اردو کلاس میں تدریس نماز

حصہ 3

تدريس نماز
25
نَسْتَعِيْنَ ) اس سے پہلے ہے۔(یعنی) تیری عبادت کرتے ہیں اور مددبھی تجھ سے ہی مانگتے
ہیں۔اگر تو مدد نہ کرے تو سورہ فاتحہ کی دعائیں ہمیں لگ ہی نہیں سکتیں۔تو نبیوں کو تو چھوڑ وہ لیکن صدیق کیا ہوتے ہیں۔صدیق سچائی کا آخری مبالغہ کا صیغہ ہے۔اس کا
مطلب یہ ہوتا ہے کہ ان کی ہر بات کچی اور سچائی میں اوپر کے مقام تک پہنچی ہوتی ہے۔اور ان کا ہر
عمل سچا اور بات اور عمل میں کوئی فرق نہیں۔ایسے بچے کہ ساری سوسائٹی گواہی دے کہ یہ سچا ہے،
وہ صدیق ہوتا ہے۔ہر نبی سے پہلے صدیق ہوتا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم بھی صدیق تھے۔حضرت
مسیح موعود علیہ السلام بھی صدیق تھے تبھی سارے کہتے ہیں کہ یہ سب سے سچا آدمی ہے۔تو
صدیق کی سچائی روشنی بن کر پھیل جاتی ہے۔صدیق ایک لیمپ کی طرح جلتا ہے ارد گرداند ھیرے
کو روشن کر دیتا ہے۔اور لوگ کہتے ہیں یہ صدیق ہے، یہ صدیق ہے۔اور پھر اللہ تعالیٰ بعد میں نبی
بنا تا ہے۔لوگ اس لیمپ کو پھونکوں سے بجھانے لگ جاتے ہیں کہ ہم اس کو بالکل نہیں مانتے ، اس
کو بجھا دو۔اور اللہ تعالیٰ کہتا ہے یہ چراغ نہیں بجھے گا۔کبھی نہیں بجھنے دوں گا۔یہ ہے صد یقیت۔اس سے نیچے شھید: شہید کیا ہوتا ہے؟ کیوں کہ یہ بھی تو مانگا ہے کہ شہید بنادے۔شہید کا
مطلب ہے اللہ کی راہ میں قتل ہو جانا۔جب قتل ہونے کا وقت آئے تو پتہ نہیں کتنے لوگ بھاگ
جائیں ، مگر مانگتے یہی ہیں اللہ میاں سے۔تو جو مانگتے ہوں اور وقت پر پیچھے ہٹ جائیں وہ صدیق
تو ہو ہی نہیں سکتے نا۔اور شہید بھی نہیں ہو سکتے۔اس سے نیچے اتر آؤ صالح صالح بن سکتے ہو سارے۔صالح کا مطلب ہے کبھی جھوٹ
نہ بولا ہو، کبھی دھوکہ نہ دیا ہو، کسی سے پیسے نہ کھائے ہوں، نماز میں باقاعدگی سے پڑھی جائیں۔اس کا عمل نیک، پاک، صاف ستھرا ہو۔وہ بننے کے لئے بھی بڑی محنت چاہئے۔اس لئے نماز
ضروری ہے۔پانچ وقت ہر نماز کی ہر رکعت میں یہ دعا ضروری ہے۔اگر یہ نہ کرو تو صالح بھی نہیں
بن سکتے اور لوگوں کو صالح بنے کی بھی توفیق نہیں ملتی۔ایک انعام اللہ میاں کا یہ بھی ہے کہ کھانا دیتا ہے سب کو رب العلمین ہے۔یعنی سارے
جہان کے لئے کھانے پینے کا انتظام کرتا ہے۔سارے جہان کے لوگوں کو، جانوروں ، پرندوں،
کیڑوں مکوڑوں کو اللہ میاں کچھ کھانے کو دیتا ہے تو زندہ ہیں۔اردو کلاس نمبر ۳۰۸ -- منعقده ۸/اکتوبر ۱۹۹۷ء)

تدريس نماز
26
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
مغضوب کا کیا مطلب ہے؟ جس پر غضب ہو اُسے مغضوب کہتے ہیں۔لیکن کس کا غضب؟
اس کا ذکر نہیں۔اس کے علاوہ سب جگہ پر فاعل کا ذکر ہے۔صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ۔ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا لیکن غَيْرِ الْمَغْضُوبِ میں یہ ذکر ہی
نہیں کہ کس نے غضب کیا۔اس لئے ہمیشہ آپ کے ترجمہ میں یہ غلطی ہوتی ہے یہاں تک کہ قرآن
کریم کے ہمارے ترجمہ میں بھی یہ غلطی موجود ہے۔یہ ذکر ہی اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمایا کہ کس کا
غضب ہوا۔بلکہ یہ فرمایا کہ ایک ایسی قوم کا رستہ نہ دکھا جس پر غضب نازل ہوا، غضب نازل کیا
گیا ،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ سورۃ فاتحہ میں یہ
نہیں فرمایا کہ صِراطَ الَّذِينَ غَضِبْتَ
عَلَيْهِمْ یعنی ان کا راستہ نہ دکھا جن پر تو نے غضب نازل کیا۔جبکہ انعمت فرمایا کہ تو نے انعام
کیا۔اور پھر الضالين » : وہ لوگ جو خود ہی گمراہ ہو گئے۔اس میں فاعل موجود ہے لیکن مغضوب
میں کوئی فاعل نہیں ہے۔الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِم ) سے مراد : ان لوگوں کا راستہ جن پر غضب نازل کیا گیا، جن پر
غضب کیا گیا، جن کو سزادی گئی۔لیکن کس نے سزادی، کس نے غضب کیا، اس کا کوئی ذکر نہیں۔قرآن شریف سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا بار باران پر اپنا غضب نازل کرے گی۔اور بار باران کو
انسانوں کے ہاتھوں سزائیں دی جائیں گی۔یہ قرآن کریم نے خوب کھول دیا ہے۔تو جب
انسانوں کے ہاتھوں سزائیں دینا ان کا مقدر ہے تو اللہ تعالیٰ غضبت نہیں کہ سکتا تھا۔چونکہ
دونوں سزائیں قرآن کریم میں مذکور ہیں۔(1) اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی سزا ملے گی۔(۲) انسانوں کے ہاتھوں سے بھی سزا ملے گی۔جس طرح جرمنی میں ہوا۔کیسے ہوا تھا ؟ نائسی قوم یہودیوں پر عذاب بن کر اتری اور آجکل
انگلستان میں ٹیلی ویژن پر یہ پروپا گینڈا خوب
دکھایا جار ہا ہے کہ نانسی جرمنی نے یہودیوں پر بہت
ظلم کئے۔لیکن انگلستان کے ٹیلی ویژن دوسری بات نہیں بتاتے آپ
کو۔یہی انگلستان ہے جہاں
نانسی فلموں سے پہلے انگریزوں نے ان (یہودیوں) پر ظلم کئے اور یہودیوں کو انتہائی ذلیل کیا جاتا

تدريس نماز
27
تھا۔گلی گلی ان پر ظلم ہوتے تھے، ان کو مارا جاتا تھا، ان کی جائیدادیں لوٹی جاتی تھیں اور یہ نیکی کبھی
جاتی تھی۔اس سے پہلے ان پر پین میں بھی ظلم ہوا۔خود عیسائی دنیا کے ہاتھوں مظالم ہوئے۔اور
آج کل جرمنی کو بدنام کرنے کے لئے وہاں ٹھہر جاتے ہیں۔یہ نہیں بتاتے کہ یہود کی قسمت یہی
ہے۔جب سے انہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی مخالفت کی ہے اس کے بعد سے آج تک
مختلف دور آتے رہے۔اور ہر دور میں یہودیوں پر ظلم ہوئے۔اور انسانوں کے ہاتھوں جو غضب
ہوا اس کا ذکر قرآن کریم میں ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ انسانوں کے ہاتھوں تم پر ظلم کئے
جائیں گے۔یعنی غضب نازل کیا جائے گا۔اور یہ پیشگوئی اتنی شان سے پوری ہوئی کہ ساری تاریخ گواہ ہے کہ قرآن کا وعدہ سو فیصد سچا
نکلا۔اگر بندہ کی بنائی کتاب ہوتی تو یہ باریک فرق نہ پڑتے۔اللہ تعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں
انْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ﴾ کے بعد غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کہہ کر اتنے اعلیٰ طریقہ سے
مضمون بیان کر دیا تھا مگر ترجمہ کرنے والوں نے اس کو پھر بگاڑ دیا۔تو دعایہ بنی کہ جو مغضوب بنائے گئے ، جن پر غضب کئے گئے ، ایسے لوگوں کا رستہ نہ دکھا۔اب
اس کا یہاں کیا موقع ہے؟ صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ﴾ تو کہ دیا تھا ہم نے۔صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ﴾ کا مطلب ہے ہمیں ایسے لوگوں کا رستہ دکھا جن پر
تو نے انعام نازل فرمایا۔تو اس میں استثناء کیوں کیا گیا ہے۔اللہ کو تو پتہ ہے نا! کہ کن پر انعام
کیا۔تو اُسے سمجھا کیا رہے ہو تم لوگ؟ کہ ان لوگوں کا راستہ نہ دکھا جن پر غضب نازل ہوا۔اس کا
کیا مطلب ہے۔کیوں کہ یہود خود بھی انعمت کے اندر آتے ہیں۔کیوں کہ اسلام سے پہلے یہودیوں پر انعام
ہوا تھا اور قرآن کریم اس ذکر سے بھرا پڑا ہے۔تو جب ہم انعام والوں کا راستہ مانگتے ہیں، اس میں
یہود بھی آتے ہیں تو بات مبہم ہو جائے گی۔انعام والا رستہ ان سب میں قدر مشترک ہے۔سب
نبیوں کی قوموں کا راستہ ان کا راستہ ہے جن پر انعام ہوا۔تو یہ کہہ تو دیا کہ اے خدا ہمیں انعام والا
رستہ دکھا لیکن جن پر انعام ہوا پھر جب وہ بگڑے تو ان کا رستہ نہ دکھا۔بچوں کو سمجھانے کے لئے مثال دیتے هوئے حضور رحمه الله تعالیٰ نے فرمایا:
تم کسی پر انعام کرو، اسے اچھا کھانا کھانے کے لئے دو ہم نے کیا کیا ؟ انعام کیا۔وہ اچھا کھانا

تدريس نماز
28
طریقے سے کھاتے رہیں۔کچھ بچے ہوتے ہیں جو کھانے میں گند ڈالدیتے ہیں۔جو بچے ایسے
ہوتے ہیں جو کھانے میں گند ڈال دیں اُن کو کان سے پکڑ کر باہر نکال دیتے ہیں۔تو شروع میں
دونوں پر انعام ہوا تھا۔یہ ہمارا جیس ہے نا ، حضور رحمه الله کا کم عمر نواسه مراد
هے عزیزم جلیس جو مکرم کریم احمد خان صاحب اور صاحبزادی مونا سلّمها
اللہ تعالیٰ کا بیٹا ھے۔مرتب) اس کو پلیٹ میں اچھا کھانا لگا دو، پانی دو، کچھ دیر کے بعد دیکھو تو
پانی میں کھا نا ڈال دیتا ہے، تو ہم اسے کان سے پکڑ کر باہر نکال دیتے ہیں۔اسی طرح جن لوگوں پر
خدا نے انعام فرمایا جب انہوں نے اپنا گند بیچ میں ملا دیا تو ان کو خدا الگ کر دیا تا ہے۔اللہ میاں
کہتا ہے ان کا رستہ نہ مانگنا۔انعام شروع میں برابر سب پر لیکن کوئی شرارت شروع کر دے اور
انعام سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور اپنے انعام کو گندہ کر دے، اس کو پھر کان پکڑ کر ایک طرف کر دیا۔تو
مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ﴾ وہ لوگ ہیں جن کے متعلق اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے ” ہم نے
جہانوں پر ان کو فضیلت بخشی۔ایسے انعام کئے کہ ساری دنیا پر ان کو فضیلت بخشی۔وہ فضیلت جو
قرآن کریم میں آتی ہے ابھی تک یہود میں موجود ہے۔ان کو بڑے بڑے دماغ دئے ، چوٹی کے
سائنسدان ، چوٹی کے مفکر، بہترین دنیاوی علوم میں اور اموال پر قبضہ کرنے میں یہ بہترین دماغ
رکھتے ہیں۔امریکہ کتنا بڑا ملک ہے اس پر جا کے قبضہ جمالیا۔عملاً امریکہ پر اسرائیل حکومت کر رہا
ہے۔کہنے کو امریکہ حکومت کر رہا ہے لیکن وہاں کے سیاستدانوں کی مجال نہیں کہ کوئی ایسا فیصلہ کریں
جو اسرائیل نا پسند کرے۔تو یہ ان لوگوں کا حال ہے جن کو قرآن کریم نے فرمایا تھا کہ ”ہم نے تم
کو سب جہانوں پر عزت دی۔وہ عزت ابھی تک دنیا کے لحاظ سے سب جہانوں پر ہے لیکن وہی
عزت ہے جو آگے مَغضُوب ہونے کی وجہ بن جاتی ہے۔جتنی بڑی ترقی ہوتی ہے اتنازیادہ ان
کی حرص بڑھتی جاتی ہے، اتنا زیادہ لوگوں پر قبضہ زیادہ جماتے ہیں۔تعداد تھوڑی ہے اور طاقت
تعداد سے بہت بڑھ جاتی ہے۔امریکہ کے آبادی کے مقابلہ پر تھوڑی سی تعداد ہے، معمولی ہے۔مگر جب قبضہ وہ بختی سے جمالیں تو پھر رفتہ رفتہ دلوں میں نفرت پیدا ہونے لگتی ہے، ایک رد عمل
شروع ہو جاتا ہے۔اب یہ قرآن ایک کھلی کھلی کتاب ہے۔یہ یہود پڑھتے ہیں لیکن اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ اپنی
اصلاح کرلیں۔پھر وہی سختی کرتے ہیں جیسے فلسطینیوں پر ہوتی رہی ہے۔انہوں نے ایک مارا،

تدريس نماز
29۔انہوں نے سو مار دیا۔گو یا جرم کو ختی سے دبانے کی کوشش کی ہے۔لیکن قدرت کا قانون آزاد ہے۔وہ اپنا کام کرتا ہے۔قرآن کریم کی یہ بہت بڑی خوبی ہے اور تم لوگ سورہ فاتحہ میں روزانہ پڑھتے
ہو اور آنکھیں بند کرتے ہو۔اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ میں یہودی پہلے شامل تھے۔خدا تعالیٰ فرماتا
ہے ہم نے تمہیں دنیا جہان کی فضیلت بخشی لیکن جب انہوں نے اپنے انعام کو گندہ کر دیا، گند ملا دیا
تو پھر اللہ تعالیٰ نے کہا کہ اب تمہیں سزا ملے گی۔اور ایسی سزا ملے گی جو خدا کے ہاتھوں بھی ملا کرے
گی جو ضروری نہیں اس دنیا میں ملے ، آخرت میں بھی۔لیکن کس دنیا کے ہاتھوں ملے گی ؟ جس پر تم
نے قبضہ جمانے کی کوشش کی ، بار بار تمہیں خیال آئے کہ اب ہم یہاں پہنچ گئے ہیں۔اب ہم قبضہ
کر لیں۔اور پھر بار بار ایسا رد عمل ہوگا کہ وہ قبضہ ان کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔یہود کی ساری
تاریخ کا یہ خلاصہ ہے۔سارا یورپ آپ کھنگال کر دیکھ لیں۔ہر ملک میں کہیں نہ کہیں یہود پر ظلم
ہوئے ہیں۔اس وجہ سے کہ انہوں نے اپنے قبضہ کو بڑھانے کی کوشش کی۔شروع میں سب کو بہت اچھے لگے، قابل لوگ ہیں مختلف سائنسز (Sciences) لیکر آئے،
مختلف علوم میں ترقی کی، جن ممالک میں گئے ان ممالک کو فائدہ پہنچایا۔جرمنی جو ان کے پیچھے پڑا
اس سے پہلے ان کے سائندانوں نے ، ان کے دانشوروں نے جرمنی کو بہت فائدہ پہنچایا۔لیکن
جب قبضہ شروع کر دیا تو پھر ان کو نکال کے باہر مارا۔یہ معنی ہے مغضوب کا۔یہ وجہ ہے، اللہ نے یہ
نہیں فرمایا کہ تو نے غضب نازل کیا۔بلکہ فرمایا یہ ایسے لوگ ہیں جن پر غضب نازل کیا
جاتا رہا۔اس لئے کہ قرآن نے فرمایا تھا کہ لوگوں کے ہاتھوں غضب نازل ہوگا۔اس لئے
غَضِبْتَ نہیں کہہ سکتے تھے۔غَضِبتَ کا مطلب ہے ” تو نے غضب نازل کیا۔“
سورہ فاتحہ کے بعد تلاوت قرآن
(اردو کلاس نمبر (۳۱۲)
سورۂ فاتحہ کے بعد پہلی دورکعتوں میں سورتیں پڑھی جاتی ہیں اور اصل میں قرآن شریف کا یہ حکم
ہے کہ فَاقْرَءُ وُا مَاتَيَسَّرَ مِنَ الْقُرْآن کسی کو جو بھی قرآن میں سے میسر ہو وہ اس میں
پڑھے۔اس لئے اور اور سورتیں پڑھنی چاہئیں۔﴿ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ﴾ کو ہی نہیں دہرانا چاہئے۔جہاں تک ممکن ہو کوشش کرنی چاہئے کہ سورتیں یاد ہوں خواہ چھوٹی چھوٹی سورتیں ہوں۔ہر نماز میں
کچھ بدل بدل کر پڑھا کریں۔بہت لمبی ضروری نہیں ہیں۔اگر لمبی سورتیں یا دنہ ہوں تو کسی سورت

تدريس نماز
30۔۔۔۔۔۔۔کی کچھ آیتیں یاد کر لیا کریں۔مثلاً آیت الکرسی ہے۔ایک ہی آیت ہے۔اور اتنی لمبی ہے کہ کسی
نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد پڑھیں تو کافی ہے۔پھر اس طرح کی بعض آیتیں جن کا ترجمہ آپ نے
یاد کیا ہوا ہو، آپ کے دل کو وہ آیتیں اچھی لگیں ان کا اثر پڑے تو وہ یاد کر لیں۔تو اپنی نمازوں کو
مختلف قرآنی آیتوں سے سجائیں، پھر نماز کا مزہ آئے گا، ورنہ روٹین ہو جاتی ہے۔آمین اور قل
هُوَ اللهُ اَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ * وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوا أَحَدٌ » بچے
فٹافٹ پڑھ کر تو چھٹی کرتے ہیں۔اور دماغ میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ سوچ کے اس کے معانی
نکالیں فوراً قُلْ هُوَ الله۔۔۔۔۔۔اور اللہ اکبر۔یوں نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔اكْبَرُ
جیسا کہ قرآن کریم کا حکم ہے نمازوں میں کوشش کریں کہ سورتیں بدل بدل
کر پڑھیں۔اس لئے
میں نے سارے ہفتہ کے نمازوں کی ایک ترتیب بنائی ہوئی ہے کہ صبح کی نماز میں یہ سورتیں بدل
بدل کے ظہر و عصر کی نمازوں میں اپنے طور پر جو پڑھتا ہوں۔مغرب وعشاء میں آپ سنتے ہیں کہ
ہر روز کوئی نہ کوئی سورت بدلتا ہوں۔تو اس سے فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جس دن بھی بدل کے آپ ایک
سورت پڑھتے ہیں تو اس سورت کے مضمون کا دوبارہ ایک مزہ آتا ہے، اور سمجھ آتی ہے۔اس لئے
ساری جماعت کو میں نے یہ نصیحت کی تھی کہ کم سے کم جو سورتیں میں پڑھتا ہوں اس کا معنی تو سیکھ
لیں۔اگر ان کا ترجمہ سیکھ لیں تو پھر ان کا بھی دل چاہے گا کہ وہ ان کو یاد کر لیں۔جو زیادہ لمبی ہیں
ان کو بیشک نہ یاد کریں۔کچھ آیتیں ضرور یاد کر لیں۔اس سے آپ
کی پانچ نمازوں میں الگ الگ
سورتیں پڑھی جائیں گی۔اگلے دن کی پانچ نمازوں میں الگ سورتیں پڑھی جائیں گی ، اس سے
اگلے دن پانچ نمازوں میں الگ۔تو ہفتہ کی بعد ہفتہ کی طرح آپ کی سورتوں کا بھی ایک چکر بن
جائے گا۔یہ بڑا ضروری حصہ ہے۔کتابوں میں جب پڑھتے ہیں۔قُلْ هُوَ اللهُ۔۔۔۔۔۔لکھا ہوتا ہے۔صرف یہ درست نہیں ہے۔اس لئے نماز پڑھتے وقت آپ کو جو بھی سورۃ یا کسی
سورۃ کی کچھ آیتیں یاد ہوں وہ پڑھا کریں۔ان آیتوں کو آہستہ آہستہ یاد کریں، رفتہ رفتہ یاد کریں
اور اپنا مضمون خود تیار کریں۔آپ کے مضمون کا عنوان ہوگا کہ میں نے کونسی آیتیں سورہ فاتحہ کے
بعد پڑھنی ہیں۔ان آیتوں کو یاد کریں جن کا مزہ آئے اور دل پر بہت اثر ہو۔ایک دفعہ قُلْ هُوَ
الله۔۔۔۔۔۔پڑھ لی دوسری دفعہ وہ پڑھ لی۔پھر کچھ اور آیتیں چن لیں۔تو ایک سال کے اندر
ہمارے سارے اردو کلاس کے بچے اور جو بھی آپ کی وجہ سے باہر ( دنیا میں ) دین کی باتیں سیکھ

تدريس نماز
31۔رہے ہیں، اپنی نمازوں میں مختلف سورتیں پڑھنے کے عادی بن جائیں گے۔لیکن شرط ایک ہے کہ
ترجمه آنا ضروری ہے۔اسے اچھی طرح یاد کریں۔آپ نے صبح کی نماز کے بعد قرآن پڑھنا ہے۔نماز کے بعد اگر قرآن کریم ضرور پڑھیں تو اس
سے قرآن کریم کے ساتھ ایک تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔اور سارا دن پھر اچھا گزرتا ہے۔فیصلہ کریں
کہ نماز کے بعد قرآن ضرور پڑھنا ہے۔اور قرآن پڑھنے کے بعد پھر اس کے معانی بھی دیکھا
کریں۔اس کا طریقہ یہ ہے کہ ترجمہ والا قرآن پکڑیں، پہلے عربی میں تلاوت کی پھر اس کا ترجمہ
دیکھ لیا۔اس طرح آپ کو وہ آیتیں بھی مل جائیں گی۔آپ کا دل چاہے گا کہ میں ہر روز پڑھا
کروں۔بعض آیتیں بعض دفعہ دلوں پر بہت اثر کرتی ہیں۔قرآن کریم میں بھی لکھا ہے کہ بعض
آیتیں ایسی ہیں کہ جن سے جسم میں جھر جھری آجاتی ہے، دل دھڑ کنے لگ جاتا ہے، جسم پر لرزہ
طاری ہو جاتا ہے۔تو یہ ایسی آیات ہیں جو پڑھتے پڑھتے آپ کو ملیں گی۔اور آپ کو سمجھ آجائے گی
کہ واقعی یہاں پہنچ کر تو دل دہل گیا۔پھر ان کو یاد کر کے اپنی سورتوں میں اضافہ کریں۔اور اپنی
نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد آپ اس طرح ان آیات کو پڑھیں کہ یہ بہت اچھا
مشغلہ بن جائے گا۔اور آئندہ پھر ہماری نسل جو ہے وہ اپنے بچوں کی تربیت اچھی کر سکے گی۔بہت
فائدہ ہوگا۔پھاڑی علاقہ كى ايك سیر کے دوران پھاڑیوں پر چڑھنے کے ذکر کے بعد فرمایا:
نماز میں بھی اس طرح جگہ جگہ پہاڑیاں آئیں گی۔ان پر زور سے چڑھنا پڑے گا۔اور میں نے
جو باتیں آپ کو بتائی ہیں ، یہ پہاڑیاں ہیں۔ہر پہاڑی پر جب آپ چڑھیں گے تو پھر اور ایک
پہاڑی آئیگی۔اس پر آپ چڑھیں گے تو پھر ایک اور پہاڑی۔یہاں تک کہ آپ کی نمازیں بہت
اونچی ہو جائیں گی۔اتنا اونچی کہ لوگوں کی نماز میں آپ اوپر سے یوں نیچے دیکھیں گے کہ وہ وہیں
بیٹھے ہیں، قُلْ هُوَ اللهُ۔۔۔۔۔۔پ ہی صرف۔اور آپ لوگ کتنا اونچا نکل جائیں گے۔تو
پرہی۔نماز اسطرح یاد کریں کہ سب دنیا آپ کو دیکھ کر فائدہ اٹھائے۔جن رستوں پر آپ چلیں وہ بھی آپ
کے پیچھے چلیں۔اور جو بچے آگے ہوں گے ان کے مزے ہوں گے۔ان کی امیاں اتنی قابل
ہوں گی وہ بچوں کو خوب پڑھائیں گی تو ہماری اگلی نسلیں کتنی اچھی ہو جائیں گی۔اور پھر اس سے اگلی
نسلیں، پھر اس سے
اگلی نسلیں، اگلے سو سال تک پھر آپ لوگوں کے بچے آپ کا سیکھا ہوا کھائیں

تدريس نماز
32
گے۔بہت اچھی تربیت ہوگی۔رُكُوع
سورہ فاتحہ اور دوسری آیات کے بعد اللہ اکبر کہہ کے جھکتے ہیں۔”سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيم
اول تو یہ کہ سُبحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیمِ کیوں پڑھتے ہیں؟
سورۃ فاتحہ اور قرآن کریم اس سے پہلے کھڑے ہو کر پڑھتے ہو، اگر اس کا ترجمہ آتا ہو اس کا دل
پر اثر ہو، پھر رکوع سچا ہوگا۔پہلے سُبحَانَكَ اللهُمَّ۔۔۔۔۔" کہتے ہیں۔یعنی اے اللہ تو ہر کمزوری سے پاک ہے اور
جب تم کہتے ہو سُبْحَانَ رَبِّي۔۔۔تو اس کا مطلب ” جہانوں کا رب کمزوری سے پاک“
نہیں ہے میرا رب کمزوری سے پاک ہے۔پہلے تو کہا تھا سب جہانوں کا۔”سُبْحَانَكَ
اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِکَ و تَبَاركَ اسْمُكَ۔۔۔۔یہ سب غائبانہ باتیں ہیں۔مخاطب کر کے خدا
کو کہتے ہیں ، مگر رب العلمین ، ہے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ میں آپ نے اس کو اپنایا ہے، ہم تیری
عبادت کرتے ہیں،۔رب
تو کسی کا بھی ہو ظیم ہے لیکن یہاں سُبحَانَ رَہی اس لئے کہتے ہیں کہ جو باتیں ہم نے
اپنے رب کی سورہ فاتحہ اور تلاوت میں دیکھی ہیں اس کے بناء پر ہم گواہی دے سکتے ہیں کہ میرا
رب پاک ہے۔اور جب آپ کہیں کہ ”میرا رب عظیم ہے تو اس کا کیا مطلب بنے گا ؟
جب میرا رب عظیم ہے تو مجھے بھی عظیم ہونا چاہئے۔جس عظیم کا میں بندہ یا بندی ہوں تو
مجھے بھی ویسا بننا چاہئے۔عظیم کس کو کہتے ہیں؟ اعظم کس کو کہتے ہیں؟ کبھی غور کیا۔اعظم کہتے ہیں ،سب سے
بڑا۔لیکن اللہ کے لئے اعظم کا لفظ نہیں آیا بلکہ عظیم کا لفظ آیا ہے۔عظیم اسے کہتے ہیں کہ
جس کے بعد، جس کے اوپر، جس سے بڑا ہو ہی نہ سکے۔پہاڑوں کا ایک سلسلہ دیکھو، پہاڑوں کی
چوٹیوں بنی ہوئی ہیں، ان پر غور کرو۔بعض اوقات انسان کہتے ہیں، بڑا عظیم سلسلہ ہے، دنیا
بڑی عظیم ہے۔جب عظیم کہتے ہیں تو عظیم کے اوپر اعظم ہوتا ہی کوئی نہیں۔وہ اپنی ذات
میں ہر طرف پھیلا ہوا ہے، اس نے ساری کائنات کو بھرا ہوا ہے۔یہ ساری سمتیں جو ہیں وہ ساری
عظیم کے اندر آجاتی ہیں۔انسان ہو ، حکومت ہو ، ملک ہو، کہتے ہیں بڑا عظیم ہے۔اس کے

تدريس نماز
33۔بعد یہ خیال نہیں آسکتا کہ اس کے بعد بڑا کون ہے؟ جس کو آپ نے عظیم کہا، وہی سب سے بڑا
بن جاتا ہے۔عظمت میں سارا پھیلاؤ زمانہ کا ہے۔اور اگر بلند کہنا ہو تو اس کے لئے اعلیٰ کہیں
گے۔تو رکوع میں عظیم “ کہتے ہیں۔خدا کی صفات ایسی ہیں جنہوں نے سب چیزوں کو ڈھانپا
ہوا ہے۔اس کی عظمت سے کوئی چیز خالی نہیں رہی۔وہ بہت بڑا ہے اور اس کا پھیلاؤ بہت ہے۔یعنی Space میں کوئی چیز بھی اس سے بڑھ کر نہیں۔اور جب اس کی بلندی کا ذکر کریں گے کہ اونچا ہے تو کیا کہیں گے؟
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلى سجدے میں جا کے اعلیٰ ہوتا ہے۔اب
نماز کی یہ ترتیب دیکھیں
کتنی پیاری ہے۔رکوع میں آپ جھک کے چاروں طرف پھیل جاتے ہیں اور اس وقت
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيم" کہتے ہیں۔اور جب سب سے نیچے گر جاتے ہیں، سر نیچے لگا دیا تو
سُبْحَانَ رَبِّي الاغلی“ کہتے ہیں۔تو عظیم اور اعلیٰ کیسے موقع پر اللہ نے استعمال فرمایا
ہے۔رکوع میں عظیم کہا کہ عظمتیں حاصل کرو۔اور سجدے میں اعلیٰ کہا، بلندی حاصل کرو۔پہلے ہر بات پوزیشن بدلنے کے لئے ، اللہ اکبر کہا کرتے تھے۔ہر رکعت میں آپ اللهُ
اكبر کہتے ہیں۔اب جب کھڑے ہوتے ہیں رکوع سے تو امام کہتا ہے: سَمِعَ اللَّهُ لِمَنُ
حَمِدَہ اور مقتدی کہتے ہیں رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ۔اب رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ پڑھا، پھر کھڑے ہو کر امام سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ
حمدہ کہتا ہے۔اس کا مطلب ہے اللہ نے سُن لی اس کی جس نے اس کی حمد کی۔اب رکوع میں
تو سُبحَانَ کہا ہے، رکوع میں حمد کوئی نہیں کی۔اصل میں عظیم اس کی حمد ہے۔اور سُبحانَ یہ
بتا تا ہے کہ جو عیبوں سے پاک ہے حمد بھی رکھتا ہے۔تو کسی کی حمد کرنی ہوتو دو لفظوں میں
اس کی ساری حمد ہو سکتی ہے۔یا عظیم کہیں گے یا اعلیٰ کہیں گے۔رکوع میں آپ نے
عظیم والی حمد بیان کی ہے۔اب حمد اور سورہ فاتحہ کا سارا مضمون دماغ میں رہا اور سُبحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيم“ کہا تو اس وقت
امام آپ کو خوشخبری دیتا ہے، سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اللہ نے سُن لی اس کی بات جس نے اس کی
حمد کی۔اس پر آپ پھر اور حمد کرتے ہیں۔کھڑے ہو کر کہتے ہیں رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْداً
كَثِيراً طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ۔کبھی یہ سوچا کہ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ مِیں رَبَّنَا کے بعد و، کیوں

تدريس نماز
آتی ہے؟
34
جب یہ آواز سنتے ہیں کہ سُن لی اللہ نے تو دل سے بے اختیار نکلتا ہے ربَّنَا ، کیسا پیارا رب ہے
جس نے ہماری سن لی۔اس کا جواب ہے: رَبَّنَا۔اے ہمارے رب کیسی پیاری بات ہے، ادھر
ہم نے حمد کی ادھر تو نے سُن لی۔رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ“ اب ہم گواہی دیتے ہیں کہ تیرے لئے اور بھی حمد ہے۔پھر ربنا میں
ایسی حمد بیان ہوئی ہے جس میں شکریہ بھی پایا جاتا ہے۔اور دل سے بے اختیار آواز نکلتی ہے۔سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ “۔کہ ابھی ہم نماز میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ کہہ رہے تھے تو
کان میں آواز پڑی سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ" اس نے سُن لی اُس کی جس نے اُس کی
تعریف کی۔فوری جز املی تو اس وقت بے اختیار دل کہتا تھا رَبَّنَا۔اگر صرف رَبَّنَا کہے تو ساری
باتیں اسی میں بیان ہو گئیں۔لیکن ربنا کہہ کر بتایا کہ ہمارا رب دیکھو کتنا عظیم ہے۔پھر رَبَّنَا
وَلَكَ الْحَمدُ کہا کہ واقعی تیرے لئے ہی حمد ہے اور کسی کے لئے نہیں۔حَمْداً كَثِيراً طَيِّبًا
مُبَارَكًا فِيه -
(اردو کلاس نمبر ۳۱۶ منعقده ۳۱ /اکتوبر ۱۹۹۷ء) (بحواله الفضل انٹر نیشنل لندن ۲ مئی تا ۸ مئی ۲۰۰۳ء)
سجده
ارکان نماز : ہر حرکت جو ہم کرتے ہیں وہ ایک رکن بن جاتا ہے۔نماز کے سب رکن اس کے
ارکان کہلاتے ہیں۔تو میں آپ کو نماز کے ارکان سمجھار ہا تھا۔ہر رکن میں جو دعائیں پڑھتے ہیں وہ
اس رکن سے مطابقت رکھتی ہے، اس جیسی ہوتی ہے۔میں نے بتایا تھا کہ سجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّي الاغلی“ کہتے ہیں۔اس کا کیا مطلب ہے؟
سُبْحَانَ رَبِّيَ الأعلى، میں آپ کو کیا پیغام ملتا ہے؟ اس سے پہلے سورہ فاتحہ نے آپ سے ربّ
کا تعارف کروایا تھا کہ ربّ کیا ہے؟ تو اس وقت ” آپ کا ربّ“ تو نہیں کہ تھا۔سورۃ فاتحہ نے
رَبِّ الْعَالَمِينَ ) یعنی تمام جہانوں کا رب کہا تھا۔جب آپ اس رب کو یاد کریں گے اس سے
مدد مانگے گے تو وہ آپ کا ہو جائے گا۔تو یہ پہلا پیغام ہے ربی الاعلیٰ میں کہ میرا رب بہت بلند
ہے۔بہت زبردست دعوئی ہے۔سبحان اللہ! میرا رب دیکھو! میرا رب میں دوبارہ عہد بھی ہے کہ

تدريس نماز
35۔۔۔۔۔۔جو بھی مجھے رزق عطا کرنے والا ہے، مجھے طاقتیں دینے والا ہے۔وہ اب یہی ہے، رب اور کوئی
نہیں ہے۔سب رب مٹ گئے۔میرا رب تو وہ ہے جو اعلیٰ ہے۔سب سے اونچا ہے تو پھر اور کیا
چاہئے؟
سُبْحَانَ رَبِّيَ الأعلى" میں سُبْحَانَ نے ایک اور پیغام بھی دیا ہے کہ وہ برائیوں سے
پاک ہے۔کوئی شخص مرتبہ میں اونچا بھی ہوسکتا ہے پھر بھی اس پر داغ لگ سکتے ہیں۔لیکن یہ وہ
رب ہے میرا جو ہر برائی سے پاک ہے۔یہ میرا رب ہو گیا ہے“ اور ”سب سے اعلی کا کیا
مطلب ہے؟ آپ کا رب کیسے ہو گیا، اگر آپ برائی سے پاک نہ ہوں۔اگر آپ اپنے اخلاق
میں، اپنے مزاج میں اعلیٰ نہ ہوں تو وہ آپ کا رب نہیں رہے گا۔اس لئے ہر دفعہ جب ہم سُبحَانَ
رَبِّيَ الأعْلی پڑھتے ہیں تو پیغام ملتا ہے کہ میں بھی ایسا ہی بنوں جیسا میرا رب ہے۔میں بھی
پاک بنوں جیسا میرا رب پاک ہے۔میں بھی اعلیٰ بنوں کیوں کہ میرا رب اعلیٰ ہے۔مگر خدا نے اعلیٰ بننے کا طریق کیا سکھایا ہے؟ سجدہ میں سب سے نچلی حالت میں آپ گر گئے۔اس سے آگے کھود کر جگہ بنانی پڑتی ہے۔سجدہ سے نیچے تو آپ کچھ نہیں کر سکتے ،سوائے اس کے کہ
مٹی کھود کر اور نیچے چلے جائیں۔مٹی کھودنے کی ضرورت نہیں ، زمین پر جہاں آپ کا ماتھا ٹک گیا
اتناہی کافی ہے۔یہ ہے پیغام سُبحَانَ رَبِّيَ الْاعْلی “ کا جسے تین دفعہ پڑھتے ہیں۔لیکن بعض
لوگ یہ باتیں سوچتے سوچتے اتنا لمباسجدہ کرتے ہیں کہ پچھلوں کی ہوش اُڑ جاتی ہے۔مختلف باتیں سوچنا کہ وہ سُبحان ہے، کن کن معنوں میں پاک ہے ؟ میں کیوں اس کی
طرف منسوب ہونے کے قابل نہیں۔بعض بچے یہ کہتے ہیں : ہمارا باپ بہت بڑا ہے۔مگر ہمیں اسکی
طرف منسوب ہوتے شرم آتی ہے۔کیوں کہ وہ اونچا ہے اور ہم چھوٹے۔اب سُبْحَانَ رَبِّي
کہہ دیا کہ میرا رب تو بہت پاک ہے۔اس پر تو کوئی داغ نہیں۔پھر آدمی سوچنے لگے مگر مجھ پر یہ
بھی داغ ہے، وہ بھی داغ ہے۔یہاں سے میں گندا ہوں، وہاں سے بھی گندا۔تو کتنا لمبا مضمون
چل پڑے گا۔ابھی سُبحَانَ پر ہی کھڑے ہوں گے کہ آگے دل کی باتیں شروع ہو جائیں گی کہ
میں کیوں سُبحان (پاک) نہیں ہوں؟ کن باتوں میں مجھے بہتر ہونا چاہیئے۔پھر جب رہی کہیں گے تورکی دعا بن جائے گی۔اسی سے میں نے مدد مانگی ہے، اسی کی طرف
جھکنا ہے، وہ تربیت کے لحاظ سے رب ہے ، میری تربیت کرنے والا ہے۔رہی جو کہا ہے تو امید

تدريس نماز
36
بن گئی۔وہ صرف ذمہ داری نہیں ہے بلکہ ایک مدد کرنے والی ہستی کی طرف ایک پکار بن گئی ہے۔سُبْحَانَ رَبّی میرا رب تو ہر داغ سے، ہر برائی سے پاک ہے لیکن شکر ہے میرا رب ہے مجھے
ٹھیک کرنے والا ہے۔پھر رب کن معنوں میں ہے؟ کس طرح روحانی طور اللہ تعالیٰ نے آپ کو سوچنے کے موقعے
دئے اور نماز نے آپ کو کیا سے کیا بنا دیا؟ یہ سب ربّی کی باتیں ہیں میرے رب نے مجھے بنایا۔اور اس کے بعد آخر پر اعلیٰ کا مضمون ہے ، سب سے اونچا ہے۔لیکن انسان سب سے اونچا کیسے
ہوسکتا ہے۔خود تو نہیں ہو سکتا۔سب سے اونچا جو خدا ہے اگر اس کے سامنے اپنا سر زمین پر لگا دیں
تو اللہ آپ
کو اونچا بنائے گا۔اور یہ کہہ کر کہ میرا رب وہ ہے جو سب سے اونچا ہے امید بندھائی کہ وہ
مجھے بھی تو اونچا کرے گا۔ایسی اور اسی طرح کی بہت سی اور باتیں سوچی جاسکتی ہیں۔اگر آپ سوچیں تو سجدہ کتنا لمبا ہو سکتا ہے۔ایک ہی دفعہ پڑھیں سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى، تو
بعض لوگوں کو سجدہ میں نیند بھی آجاتی ہے۔قادیان میں ایک بزرگ صحابی ہوتے تھے جن کا نام
حضرت مولوی سرور شاہ صاحب تھا۔بہت چوٹی کے عالم تھے، بہت بزرگ آدمی تھے۔کبھی حضرت
مصلح موعود رضی اللہ عنہ، میرے والد مرحوم بیمار ہوتے تو کہہ دیتے کہ مولوی سرور شاہ صاحب نماز
پڑھائیں گے۔جب وہ نماز پڑھاتے تھے خصوصاً صبح، سجدہ میں اتنی دیر لگا دیتے تھے تو ہم بچپن
میں کوئی اس طرف گرا ہوا ہے، کوئی اُس طرف گرا ہوا ہے، سوسو کے گرتے جاتے تھے اور سجدہ ختم
ہی نہیں ہوتا تھا۔کسی نے مولوی صاحب سے شکایت کی کہ مولوی صاحب
کتنی دفعہ سُبْحَانَ رَبِّي
الاغلى، پڑھتے ہیں؟ سنت تو یہ ہے کہ تین دفعہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلى، کہتے ہیں۔آپ تین سو
دفعہ پڑھتے ہیں کہ سجدہ ختم ہی نہیں ہوتا۔وہ کہتے خدا کی قسم تین دفعہ سے زیادہ نہیں پڑھتا، صرف
تین دفعہ پڑھتا ہوں۔اس سے اندازہ کریں کہ حضرت مولوی صاحب کا مقام کیا تھا۔سوچ سوچ
کے پڑھتے تھے۔فرق صرف یہ تھا کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس بات کا خیال رکھتے
تھے کہ جب کوئی امام ہو تو پچھلوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔مولوی صاحب کو یہ بات بھول جاتی
تھی کہ پیچھے بھی کوئی نماز پڑھنے والا ہے۔قادیان میں ایک دوست ہوا کرتے تھے جو مذاق کرنے میں مشہور تھے۔ان کی ایک بیماری تھی
کہ وہ مسجد میں نماز پڑھنے نہیں جایا کرتے تھے لیکن اپنے مذاق کی وجہ سے دور دور تک بہت شہرت

·

آج 10 میں سے 10 باقی