سُوْرَۃُ الْکَھْفِ

تفسیر کبیر (جلد ۶)

تفسیر۔فرمایاوہ دنیا کاسامان تو ایک عارضی چیز اورعارضی سامان ہے۔حقیقی نہیں۔صر ف قومی مقابلہ کاایک ذریعہ خدا تعالیٰ نے بنایاہے تابنی نوع انسان کی خدمت کرکے ثواب حاصل کریں۔لیکن مسیحی لوگ اس غرض کو پوری نہ کریں گے خداکے پیداکئے ہوئے سامانوں کی جستجوتوکریں گے لیکن ان کو حسن عمل کاذریعہ نہ بنائیں گے اورلڑائی جھگڑے کاذریعہ بنالیں گے۔پس چونکہ ہمار امقصد توان اشیاء کے پیداکرنے سے دنیا کوزینت دینا ہے چونکہ وہ مقصد ان کی تحقیقاتوں اورایجادوں سے پورانہ ہوگا۔ہم ان کے کام کومٹادیں گے غر ض اس جگہ سب دنیا کی تباہی مراد نہیں بلکہ ان کاموں کی تباہی مراد ہے جواللہ کابیٹابنانے والی قوم کرے گی۔اس آیت کے الفاظ میں نہایت لطیف طورپر ایک تمثیل کی طرف جواس سور ۃ میں آگے چل کربیان ہوئی ہے اشارہ فرمایاگیاہے اوروہ اشار ہ صَعِيْدًا جُرُزًاکے الفاظ میں ہے۔صعید کے معنے اس زمین کے ہوتے ہیں جس میں سے درخت وغیر ہ کٹ جائیں۔چنانچہ عرب کامحاورہ ہے صَارَتِ الْحَدِیْقَۃُ صَعِیْدًا باغ اُجڑ گیا اس کے درخت فناہوگئے۔اور جرز کے معنے بھی اس زمین کے ہوتے ہیں جس کی سبزی تباہ ہوگئی ہو آگے چل کرجہاں دوباغوں کی تمثیل دی گئی ہے (کہف ع ۵)وہاںبھی متکبر باغوںوالے کو اس کاناصح بھائی کہتاہے کہ تو تکبر نہ کر ایسانہ ہو کہ آسمانی عذاب نازل ہوکر تیرے باغوں کو صعیدًا زَلَـقًابنادے۔صَعِیْدًا کالفظ تووہی ہے جویہاں استعمال ہواہے۔جُرُزًاکی جگہ وہا ںزَلَقًا کالفظ رکھا گیا ہے اوراس کے معنے بھی یہی ہیں کہ جہاں کوئی کھیتی نہ ہو۔عرب کہتے ہیں کہ اَرْضٌ زَلَقٌ ایسی زمین جس پر کوئی کھیتی نہ ہو۔پس اس آیت سے اس طرف اشار ہ ہے کہ آگے جو تمثیل بیان کی گئی ہے مسیحی قوم بھی اس میں شامل ہے اوراللہ تعالیٰ ان کے لگائے ہوئے باغوں کوتباہ کردے گا۔اَمْ حَسِبْتَ اَنَّ اَصْحٰبَ الْكَهْفِ وَ الرَّقِيْمِ١ۙ كَانُوْا مِنْ کیا توسمجھتا ہے کہ کہف اوررقیم والے (لوگ)ہمارے نشانوں میں سے کوئی اچنبھا (نشان )تھے اٰيٰتِنَا عَجَبًا۰۰۱۰ (جن کی نظیر پھرکبھی نہ پائی جاسکتی ہو )۔حلّ لغات۔الکھف۔اَلْکَھْفُ کَالْبَیْتِ الْمَنْقُوْرِ فی الْجَبَلِ۔گھر کی شکل پر پہاڑ میں کھود کر بنایا

ہوامکان۔اس کی جمع کُھُوْ فٌ آتی ہے۔غار اور کہف میں یہ فرق ہے کہ کہف وسیع ہوتی ہے اورغار تنگ۔اَلْکَھْفُ اَیْضًا الْوَزَرُ۔حفاظت کی جگہ۔اَلْمَلْجَا ءُ۔پناہ کی جگہ (اقرب) رقیم رَقِیْمٌ رَقَمَ(یَرْقُمُ رَقْمًا)کے معنے ہیں کَتَبَہٗ۔اس کو لکھا۔رَقَمَ الْکِتَا بَ۔اَعْجَمَہُ وَبَیَّنَہٗ۔کسی کتاب یا خط کے الفاظ کو واضح طور پر لکھا۔رَقَمَ الثَّوْبَ۔خَطَّطَہٗ وَاَعْلَمَہُ۔اس پر لکیریں ڈالیں اورشاندار کیا۔کسی چیز پر تصویر بنانا۔لکھنا۔نقش بنانا۔اَلرَّقِیْمُ۔الْکِتَابُ۔اَلْمَرْقُوْمُ۔لکھی ہوئی چیز۔اَصْحَابُ الرَّقِیْمِ کے معنے ہوں گے۔نقش یا تصویریں بنانے والے لوگ۔مفسرین نے لکھا ہے کہ پتھر یالوہے پر کھو دنے والے لوگ (تفسیر ابن جریر و اقرب)۔تواس لحاظ سے یہ معنی ہوں گے پتھروں پر یاکاغذوں پر لکھنے والے یا نقش ونگار کرنے والے یاتصویریں بنانے والے یاکھودنے والے۔رَقِیْمٌ بمعنے مَرْقُوْمٌ بھی ہوسکتا ہے اس لحاظ سے اصحاب الرقیم کے معنے ہوں گے جن کے پاس لکھی ہوئی چیز یں ہو ں۔یعنی کتابیں یا ساما ن جن پرنام لکھاہواہو یاکتبوں والے وغیر ہ وغیر ہ۔العَجَبُ اَلْعَجَبُ (۱)جب کوئی ایساامر پیش آئے کہ اس کے ماننے میں طبیعت کو انقباض اور انکار ہو۔تواس انکار کی حالت کو عجب کہتے ہیں (۲) پیش آمد ہ امر کے پسند کرنے کوبھی عجب کہتے ہیں (۳)اس حالت رعب کو بھی عجب کہتے ہیں جوانسان پر کسی چیز کو بہت ہی بڑا سمجھنے کے وقت طاری ہوتی ہے۔(اقرب)تفصیل کے لئے دیکو سورہ یونس آیت نمبر ۳۔اَلْعَجَبُ۔اِنْکَارُمَا یَرِدُ عَلَیْکَ یعنے جب کوئی ایسا امر پیش آئے کہ اس کے ماننے میں طبیعت کو انقباض اور انکار ہو تو اس حالت انکار کو عجب کہتے ہیں۔اِسْتِطْرَافُہُ۔پیش آمدہ امر کو پسند کرنے کو بھی عجب کہتے ہیں۔رَوْعَۃٌ تَعْتَرِی الْاِنْسَانَ عِنْدَ اِسْتِعْظَامِ الشَّیْءِ۔یعنی اس حالت رعب کو بھی عجب کہتے ہیں جو انسان پر کسی چیز کو بہت ہی بڑا سمجھنے کے وقت طاری ہوتی ہے۔وَمِنَ اللہِ : الرِّضَی اور جب اللہ کی طرف اس لفظ کو منسوب کیا جاوے تو اس کے معنی پسندیدگی کے ہوتے ہیں۔(اقرب) تفسیر۔کیا لطیفہ ہے بلکہ رونے کا مقام ہے کہ خدا تعالیٰ توکہتاہے کہ اصحا ب کہف کو ئی عجوبہ چیز نہ تھے بلکہ اورآیتوں کی طرح یہ بھی ایک آیت ہی تھے۔مگر ہمار ے مسلمان اس کوایک عجوبہ بنارہے ہیں (اصحاب کہف کی تفصیل کے لئے دیکھو اگلی آیات)

اِذْ اَوَى الْفِتْيَةُ اِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوْا رَبَّنَاۤ جب وہ (چند )نوجوان وسیع غار میں پناہ گزین ہوئے اور(دعاکرتے ہوئے )انہوں نے کہا (کہ )اے ہمارے اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّ هَيِّئْ لَنَا مِنْ رب ہمیں اپنے حضور سے (خاص )رحمت عطاکر۔اورہمارے لئے ہمارے(اس )معاملہ میں اَمْرِنَا رَشَدًا۰۰۱۱ درست روی کاسامان مہیا کر۔حلّ لُغَات۔اَوَی۔اَوَی اِلٰی مَنْزِلِہِ وَمَنْزِلَہُ کے معنے ہیں نَزَلَ بِہ لَیْلًااَوْنَھَارًا وہ اپنے مقام میں رات کو یادن کو اترا۔(اقرب) الفِتْیَۃُ۔اَلْفِتْیَۃُ اَلْفَتیٰ کی جمع ہے اوراَلْفَتٰی کے معنے ہیں اَلشَّابُ الْحَدَثُ۔نوجوان۔اَلسَّخِیُّ الْکَرِیْمُ۔فیاض اورسخی (اقرب) الرّحمۃ۔الرَّحْمَۃُ رِقَّۃُ الْقَلْبِ وَالْاِنعِطَافِ یقْتَضِی التَّفَضُّلَ وَالْاِحْسَانَ وَالْمَغْفِرَۃَ۔رقت قلب جو ترس احسان اوربخشش کی مقتضی ہو تی ہے۔نیز رحمت کے معنے مغفر ت کے بھی ہوتے ہیں (اقرب) تفسیر۔رشدکے معنی ہدایت کے ہیں مگررَشد زیادہ تر دینی امورمیں اوررُشد دینی اوردنیوی امور کی ہدایت کے لئے آتاہے (اقرب)۔پس دعا کامطلب یہ ہواکہ اے اللہ ہمارے لئے اس معاملہ میں آزادی اور کامیابی کارستہ نکال۔فَضَرَبْنَا عَلٰۤى اٰذَانِهِمْ فِي الْكَهْفِ سِنِيْنَ عَدَدًاۙ۰۰۱۲ جس پر ہم نے اس وسیع غار میں چند گنتی کے سالوں کے لئے انہیں (بیرونی حالات کے )سننے سے محروم کردیا۔حلّ لُغَات۔ضَرَبَ عَلٰی اُذْنِہٖ۔مَنَعَہُ اَنْ یَسْمَعَ۔اس کو سننے سے روک دیا (اقرب) تفسیر۔ضَرَبْنَا عَلٰۤى اٰذَانِهِمْ کے معنے ہیں ہم نے ان کو سننے سے روک دیا۔یعنی کچھ سال تک ان کو کہف

میں رکھ کر باقی لوگوں کے حال سے ناواقف رکھا۔ان کومعلوم نہ ہوتاتھا کہ زمانہ کاکیاحال ہے۔(اصحاب کہف کون تھے اس کے لئے دیکھو اگلی آیت ) ثُمَّ بَعَثْنٰهُمْ لِنَعْلَمَ اَيُّ الْحِزْبَيْنِ اَحْصٰى لِمَا لَبِثُوْۤا پھر ہم نے انہیں اٹھایاتاکہ ہم جان لیں کہ جتنی مدت وہ (وہاں )ٹھہرے رہے تھے اسے دونوں گروہو ںمیں سے اَمَدًاؒ۰۰۱۳ زیادہ محفوظ رکھنے والا کون ساگروہ ہے۔حلّ لُغَات۔بَعَثْنَا۔بَعَثْنَابَعَثَ سے جمع متکلم کاصیغہ ہے۔اوربَعَثَ کے لئے دیکھو حجر ۳۲۔یُبْعَثُوْنَ بَعَثَ سے جمع مذکر غائب مجہول کاصیغہ ہے۔اوربَعَثَہٗ(یَبْعَثُ بَعْثًا)کے معنے ہیں اَرْسَلَہٗ اس کو بھیجا۔بَعَثَہُ بَعْثًا: اَثَارہٗ وَھَیَّجَہٗ۔اس کو اُٹھایااورجوش دلایا۔بَعَثَ اللہُ الْمَوْتٰی:اَحْیَاھُمْ اللہ نے مردوں کو زندہ کیا۔بَعَثَہٗ عَلی الشَّیْءِ حَمَلَہٗ عَلٰی فِعْلِہِ۔اس کو کسی کام کے کرنے پر اُکسایا۔اَلْبَعْثُ۔النَّشْرُ اُٹھانا۔(اقرب) الحِزْبَیْنِ۔اَلْحِزْبَیْنِ اَلْحِزْبُ سے تثنیہ کاصیغہ ہے اورالحزب کے لئے دیکھو رعد آیت نمبر۳۶۔اَلْحِزْبُ کے معنے ہیں اَلطَّائِفَۃُ۔گروہ۔جَمَاعَۃُ النَّاسِ لوگوں کی جماعت۔جُنْدُ الرَّجُلِ وَاَصْحَابُہُ الَّذِیْنَ عَلٰی رَأیِہٖ۔ایسے دوست اور ساتھی جو ہم خیال اور ہم رائے ہو۔النَّصِیْبُ۔حصہ۔کُلُّ قَوْمٍ تَشَاکَلَتْ قُلُوْبُھُمْ وَاَعْمَالُھُمْ فَھُمْ اَحْزَابٌ وَاِنْ لَمْ یَلِقْ بَعْضُہُمْ بَعْضًا۔تمام وہ لوگ جن کے اعمال اور دل آپس میں مشابہ ہوں۔اگرچہ وہ آپس میں ملے نہ ہوں۔احزاب کہلاتے ہیں۔(اقرب) الامد۔اَلْاَمَدُکے معنے ہیں اَلْغَایَۃُ۔آخری حد غایت و انتہاء (اقرب)۔اَلْاَمَدُوَالْاَبَدُیَتَقَارَبَانِ لٰکِنِ الْاَبَدُ عِبَارَۃٌ عَنْ مُدَّۃِالزَّمَانِ الَّتِیْ لَیْسَ لَھَا حَدٌّ مَحْدُوْدٌ وَلَایَتَقَیّدُ۔وَالْاَمَدُ مُدَّۃٌ لَھَاحَدٌّ مَجْھُوْلٌ۔اَمَد اورابَد تقریباًایک جیسے ہی معنے رکھتے ہیں لیکن ابد اس زمانہ کو کہتے ہیں جوغیر محدود ہو۔اورامد اس مدت کو کہتے ہیں جس کی انتہاء معلوم نہ ہو۔والْفَرْقُ بَیْنَ الزَّمَانِ وَالْاَمَدِ أَنَّ الْاَمَدَ یُقَالُ بِاِعْتِبَارِالْغَایَۃِ وَالزَّمَانُ عَامٌ فِی

الْمَبْدَإِ وَالْغَایَۃِ۔وَلِذٰلِکَ قَالَ بَعْضُھُمْ اَلْمَدٰی وَالْاَمَدُ یَتَقَارَبَا نِ۔اورزمان اورامد کے لفظ کے درمیان یہ فرق ہے کہ امد کالفظ انتہا ء کااعتبا رکرتے ہوئے بولاجاتاہے۔اورزمانہ عام ہے۔وہ مبداء پر بھی اورانتہاء پر بھی بولاجاتا ہے۔اس فرق کے پیش نظر بعض نے مدی اورامد کو متقارب المعنی قراردیاہے (مفردات) تفسیر۔اصحاب کہف کون تھے کہاں تھے؟ اصحاب کہف کون تھے ؟ کہاں تھے اوران کے حالات کیا ہیں؟یہ ایک نہایت اہم سوال ہے جو صدیوں سے مفسرین کے دلوں میں ہیجان پیداکر تاچلاآیا ہے۔میں اس سوال کوحل کرنے کے لئے سب سے پہلے بعض روایات بیان کرتاہوں جواصحا ب کہف کے متعلق پرانے مفسرو ں نے بیان کی ہیں۔اصحاب کہف کے حالات (۱)مشہور مؤرخ ابن اسحا ق اوربعض دوسرے مصنفوں نے یہ لکھا ہے کہ جب مسیحیوں میں شر ک پیداہوگیا۔بتوں کی پوجا اور ان کے لئے قربانی شروع ہوگئی توان میں سے کچھ لوگوںکو جوموحد تھے یہ امر برالگا۔اس زمانہ میں دقیانوس نامی مسیحی بادشاہ تھا۔بعض روایات میں اس کانام دقیوس آیا ہے۔یہ بادشاہ موحد نصاریٰ کو قتل کرتا تھا انہی ایا م میں موحد نصاریٰ میں سے کچھ امراء نوجوانوں کو جوافیوس یا بعض روایا ت میں لکھا ہے کہ طرسوس کے رہنے والے تھے شاہی سپاہیوں نے پکڑ لیااوربادشاہ کے سامنے پیش کیا۔ا س نے انہیں بتوں کو سجدہ نہ کر نے پر ڈانٹا۔مگر وہ توحید پر قائم رہے۔اس پر بادشاہ نے ان کوکچھ مہلت دی کہ اس عرصہ میں سوچ لو۔انہوں نے اس موقعہ کو غنیمت سمجھا اوروہاں سے بھاگ کر ایک غار میں چھپ گئے جس کانام منجلوس تھا۔باقی توعبادت میں مشغول ہوگئے اوراپنے میں سے ایک کو جس کانام یملیخاتھا۔سوداسلف لانے پرمقر کردیا۔و ہ بھیس بدل کر شہر میں جاتااورسودالے آتا۔ایک دن اسے معلوم ہواکہ بادشاہ جو باہرکسی مہم پر گیا ہواتھا واپس آگیا ہے اوراس نے ان نوجوانوں کو پھر طلب کیا ہے۔و ہ روتاہواآیا اورسب کو اس کی خبر دی۔انہوں نے خوب روروکردعائیں کرنی شروع کیں۔جب دعائیں ختم ہوئیں تواللہ تعالیٰ نے ان کو سلادیا۔ان کاسامان ا ن کے سرہانے پڑاتھا اورکتادہلیز پرتھا۔بادشاہ نے ان کاپتہ لے کر ان کا پیچھا کیا۔مگرجب غار میں بعض لوگوں کوبھیجا توکوئی غار میں نہ جاسکا۔اس پر ایک مصاحب نے کہا کہ اے بادشاہ آپ کی غرض ان کومار نا ہی توہے۔آپ اس غار کے دروازہ پر دیوار کھینچوادیں آپ ہی بھوکے پیاسے مر جائیں گے۔بادشا ہ نے اس کے مشورہ کے مطابق دیوار کھنچوادی۔اس کے بعد وہ کچھ گذراجو اللہ تعالیٰ نے اگلی آیات میں بیا ن فرمایا ہے۔(روح المعانی زیر آیت ھذابحوالہ ابن اسحاق) (۲)بعض نے لکھا ہے کہ حضرت مسیح ؑ کے ایک حواری تھے وہ سفر کرتے ہوئے ایک ایسے شہر میں پہنچے جس کا

بادشاہ بت پرست تھا۔اوراس نے حکم دے رکھا تھا کہ جوشہر میں داخل ہوپہلے درواز ہ پرنصب کئے ہوئے بت کو سجدہ کرے انہوں نے ایسانہ کیا۔اورشہر کے باہر ایک حمام میں ٹھیر گئے اور وہیں تبلیغ شروع کردی۔جس کی وجہ سے کئی لوگ ان کے ہم خیا ل ہوگئے۔ایک دن بادشاہ کالڑکا ایک فاحشہ کو لے کر حما م کرنے کے لئے آیا۔اس حواری نے اسے نصیحت کی۔و ہ اس دن رک گیا۔دوسری دفعہ پھر آیا توانہوں نے اسے ڈانٹا اس نے بات نہ مانی اوراس فاحشہ سمیت حمام میں چلا گیا۔صبح کے وقت و ہ مردہ پایا گیا۔بادشاہ کو لوگوں نے کہا کہ حمام والے نے ماردیا ہے۔بادشاہ نے تحقیق شروع کی۔حمام والا بھاگ گیااوراس کے سب دوست بھی۔کچھ نوجوا ن جو مسیحی ہوچکے تھے وہ بھی ڈر کر بھاگے اورایک زمیندار کے پاس جوان کادوست تھا گئے وہ بھی ان کا ہم خیال تھا۔وہ ان کو لے کر ایک غار میں جا چھپا۔بادشاہ کو علم ہوا۔تو و ہ پکڑنے گیا۔اس سے آگے وہی لوگوں کے ڈرنے اوربادشا ہ کے دیوار بنانے کاواقعہ ہے۔(اَخرجَہٗ عبدالرزاق وابن المنذر عن وھب بن منبہ۔روح المعانی زیر آیت ھذا) ابن المنذر اورابن ابی شیبہ اورابن ابی حاتم نے حضرت ابن عباس ؓ سے روایت کی ہے کہ میں حضرت معاویہؓ کے ساتھ رومیوں کے مقابلہ پر جہاد کے لئے گیا تھا۔اس سفر میں ہم نے اصحاب کہف کی غار دیکھی۔معاویہؓ نے کچھ لوگ اس غار کو دیکھنے کے لئے بھیجے مگر آندھی آگئی اور وہ لو گ اند ر نہ جاسکے۔(درمنثور زیر آیت ھذا) ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ میں نے اصحاب کہف کی ہڈیا ں دیکھیں۔و ہ تین سو سال کی پرانی تھیں (درمنثور زیر آیت ھذا) اصحاب کہف کے متعلق تفاسیر کے واقعات ان کے انجام کے متعلق مندرجہ ذیل روایات کتب تفسیر میں بیان کی گئی ہیں۔(۱)ایک لمبے عرصہ تک اللہ تعالیٰ نے ان کو سلائے رکھا پھر جگادیا۔انہوں نے اپنے میں سے ایک شخص کو کھانا لینے بھیجا۔اس نے دوکاندار کوجوسکہ دیا۔اسے دیکھ کروہ حیران رہ گیاکیونکہ وہ سکہ پراناتھا۔ا س نے اَوردکانداروں کودکھایا۔سب اس سکہ کو دیکھ کرحیران ہو ئے کہ یہ کس ملک کاسکہ ہے۔آخر بادشاہ تک معاملہ پہنچا جس کانام نندوسیس تھا۔بادشاہ نے اس نوجوان سے سب واقعہ سنا اوراس کے ساتھ غار تک آیا۔وہاں سب اصحاب کہف سے ملا اوران سے بغلگیر ہوا۔کچھ دیر باتیں ہو ئیں۔پھر اصحاب کہف نے اس کونصائح کیں اور لیٹ گئے اوراسی وقت مر گئے (روح المعانی وابن کثیر سورۃ الکہف زیر آیت و کذالک اعثرنا علیہم) (۲)بعض دوسری روایات میں آتاہے کہ جب لوگ غار پر پہنچے تووہ لوگ اسی وقت مرگئے۔اوروہ ان کو زندہ نہ دیکھ سکے۔اورجو کھانالینے گیاتھا وہ بھی وہاں پہنچ کر مرگیا۔(عبدالرزاق وابن ابی حاتم عن عکر مۃؓ درمثورزیر آیت ھذا)

دقیس والا واقعہ مسیحی کتب میں بھی لکھا ہواہے۔مشہورانگریز مؤرخ گبن اپنی کتاب ’’رومن حکومت کی ترقی اورتباہی ‘‘میں لکھتاہے کہ ایک کہانی سات سونے والوں کے متعلق طورس کے پادری گریگوری نے لکھی ہے جسے میں لکھ دینا ضروری سمجھتاہوں۔یہ کہانی شامی مسیحیوں میں مشہورتھی۔اورا ن کی کتب سے گریگوری نے نقل کی ہے۔گبن نے آگے جوکہانی نقل کی ہے۔وہ ابن اسحاق کی روایت سے بہت ملتی ہے۔اس میں لکھاہے کہ دقیس بادشاہ کے وقت یہی افسیس شہر کے چند امراء نوجوان جو مسیحی تھے انہوں نے مسیحیوں پر باد شاہ کاظلم دیکھ کر اپنے آپ کو ایک غار میں چھپادیا۔بادشاہ نے غار کامنہ بندکروادیا۔ایک سواسی سال تک اللہ تعالیٰ نے ان کو سلائے رکھا ایڈولیس جس کے پاس وہ علاقہ تھا اس کے غلاموں نے کسی ضرورت کے لئے غار کے منہ پرسے پتھر ہٹائے اورسورج کی شعاع اندر جانے پر اللہ تعالیٰ نے ان کو زندہ کردیا۔و ہ جاگے توسمجھے کہ چند گھنٹے ہم سوئے ہیں۔ان کوبھوک لگی توانہوں نے اپنے ایک ساتھی جیمبلیکس کو خوراک لینے بھجوایا۔اس نے شہر کوبدلاہواپایا اوردروازہ پر صلیب دیکھی تواس کی حیرت کی کوئی حد نہ رہی۔نان پز کو جب اس نے سکہ دیا تواس کے لباس اورعجیب سکہ کودیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔اوریہ سمجھ کر کہ اسے کوئی خزانہ ملاہے اسے قاضی کے سامنے پیش کیا۔جب انہوں نے واقعہ سنا توبادشاہ تھیو ڈوسیس اورسب امراء مل کر غار پر گئے۔جہاں اصحاب کہف نے انہیں برکت دی اپنا قصہ سنایا اورفوت ہوگئے۔(جلد او ل ص ۱۹۷) علامہ ابوحیان بحر محیط میں لکھتے ہیں کہ سپین میںایک جگہ لوشاہے اس میں ایک غا رہے وہاں اصحاب کہف کی لاشیں بتائی جاتی ہیں اوراس میں ان کاکتابھی ہے۔ابن ابی عطیہ کہتے ہیں کہ میں نے وہ جگہ دیکھی ہے۔چار پانچ سوسال سے وہاں ان کی لاشیں پڑی ہیں(بحر محیط)اسی طرح و ہ لکھتے ہیںکہ غرناطہ کے پاس ایک اجڑاہواشہر ہے۔جسے دقیو س کاشہر کہتے ہیں جو بڑے بڑے پتھروں سے بنا ہواہے۔اس میں عجیب عجیب قبریں ہیں۔مفسرین نے اصحاب کہف کے نام بھی لکھے ہیں۔چنانچہ ابن عباسؓ سے مروی ہے وہ یہ نام بتاتے ہیں۔میکسل مینا ،تملیخا،مرطونس ،کشطونس ،بیرونس،ویلنموس ،بطونس اورقایوس۔(ابن کثیرزیر آیت کہف :۲۲) اصحاب الرقیم کے متعلق تفاسیر کے واقعات رقیم کے متعلق بھی مختلف روایات ہیں بعض کہتے ہیں کہ تانبے اورپتھر کی لوح پر ان کے نام لکھے تھے۔اس لئے ان کانام رقیم ہوگیا۔بعض کے نزدیک ان کے شہرکانام رقیم تھا۔بعض کے نزدیک درہمو ں کانام تھا۔اوربعض کہتے ہیں کہ ان کے کتے کا نام تھا۔اوربعض کہتے ہیں کہ ان کی شریعت کانام تھا۔اوربعض کے نزدیک ان کی وادی کانام تھا۔اوربعض کے نزدیک پہاڑ کانام تھا۔جس پر وہ غار تھی(قرطبی زیر آیت ان اصحاب الکہف۔۔۔)۔

ان روایا ت سے جو مسلمانوں کی کتب اور مسیحیوں کی کتب میں آئی ہیں یہ بات توثابت ہوجاتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے پہلے اصحاب کہف کے قصے سے ملتے ہوئے واقعات لوگوں میں مشہور تھے۔لیکن ان میں اس قدر اختلاف تھا کہ جیساکہ قرآن کریم فرماتا ہے ان پر اعتبار نہیں کیاجاسکتا۔کیونکہ جھوٹ سچ ان میں ملاہواتھا۔ان روایات کے علاوہ مفسرین نے ایسی بہت سی روایات بھی لکھی ہیں جن میں کتے کے حالات بیان کئے گئے ہیں۔یہاںتک کہ کہا گیا ہے کہ جنت میںصرف دوحیوان ہوں گے ایک اصحاب کہف کاکتا اورایک بلعم کاگدھا۔صاحب فتح البیان اس قسم کی بعض روایات نقل کرکے لکھتے ہیں لَااَدْرِیْ اَیَّ تَعَلُّقٍ لِھٰذَالتَّدْقِیْقِ وَالتَّحْقِیْقِ بِتَفْسِیْرِ الْکِتَابِ الْعَزِیْزِ وَمَاالَّذِیْ حَمَلَھُمْ عَلٰی ھٰذَا الْفُضُوْلِ الَّذِیْ لَامُسْتَنَدلَہٗ فِی السَّمْعِ وَلَافِی الْعَقْلِ (زیر آیت وتحسبہم ایقاظا و ھم۔۔۔)یعنی میں نہیں سمجھتا کہ اس نام نہادتدقیق اور تحقیق کا تعلق قرآن کریم کی تفسیر کے ساتھ کیا ہے۔اور ان مفسرین کو ان لغویا ت کے نقل کی طرف جن کا نہ کوئی عقلی ثبوت ہے نہ نقلی۔کیوں رغبت ہوئی ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول ؓ کی تحقیقات اصحاب کہف کے متعلق سابق مفسرین کے خیالات لکھنے کے بعد میں استاذی المکرم حضرت مولوی نورالدین خلیفہ اول جماعت احمدیہ ؐ کی تحقیق اس بارہ میں لکھتا ہوں۔آپ کا خیال تھا کہ اصحاب کہف ابتدائی زمانہ کے مسیحیوں میں سے ایک موحد جماعت تھی۔ان لوگوںنے شرک کی اشاعت سے ڈرکر کسی دوسرے ملک کاسفر کیا۔اور وہاں مدتوں تک گمنامی میں پڑے رہے۔آخر اللہ تعالیٰ نے انہیں ترقی دی اور سب دنیا میں پھیلادیا۔آپ کاخیال تھا کہ اس واقعہ میں یوسف آرمیتیا کے ایک سفر کی طرف اشارہ ہے جب کہ وہ اپنے بعض ساتھیوں کو لے کر انگلستان چلے گئے تھے۔وہاں انہوں نے پہلے مسیحی گرجا کی بنیاد رکھی (حقائق الفرقان زیر آیت اذ اوی الفتیۃ۔۔۔)۔آپ کااشارہ اس روایت کی طرف ہے جوانگلستان میں صدیوں سے مشہور چلی آتی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ فلپ حواری نے یوسف آرمیتیا اور چند اورلوگوں کو انگلستان تبلیغ کے لئے بھجوایاتھا۔وہاں انہوں نے GLOSTONBURYکے مقام پر ایک گرجابنایا اور عیسائیت کی تبلیغ شروع کی(انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا زیر لفظ GLOSTONBURY) یہ قصہ’’ گلاسٹبنری کے گرجا کی قدامت‘‘ نامی کتاب میں مذکور ہے جوولیم نامی ایک شخص نے جو مالمس بری MALES BURY کاباشندہ تھا گیارہ سو پچیس عیسوی میں لکھا تھا۔لیکن اس کے اس نسخہ میں جو

اس نے خود لکھا اس واقعہ کا ذکر نہیں بلکہ یہ لکھا ہے کہ معتبر روایات سے معلوم ہوتاہے کہ انگلستا ن کے ایک بادشاہ لوسیئس (LUCUIS)کے کہنے پر پوپ نے ۱۶۶ ؁ ء میں ایک تبلیغی مشن انگلستان بھجوایاتھا جس نے یہ گرجا بنایا۔ساتھ ہی ا س میں یہ بھی لکھاہے کہ ایک روایت اس گرجے کو اس سے بھی پہلے کابتاتی ہے۔مگرمیںاس روایت کی تصدیق نہیں کرسکتا۔ولیم کے مرنے کے بعد اس کی ایک کتاب کو دوبار ہ لکھوایاگیاتواس میں اوپر والاواقعہ درج کردیاگیا۔گویایہ واقعہ ولیم کے بعداس کتا ب میں کسی اورنے لکھ دیاہے اوراس کی سند ا س نے کوئی نہیں دی۔یہ جوکہف کالفظ قرآن کریم میں آتاہے ا س کے متعلق حضرت مولوی صاحب ؓ کاخیال تھا کہ اس سے مراد وہ (CAPE)ہے جوگلاسٹنبری کے پاس ساحل پر ہے جہاں تک کیپ کے لفظ کاتعلق ہے میرے نزدیک آپ کی رائے درست نہیں کیونکہ کیپ انگریزی کا لفظ فرانسیسی لفظCAP اورلاطینی CAPUTE سے بناہے جن کے معنے سرکے ہیں۔اورخشکی کاایک حصہ جس کی نوک سمندرمیںآگے نکلی ہوئی ہو اسے کیپ (CAPE )کہتے ہیں۔لیکن عربی لفظ کہف کے معنے وسیع غار کے ہیں۔جو پہاڑی جگہ پر ہو یا پتھریلی زمین میں ہواوراسے کیپ سے جسے عربی جغرافیہ نویس رأس کے لفظ سے یاد کرتے ہیں۔(جیسے ہندوستان کی ایک کیپ کانام رأس کماری ہے )دورکابھی کوئی تعلق نہیں۔میرے نزدیک جس حد تک اصحاب کہف کے واقعہ کاتعلق یوسف آرمیتیا کے سفر سے ہے۔میں اس کے متعلق بھی آپ کی تحقیق سے متفق نہیں۔کیونکہ یوسف آرمیتیا کایہ سفر محض کہانی کی طورپر انگلستان میں مشہور رہاہے۔اور سوا گیارہ سوسال بعد مسیح اس کا ذکر پہلی دفعہ ولیم کی کتاب میں ملتاہے اوروہ بھی ایک نامعلوم شخص نے اس کی موت کے بعد اس کتاب میں لکھ دیاہے۔ایسے اہم امور کے متعلق تو ایک صد ی کی خاموشی بھی شبہ ڈال دیتی ہے۔کجا یہ کہ ایک ہزار سال تک دنیا میں اس بار ہ میں کوئی روایت نہ ہو اورہزار سال کے بعد جاکر یہ روایت لکھی جائے۔اگر آج کوئی شخص ایک نئی روایت جو کتب احادیث اورتاریخ میں موجود نہ ہو۔لوگوں کی زبانی روایات پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بیان کرے تو ایک شخص بھی اسے تسلیم کرنے کو تیارنہیں ہوگا۔جب تک کہ کوئی ایسے تاریخی شواہد اس کی تائید میں نہ ملیں جواس واقعہ کو دوسرے ثابت شد ہ واقعات کی کڑی میں اس طرح پرودیں کہ انکار کی گنجائش نہ رہے۔نیز اہل انگلستان جن کو اس قسم کی روایات پر فخر ہونا چاہیے اورایسی جھوٹی روایتوںکو بھی سچا بنا نا ا ن کے فائدہ کا موجب ہے وہ بھی تحقیق کرکے ان امو رکوغلط قراردے چکے ہیں۔چنانچہ ولیم آف مالمسبری کے بعد اس گرجا کے قدیم کاغذات ملے ہیں جن کوپڑھ کر یہ نتیجہ نکالاگیاہے کہ یہ گرجا اس وقت سے زیادہ سے زیادہ تین ساڑھے تین

سوسال پہلے بنا تھا۔یعنی اس کی تعمیر کا وقت زیادہ سے زیادہ آٹھویں صدی مسیحی کے آخرمیں تجویز کیا جاسکتا ہے اوران کاغذات میں بھی اس روایت کاکوئی ذکر نہیں۔اس لئے تحقیقات کے بعد انگریز مؤرخو ں نے لکھا ہے کہ ’’بہرحال یہ تاریخی واقعہ نہیں ہاںایک شاعرانہ خیال ضرور ہے‘‘(انسائیکلوپیڈیا برٹینیکازیر لفظ Joseph do qrimathea) ان معمولی اختلافات کے اظہار کے بعد جو صر ف افراد اور ابتدائی مقام کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔میں یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ جہاں تک اصحاب کہف کا تعلق گذرے ہوئے واقعات سے ہے۔ان کے بارہ میں حضرت مولوی صاحب ؓ کی تحقیق ایک ایسی شمع ہدایت ہے جس کی قیمت کا انداز ہ نہیں لگایا جاسکتا۔او ر بغیر اس روشنی کے جو انہوں نے اس مضمون پر ڈالی ہے یہ حصہ قرآن کریم کا تاریخی طورپر حل نہیں ہوسکتا تھا۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء اصحاب کہف کے واقعات میں حضرت مسیح موعود کے لئے پیشگوئی ہے میںجو تشریح آگے بیان کروں گاوہ جزئی اختلاف کو چھو ڑ کر مقام اورقوم اورزمانہ کے سواایک حد تک حضرت مولوی صاحب کی تحقیق پر مبنی ہوگی۔ہاں ایک حصہ جو ان آیا ت کے اصل مقصد کے ساتھ وابستہ ہے آپ کی تحقیق سے باہر رہ گیا تھا اس کی طرف ہم کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام بانی سلسلہ احمد یہ نے توجہ دلائی ہے اورو ہ یہ کہ اس پیشگوئی میں مسیح موعود کے دوبار ہ نزول کے متعلق خبریں ہیں اورمسلمانوں کوبتایاہے کہ ویسے ہی حالات آئندہ زمانہ میں مسلمانوںکی ایک جماعت کوبھی پیش آنے والے ہیں (الحکم ۱۰؍ اگست ۱۹۰۵ء صفحہ ۲ کالم ۲)۔اصحاب کہف کے متعلق اپنی تحقیق ان تمہیدوں کے بعد میں اب اصحاب کہف کے بارہ میں اپنی تحقیق بیان کرتاہوں میں نے جب یہ دیکھا کہ یوسف آرمیتیا کاواقعہ ایک قصہ سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔تومیں نے اصحاب کہف کے بارہ میں مزید تحقیق شروع کی۔اس تحقیق کے دوران میں میرے خسر ڈاکٹرخلیفہ رشیدالدین صاحب مرحوم ایک کتاب میرے پاس لائے اورکہا کہ اس کتا ب میں جوواقعا ت بیا ن ہوئے ہیں وہ اصحاب کہف کے واقعات سے ملتے ہیں۔اس کتاب کانا م روم کے کیٹاکومبز CATACOMBS OF ROME تھا۔میں نے وہ کتاب لے کر پڑھی اورمیری بھی یہ رائے ہوئی کہ اس میں بیان کردہ روایات پر اصحاب کہف کی تحقیق کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔اس کتاب کے مضمون کا خلاصہ یہ ہے کہ مسیحی ابتدائی زمانہ میں مشرک نہ تھے اوراس کاثبوت اس نے یہ پیش کیا ہے کہ روم کے پاس ایسے غارملے ہیںجن میں ابتدائی زمانہ میں مسیحی لوگ رومی حکومت کے ظلم سے بچنے کےلئے چھپ جایاکرتے تھے۔وہاںبہت سے کتبے پائے گئے ہیں جن میں اس وقت کے حالات ہیں۔اوران سے معلوم ہوتاہے کہ شروع عیسائیت میں شرک کا نام نہ تھا۔اوروہ لوگ مسیح علیہ السلام کو صرف ایک نجات دہندہ نبی سمجھتے تھے۔

یہ ظلم اس کتاب کے بیان کے مطابق صدیوں تک ہوتارہااورجب ظلم زیادہ ہوتاوہ لو گ ان مقامات میں جاکر چھپ جاتے اورخفیہ طورپر رسد جمع کرکے وہاں رہتے۔حتی کہ بعض دفعہ انہیں کئی کئی سال تک وہاں چھپنا پڑاآخرتین سوسال کے بعد جب روم کا ایک بادشاہ عیسائی ہوگیا۔توعیسائیوں کی تکلیف دورہوئی ا س کے بعد گاتھ قوم نے روم پر حملہ کیا اوران تہ خانوں کو لوٹ لیا اورتوڑ دیا جس کی وجہ سے آہستہ آہستہ ان کا ذکر مٹ گیا۔مگرآثار قدیمہ کے بعض محققین نے روم کے کھنڈرات کی تلاش کرتے ہوئے ان کومعلوم کیااورایک ہزار سال بعد پھر یہ چھپاہواتاریخی مواد دنیا کومعلوم ہوا۔میں نے جب یہ کتاب پڑھی تومیں نے یہ سمجھا کہ ہماری تفسیروں میں جو اموربیان کئے گئے ہیں گووہ بہت کچھ رطب و یابس پر مشتمل ہیں مگر ان واقعات کی موجودگی میں انہیں اصل واقعہ سے کلی طو رپر مختلف نہیں کہا جاسکتااورمیں نے نئے سرے سے تفسیروں کے بیا ن کردہ واقعات پر غور کیا چنانچہ میں نے اوپر جو تین روایات بیان کی ہیں۔ایک ابن اسحاق کی اوردوکتب احادیث کی ان کو دیکھ کرمیں نے محسوس کیا کہ صداقت کابیج ان روایا ت میں موجود ہے۔تفصیلی واقعات جن کا ذکر اصحاب کہف کے متعلق روایات میں آتا ہے اگر اس تفسیر کو پڑھنے والے ایک دفعہ پھر ان روایات کو پڑھ کر دیکھیں گے توانہیں معلوم ہوگا کہ ان روایا ت میں یہ امور بیان ہوئے ہیں (۱) یہ واقعہ مسیحیوں کی ایک قوم سے گذراہے (۲)یہ مظالم رومیوں کے ہاتھ سے ہوئے ہیں (۳)ایک روایت کہتی ہے کہ ایک حواری رومی بادشاہ کے دارالحکومت میں گیا تھا اس وقت وہاں یہ واقعہ گذراہے (۴)دوسری روایت کہتی ہے کہ دقیو س جس کادوسرانام عربوں اورہندوستانیوں میں دقیانو س بھی مشہور ہے۔اورجسے لاطینی میں دسیس DECUIS کہتے ہیں۔اس کے زمانہ میں اصحاب کہف کاواقعہ ہواہے اوراس سے ڈر کرکچھ مسیحی غار میں چلے گئے تھے (۵)سب روایات متفق ہیں کہ وہ قو م جس نے مظالم کئے تھے بت پر ست تھی۔(۶)ایک روایت جسے میں نے لکھا نہیں یہ بھی کہتی ہے کہ اس ملک کے بادشاہ اپنے بتوں کے آگے سجدہ کرنے اوران پر قربانیاں چڑھانے کے لئے مجبورکرتے تھے (۷)حضرت ابن عباسؓ کی روایت بتاتی ہے کہ ان کے زمانہ سے تین سوسال پہلے یہ واقعہ گزراہے (۸)ایک روایت بتاتی ہے کہ تندوسیس کے زمانہ میں اصحاب کہف غار سے باہر نکلے تھے یہ تندوسیس بھی ایک رومی بادشاہ تھا۔اوراس کانام لاطینی میں THEODOSIS لکھتے ہیں۔کیٹاکومبز کی تاریخ پڑھنے کے بعدیہ روایات بجا ئے ہمارادماغ پریشان کرنے کے ہماری رہنمائی کاموجب

ہوجاتی ہیں۔اورو ہ اس طرح کہ کیٹاکومبزاورکلیسیا کی تاریخ سے ہمیں معلوم ہوتاہے کہ فرداًفرداًمسیحیوں پر ظلم تو حضرت مسیح کے واقعہ صلیب سے شروع ہواتھا۔مگربحیثیت جماعت نیروکے زمانہ سے روم میں مسیحیوں پر ظلم شروع ہوئے ہیں۔اورنیروبادشاہ حواریوں کاہم عصر ہے۔اس کا زمانہ حکومت ۵۴ ؁ بعد مسیح سے ۶۸ ؁بعد مسیح تک ہے (انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا زیر لفظ NERO)۔پرانے عیسائیوں میں یہ عام خیال پایا جاتاہے کہ پطرس کواس کے زمانہ میں پھا نسی دیاگیا۔ہمیں کوئی شک نہیں کہ جدید ناقدین تاریخ جو ہرتاریخی واقعہ میں شک پیداکرنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے اس بار ہ میں شک پیداکرنے کی کوشش کی ہے۔لیکن پوری تنقید کے بعد بھی وہ اسے رد نہیں کرسکے کہ پطرس روم گیااوروہاں ہی مرا۔پرانے مسیحی لٹریچر سے قریباً ۱۷۷ ؁ء بعد صلیب کی ایک تحریر بشپ ڈایو ینسیس کی ملتی ہے جوپیٹر کے روم جانے کی خبر دیتی ہے۔چونکہ پطرس واقعہ صلیب کے بعد ستاسٹھ سے ستر اسی سال تک زندہ رہا ہے یہ تحریر کوئی اسی سے سوسال تک پطرس کی وفات کے بعد لکھی گئی ہے اوراتنے قریب کے زمانہ کی شہادت معمولی شہادت نہیں ہوسکتی۔خصوصاًجبکہ اس کالکھنے والا گرجے کا بڑاپادری ہے ( انسائیکلو پیڈیا ببلیکا زیرلفظ Simon peter) اصحاب کہف کے واقعہ کا تعلق روم کے ملک سے ہے انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا میں لکھا ہے کہ یہ امر تاریخ سے ثابت ہے کہ واقعہ صلیب کے دوسوسال کے بعد کے زمانہ میں روم میں پیٹرکی قبر زائروں کو دکھائی جاتی تھی اوریہ کہ ۲۵۸؁ ء میں اس کی ہڈیا ں کیٹاکومبزمیں منتقل کی گئی تھیں۔یہ کہ واقعہ میں و ہ قبر اورہڈیاں پیٹر کی تھیں یانہیں (زیر لفظ Simon peter)۔انسائیکلو پیڈیا برٹینیکااس بارہ میں لکھتاہے کہ اس کی تحقیق کاسامان ہمارے پاس موجود نہیں۔مگر یہ ظاہر ہے کہ جوسامان اَورباتوں کی تحقیقات کے ہیں وہ یہاں بھی ہیں۔قریب زمانہ کے لوگ اس واقعہ کو بیا ن کرتے ہیں اوراس کی وفات کے صر ف سواسوسال کے بعد کے زمانہ کاتاریخی ثبوت موجود ہے۔کہ روم میں اس کی قبر دکھائی جاتی تھی۔غرض یہ امر کہ اسے نیرو نے قتل کیا یانہ کیا۔اگر ثابت بھی نہ ہو تب بھی یہ امر ثابت ہے کہ پطرس روم میںگیا اور وہیں مرا اوریہ کہ اس زمانہ میں مسیحیوں پر سختیاں ہوتی تھیں اوران کو ادھر ادھر بھاگ کر جانیں بچانی پڑتی تھیں۔(سٹوری آف روم مصنفہ مسٹر ناروڈینگ)۔پھر ہم کو تاریخ سے یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ ڈیسس یادقیانوس کے زمانہ میں مسیحیوں پر سختیاں بہت بڑھ گئی تھیں اورقانون بناکر انہیں سزادی جاتی تھی۔اورجوبتوں کو سجدہ نہ کرتے تھے ان کو مسیحی سمجھ کر قید یاقتل کیا جاتا تھا۔(انسائیکلوپیڈیا برٹینیکا زیر لفظ ڈیسیس نیز زیر لفظ تاریخ کلیسیا) ، ڈیسیس کا زمانہ حکومت ۲۴۹؁ ء ۲۵۱؁ء تھا۔اوراس نے ۲۵۰؁و ۲۵۱ ؁ ء میں مسیحیوں کے خلاف سختی کے قانون پاس کئے تھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی