اردو کلاس میں تدریس نماز
حصہ 4
تدريس نماز
37
رکھتے تھے۔ان کا نام تھا مرزا ارشد بیگ۔کسی نے ان کو کہا آپ اتنے اچھے آدمی ہیں، اتنے نیک
ہیں اور اتنے لوگوں کی خدمت کرنے والے ہیں، غریبوں پر احسان کرنے والے مسجد میں نماز
کے لئے کیوں نہیں جاتے؟ تو ان بیچاروں نے ارادہ کر لیا کہ اب تو میں جاؤں گا۔صبح کی نماز پر
گئے ، حضرت مولوی سرور شاہ صاحب نماز پڑھا رہے تھے۔وہ سجدہ میں گئے اٹھنے کا نام ہی نہ لیا۔انہوں نے کہا السلام علیکم، میں جاتا ہوں اور دوڑے دوڑے نیچے اترے۔ان کی مذاق کی جو
عادت تھی انہوں نے کہا کہ حکومت تبدیل ہو گئی ہے۔رستہ چلتے چلتے کسی نے پوچھا کیا ؟ حکومت
کیسے تبدیل ہو گئی ؟ انہوں نے جواباً کہا پہلے مغلوں ( حضرت مصلح موعودؓ ) کی حکومت تھی ، جہاں
مغل حکومت کیا کرتے تھے وہاں سیدوں نے کوہلو لگایا ہوا ہے۔(جو مشین پیس کر تیل نکالتی ہے
کو ہلو کہلاتی ہے ) یعنی مولوی صاحب تو نماز پڑھنے والوں کا تیل نکال دیتے ہیں۔تو ان باتوں
کے ساتھ پرانے زمانوں کے لطیفے بھی مجھے یاد آجاتے ہیں۔تو سجدہ میں تین دفعہ سُبْحَانَ رَبِّي
الأعلى، پڑھتے ہیں۔جب اکیلے نماز پڑھیں تو جتنے چاہیں لمبے سجدے کر لیں ، جب کسی کو
پڑھائیں تو کو ہلو نہ لگائیں، یہ ضروری پیغام ہے آپ کے لئے۔دو سجدوں کے درمیان کی دعا
ارد و کلاس نمبر ۳۲۱، منعقده ۱۲/ نومبر ۱۹۹۷ء)
اس میں وَارْفَعْنِی کو پہلے اور وَاجْبُرْنِي وَارْزُقْنِی کو آخر پر رکھا ہے حالانکہ بعد میں
وَارْزُقْنِی کا اتنا تعلق نہیں جتنا و از معنی کا تعلق ہے۔مگر ہماری کتابیں یہی دیتی ہیں۔پہلے
مجھے خیال آیا کہ یہ دعا کی ترتیب درست نہیں لگ رہی اس لئے تحقیق کرنی چاہئے۔یہ بڑا دلچسپ
خیال تھا۔اس لئے کہ میرا خیال تھا کہ 'وَار فَعَنِی، آخر پر ہونا چاہئے تھا، اور پہلے نہیں ہونا چاہئے
تھا۔اس لئے میں نے تحقیق کروائی اور بوہ کو اس کام پر لگوایا کہ کن کن حدیثوں میں اس دعا کا ذکر
ہے۔عجیب بات یہ نکلی کہ ہماری کتابوں میں جو دعا ہے وہ کسی حدیث میں بھی نہیں۔مختلف روایتوں
کو جوڑ کر بنانے والوں نے ایک دعا بنالی لیکن حدیث کے الفاظ میں نہ یہ ترتیب ہے نہ یہ سارے
الفاظ ہیں۔اس لئے پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمیں دعا کو درست کرنا چاہئے۔صحاح ستہ میں تین
کتابیں ہیں جن میں تین روایتیں ہیں۔دو کتابوں میں وہی الفاظ ہیں۔ایک کتاب میں ان سے
الگ الفاظ ہیں اور وہ بھی صحیح دعا ہے۔اب بتاتا ہوں کہ وہ کتابیں کیا کیا روایتیں بیان کرتی ہیں۔
تدريس نماز
38۔۔۔۔۔۔جامع ترندی: ایک صحیح کتاب ہے۔اس میں اللهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي
وَارْزُقْنِی۔اس میں وَارْفَعْنِی ہے ہی نہیں۔جس کی مجھے تلاش تھی۔مجھے اس کی تلاش بھی تھی
ارو یقین بھی تھا کہ یہ آخر میں ہوگا کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بے انتہا ئی فصیح و بلیغ تھے۔اگر
آپ نے کوئی دعا سکھائی ہوتی تو سجدہ میں جانے سے پہلے وَارْفَعُنِی کا ذکر ہوگا۔کیوں کہ سجدہ
سے انسان کا رفع ہوتا ہے۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مقام پر یہی فرمایا ہے کہ خدا کا
بندہ جب خدا کے حضور عجز سے جھک جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا ساتویں آسمان پر رفع فرماتا ہے۔تو
لفظ رفع سجدہ کے تعلق میں ہے۔اس لئے مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرا جواندازہ تھا وہ آخر ٹھیک نکلا۔اس حدیث کے الفاظ ہیں: اللَّهُمَّ اغْفِرْلِی وَارْحَمْنِي وَاجْبُرْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي اس
میں عَافِنِی نہیں ہے۔دوسری ہے: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمُنِي وَعَافِنِي وَاهْدِنِي
وَارْزُقْنِي، اس میں وَاجْبُرْنِی نہیں ہے۔تو ثابت ہوا کہ ان تینوں حدیثوں کے الفاظ کا جو فرق ہے وہ بیچ میں سننے والے راویوں کی
یادداشت کا فرق ہے۔شروع سے حدیث صحیح چلی ہے۔لیکن کوئی ایسا رستہ ضرور ہوگا کہ میچ پہنچی ہو۔تو ان دو کتابوں کے الفاظ تو آپس میں نہیں ملتے۔ایک اور کتاب ہے ، اس کے الفاظ بھی نہیں ملتے مگر اس کا مضمون بہت اچھا ہے۔وہ ہے سنن
ابن ماجہ۔یہ ایک ایسی کتاب ہے جس کے حوالے ہمارے لٹریچر میں بہت دئے جاتے ہیں۔اس
کے الفاظ یہ ہیں: رَبِّ اغْفِرْلِی وَارْحَمْنِي وَاجْبُرْنِی۔اے میرے رب مجھے بخش ، مجھ پر
رحم فرما، میری اصلاح فرما دے۔وارزقنی مجھے رزق دے، جسمانی وروحانی۔اور آخر پر
وَارْفَعْنِی ہے، میرا ارفع فرما۔اس کے بعد اللہ اکبر کہا اور سجدہ میں چلے گئے۔رَبِّ اغْفِرْ لِی
وَارْحَمْنِي وجُبُرْنِي وَارْزُقْنِى وَارْفَعُنِي ، يہ وہ حدیث ہے جو میرے دل کو لگتی تھی۔اور مجھے
یقین تھا کہ ملے گی ، اور پھر مل گئی۔پس یہ تینوں روایات الگ الگ تھیں مگر میرے ذہن نے جو اندازہ لگایا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے ایک ترتیب سے بات کی ہوگی اور وارفَعُنِی کا ذکر آخر پر فرمایا ہوگا۔یہ بات ابن ماجہ
سے نکل آئی۔اس لئے ہماری کتب میں یہ درج ہونی چاہئے۔ہماری کتب میں جو حدیث ہے وہ ان تینوں میں سے کوئی بھی نہیں ہے۔اور کسی اور حدیث میں
تدريس نماز :
39۔۔۔۔۔۔بھی نہیں ہے۔ہمارے علماء نے تحقیق نہیں کی کہ یہ پائی بھی جاتی ہے یا نہیں۔اور وہ الفاظ لکھ دئے
جو آپ نے یاد کر لئے۔میرا خیال ہے کہ ان علماء میں بعض ایسے معتبر علماء بھی تھے۔ان پر میں شک
بھی نہیں کر سکتا کہ انہوں نے کہیں بھی نہ پڑھی ہو۔ہو سکتا ہے کہ ہمارے علماء نے ابھی پوری تحقیق
نہ کی ہو، یعنی صرف صحیح کتابوں کی تحقیق کی ہو جو چھ صحیح کتابیں ہیں۔اور ہوسکتا ہے کہ وہ بعض
دوسری کتابوں میں موجود ہو۔میرے علم میں ہمارے علماء میں ایک بھی ایسا نہیں جو اپنی طرف
سے ایسی کوئی بات گھڑے۔لیکن جب ہماری کتابوں میں جگہ مل گئی تو اس سے ثابت ہوا کہ انہوں
نے کوئی حدیث کہیں پڑھی ہے۔اس میں الفاظ زیادہ تھے تو ان کو اچھا لگا تو انہوں نے سارے
الفاظ بھر دئے۔وَارْفَعْنِی کا مطلب جو غیر احمدی مولوی نکالتے ہیں وہ یہاں ہو نہیں سکتے۔وہ کہتے ہیں : ” مجھے
جسم سمیت اٹھائے جیسا کہ حضرت عیسی کے متعلق رَفَعَ کا لفظ آتا ہے بَلْ رَّفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ ﴾
اس
کا اپنی طرف رفع کر لیا اور رفع کا مطلب جسم کے ساتھ اٹھانا ہے۔اب وَارْفَعُنِی کا مطلب جسم سمیت اٹھا لینے کا ہو ہی نہیں سکتا۔ورنہ اگلا سجدہ ہوہی نہیں سکتا۔مطلب یہ ہے کہ سجدہ میں انسان اٹھایا جاتا ہے۔جتنا خدا کے سامنے جھکو اتنا ہی خدا اونچا کرتا ہے۔اس کا مرتبہ بلند ہوتا ہے۔لہذا وَارْفَعُنِی کا مطلب ہے ”میرا امر تبہ بلند فرمادے“۔اور یہ کہہ کر
کہ سجدہ میں جائیں تو بات کتنی مکمل اور خوبصورت بن جاتی ہے۔اور یہ اس حدیث میں نکل آتی
ہے۔اس لئے اب اس حدیث کو یاد کر لو۔اس کا مضمون ایسا ہے کہ فورا یاد ہونی چاہئے۔ارد و کلاس نمبر ۳۲۲ ، منعقده ۱۴ نومبر ۱۹۹۷ء)
اگلی کلاس میں حضور
سور رحمہ اللہ نے اس مضمون کے تسلسل میں فرمایا:)
اس کا ایک ہی راوی ہے۔اس سے آگے دو تین وہی راوی رہتے ہیں۔آگے جا کر آخر پر پہنچنے
سے پہلے ایک ایک بدل جاتا ہے۔اور یہی ایک حدیث ہے جو حدیثوں کی تین کتابوں میں ہے جو
صحاح ستہ میں ہیں یعنی ابن ماجہ ، ابوداؤد اور سفن ترندی۔اور اس کے اخر پر وار فَعْنِي آتا ہے جو
مجھے پسند ہے۔ہو سکتا ہے اس راوی نے وَارْفَعْنِی تو یا درکھا ہو اور بعض وہ الفاظ بھول گیا ہو جو دوسرے راویوں
نے یادر کھے۔اگر سب لفظ جو اس میں استعمال ہوئے ہیں سب کو اکٹھا کر دیں تو جائز ہوگا اور
تدريس نماز
وَارْفَعُنِی والی بات آخر پر ہی رکھیں۔اب آخر پر یہ دعا کیا بنے گی ؟
40۔دوسری روایت جو جامع ترمذی میں ہے اس میں وادنی ہے جو اس میں نہیں ہے۔تو
وَاهْدِنِی اس میں add کر دیں۔اور ابوداؤد کی روایت میں وعَافِنِی ہے جو اس میں نہیں
ہے۔وَعَافِنِی ڈال لیں تو وَارْفَعُنِی تک یہ دعائیوں بن جاتی ہے۔اور اس کی سند ہے اس
لئے یہ دعا بتاتے ہیں۔رَبِّ اغْفِرُ لِي وَارْحَمُنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَاجُبُرُنِي وَارْزُقْنِي وَارْفَعُنِي -
ایک راوی نے جس نے وَارفَعُنِی کی روایت ہے اس نے ربّ کہا ہوا ہے۔کیوں؟ سجدہ
میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الأعْلَى “ ہی چل رہا ہے۔اس لئے ربّ والی دعا کو ہی یا درکھنا چاہئے۔اللَّهُم، بھی کہہ دو ایک ہی بات ہے مگر جو بھی یاد ہو ، منہ پر چڑھ جائے وہ ٹھیک ہے۔رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَاجْبُرْنِي وَارْزُقْنِي وَارْفَعْنِي ، ترجمہ:
اے میرے رب مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما۔وَاهْدِنِی اور مجھے ہدایت دے۔وَعَافِنِي
اور مجھے صحت عطا فرما تا کہ میں ہدایت پر چل بھی سکوں۔وَاجُبُرُنِی ، اور مجھے جسمانی وروحانی
لحاظ سے ٹھیک کر دے۔میری اصلاح فرمادے۔کوئی چیز ٹیڑھی ہو جائے مثلاً ہڈی ٹوٹ جائے تو
اس میں جبر کرتے ہیں۔وَاجُبُرُنِی کا یہ مطلب ہے کہ میرے ٹیڑھے جوڑ ، ہڈیاں ، پسلیاں یعنی
روحانی اور جسمانی غلط ہوگئی ہیں ان کو ٹھیک کر دے۔پھر رزق عطا کر اور میر ارفع کر۔یعنی اصلاح ہو جائے تو رزق دے تا رزق کا صحیح استعمال کروں اور اس کے بعد ان چیزوں کا
استعمال ایسا اچھا کروں کہ وَار فَعُنِی، میر ا مر تبہ بلند کر دے۔التَّحِيَّات
اردو کلاس نمبر ۳۲۳- منعقده ۱۵/ نومبر ۱۹۹۶ء)
سجدہ میں تین دفعہ سُبْحَانَ رَبِّي الاغلی پڑھ کر ( اٹھنے کے بعد ) ہم کیا کہتے ہیں؟
التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ۔۔۔۔تَحِيَّة کیا ہوتا ہے؟ تحفہ یعنی تمام اور ہر قسم کے
تھے اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں۔تجھے کس وجہ سے دیتے ہیں؟ آپ جو تھے پیش کرتے ہیں تو خاص
بات ہوتی ہے۔التَّحِيَّاتُ سے سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى پڑھا ہے۔تو امید رکھی ہے کہ اللہ نے آپ پر بہت رحم
تدريس نماز
41
کئے ہیں۔آپ کی بہت تعریف کی ہے۔آپ کو بڑے بلند مقام دئے ہیں۔تو جس طرح کوئی
بادشاہ کے حضور حاضر ہوتا ہے کہ یہ میرا تحفہ ہے تو التحیات
اللہ کا مطلب ہوا کہ اگر کسی نے
تحفے دینے ہوں تو اللہ ہی کو دے۔وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ : صلوات اور طیبات میں کیا فرق ہے؟ صلوات کہتے ہیں بدنی قربانی
کو۔یعنی آپ کا بدن تکلیف اٹھاتا ہے۔اور نماز اٹھتے بیٹھتے پڑھتے ہیں۔یہ صلوات ہیں تو تھے بھی
سب اللہ کے اور صلوات بھی جو کی جاتی ہیں۔یعنی ہر قسم کی بدنی قربانیاں جن میں نماز بھی شامل
ہے اللہ کی خاطر لوگ دوڑے پھرتے ہیں اور اتنا کام کرتے ہیں۔آپ لوگ بھی یہاں خدا کی
خاطر آتے ہیں۔یہ سب بدنی قربانیاں ہیں۔آپ کا بدن قربانی کرتا ہے۔تو یہ سب بدنی قربانیاں
بھی اللہ کے لئے ہیں۔وَالطَّيِّبَاتُ : طَيِّبَات کیا ہوتے ہیں؟ طبیب کس کو کہتے ہیں؟ جو پاکیزہ ہوا سے طیب کہتے
ہیں۔تو طیبات کا مطلب ہوا پاکیزہ چیزیں۔اس کا تعلق تحفہ سے بھی ہے۔خدا کے حضور جب ہم
تحفہ پیش کرتے ہیں تو تحفہ ہمیشہ بہترین چیز کا دیا جاتا ہے۔کیا تحفہ دیتے وقت آپ نے کبھی پرانی
چیز نکال کر تحفہ کے طور پر دی ہے۔تحفہ دیتے وقت سوچنا چاہئے کہ اچھی اور پیاری سی چیز ہو جو آپ
کو اچھی لگے۔اور اگر کسی سے بہت محبت ہو، بہت پیار ہو تو اتنا ہی پیارا تحفہ پیش کرتے ہیں۔اور
بہت ہی پیارا ہوتو آدمی کہتا ہے کہ جوسب سے اچھی ہے وہ میں دیتا ہوں۔تو اللہ تعالیٰ کے حضور التَّحِيَّات کا یہ بھی مطلب بنا کہ نمازیں بھی بہترین سبھی ہوئی ہوں۔بدنی قربانیاں بھی ایسی ہوں کہ آدمی ان میں کوئی نقص بھی نہ نکال سکے۔اور طیبات سے مراد وہ چیزیں ہیں جن میں مال بھی شامل ہو۔آپ کے کپڑے، آپ کی
چیزیں۔اچھی سے اچھی۔وہ جو حرام کی کمائی کی نہ ہوں، جو جائز ہو۔چونکہ جو حرام کی کمائی ہو وہ
طیب نہیں کہلاتی۔اور طیب کس کو کہتے ہیں؟ صرف حلال چیز ہی کو طیب نہیں کہتے بلکہ جو حلال میں
سے بھی بہت اچھی ہو اسے طیب کہتے ہیں۔مثلاً اگر میں آپ کو سمو سے پیش کروں اور وہ بد بودار
گوشت کے ہوں ، اس میں ہلکی سی بو آئے تو یہ حلال تو ہے ، آپ چھوڑ دیں گے اس کو۔مگر اس میں
اگر گوشت کی خوشبو آئے تو اس کو طیب کہیں گے۔تو اللہ تعالیٰ کے حضور صرف حلال ہی پیش نہیں کرنا
بلکہ ایسا حلال پیش کرنا ہے جو خوشبوئیں دے۔دیکھ کے بھی اس میں مزہ آئے ، وہ پیش کریں۔
تدريس نماز
42۔۔۔۔۔۔وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ کہہ کر پھر دل تھوڑا سا کتا ہے کہ لائے کیا ہیں ہم۔پیش تو کر رہے
ہیں مگر ہے کچھ بھی نہیں ، خالی برتن پیش کر رہے ہیں۔اس کی مرضی ہے کہ وہ قبول کرے۔وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ پر غور کر کے ایک اور مضمون اس سے نکل سکتا ہے کہ روزانہ کچھ نہ
کچھ بدنی قربانیاں پیش کیا کریں۔روزانہ خدا کے حضور کچھ نہ کچھ ، کچھ طیب پیش کیا کریں۔اگر
آپ یہ کر سکیں تو کم ازکم یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ تھوڑا تو ہے مگر یہ کچھ ہے جو ہم نے تیرے لائق سمجھا ، وہ
پیش کر دیا۔تو نماز ہر جگہ قدم روکتی ہے، انسان کو سوچنے کا کہتی ہے کہ ٹھہر ٹھہر کر پڑھو اور ایک نماز میں ساری
باتیں ہو ہی نہیں سکتیں۔اس لئے روزانہ پانچ وقت نماز۔صبح نماز، شام نماز لیکن آپ بور نہیں
ہوتے۔کیوں کہ آپ کی سوچیں ہر نماز میں مختلف ہوتی ہیں۔ساری باتیں ایک ہی نماز میں تو نہیں
سوچ سکتے لیکن آپ کی سوچیں کبھی ایک بات کو لائیں گی کبھی دوسری بات لائیں گی۔عمر گزر جائے
گی مگر نماز ختم نہیں ہوگی۔تو التَّحِيَّات کے بعد ہم اگلی باتیں کیا کرتے ہیں؟ یہ ساری پیاری پیاری باتیں ہمیں کس نے
سکھائی؟ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کوتو تحفہ پیش کر دیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے ہم کیا لائے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وہ دعا ہے جو اللہ کی طرف سے ان کو عطا
ہوئی ہے۔اور ہماری طرف سے ایک تحفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوگا۔اس
لئے تحفہ پیش کرتے وقت خدا تعالیٰ کو پہلے غائب بتایا۔التَّحِيَّاتِ لِلهِ ، پھر حاضر کی طرف مضمون
چلا گیا۔پھر اپنی طرف مضمون آ گیا۔تین ہی طریق ہیں جو ہر زبان میں ملتے ہیں۔(۱) کسی کو
غائب میں ذکر کریں۔(۲) یا مخاطب میں کریں۔(۳) یا اپنے متعلق بات کریں۔یہ تینوں باتیں
التَّحِيَّاتُ میں موجود ہیں۔پہلی بار التَّحِيَّاتِ لِلهِ ہے یعنی سب تھے اللہ ہی کے لئے ہیں۔دوسری پھر یاد آنا چاہئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس اللہ سے ہمارا تعلق بڑھایا اس لئے
یہاں رہی نہیں فرمایا۔کیوں کہ یہ تو محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اللہ ہے جس نے ہم سے
تعارف کروایا۔اس لئے ہم کہتے ہیں السّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ۔اے نبی تجھ پر سلام ، تو نے کتنی بڑی چیز دی۔اور یہ کہنے کے بعد آخر میں پھر اپنے پر بھی سلام بھیجا
السَّلَامُ عَلَيْنَا۔
تدريس نماز
43۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ، اپنے پر اور پھر سب نیک بندوں پر، وَ عَلَى عِبَادِ اللَّهِ
الصَّالِحِين، کہا۔تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اے رسول تجھ پر تو ہم نے سلام بھیجا۔اسی سلام کے
نتیجہ میں ہم پر بھی سلام ہو۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجو گے تو یاد رکھو تم پر بھی ضرور
سلام ہوگا۔یہ اسکا لازمی طبعی نتیجہ ہے۔اس لئے آپ بڑے یقین سے کہتے ہیں السَّلَامُ عَلَيْنَا وَ
عَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِین۔یعنی ہم پر بھی سلام اور سب دنیا کے اللہ کے بندوں پر بھی سلام ہو۔يه التحیات کی مختصری تشریح ہے۔اس کو اب آپ لوگ یا درکھ لیں۔جب بھی آپ نماز
پڑھا کریں، بیٹھتے ہوئے جتنی بھی توفیق ہو ان باتوں میں سے گزریں، ان کو سوچا کریں اور آہستہ
آہستہ پھر آگے بڑھا کریں۔شروع میں جب التَّحِيَّات ادا کریں تو اس طرح ہوشیاری سے بیٹھا
کریں کہ پتہ ہو کہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔التحیات کے بارہ میں مزید فرمایا:)
التحيات : یہ جو ترجمہ ہے کہ تمام زبانی عبادتیں میرے نزدیک تو درست نہیں ہے لیکن جو
میں نے اپنا مضمو بیان کیا ہے وہ عین لفظوں کے مطابق ہے۔التَّحَيَّاتُ درست نہیں ہے
اصل تو التَّحِيَّاتُ ہے۔التَّحِيَّات : تَحِيَّةٌ کا ایک مطلب ہے خوش آمدید کہنا، کسی کو Welcome کہنا۔اگر
ڈکشنری دیکھیں تو عربوں میں التَّحِيَّةُ کا یہی معنی ملے گا ،Greeting۔تمام عربوں سے میں
نے پتہ کیا ہے کہ وہ تمام النَّحِيَّةُ کا ترجمہ ہمیشہ تحفہ ہی کرتے ہیں اور اسی معنی میں وہ روز دوستوں
کو تحفہ دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔التَّحِيَّات :- تحیہ دینا، تحفہ دینا۔اس کو ہدیہ کے معنوں میں لیتے ہیں۔اور میرے نزدیک
التَّحِيَّات کا دوسرا معنی بھی یہاں خوب لگتا ہے۔التَّحِيَّات کا مطلب ہے کہ ساری
Greetings۔آ جاؤ ہمارے گھر شوق سے آؤ۔التَّحِيَّاتِ لِلَّهِ - Welcome
Welcome یہ ساری باتیں اللہ کے لئے ہیں۔ارد و کلاس نمبر ۳۲۱، منعقده ۱۲/ نومبر ۱۹۹۷ء)
التَّحِيَّات کے ترجمه زبانی عبادتوں کے بارہ میں فرمایا:)
میں تو اس کا جواب پہلے ہی دے چکا ہوں۔میں نے جب ترجمہ کیا کہ ” Greetings“ اور