِّينِ ﴾ وہی ہے۔قرآن کریم پر غور کر و۔جب رحمن اور رحیم
خدا کی یہ ساری نعمتیں اور رحمتیں انسان کے لئے ہیں تو جزا سزا عمل کی وہی دے گا ، کوئی اور نہیں
دے سکتا۔اس کو پتہ ہے کہ کیا جزا دینی ہے۔یہ رحمن اور رحیم اللہ تک پہنچنے کا رستہ ہے۔اور ربوبیت کرتا ہے۔اس کے رستہ سے ہم ربوبیت میں داخل ہو گئے۔پھر رحمانیت آگئی ، پھر
رحیمیت آگئی۔ہم رحمن اور رحیم خدا سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔اس نے روحانی اصلاح کے لئے
بڑے بڑے پاک بندوں کو بھیجا۔اگر انسان ان سب سے فائدہ اٹھائے تو پھر بھی آخری نتیجہ خدا
ہی دے گا، اس دنیا میں بھی اور اُس دنیا میں بھی۔اور مالک کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں کہ اس میں عجیب بات یہ ہے کہ خدا کے نیچے اگر کسی کو مالک بنایا گیا ہے تو وہ حضرت محمد
مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ربوبیت میں بھی انہوں نے سب سے زیادہ کمال حاصل کیا،
رحمانیت اور رحیمیت میں بھی اور مالک آپ کو بنایا گیا کیوں کہ جو انسان کامیاب ہوتا ہے وہ رسول
اللہ کے حوالہ سے ہوگا۔اگر ان کے خلاف آتے ہیں تو کامیاب نہیں ہوگا۔گویا رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم روحانی فیض کے لئے اس دنیا میں مالک بنادئے گئے ( اور بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے معنی بیان کئے ہیں )۔قرآن کریم نے ملک يَوْمِ الدِّینِ ﴾ کی تعریف بیان کی ہے۔آیت ہے ﴿ لَا تَمُلِكُ