اردو کلاس میں تدریس نماز
حصہ 2
تدريس نماز
13۔نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا وَالْآمُرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ ﴾ قیامت کے دن اللہ فرماتا ہے کہ ملِكِ يَوْمِ
الدین کے معنی ہیں کہ وہ دن ایسا ہو گا کہ کوئی چیز بھی کسی چیز کی مالک نہیں ہوگی۔اس وقت خدا کی
حکومت کامل طور پر ہوگی۔یہ ہے الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ -
ارد و کلاس نمبر ۳۱۳، منعقده ۲۱ /اکتوبر ۱۹۹۷ء)
وَمَا أَدْراكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ - ثُمَّ مَا اَدْراكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ ﴾ (الانفطار: ۱۹،۱۸)
یہ اللہ نے کیوں فرمایا کہ تمہیں کیا سمجھا ئیں کہ یوم الدین کیا ہے؟ کیا اللہ کو سمجھانا نہیں آتا۔مثال
دی کہ اندھے کو روشنی کا بتاؤ کہ ایسی ہوتی ہے۔وہ نہ سمجھے تو تم کہو گے کہ تم نہیں سمجھ سکتے (جو
چیز تمہیں عطا نہیں ہوئی وہ تم سمجھ نہیں سکتے )۔تو یومُ الدِّينِ ﴾ کی تعریف جو ہے اس پر غور کرو تو
تمہیں سمجھ آئے گا۔اس پر غور کرو يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ
للهِ ﴾ (الانفطار : ۲۰) يَوْمُ الدِّينِ وہ ہو گا جب کہ کوئی جان بھی کسی کی مالک نہیں ہوگی۔یہ انسان
سوچ نہیں سکتا جب تک خود اس پر نہ گزرا ہو۔ہماری صفات جو ہم میں ہیں اسی سے تو ہم پہچانے
جاتے ہیں۔کوئی انسان سوچ بھی نہیں سکتا کہ میرا کچھ بھی باقی نہ رہے۔کیوں کہ سب کچھ خدا کا دیا
ہے۔اگر وہ واپس لے لے تو پھر ہر چیز ، ہر جان اُس سے محروم ہو جائے گی جو اس کو زندگی دی گئی،
رشتہ دار دئے ، یہ يَومُ الدِّینِ کی تعریف ہے۔اس کے بعد فرماتا ہے ﴿وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ
قدرہ انہوں نے اللہ کی شان نہیں پہچانی وَ الْاَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ﴾
(الزمر: ٦٨) جبکہ زمین کلیۂ اس کے قبضہ میں ہوگی قیامت کے دن۔والسَّمواتُ مَطْوِيتٌ
بِيَمِينِهِ ﴾ (الزمر: ٦٨) آسمان اس کے ہاتھوں میں لیٹے ہوں گے۔﴿وَنُفِخَ فِي الصُّورِ
فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمواتِ و مَنْ فِى الْأَرْضِ ﴾ (الزمر: ٦٩) صور پھونکا جائے گا اور ہر چیز جو
زمین و آسمان میں ہے غش کھا کر جاپڑے گی۔ایسا غش ہو گا کہ کچھ بھی سمجھ نہیں آئے گی سوائے اس
کے کہ جسے اللہ چاہے گا اس کو بے ہوش نہیں کرے گا۔پھر دوبارہ بگل بجایا جائے گا تو سارے اٹھ
کھڑے ہوں گے۔﴿إِلَّا مَن شَاءَ اللهُ ﴾ (الزمر : ٦٩) سوائے جسے اللہ چاہے گا ، میں کون
مراد ہو سکتا ہے؟ سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔(ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کے ساتھ
میں نے یہ بات ملائی تھی اور ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے اس دن ساری چیز میں واپس مانگے گا جو
اس نے دی تھیں۔رسول اللہ نے سارا کچھ زندگی میں خدا کو دے دیا۔قرآن سے ثابت ہے کہ
تدريس نماز
14۔۔۔۔۔۔ایک ذرہ بھی اپنے پاس نہیں رکھا۔تو قیامت کے دن اللہ دوبارہ کیسے مانگے گا۔یہ مطلب ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ خدا کے نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مالک ہیں۔کیوں کہ جب ہر چیز اللہ کے حوالہ کر دی، اپنا وجود تک، کچھ نہیں چھوڑا۔قیامت کے دن خدا دوبارہ
آپ سے نہیں مانگے گا۔اسی لئے میں نے اختلاف کیا۔کیوں کہ بہت سے مفسرین لکھتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی بے ہوش ہوں گے ، موسیٰ علیہ السلام بھی بے ہوش ہوں گے۔یہ غلط
ہے۔یہ رسول اللہ پر الزام ہے، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بے ہوں گے۔کیوں کہ جو چیزیں ہوش و حواس میں زندگی میں دے بیٹھے ہوں
اللہ دوبارہ کیسے لے سکتا ہے۔إِلَّا مَنْ شَاءَ اللهُ ﴾ میں رسول اللہ ہیں جنہوں نے زندگی میں اپنی ملکیت خدا کے حوالہ کر دی۔ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ نماز میں سب سے مشکل کام ہے۔سب سے بڑ اوجود جس نے واقعہ
چیزیں واپس کیس وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق قرآن مجید میں آتا ہے: ﴿ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي
وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾ (الانعام ١٦٣) تو اعلان کر دے کہ میری نماز، میری
قربانیاں، میرا جینا مرنا سب کچھ اللہ کا ہو گیا۔یہ اعلان یہاں ہوا ہے۔قیامت کے دن اللہ کیسے
دوبارہ مانگے گا کہ مجھے واپس کر دے۔یہ مطلب ہے ملک یوم الدین کا۔اس نقطہ کو اگر
کوئی سمجھا ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سمجھے ہیں۔آپ فرماتے ہیں یہ وہ رسول ہے جو
ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ زمین پر بنایا گیا ، ہر چیز اس کے سپر د کر دی۔اب جو کچھ کرے گا وہ مالک کے
نمائندے کے طور پر کرے گا۔جو مالک چاہتا ہے وہی کرے گا۔اس سے ثابت ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم بے ہوش نہیں ہوں گے۔کیوں کہ ہوش انہی چیزوں کا نام ہے، جو ہماری طاقتیں
ہیں ان کو ہوش کہتے ہیں۔جب ہوش واپس گئی ، سب کچھ واپس چلا گیا۔اس لئے فَصَعِقَ مَنْ
فِي السَّمواتِ ﴾ سے مراد ہے کہ پہلا بنگل ایسا ہوگا کہ ہر چیز اپنی ہر طاقت سے محروم کر دی جائے
گی کیوں کہ اصل مالک اللہ ہے جو پہلے واپس کر چکے ہوں گے ان سے نہیں مانگے گا۔اردو کلاس نمبر ۳۱۴ - منعقد ۲۲ اکتوبر ۱۹۹۷ء) ( بحواله افضل انٹر نیشنل ۲۸ / مارچ ۲۰۰۳ تا ۳ / اپریل ۲۰۰۳ء)
سورۃ فاتحہ شروع ہوتی ہے بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ﴾ سے۔اس کے علاوہ پہلی آیت
تدريس نماز
15۔ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾۔الْحَمْدُ کا مطلب ہے ہر تعریف۔الحمدُ کھ میں کئی معنی ہیں۔آئی ( الف لام) عربی
کا ایک لفظ ہے جس کو انگریزی میں The بھی کہتے ہیں۔یہ Difinite Article ہے
انگریزی کا۔اس The میں کئی معنی پیدا ہو جاتے ہیں۔﴿ الْحَمدُ کا مطلب ہے Perfect
Praise چونکہ The بعض دفعہ Perfection کے لئے آتا ہے۔اور الحمد کا
مطلب ہوا All Praises
الْحَمد ﷺ کا مطلب The کے حوالہ کے بغیر آپ کو سمجھا تا ہوں۔الْحَمْدُ کا مطلب ہے کچی تعریف، ایسی تعریف جس کو تعریف کہا جا سکے۔جیسے کہتے ہیں He
is the man یعنی وہ شخص جس میں انسانی صفات موجود ہیں اور اسے The کہا جاسکے He
is the man تو لفظ The میں بھی بہت معنی ہیں۔الْحَمْدُ میں آل The سے ملتا جلتا
ہے۔الحَمدُ وہ تعریف ہے جو تعریف کہلا سکتی ہے۔للہ صرف اللہ کے لئے۔باقی سب
تعریفیں جھوٹی ، ایک ہی تعریف ہے جو اللہ کی تعریف ہے۔اور باقی تعریفیں اس ایک تعریف میں
شامل ہیں۔جو چیز بھی حمد کے لائق ہے، خوبی ہے جس میں، جو بھی آپ کو چیز اچھی نظر آئے آپ
کہہ سکتے ہیں الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾ ہر اچھی بات خدا سے نکلی ہے اور ہمیں دکھائی دینے
لگی ہے، ہمیں فائدہ پہنچا رہی ہے۔تو الحَمْدُ جو پہلا لفظ ہے اس پر آپ جتنا بھی غور کریں آپ کو مزہ آئے گا سوچ کر کہ
سارے قرآن کا خلاصہ تو الحَمدُ میں ہی آجاتا ہے۔گویا الْحَمْدُ ایک ایسا لفظ ہے
جو بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ﴾ کے بعد آتا ہے اور الحَمدُ لفظ پر آپ غور کریں تو
اس کے اندر سارا قرآن آجاتا ہے۔ہر چیز جو دنیا میں تعریف کے قابل ہے اگر وہ خدا سے تعلق
رکھتی ہے تو تعریف کے قابل ہے۔خدا سے دور کسی چیز کی تعریف نہیں۔الحمد کا ایک یہ
مطلب ہے اور جتنی بھی تعریف آپ سوچ سکیں جو اچھی سے اچھی چیز آپ سوچ سکیں ، اللہ کی وجہ
سے اچھی ہے کیوں کہ اس نے بنائی ہے، اس نے پیدا کی ہے۔اور اگر کوئی انسان اچھا ہوا سے اچھا
کیونکر کہیں ؟ اس لئے کہ اس میں اللہ کی باتیں ملنی چاہئیں۔الحمد تبھی کہیں گے اگر اس میں
تدريس نماز
16۔۔۔۔۔۔اللہ کی باتیں موجود ہوں تو پھر وہ اچھا لگے گا۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں سب سے زیادہ
اللہ کی خوبیاں تھیں۔تو الحَمْدُ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی آگیا۔اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بات بڑی خوبصورتی سے بیان فرمائی ہے۔آپ نے فرمایا کہ
الْحَمْدُ میں محمد بھی آتا ہے کیوں کہ ﴿ الحَمدُ کو پڑھنے کے دو طریقے ہیں:۔(۱) ایک ہے الْحَمْدُ لِلہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔(۲) دوسرا معنی ہے تعریف وہی ہے جو اللہ کرے۔گویا پہلا معنی یہ ہے کہ ہم جو بھی بچی تعریف کریں گے وہ اللہ کی طرف جائے گی اور دوسرا معنی
ہے کہ سچی تعریف اللہ ہی کرتا ہے۔جس کی اللہ تعریف کرے وہ سچا ، دوسری تعریفیں جھوٹی۔تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے زیادہ اللہ کی تعریف کی اس لحاظ سے آپ کا نام احمد ہے۔احمد کہتے ہیں وہ شخص جو کسی اور کی بہت ہی تعریف کرے اور زیادہ تعریف کے نتیجہ میں اللہ نے آپ
کا نام احمد رکھا۔تو اللہ کی وہ تعریف جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کی وہ مکمل تعریف ہے اور
انسان کے لئے ضروری ہے۔باقی سب نبیوں کی تعریفوں میں آپ کو کہیں کمزوری دکھائی دے
گی۔اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کا نام احمد کے علاوہ محمد بھی رکھ دیا۔چونکہ خدا
نے
پھر آپ کی بہت تعریف کی۔محمد کہتے ہیں جس کی بے حد تعریف کی گئی ہو۔تو اللہ تعالیٰ چونکہ زیادہ
جواب دیتا ہے اس لئے لفظ محمد میں زیادہ شدت آگئی ہے۔کیوں کہ اللہ کسی کا شکریہ نہیں رکھتا۔اللہ
جو تعریف بیان کر دے وہ انسان کی تعریف کے جواب میں ہوتی ہے اور پھر وہ بہت زیادہ تعریف
کرتا ہے۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام احد بھی الحَمْدُ میں موجود ہے اور محد بھی۔تو
اسی لئے میں کہ رہا تھا کہ سارے قرآن کا خلاصہ تو لفظ ﴿ الْحَمْدُ بن گیا۔سب تعریفیں۔ہر چیز
جو کائنات میں اچھی ہے وہ خدا کے لئے ہے۔مکمل تعریف اسی کی ہے۔اس کے سوا کوئی تعریف،
تعریف نہیں ہے۔سب سے بڑا تعریف کرنے والا احمد تھا۔سب سے زیادہ تعریف کروانے والا
اللہ سے محمد تھا۔تو الْحَمْدُ میں یہ ساری باتیں آگئیں۔اس کے بعد پھر انسان کہتے ہیں الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾
صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا نہیں کیا، صرف آپ پہ بات ختم نہیں ہوئی، اس نے تو
سارے جہانوں کی تربیت کی ہے۔اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت ایسی اچھی ہو سکتی ہے تو
تدريس نماز
17۔سب لوگ پیچھے کیوں رہ گئے۔رب تو وہی ہے۔رسول اللہ میں کوئی ذاتی خوبی نہیں، اللہ کی وجہ سے
پیدا ہوئی تو الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾ جب کہتے ہیں تو مطلب یہ ہے کہ سارے جہان،
سب زمانے ، ہر چیز کی اس ذات نے ربوبیت کی ہے جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
تربیت کی۔اگر وہ اتنے بلند ہو سکتے ہیں تو باقی سب کیوں نہ ان کے پیچھے چلیں۔وہ بھی اسی طرح
ترقی کر سکتے ہیں۔توفیق نہ ہو تو یہ الگ بات ہے مگر رستہ کھلا ہے۔تو یہ معنی ہیں ﴿ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ
الْعَلَمِینَ کے۔اب اس معنی کو سوچنے کے لئے آپ کو ایک زمانہ چاہئے۔یہ ناممکن ہے کہ ہر نماز میں ہر دفعہ
جب آپ الحمد کہیں تو ساری باتیں دماغ میں آجائیں۔اس کا علاج یہ ہے کہ ہر دفعہ
الْحَمدُ کہتے ہوئے کوئی اچھی بات ضرور سوچ لیتے ہیں۔اس کا تعلق آپ کے حالات سے
بھی ہو سکتا ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ ) میں ساری دنیا میں جتنی مخلوقات ہیں ان کی ربوبیت اللہ کی
طرف چلی گئی اور روزانہ ہم جو بھی کام کرتے ہیں ہمیں اس کام میں رب العالمین دکھائی دینا
چاہئے۔صبح سیر پر جائیں رستہ میں پرندہ دانے چگ رہا ہوتا ہے تو آپ کے دل سے
آواز نہیں نکلتی
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ ؟ کہ صرف ہمیں رزق نہیں دیتا، ان جانوروں کو بھی رزق دیتا
ہے۔اور جو کیڑ اوہ چک لیتا ہے اس کیڑے کا رزق بھی اللہ کے اوپر ہے۔وہ جس چیز پر پلتا ہے
اس کا رزق بھی اللہ کے اوپر ہے۔سارے زمانہ کا رزق، اس کو زندہ رکھنا خدا کے سپرد ہے۔اور
جب عالمین دیکھیں تو تمام Universe کے لئے ایک طاقت چاہئے۔اس طاقت کے بغیر
عالمین قائم نہیں رہ سکتے۔کوئی چیز ان ( عالم، دنیا، عالمین، ساری Universe) سب کو
Sustain کر رہی ہے ، اسے طاقت بخش رہی ہے وہ اللہ کی ذات ہے۔تو الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾ میں ایک سائنسدان بھی اپنے بارہ میں سوچ سکتا ہے۔اس
کو کائنات کا کوئی راز پتہ چلے کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے اس ( کائنات) کو Maintan کیا
ہے۔اگر کسی نماز میں وہ یہ سوچ کے الْحَمْدُ لِلہ پڑھے گا، اُس کو اور مزا آئے گا۔کوئی شخص اپنے
متعلق سوچے کہ اس کو اللہ تعالیٰ نے کیسی تربیت دی، کیا کچھ کھانے کو دیا، کیسا اچھا بنایا۔جتنا زیادہ
اس کا علم اپنے متعلق بڑھے گا اتنا ہی الحَمدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ) کا معنی بڑھے گا۔تو یہ پہلی
تدريس نماز
18۔۔۔۔۔۔آیت جو ہے یہی سارے قرآن پر حاوی ہے۔مگر صرف یہی نہیں اور بھی آیتیں ہیں جو اس طرح
مضمون کو آگے لے جاتی ہیں۔جب ہم الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ) کہتے ہیں اس کے بعد کیا کہتے ہیں؟
الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرحمن کا کیا مطلب ہے؟ بن مانگے دینے والا۔مگر اس سے پہلے بسم الله
الرَّحْمَنِ الرَّحِيم ) میں الرَّحْمنِ آچکا ہے۔اس میں بن مانگے دینے والا ، ساری
کائنات کو بخشنے والا کے معنی ہیں۔اگر وہ بن مانگے نہ دیتا تو رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾ کی بات نہ شروع
ہوتی۔رَبِّ الْعَلَمِینَ ﴾ بتا رہا ہے کہ عالمین پیدا ہو چکی تھیں۔اور بسم اللهِ الرَّحْمَنِ
رحیم میں جو رحمان ہے اس سے ساری کائنات پیدا ہوئی، بن مانگے۔تو قرآن کریم میں
الْحَمْدُ کے بعد پھر الرَّحْمنِ کا دوبارہ کیوں ذکر آیا؟ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ﴾
سورۃ فاتحہ سے پہلے اور باقی سورتوں سے پہلے پڑھتے ہیں۔الرحمن
خداوہ ہے۔الرَّحْمَنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ عَلَّمَهُ الْبَيَانَ - رحمان خدا
نے ساری کائنات پیدا کی۔قرآن بھی اسی نے سکھایا اور انسان بھی اسی نے پیدا کیا۔الإنسان تو بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ میں جو تخلیق تھی وہ بن گئی تو پھر رب
العلمین کی بات شروع ہوئی۔دوبارہ کیوں الر حمن کہہ دیا ؟ قرآن کریم میں رحمان کی طرف
دو باتیں منسوب ہوئی ہیں۔(۱) انسان کو پیدا کیا۔(۲) اس نے قرآن سکھایا۔تواب قرآن کی بات شروع ہو رہی ہے۔سورہ فاتحہ نے الْحَمْدُ لِلَّهِ ﴾ جب کہہ دیا تو پھر
الرحمن کہہ کر بتایا کہ جو روحانی تعلق ہے سارا روحانی عالم، یہ بھی اللہ ہی نے پیدا کیا ہے، اور
الرحمن سے متعلق ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مضمون کو بہت جگہ بہت ہی اعلیٰ عرفان کے ساتھ بیان کیا
ہے۔فرمایا: ”کون خدا سے قرآن مانگنے گیا تھا؟ کوئی بھی نہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی خود
قرآن مانگنے نہیں گئے۔عَلَّمَ الْقُرْآنَ۔یہ رحمان خدا نے قرآن عطا کیا ہے بن مانگے۔دنیا
میں
کسی انسان نے خدا سے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ ہمیں قرآن دے۔قرآن کا تو پتہ ہی کچھ نہیں تھا۔تو
تدريس نماز
19۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمان خدا نے قرآن سکھایا، جو بن مانگے دینے والا ہے۔پس دنیا
کا عالم بھی رحمان خدا نے پیدا کیا اور روحانی عالم بھی اسی نے بنایا۔یہ وجہ ہے کہ الر حمن
کی تکرار ہوئی ہے۔الرَّحِيم :
رحمان وہ خدا ہے جس نے قرآن مجید کے تمام احکامات ، تمام اچھی چیز میں ہماری فائدے کے
لئے بیان کر دیں۔مگر بیان کرنے کے بعد وہ ہم سے غافل نہیں ہوا۔رحیم اس بات کو بتا رہا ہے۔الرحمن کہتے ہیں وہ ذات جو سب سے زیادہ فضل لیکر آئے۔اتنا رحم کرنے والی ہو کہ
بغیر مانگے دے۔رحمان خدا نے کائنات پیدا کی ہے۔ہر موسم اسی نے پیدا کیا ہے۔آپ بیج بوتے
ہیں، ایک موسم ہوتا ہے بیج کا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: ہر چیز کا ایک موسم ہوتا ہے
اگر کوئی چیز ہوئی جائے تو وہ اگتی ہے ،نشو نما پاتی ہے۔اگر بیج پھینک دیں اور موسم نہ ہو تو پڑا رہے گا۔مگر گزرا ہوا موسم اللہ دوبارہ لے آتا ہے اور وہ بیچ جو پچھلے سال مٹی میں گرایا تھا وہ محفوظ پڑا ہوتا
ہے۔نیا موسم آیا تو بیج پھوٹ پڑتا ہے تو موسم کو بار بار لانے والا الرَّحِیم ہے۔اس ہستی کو الرحمن کہتے ہیں جس نے پہلی دفعہ استادید یا کہ جتنی ضرورت ہو سکتی تھی۔سب کچھ دے دیا۔رحیم اس کو کہتے ہیں کہ اگر آپ الر حمن سے
فائدہ نہ اٹھا سکیں تو پھر بھی
آپ کی مدد کرے گا۔ایک سال غفلت کریں، دوسرے سال غفلت کریں، تیسرے سال غفلت
کریں، ہمیشہ وہ ایسے مواقع پیدا کرے گا کہ آپ دوبارہ اس کے رحم کو دیکھ سکیں۔اس کو رحیم کہتے
ہیں۔ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ :
اردو کلاس نمبر ۳۱۰-۱۱/اکتوبر۱۹۹۷ء)
الله يوم الدين کا مالک ہے۔قرآن شریف میں لکھا ہوا ہے ﴿وَمَا أَدْرَكَ مَا يَومُ
الدین کہ تجھے کیا بات بتائے کہ یوم الدین کیا چیز ہے؟ سورۃ فاتحہ میں جو ملک يَومِ
ین آتا ہے اس کی تشریح جب خدا تعالیٰ نے خود ہی کر دی تو اسی تشریح کو ہمیں پکڑنا
چاہئے۔بجائے اس کے کہ اپنے اندازے لگا ئیں کہ یومُ الدِّينِ کیا ہوگا ؟ کیا ہو سکتا ہے؟ ثُمَّ
مَا أَدْرَكَ مَا يَوْمُ الدِّینِ کا پھر تمہیں کیا بتا ئیں ، کیسے سمجھائیں کہ یوم الدین کیا چیز ہے؟
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کیوں فرماتا ہے تم ما آذركَ مَا يَوْمُ الدِّينِ ﴾ پہلے تو یہ مسئلہ حل
تدريس نماز
20
کرنا ہے کہ کیا اللہ کو سمجھانا نہیں آتا جو کہا کہ تجھے کیا چیز بتائے کہ یوم الدین کیا ہے؟ تجھے کیا چیز سمجھا
سکتی ہے اور پھر دوبارہ ہم کہتے ہیں کہ ثُمَّ مَا أَدْرَكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِ۔اگر آپ ایک اندھے کو مخاطب ہوں جو دیکھ نہیں سکتا۔آپ اسے سمجھائیں کہ روشنی ایسی ہوتی
ہے، ویسی ہوتی ہے۔پھر اس کو کہیں گے کہ تمہیں سمجھ نہیں آئی تم سمجھ سکتے ہی نہیں۔یعنی وہ ہر چیز جو
تمہیں عطا نہیں ہوئی اس کو ابھی تم نہیں سمجھ سکتے۔تو جو تعریف یوم الدین کی آگے ہے اس پر غور کرو،
پھر سمجھ آئے گی اس بات کی۔يَوْمَ لَا تَمُلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا وَالْآمُرُ يَوْمَئِذٍ
لِلَّهِ ﴾ (الانفطار : ۲۰،۱۹) یوم الدین وہ ہو گا جب کہ کوئی جان بھی اپنے لئے یا کسی دوسری
جان کے لئے کسی چیز کی مالک نہیں ہوگی۔کلیہ ملکیت Disposes ہو جائے گی۔انسان اس
وقت تک یہ سوچ نہیں سکتا جب تک اس کے ساتھ ایسا واقعہ گزر نہ جائے۔اگر آپ کی آنکھیں، ناک وغیرہ سب کچھ آپ کے ساتھ نہ ہوں تو آپ بھی مٹ گئے۔نہ کان،
نہ دماغ، نہ عقل، نہ اور کچھ آپ کے قبضہ میں ہو، نہ آپ کے امی کی چیز آپ کے قبضہ میں ہو اور نہ
آپ کسی چیز کے مالک رہیں تو یہ مسالک یوم الدین ہے۔کیسے ممکن ہے یہ؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟
ہماری جو صفات ہمارے پاس ہیں انہی سے تو ہم پہچانے جاتے ہیں۔کوئی انسان بھی یہ نہیں سوچ
سکتا کہ میرا کچھ بھی باقی نہ رہے حالانکہ سب کچھ خدا کا دیا ہوا ہے۔اگر وہ واپس لے لے تو پھر ہر
چیز ، ہر جان ، ہر اس چیز سے محروم ہو جائے گی جو اس کو دی گئی ہے۔اس کو زندگی دی گئی عقل دی
گئی ، رشتہ دار دئے گئے ، اس کو صفات دی گئیں ، وہ سب سے خالی ہو جائے۔ملِكِ يَوْمِ
الدین کی یہ تعریف ہے جو اتنی خطر ناک تعریف ہے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِہ ان لوگوں نے اللہ کی شان
نہیں پہچانی وَ الْأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، جبکہ قیامت کے دن زمین کلیۂ اس
کے قبضہ میں ہوگی۔والسَّمواتُ مَطوِيتْ بِيَمِينِهِ آسمان اس کے ہاتھوں میں لیٹے ہوئے
ہوں گے۔گویا کہ انسان اور جو چیزیں ان میں ہیں وہ ساری ختم ہو جائیں گی اور کچھ بھی باقی نہ
رہے گا۔اصل آیت جو میں آپ
کو سمجھانا چاہتا ہوں وہ ہے ﴿وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي
السَّمواتِ و مَنْ فِي الْأَرْضِ ﴾ جب بگل بجایا جائے گا تو ہر چیز جوزمین و آسمان میں ہے خش
کھا کر گر پڑے گی۔ایسا غش ہو گا کہ کچھ مجھ نہیں آئے گا۔﴿ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللهُ ﴾ سوائے اس کے
تدريس نماز
21
جسے اللہ چاہے اس کو بے ہوش نہیں کرے گا۔ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخرى۔پھر دوبارہ بگل بجایا
جائے گا۔تو سارے اٹھ کھڑے ہوں گے۔(الزمر: ٦٩٠٦٨)
إِلَّا مَنْ شَاءَ اللهُ ) میں کون مراد ہوسکتا ہے؟ سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔میں نے ملک یوم الدین کے ساتھ یہ بات ملائی تھی۔یعنی اس دن ساری چیزیں جو دی
گئی ہیں وہ واپس مانگے گا۔لیکن جو چیز بطور امانت کے رکھی ہو وہ اگر ایک دفعہ واپس دے دی
جائے تو مالک دوبارہ مانگ نہیں سکتا۔اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زندگی میں سب کچھ
خدا کو دے دیا۔قرآن سے ثابت ہے کہ ایک ذرہ بھی اپنے پاس نہیں رکھا تو قیامت کے دن اللہ
دوبارہ کیسے مانگے گا۔یہ مطلب ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جب آپ علیہ والسلام نے فرمایا
کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے نیچے مالک ہیں کیوں کہ جب آپ نے ہر ملکیت خدا
کے حوالہ کر دی، اپنا وجود کچھ نہیں چھوڑا۔قیامت کے دن خدا تعالیٰ آپ سے دوبارہ مانگ نہیں
سکتا۔چونکہ اسی دنیا میں پہلے ہی سب کچھ دے چکے ہیں۔اسی لئے میں نے مفسرین سے اختلاف کیا تھا۔بہت سے مفسرین لکھتے ہیں کہ قیامت کے دن
جب بگل بجایا جائے گا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بے ہوش ہو جائیں گے اور موسیٰ علیہ السلام
بے ہوش نہیں ہوں گے۔یہ بالکل غلط ہے۔یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک قسم کا الزام ہے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بے ہوش ہوں کیوں کہ جو چیزیں ہوش و حواس
کی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم زندگی میں دے بیٹھے ہیں وہ اللہ دوبارہ کیسے لے سکتا ہے۔تو إِلَّا مَنْ
شَاءَ اللهُ ﴾ سوائے اس کے جس سے اللہ دوبارہ نہ مانگے گا، سے مرا درسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں۔اور بھی ہو سکتے ہیں مگر اول طور سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جنہوں نے اس دنیا میں
خدا کی ملکیت اس کے سپرد کر دی۔اب نماز میں یہ جو کام ہے بڑا مشکل ہے۔جب ملک يَوْمِ
الدین کہتے ہیں تو بڑی مصیبت نظر آتی ہے۔یعنی تو اس دن کا مالک ہے جس دن یہ کچھ ہونا
ہے۔ہم بالکل Disposes ہو چکے ہیں۔ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ مان کر ملک يَوْمِ الدِّينِ ﴾ کو دنیا میں مانگی ہوئی چیزیں واپس
نہ کریں تو ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ کہہ کر دعا مانگنے میں خرابی ہے اور یہ وہ کام ہے جو نماز میں سب سے
مشکل کام ہے۔تو ملِكِ يَوْمِ الدِّینِ کو ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ کی سب چیزیں آخرت کے دن
تدريس نماز
22
سے پہلے پہلے واپس کر دینا کہ سب تیرے حوالے، یہ کوشش جو ہے اس کا نام مذہب ہے۔سب
سے بڑا وجود جس نے واقعہ واپس کیس وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔مثلاً میں آپ کو کوئی چیز دوں پھر آپ سے واپس لے لوں۔آپ نے مجھے واپس کر دی ہیں۔مالک تھا تو واپس کیں۔میں آپ سے کہتا ہوں آپ یہ لیں ، کھائیں پئیں، استعمال کریں لیکن
جب میں مانگوں واپس کر دیں۔اگر آپ میرے مانگنے سے پہلے ہی واپس کر دیں تو کیا میں دوبارہ
مانگ سکتا ہوں؟
اب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارہ میں قرآن شریف میں آتا ہے: ﴿ قُلْ إِنَّ صَلَاتِی
وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾ (الانعام ١٦٣) یعنی تو اعلان کر دے
کہ میری عبادتیں، میری قربانیاں، میرا جینا، میرا مرنا اللہ کا ہو گیا ہے۔میرے بس کچھ نہیں رہا۔یہ
اعلان اس دنیا میں ہوا ہے۔اب قیامت کے دن اللہ کیسے دوبارہ مانگے گا کہ مجھے واپس کر دے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہہ سکتے ہیں کہ تم نے ہی تو کہا تھا کہ اعلان کر۔اگر تجھے یہ چیزیں وصول
نہ ہوئی ہوتیں تو مجھے کیسے اجازت ہوتی اعلان کرنے کی۔یہ مطلب ہے ملِكِ يَوْمِ
الدين کا۔اس نقطہ کو اگر کوئی سمجھا ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سمجھے ہیں۔اور کوئی نہ سمجھ
سکا۔آپ نے فرمایا یہ وہ رسول ہے ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ زمین پر بنایا گیا۔چونکہ مالک کے نیچے
آگیا۔ہر چیز اس کے سپر د کر دی گئی۔اب جو کچھ وہ کرے گا، مالک کے نمائندہ کے طور پر کرے گا،
اپنی مرضی تو نہیں ہوئی۔جو مالک چاہتا ہے، جو مالک کہے گا وہی کرے گا۔اللہ نے جو آپ کو آنکھیں دیں، کان دئے ، دانت دئے اور جیسی بھی عقل ہے ویسی دی۔اور
اب وہ ساری چیزیں اللہ کو واپس کر دیں کہ یہ اب تیرے سپرد ہیں، جیسے تو کہے گا ویسے استعمال
ہوں گی ورنہ نہیں۔اب تیری مرضی ہے۔تو کیا خدا تم سے دوبارہ یہ ساری چیزیں مانگ سکتا ہے؟
نہیں تم کہہ سکتے ہو اللہ میاں سب کچھ دے تو دیا ہے۔تو اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بے
ہوش نہیں ہوں گے۔کیوں کہ ہوش انہی چیزوں کا نام ہے، جو ہماری طاقتیں ہیں۔جب ہوش
واپس گئی تو سب کچھ واپس چلا گیا۔اس لئے فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ ﴾ سے مراد ہے کہ
قیامت کے دن پہلا بگل ایسا ہو گا جس میں ہر چیز اپنی ہر طاقت سے محروم کر دی جائے گی کیوں کہ
اس کا مالک اللہ ہے۔لہذا اصل مالک کہے گا کہ مجھے میری چیز واپس کرو۔جو پہلے واپس کر چکے
تدريس نماز :
23
ہوں گے ان سے نہیں مانگ سکے گا۔ہم جب اپنی ملکیت میں سے کوئی چیز کسی کو دیتے ہیں تو پھر واپس مانگنے کا حق نہیں رہتا۔مگر اللہ
نے اس شرط کے ساتھ ہر چیز دی ہوئی ہے کہ میری مرضی سے استعمال کرو۔اگر میں واپس مانگوں تو
واپس دے دو۔تو کھانا جو کھاتے ہیں اللہ وہ واپس نہیں مانگتا۔اگر کھانا کھانے کی اجازت ہو پھر
کھا ئیں تو یہ اس کی مرضی ہے، کھانے کی اجازت نہ ہو پھر کھائیں تو آپ نے اس کی مرضی تو ڑ
دی۔(اللہ تعالی کھایا ہوا کھانا واپس نہیں مانگتا۔بلکہ اسلام میں یہ منع ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر کسی کو کوئی چیز دو، پھر واپس مانگو تو یہ ایسا ہی ہے کہ کوئی الٹی کر دے، قے
کر دے)۔گو یا اللہ کو مونہہ سے ما لک کہا، دل سے مالک نہیں مانا۔جب ہر چیز آپ کی اللہ کی
مرضی کے مطابق ہو جائے تو پھر دل سے اللہ کو مالک مانا۔ان معنوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے متعلق جو آیت میں نے پڑھی تھی، اللہ کہتا ہے کہ تو ان چیزوں کا مالک نہیں رہا۔تو نے میری
خاطر میرے سپرد کر دی ہیں۔جب اللہ مان بھی گیا اس دنیا میں ہی کہ میں ہی مالک ہوں تو قیامت
کے دن اللہ دوبارہ کیسے مانگے گا۔يــوم الـديـن کـے سـلـسـلـه مـیـن حـضور رحمه الله تعالیٰ نے فرمایا: يَوْمُ
الدین اس دن کو کہتے ہیں جب کسی کا اپنا کچھ بھی نہ رہے۔سب کچھ اللہ میاں کو واپس کرد۔يَوْمُ الدِّينِ کی کیا تعریف قرآن شریف میں آئی ہے؟ قرآن کریم میں يَوْمُ الدِّينِ کو
بیان کیا گیا ہے اور ایک ایک آیت سے میں نے اس مضمون کو لیا تھا اور سمجھایا تھا۔وَمَا أَدْرک
مَا يَوْمُ الدِّينِ ﴾ اے انسان تجھے کیسے سمجھائیں کہ يَوْمُ الدِّينِ کیا چیز ہے تمہیں دوبارہ پھر کیسے
سمجھا ئیں۔کوئی طریق بتاؤ کہ تمہیں سمجھ آ جائے۔﴿ يَومَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا
وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلهِ۔وہ دن جب کہ کوئی شخص کسی اور کے لئے کچھ بھی اپنے پاس نہیں رکھے
گا۔اور کوئی جان اپنے لئے بھی کوئی طاقت نہیں رکھے گی۔ایسا دن چڑھے گا جب کہ آپ کسی کے
کام آسکتے ہیں نہ کوئی آپ کی ملکیت میں ہوگا۔نہ آپ کی اپنی جان، نہ اپنا دماغ ، نہ دل ، نہ آپ کی
طاقتیں آپ کے قبضہ میں ہوں گی۔﴿ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ ﴾ اس دن سب معاملات اللہ کی
طرف واپس چلے جائیں گے۔اردو کلاس نمبر ۷۷۰۰۳۱۹ اکتوبر ۱۹۹۷ء)
24
تدريس نماز :
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
اے اللہ ہمیں سیدھا راستہ دکھا۔راستہ ان لوگوں کا جن پر تو نے انعام کیا۔کونسا انعام ؟ انعام
پانے والوں کا قرآن کریم نے الگ بیان کیا ہے۔کن لوگوں پر انعام ہوا۔نبی ،صدیق ،شہید اور
صالح۔ایک لفظ انعمت میں کتنی ساری زمانے کی کہانی بیان ہوئی ہے۔جب سے نبی آنے
شروع ہوئے ہیں نبیوں کے ساتھ یہ لوگ پیدا ہوتے آئے۔صدیق ،شہید اور صالح۔نماز میں ہر روز تم لوگ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ » کہہ کر صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ ساتھ ساتھ انعامات مانگ لیتے ہو کہ اللہ ہمیں وہ راستہ دکھا جو نبیوں کا راستہ تھا جس پر
چل کر صدیق پیدا ہوئے ، جس راستہ پر چل کر شہید پیدا ہوئے، جس راستہ پر چل کر صالح پیدا
ہوئے۔صالح اس کو کہتے ہیں جس کا سارا عمل اللہ تعالیٰ کی نظر میں صاف ستھرا ہو۔عمل صالح وہ عمل جو
اچھا ہو، بر اعمل نہ ہوا۔جو سب سے کم درجہ ہے وہ بھی اتنا اونچا ہے کہ بہت بڑا لگتا ہے۔اس لئے
نماز میں جو مانگنا ہے طے کر لیا کرو جو مانگ رہے ہو۔آپ کہتے ہیں ان لوگوں کا راستہ دکھا جن پر تو نے انعام کیا۔جن پر انعام ملتے ہیں۔وہ نہیں جن
پر غضب ہوتا ہے۔انعام کس کو کہتے ہیں؟ نبی: نبیوں کو ماریں پڑتی ہیں۔کتنی مصیبتیں پڑتی ہیں۔یہ انعام مانگنا
ہے۔اگلا انعام: یہ جو چار رستے مانگتے ہو۔تم لوگ سوچ بھی نہیں سکتے کہ وہ اپنے لئے اتنی مصیبت
کیوں لے لیتے ہیں۔اور ہے انعام۔وجہ یہ ہے کہ اللہ کی خاطر جو اتنے دکھ تکلیفیں اٹھاتے ہیں وہ
اللہ کوسب سے پیارے ہوتے ہیں۔اس لئے نبی بننا کوئی آسان کام نہیں۔سب سے مشکل کام
نبوت ہے اور اللہ فیصلہ کرتا ہے کون اس قابل ہے، کون نہیں۔وہ تو عام لوگوں کو سمجھ بھی نہیں آسکتا
کہ یہ کیا انعام ہے۔جو نبی اٹھا اس کو مار دیا، جو نبی اٹھا اس کو گالیاں دی گئیں۔رشتہ داروں نے بھی
چھوڑ دیا، قوم نے چھوڑ دیا، یہ نبوت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ یہی کچھ ہوا۔تو پہلا
انعام یہ ہے کہ ان لوگوں کا راستہ دکھا جن پر تو نے انعام کیا۔اور یہ مانگتے ہو۔ڈر جایا کرو تھوڑا سا۔چونکہ بات بہت بڑی مانگی ہے اور ہمت ہے کوئی نہیں۔اسلئے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ