سُوْرَۃُ الْکَھْفِ

تفسیر کبیر (جلد ۶), حصہ 2

پھر تاریخ سے ہمیں معلوم ہوتاہے کہ ۳۱۱ ؁ ء میں گالیس بادشاہ روم نے مرتے وقت مسیحیوں کے خلاف جوقانون تھا اسے منسوخ کیا(دی ہسٹورین ہسٹری آف دی ورلڈ زیر عنوان The age of diocletian and constantine) قسطنطین شاہ روم ۳۳۷ ؁ ء میں عیسائی ہوا۔اورتھیو ڈوسیس مشرقی رومی حکومت کے وقت میں مسیحیت بہت پھیل گئی اورپبلک کی طرف سے بھی اسے امن حاصل ہوگیا (انسائیکلوپیڈیا برٹینیکا زیر لفظ کونسٹنٹائن)۔ان تاریخی شواہد سے ہم پریہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ہیروڈیٹس کے واقعہ سے فلسطین میں اورنیروکے زمانہ سے لےکر ۳۱۱ ؁ ء تک روم میں مسیحیوں پرسخت ظلم ہوئے اوریہ کہ مظالم کے زمانہ میں وہ وہا ں سے بھا گ کر ادھر ادھر غاروں میں پناہ لیا کرتے تھے۔اصحاب کہف ابتدائی زمانہ کے رومی مسیحی تھے ان واقعات پر نظر ڈال کر ہم کو آسانی سے سمجھ میں آسکتا ہے کہ اصحاب کہف ابتدائی زمانہ کے رومی مسیحی تھے۔نیز سینکڑوں سال تک ان پر ظلم ہوتارہا۔جس کی ابتداایک مسیح کے حواری کے زمانہ میں ہوئی ڈیسیس کے زمانہ میں ظلم انتہاکوپہنچا اورگالیس کے زمانہ میں ان کو معاف کیاگیا قسطنطین کے زمانہ میں ان کے مظالم قانونی طو ر پرروکے گئے اور تھیوڈسیس کے زمانہ میں انہیں عام ترقی حاصل ہوگئی۔اب اگر ان واقعات کی روشنی میں مفسرین کی روایات کودیکھیں تواس مبالغہ کو نظر انداز کرکے جومسیحی اور یہودی راویوں نے کئے ہوں گے وہ روایات اصحاب کہف کاصحیح پتہ ہمیںدےدیتی ہیں او ران میں اختلاف بھی کوئی نہیں۔اختلا ف صرف اس وجہ سے معلوم ہوتاتھا کہ لوگ اصحاب کہف کے واقعہ کوکسی ایک جماعت کاواقعہ سمجھتے تھے۔لیکن یہ واقعہ درحقیقت ایک جماعت سے یا ایک زمانہ میں نہیں گذرا۔بلکہ کئی جماعتوں سے مختلف زمانوں میں گذرا ہے۔یہ واقعہ نیروکے وقت میں بھی ہواجبکہ پطرس روم میں موجود تھے۔اورابن اسحاق کی روایت اسی وقت کے متعلق ہے اوریہ واقعہ ڈسیس کے وقت میں بھی ہو ا۔اورابن المنذر کی روایت اس کے متعلق ہے۔معلوم ہوتاہے کہ چونکہ تین سوسال تک مسیحیوں پرظلم ہوتارہااور وہ ظلم کے خاص ایام میں غاروں میں چھپ کر گذاراہ کیا کرتے تھے۔ان کی قربانیوں کے کئی واقعات لو گوں میں مشہور ہوگئے تھے۔کسی کوپطرس کے زمانہ کاواقعہ معلوم ہواتواس نے سمجھ لیا کہ اصحاب کہف کا واقعہ بس اتنا ہی ہے۔کسی کوڈسیس کے وقت کا کوئی واقعہ معلوم ہوا تو اس نے سمجھ لیا کہ یہی واقعہ اصحاب کہف کا ہے۔غرض مختلف زمانوں کے مظالم اور مسیحیوں کی قربانیوںکی داستانوں کو مظالم کی ساری تاریخ قراردینے سے اختلاف پیداہواہے۔جب روایات کو مختلف واقعات سمجھا جائے توپھر عام مبالغہ کوخارج کرکے جوایسی روایات میں ہو جایاکرتا ہے۔و ہ سب ہی روایات درست معلوم ہوتی ہیں اورابتدائی مسیحیوں کی پُردرد

داستان کاایک مختصر نقشہ ہیں۔روم کے کیٹاکومبز کے تاریخی حالات اب میں کہف کے بارے میں مختصراً بعض واقعات بتاتاہوں۔جیسا کہ میں بیا ن کرچکا ہوں کہف سے مراد کیٹاکومبز ہیں جوزمین دوز تہ خانوں کانام ہے۔رومیو ںاوریہود میں رواج تھا کہ وہ مردوں کو کمروں میں رکھتے تھے۔رومی حکومت کے بڑے بڑے شہرو ںمیں شہروں سے باہر ایسی جگہیں بنی ہوئی تھیں اورکیٹاکومبزکہلاتی تھیں۔جب مسیحیوں پر ظلم ہوئے توانہوںنے جان بچانے کے لئے ان قبرستانوں میں پناہ لینی شروع کی جس کی دو وجہیں معلوم ہوتی ہیں۔ایک تویہ کہ زمین دوز کمروں میں وہ آسانی سے چھپ سکتے تھے۔اوربیٹھنے۔سونے اورموسم کی شدت سے محفوظ رہنے کابھی سامان ہوتاتھا۔دوسر ے اس لئے بھی کہ عام طور پر لوگ قبرستانوں سے ڈر تے ہیں۔اوراس طرح لو گوں کی نظروں سے بچنے کاوہاں امکان زیادہ تھا۔یہ کیٹاکومبز روم کے پاس۔اسکندریہ جومصر کاشہر ہے اس کے پاس۔سسلی میں۔مالٹامیں۔نیپلز کے پاس اس وقت تک دریافت ہوئے ہیں (انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا زیر لفظ Catacombs)۔مسٹر بنجمن سکاٹ اپنی کتا ب’’د ی کیٹاکومیز اَیٹ روم ‘‘میں لکھتے ہیں۔کہ’’میری رائے ہے کہ اس ابتدائی زمانہ میں بھی(جب پولو س روم گیا ہے)عیسائی اپنی حفاظت کے خیال سے لوگوںکے غصہ اور یہودیوں کے ظلموں اوررومی حکومت کے مظالم سے بچنے کےلئے ان تہ خانوں میں پنا ہ لیا کرتے تھے ‘‘۔(ص ۶۳)پھر و ہ ذراآگے چل کرلکھتے ہیں۔’’وہ یقیناً مجبور تھے کہ ان گڑہوں اورزمین دوز غارو ں میں پنا ہ لیتے ‘‘۔اس جگہ مصنف نے ان تہ خانوں کے لئے کیو ( CAVE ) کالفظ استعمال کیا ہے۔جو عر بی زبان کے لفظ کہف کا ہی بگڑاہواہے۔گویا اس طرح اس انگریز مصنف نے عین وہی لفظ استعمال کردیا ہے جوقرآن کریم نے کیا ہے۔یہ کہ ان کوایساکرنے کی ضرورت تھی رومی مؤرخ ٹسیٹس TACITUS کی شہادت سے ثابت ہو جاتا ہے۔وہ کہتاہے کہ نیرو نے لوگوں کو خوش کرنے کے لئے مسیحیوں کوزندہ جلانے۔کتوں سے پھڑوانے۔اورصلیب دینے کے مختلف طریق اختیار کررکھے تھے۔اورا س غرض سے اس نے اپناشاہی باغ دیاہواتھا۔جس قوم پراس قدر اورعام ظلم ہوگا۔ظاہر ہے کہ وہ ادھر ادھر بچ کر پناہ لے گی(The Aunals and the histories p۔257۔258)۔جب مسیحیو ں نے ان جگہوں پر پنا ہ لینی شروع کی توپنا ہ کے دنوں میں انہوں نے زیاد ہ حفاظت کی خاطران کے اندراورکمرے بنانے شروع کردئے۔اسی طرح جو لوگ شہید ہوتے تھے ان کی لاشوں کوبے حرمتی سے بچانے کے لئے بھی و ہ ان تہ خانوں میں لاکردفن کرتے تھے۔اور چونکہ یہ سلسلہ تین سوسال تک چلاگیا۔اس لئے یہ تہ خانے اس کثرت سے ہوگئے کہ بعض لوگوںکے اندازے کے مطابق وہ پندرہ میل کی لمبائی تک چلے گئے ہیں۔

چونکہ ظلم یکسا ں نہیں چلتا۔درمیان میں بعض باد شا ہ نرمی کرنے لگ جاتے تھے اور مسیحی پھر واپس شہر میں آجاتے تھے۔پھر جب سختی کادور آتا توبھاگ کر ان جگہوں میں چھپ جاتے۔اورمعلوم ہوتا ہے کہ بعض دفعہ انہیں وہاں مہینوں یا سالوں رہنا پڑتاتھا۔کیونکہ ان کے اندر سکولوں اورگرجوں کی کمرے بھی پائے گئے ہیں۔کیٹاکومبز کے چشم دید حالات یہ تہ خانے تین منزل میں بنے ہوئے ہیں۔اور ۱۹۲۴ ؁ ء میں انگلستان جاتے ہوئے رو م میں میں نے خود ان کواپنی آنکھ سے دیکھا ہے۔پہلی منزل کے کمروں کو توانسان بغیر زیادہ تکلیف کے دیکھ سکتا ہے۔دوسر ی منز ل میں بہت دم گھٹتاہے۔اورتیسری منز ل یعنی سب سے نیچے کے تہ خانہ میں جاناتونمی اورتاریکی کی وجہ سے قریباً ناممکن ہوتاہے۔میں نے دیکھا ہے کہ ان تہ خانوں کو مسیحیوں نے اپنی ضرورت کے مطابق اس طرح بنا لیا تھا جیسے بھول بھلیا ںہوتی ہیں۔اورحفاظت کے مندرجہ ذیل طریق ان میں استعمال کئے گئے ہیں۔(۱)و ہ لوگ دروازو ں پر کتے رکھتے تھے تااجنبی آدمی کے آتے ہی ان کواس کے بھونکنے سے علم ہوجائے (۲)زمین دوز کمرے جن میں وہ رہتے تھے جہاں سے ان میں زمین کی سطح پر سے داخل ہونے کاراستہ تھا۔وہاں مٹی کی سیڑھی نہ ہوتی تھی۔بلکہ لکڑ ی کی سیڑھی رکھتے تھے تاکہ اپنا آدمی اترنے کے بعد وہاںسے سیڑھی ہٹادی جاسکے اورتاکہ دشمن آئیں توفوراًکمروں میں نہ پہنچ سکیں۔(۳)لیکن اگر وہ کود کر یاسیڑھیاں اپنے ساتھ لاکر اترہی آئیں۔تواس کے آگے حفاظت کایہ علاج کیا گیاتھا کہ ہرکمرہ سے چار راستے بنادیئے گئے تھے۔ان میں سے ایک راستہ تواگلے کمرہ کی طرف جاتاتھا اورباقی راستے کچھ دور جاکر بندہوجاتے تھے۔اس کایہ فائدہ تھاکہ عیسائی توواقف ہونے کی وجہ سے جھٹ اگلے کمرے کی طرف دوڑ جاتے تھے اورتعاقب کرنے والے غلط راستہ کی طرف چلے جاتے اور آگے راستہ بند دیکھ کر پھر دوسرے راستہ کی طرف لوٹتے۔اس طرح بار بار غلط راستوں کی طرف جانے کی وجہ سے بھاگنے والے عیسائیوں سے بہت پیچھے رہ جاتے۔اول تویہ تعاقب ہی پولیس کو پریشان کردیتاتھا۔لیکن اگرآخری حد تک تعاقب کربھی لیتے تو(۴)مسیحی دوسری منزل یعنی نچلے تہ خانوں میں چلے جاتے جوپہلوں سے زیاد ہ تنگ زیادہ تاریک اور زیادہ پیچید ہ ہیں اگربالفرض یہاں تک بھی کامیاب تعاقب کیاجاتا تو(۵)ان سے نیچے تیسرے تہ خانے موجود تھے۔جن میں ہم لوگ تودوچار منٹ بھی نہیں ٹھیرسکے۔گواس کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔کہ اب وہ گر کر بہت زیادہ نمناک ہو گئے ہیں۔مگر بہرحال وہ بھیانک جگہیں ہیں جہاں غالباً صرف تعاقب کے وقت میں تھوڑی دیر کےلئے مسیحی پنا ہ لیتے تھے۔چونکہ سارے راستوں کی لمبائی کئی سومیل تک جاتی ہے۔ظاہر ہے کہ ان جگہوں میں عیسائیوں کاپکڑنا آسان کام نہ ہوتاتھا۔مگرگورنمنٹ آخر گورنمنٹ ہوتی ہے کئی دفعہ پولیس پکڑ بھی لیتی

تھی۔اور وہیں ان لوگوں کوقتل کردیتی تھی۔میں نے ایسے شہداء کی بہت سی قبریں وہاں دیکھی ہیں۔ہم نے بعض کتبے پادری سے پڑ ھواکر معلوم کیا۔کہ ان میں وہ درد ناک واقعات بیان کئے گئے ہیںجو شہادت کے وقت ان کو پیش آتے تھے۔قریب زمانہ میں جو نئی قبریں اور کتبے دریافت ہوئے ہیں۔ا ن میں ان لوگوں کی قبریں بھی ملی ہیں جن کے پاس پطرس ٹھیرے تھے یاجن کابائبل میں ذکر ہے۔(انسائیکلوپیڈیا برٹینیکا زیر لفظ کیٹاکومبز) ڈسیس کے وقت میں چونکہ قانون بنادیاگیا تھا کہ مسیحی بتوں کو سجدہ کر نے پر مجبورکئے جائیں اوربہت سختی سے مسیحیوں کو ماراجاتا تھا۔یہ زمانہ قریباً ساراکاساراعیسائیوں نے کیٹاکومبز میں گذارا۔سوائے ان کے جنہوں نے ڈر کر مذہب کو ظاہر اً خیر بادکہہ دیا۔اس لئے اس زمانہ میں اصحاب کہف نے ایک نہایت شاندا رمثال قربانی کی پیش کی تھی۔کیٹاکومبز کے کتبوں سے جن حالات کا پتہ ملتا ہے ان کتبوں سے جوکیٹاکومبز میں لگے ہوئے ہیں۔معلوم ہوتاہے کہ اس وقت مسیحیوں میں شرک نہ تھا۔ان کتبوں میں کوئی لفظ شرک کا نہیں۔مسیح کو خدا کابیٹا نہیں بلکہ محض ایک گڈریے کی شکل میں دکھایا جاتاہے۔ان کی والدہ کے لئے کوئی غیر معمولی عزت کا نشان نہیں ملتا۔زیاد ہ تریونس نبی کے واقعہ کو اور حضرت نوح کے طوفان کے آخر میں جو کبوتر اس بات کی خبرلایا تھا کہ پانی ہٹ کرزمین ننگی ہوگئی ہے اس واقعہ کوتصویروں میں دکھا یا جاتا ہے۔جس سے معلوم ہوتاہے کہ عہد نامہ قدیم کو ان لوگوں نے نہیں چھوڑاتھا اور مسیح کوصرف ایک نبی اور روحانی گڈریا خیال کرتے تھے (کیٹاکومبز کے واقعات کے لئے دیکھو انسائیکلوپیڈیا برٹینیکا۔دی کٹاکومبزایٹ روم مصنفہ بنجمین سکاٹ اورڈاکٹر میٹ لینڈ کی کتاب وغیرہ) خلاصہ یہ کہ اصحاب کہف کے واقعہ میں مسیحیوں کے ابتدائی زمانہ کے حالات کو پیش کیا گیا ہے اوربتایا ہے کہ مسیحی قوم کی ابتداء تواس طرح ہوئی تھی کہ وہ بت پرستی کے خلاف جہاد کرتے تھے اورشرک سے بچنے کے لئے انہوں نے صدیوں تک بڑی بڑی قربانیا ں کیں۔لیکن انتہاء ا س طرح ہوئی ہے کہ اصلی دین کاکوئی نشان بھی اب مسیحیوں میں نہیں پایاجاتا۔

نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ نَبَاَهُمْ بِالْحَقِّ١ؕ اِنَّهُمْ فِتْيَةٌ اٰمَنُوْا ہم ان کی اہم خبر بالکل صحیح طور پر تیرے پاس بیان کرتے ہیں۔وہ چند نوجوان تھے جو اپنے رب پر (حقیقی)ایما ن بِرَبِّهِمْ وَ زِدْنٰهُمْ هُدًىۗۖ۰۰۱۴ لائے تھے اورانہیں ہم نے ہدایت میں (اوربھی )بڑھایاتھا۔حلّ لُغَات۔نَقُصُّ۔نَقُصُّ قَصََّّ سے جمع متکلم کاصیغہ ہے۔اس کے لئے دیکھو یوسف آیت نمبر۴۔قَصَّ یَقُصُّ قَصًّا وقَصَصًا اَثَرَہُ: تَتَبَّعَہُ شَیْئًا بَعْدَ شَیْءٍ۔اس کا نشان تلاش کرتے ہوئے اس کے پیچھے گیا۔وَمِنْہُ فَارْتَدَّا عَلَی اٰثَارِھِمَا قَصَصًا۔اَیْ رَجَعَا فِی الطَّرِیْقِ الَّتِیْ سَلَکَا ھَا یَقُصَّانِ الْاثرَ۔اور انہی معنوں میں قرآن کریم کی آیت فَارْتَدَّاعَلَی اٰثَارِھِمَا قَصَصًا میں یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔قَصَّ عَلَیْہِ الْخَبَرَ وَالرُّؤْیَا: حَدَّثَ بِھِمَا عَلٰی وَجْھِھِمَا بات کو بے کم و کاست بیان کیا۔ٹھیک طور پر بیان کیا۔وَمِنْہُ نَحْنُ نَقُصُّ عَلَیْکَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ۔اَیْ نُبَیِّنُ لَکَ اَحْسَنَ الْبَیَانِ۔اور انہی معنوں میں سورہ یوسف کی آیت نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ اَحْسَنَ الْقَصَصِ میں یہ لفظ آیا ہے۔یعنی ہم تیرے سامنے ٹھیک ٹھیک بات بیان کرتے ہیں۔(اقرب) نَبَاٌ نَبَاٌکے لئے دیکھو یوسف آیت نمبر۳۸۔نَبَّأَہُ الْخَبْرَ وَبِالْخَبْرِ: خَبَّرَہٗ۔خبر دی۔آگاہ کیا۔ویُقَالُ نَبَّأْتُ زَیْدًا عَمْرًا مُنْطلِقًا۔بتایا۔علم دیا۔النَّبَأُ: اَلْخَبَرُ۔خبر۔وَقَالَ فِی الْکُلِّیَاتِ النَّبَأُ وَالْاَنْبَاءُ لَمْ یَرِدَا فِی الْقُرْاٰنِ اِلَّا لِمَا لہٗ وَقْعٌ وشأْنٌ عَظِیْمٌ۔اور کلیات ابوالبقاء میں ہے کہنبأ کا لفظ یا انباء کا لفظ جہاں بھی قرآن کریم میں آیا ہے کسی ذی عظمت اور ذی شان چیز یا بات کی خبر کے متعلق ہی آیا ہے۔(اقرب) اَلْحَقُّ کے لئے دیکھو رعد آیت نمبر۱۵۔اَلْحَقُّ۔حقَّ کا مصدر ہے۔اور حَقَّہٗ حَقًّا کے معنے ہیں غَلَبَہٗ عَلَی الْحَقّ۔حق کی وجہ سے اس پر غالب آیا۔وَالْاَمْرَ: اَثْبَتَہٗ وَاَوْجَبَہٗ۔کسی امر کو ثابت کیا اور واجب کیا۔کَانَ عَلٰی یَقِیْنٍ مِنْہٗ۔کسی معاملہ پر یقین سے قائم تھا۔اَلْخَبَرَ: وَقَفَ عَلٰی حَقِیْقَتِہِ اور حَقَّ الْخَبَر کے معنے ہوں گے اس کی حقیقت سے آگاہ ہوا اور الحقُّ کے معنے

ہیں ضِدُّ الْبَاطِلِ سچ۔اَلْاَمْرُ الْمَقْضِیُّ فیصلہ شدہ بات۔اَلْعَدْلُ۔عدل۔اَلْمِلْکُ۔ملکیت۔اَلْمَوْجُودُ الثَّابِتُ۔موجود و قائم۔اَلْیَقِیْنُ بَعْدَ الشَّکِّ۔یقین۔المَوْتُ۔موت الحَزْمُ دانائی۔(اقرب) تفسیر۔نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ نَبَاَهُمْ بِالْحَقِِّّ۔یعنی ہم تیرے سامنے ان کے واقعات جس طرح ہوئے ہیں اسی طرح بیان کرتے ہیں۔ا س سے معلو م ہوتاہے کہ جوپرانے قصے تھے وہ صحیح نہ تھے۔اوریہ بھی پتہ لگاکہ اس وقت کچھ قصے ان کے متعلق ضرور مشہور تھے۔اس امر کاثبو ت کہ ان کے بارہ میں کچھ قصے ضرور مشہو رتھے پہلی آیات سے بھی ملتاہے۔کیونکہ قرآنی واقعہ تواس آیت سے شروع ہوتاہے۔اس سے پہلے جوبیان کیاگیا تھا معلوم ہوتاہے وہ اس وقت کی مشہور روایتوں کاصحیح خلاصہ تھا۔فتًی کے معنے اِنَّهُمْ فِتْيَةٌ اٰمَنُوْا بِرَبِّهِمْ۔وہ نوجوانوں یا شریف اورسخی لوگوں کی ایک جماعت تھی جواپنے رب پر ایمان لائی فَتًی کے معنے سخی۔شریف۔لوگوں کے لئے مال خرچ کرنے والا۔یانوجوان کے ہیں (اقرب)۔کیونکہ دینی کاموں میں نوجوان ہی زیادہ حصہ لیتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پرایمان لانے والے سوائے چند کے باقی سب آپ سے عمر میں کم تھے۔وَ زِدْنٰهُمْ هُدًى۔اورہم نے ہدایت میں ان کو زیادہ کردیاتھا۔یعنی ان کی قربانیوںکی وجہ سے ہم نے ان کے ایمانوں کو بہت بڑھادیاتھا۔اِنَّهُمْ فِتْيَةٌمیں خاص پارٹی کا ذکر فِتْیَۃٌ سے یہ بھی مراد ہوسکتی ہے کہ مختلف پناہ لینے والی پارٹیوں میں سے کسی خاص پارٹی کا جوسب سے زیاد ہ قربانی کرنے والی تھی۔اس جگہ ذکر کیا گیا ہو۔اوریہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس آیت میں کسی خاص جماعت کا ذکر نہ ہو۔بلکہ یہ مراد ہو کہ شریف مسیحی جواپنے دین میں پکے ہوتے تھے۔ایسا کیاکرتے تھے۔اورا س طرح اس آیت میں تین سوسال کے عرصہ میں جس قدر لوگوں نے قربانیاں کی تھیں۔سب ہی کا ذکر ہو۔میں ذاتی طورپر ان آخری معنوں کوترجیح دیتاہوں۔

وَّ رَبَطْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اِذْ قَامُوْا فَقَالُوْا رَبُّنَا رَبُّ السَّمٰوٰتِ اورجب و ہ(اپنے وطن سے نکلنے کے لئے )اٹھے توہم نے ان کے دلوں کو مضبوط کردیا تب انہوں نے (ایک وَ الْاَرْضِ لَنْ نَّدْعُوَاۡ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِلٰهًا لَّقَدْ قُلْنَاۤ اِذًا دوسرے سے )کہا (کہ)ہمارارب (و ہ ہے جو )آسمانوں اورزمین کا(بھی)رب ہے ہم ا س کے سواکسی اور معبودکو شَطَطًا۰۰۱۵ ہرگز (کبھی )نہیں پکاریں گے ورنہ ہم ایک حق سے دور بات کہنے والے ہوں گے۔حلّ لُغَا ت۔رَبَطْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ رَبَطَ الشَّیْءَ (یَرْبِطُ وَیَرْبُطُ )کے معنے ہیں۔اَوْثَقَہٗ وَ شَدَّہٗ۔کسی چیز کو مضبوط طور پر باندھ دیا۔رَبَطَ جَاْشُہٗ(رَبَاطَۃً)کے معنے ہیں: اِشْتدَّ قَلْبُہٗ اس کادل مضبوط ہوگیا۔رَبَطَ اللہُ عَلٰی قَلْبِہٖ :صَبَّرَہٗ۔اللہ نے مصائب کے برداشت کی اسے طاقت دی اورقدم نہ لڑکھڑانے دیا۔(اقرب) شَطَطًا:شَطَّ(شَطَطًا)کے معنے ہیں :جَارَ۔ظلم کیا۔اَفْرَطَ۔زیادتی کی۔شَطَطَ فِی سِلْعَتِہٖ شَطَطًا۔جَاوَزَالْقَدْرَ الْمَحْدُوْدَ اپنے سامان میں مقرراندازہ سے بڑھ گیا۔تَبَاعَدَ عَنِ الْحَقِِّّ۔حق سے دور ہوگیا۔شطَّ فِی السَّوْمِ:غَالَی فِی الثَّمَن۔قیمت کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔نیز شَطَطٌ کے معنے ہیں مُجَاوَزَۃُ القَدْرِ وَالْحَدِّ۔حداوراندازہ سے آگے گذرجانا (اقرب) تفسیر۔باوجود اس کے کہ بادشاہ اوررعایا سب ہی ان کے مخالف تھے۔اللہ تعالیٰ نے ان کے دل کوطاقت دی اورصبر بخشا۔اورو ہ سب کے مقابل پر کھڑے ہوکر اپنے عقیدہ کااظہار کرتے رہے۔هٰؤُلَآءِ قَوْمُنَا اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اٰلِهَةً١ؕ لَوْ لَا يَاْتُوْنَ ان لوگوں نے یعنی ہماری قوم نے اس (معبودبر حق )کوچھوڑ کر (اپنے لئے )اور(اور)معبود بنالئے ہیں وہ ان کے عَلَيْهِمْ بِسُلْطٰنٍۭ بَيِّنٍ١ؕ فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى ثبوت میں کیوںکوئی روشن دلیل نہیں لاتے۔پھر (و ہ کیوں نہیں سمجھتے کہ )جوشخص اللہ (تعالیٰ )پر جھوٹ باندھے

اللّٰهِ كَذِبًاؕ۰۰۱۶ اس سے بڑھ کر ظالم کون (ہوسکتا )ہے۔حلّ لُغَات۔سُلْطٰن سُلْطٰنٌ کے لئے دیکھو ابراہیم آیت نمبر ۱۱۔السُّلْطَانُ: اَلْحُجّۃُ۔سلطان کے معنے ہیں دلیل۔التَّسَلُّطُ۔قبضہ وَقُدْرَۃُ المَلِکِ۔بادشاہ کی طاقت (اقرب) بَیِّن اَلْبَیِّنُ:اَلْوَاضِحُ الْجَلِیُّ۔بالکل واضح (اقرب) تفسیر۔اس سے معلوم ہوتاہے کہ قرآن کریم کے نزدیک جس قوم میں سے اصحاب کہف نکلے تھے و ہ بت پرست تھی اور کئی معبود انہوں نے بنائے ہوئے تھے۔یہی حال رومیوں کاتھا۔ان میں بھی کئی بت پوجے جاتے تھے۔اس سے یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ یہ موحدوں کی جماعت کوئی پراگندہ نوجوان نہ تھے۔بلکہ ایک مذہب سے تعلق رکھتے تھے اورآپس میں ملتے رہتے تھے۔کیونکہ اس آیت کامضمون بتاتاہے کہ و ہ لوگ یہ باتیں باہم علیحد گی میں کیاکرتے تھے۔وَ اِذِ اعْتَزَلْتُمُوْهُمْ وَ مَا يَعْبُدُوْنَ اِلَّا اللّٰهَ فَاْوٗۤا اِلَى اور(اب اس وقت )جب (کہ)تم نے ا ن سے اور(نیز )اللہ (تعالیٰ)کے سواجس چیز کی (بھی )وہ پرستش کرتے الْكَهْفِ يَنْشُرْ لَكُمْ رَبُّكُمْ مِّنْ رَّحْمَتِهٖ وَ يُهَيِّئْ لَكُمْ ہیں اس سے کنارہ کشی کرلی ہے تو(اب )تم اس وسیع پہاڑی پناہ گاہ میں پناہ لو (ایساکروگے تو)تمہارارب اپنی مِّنْ اَمْرِكُمْ مِّرْفَقًا۰۰۱۷ رحمت (کی کوئی راہ)تمہارے لئے کھو ل دے گا اور تمہارے لئے تمہارے (اس )معاملہ میں کوئی سہولت کاسامان مہیا کردے گا۔حلّ لغات۔یَنْشُر یَنْشُرُنَشَرَسے مضارع واحد مذکر غائب کاصیغہ ہے۔اورنَشَرَالثَّوبَ

وَالْکِتَابَ کے معنے ہیں بَسَطَہٗ خِلَافَ طَوَاہُ کسی کتاب کو کھولااو رکپڑے کوپھیلا یا۔نَشَرَتْ اَوْرَاقُ الشَّجَرِ: اِمْتَدَّتْ وَانْبَسَطَتْ۔درخت کے پتے پھیل گئے۔نَشَرَ الْخَبَرَ نَشْرًا۔اَذَاعَہٗ۔کسی خبر کوپھیلا یا (اقرب) مِرْفَقًا۔رَفَقَ بہٖ وَعَلَیْہِ وَلَہٗ( یَرْفُقُ مِرْفَقًا)کے معنے ہیں لَطُفَ وَلَمْ یُعَنِّفْ۔اس پر نرمی کی اورسختی سے کا م نہ لیا (اقرب)پس مِرْفَقٌ کے معنے ہوئے نرمی۔تفسیر۔الکہف سے خاص جگہ کی طرف اشارہ یہاں پر جواَلْکَھْفِ کالفظ ا ستعمال کیا گیاہے۔یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ان لوگوں کے ذہن میں کوئی خاص جگہ تھی۔ورنہ وہ اِلٰی کَھْفٍ کہتے کہ کسی غار کی طرف چلے جانا۔مگروہ اِلٰی کَھْفٍ نہیں کہتے۔بلکہ اِلَی الْکَھْفِ کہتے ہیں۔جس سے معلو م ہوتاہے کہ ان کے علاقہ میں کوئی خاص کہف(غار)تھی۔جومشہور تھی۔اوراس کی طرف اشار ہ کرنے سے ہرایک شخص اس مقام کوپہچان جاتاتھا۔دوسرے اس سے یہ معلوم ہوتاہے کہ اس کہف میں جانے سے پہلے دیرسے ا ن پر ظلم ہورہاتھا اورانہوں نے آپس میں یہ سکیم کررکھی تھی کہ جب ظلم حد سے بڑ ھ جائے اورباہر رہنا مشکل ہوتواس کہف میں چلے جائیں گے کیونکہ اِذِ اعْتَزَلْتُمُوْهُمْ بتاتاہے کہ ان کابائیکاٹ ہوچکاتھا اوروہ اپنی قوم سے الگ اپنے جتھے میں رہتے تھے۔اس کہف (غار)کی شہر ت پہلے سے اس وجہ سے تھی کہ رومی غلامو ں پر جب ان کے آقا بہت ظلم کیا کرتے تھے تووہ بھاگ کر وہاں چلے جایا کرتے تھے۔وہ بھی ان کی مثال پر عمل کرناچاہتے تھے۔پس انہوں نے باہم مشور ہ کرکے فیصلہ کرلیا کہ اگرظلم بڑھ جائے اورباہررہنا دین کے لئے مضرہو تو اس غار میں چلے جائیںجہاں غلام بھاگ کرجایا کرتے تھے۔اگرچہ وہ غا رانہی لوگوںنے بہت کچھ بڑھائی لیکن و ہ پہلے بھی بہت وسیع تھی۔وَ تَرَى الشَّمْسَ اِذَا طَلَعَتْ تَّزٰوَرُ عَنْ كَهْفِهِمْ ذَاتَ اور(اے مخاطب )توسورج کو دیکھتاہے کہ جب و ہ چڑھتاہے توان کی وسیع جائے پنا ہ سے دائیں طر ف کوہٹ کر الْيَمِيْنِ وَ اِذَا غَرَبَتْ تَّقْرِضُهُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ وَ هُمْ فِيْ گذرتا ہے اورجب و ہ ڈوبتاہے توان سے بائیں طرف کو ہٹ کرگذرتا ہے اوروہ اس (کہف )کے اندرایک فراخ

فَجْوَةٍ مِّنْهُ١ؕ ذٰلِكَ مِنْ اٰيٰتِ اللّٰهِ١ؕ مَنْ يَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ جگہ میں (رہتے )ہیں۔یہ بات اللہ(تعالیٰ کی نصرت )کے نشانوں میں سے(ایک نشان)ہے جسے الْمُهْتَدِ١ۚ وَ مَنْ يُّضْلِلْ فَلَنْ تَجِدَ لَهٗ اللہ (تعالیٰ ہدایت کا)راستہ دکھائے وہی ہدایت پر ہوتا ہے اورجسے وہ گمراہ کر ے اس کاتو(کبھی )کوئی دوست وَلِيًّا مُّرْشِدًاؒ۰۰۱۸ (اور)راہ نمانہیں پائے گا۔حلّ لُغَات۔تَزٰوَرُ۔تَزٰوَرُاصل میں تَتَزَاوَرُہے اور تَزَاوَرَ سے مضارع مؤنث غائب کاصیغہ ہے۔اور تَزَاوَرَعَنْہُ کے معنے ہیں عَدَلَ وَ اِنْحَرَفَ منحرف ہوگیا۔اورعلیحد ہ ہوگیا(اقرب)باب تفاعل سے پہلے جومضارع کی تاء آتی ہے بوجہ دو’’ت ‘‘جمع ہوجانے کے۔ان میں سے پہلی ’’ت‘‘ کو حذف کردینے کی عربی میں اجازت ہے۔تَقْرِضُھُمْ۔تَقْرِضُھُمْ قَرَضَ سے مضارع مؤنث غائب کاصیغہ ہے۔قَرَضَ الشَّیْءَ (یَقْرِضُ قَرْضًا) کے معنے ہیں قَطَعَہُ کسی چیز کوکاٹا۔قَرَضَ الْوَادِی :جَازَہٗ۔وادی کو طے کیا۔قَرَضَ الْمَکَانَ: عَدَلَ عَنْہُ وَتَنَکَّبَہٗ کسی چیزسے علیحدہ اور ایک طرف ہوگیا (اقرب) اَلْفَجْوَۃُ اَلْفُرْجَۃُ بَیْنَ الشَّیْئَیْن دوچیزوں کے درمیا ن کشادہ جگہ۔مااتَّسَعَ مِنَ الْاَرْضِ۔وسیع زمین۔سَاحَۃُ الدَّارِ گھر کاصحن (اقر ب) مُرشِدًا مُرشِدًااَرْشَدَ سے اسم فاعل ہے اورارشد کے معنے ہیں ھداہُ اسے راستہ دکھایا۔۲۔بتایا اورواضح کیا۔۳۔اوراس کے آگے چل کر منزل مقصود تک لے گیا۔۴۔ایمان کی طرف راہنمائی کی (اقرب) تفسیر۔اصحاب الکہف کے غار کا جائے وقوع اس آیت میں غار کا مقام بتایا گیاہے۔آیت میں جو علامات بتائی گئی ہیںان سے ظاہر ہے کہ یہ قوم اونچے شمالی علاقوں میں بسنے والی تھی کیونکہ جب شمال کی طرف جائیں اورمشرق کی طرف منہ کرکے کھڑے ہوں توسورج دائیں طرف رہتاہے اورجب جنوب میں آئیں اورمشرق کی طرف منہ کریں توبائیں طرف رہتاہے۔یہ بھی معلوم ہوتاہے کہ اس غا ر کامنہ شمال مغرب کی طرف تھا۔جوعمارت

شمالی ر خ ہوگی اس سے سورج دائیں سے بائیں کوہی گزرے گا۔فَـجْوَةٌ سے پتہ لگتاہے کہ اند روسیع علاقہ تھا۔چنانچہ ان غاروں کے دیکھنے سے تصدیق ہوجاتی ہے کیونکہ وہ بہت ہی وسیع جگہ ہے۔بعض نے اس کی گلیو ںاوراوپر نیچے کے تہ خانوں کا مجموعی اندازہ ۸۷۰میل تک کالگایا ہے (یعنی اگر سب گلیوں اورکمروں کو ایک دوسرے کے آگے رکھتے چلے جائیں)اوریہ بھی پتہ لگتا ہے کہ وہاں روشنی بہت کم پڑتی تھی۔ورنہ لوگ پکڑے جاتے۔انہوں نے غار کوایسی طرز پر بنایاکہ ہوابھی آئے اوران کاپتہ بھی نہ لگے۔چنانچہ سینٹ جیرون چوتھی صدی میں لکھتاہے کہ و ہ کمرے اس قد ر تاریک ہیںکہ حیرانی ہوتی ہے۔کہیں سے عمارت پھٹی ہوئی ہی ہوتوسورج کی کوئی شعاع پڑ سکتی ہے ورنہ نہیں (انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا زیر لفظ Catacombs of Rome)۔اس کی جائے وقوع بتانے سے یہ مقصد تھاکہ شمال میں کوئی مسلمانوں کادشمن ہے مسلما ن اس سے ہوشیار رہیں مگرمسلمانوں کی غلطی ہے کہ انہوں نے اس طر ف توجہ نہیں کی۔اورپھر مَنْ يَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِ میں یہ بتایاہے کہ ہم نے اشار ہ توکردیا ہے مگرسمجھ وہی سکتاہے جوہدایت پر ہو۔یعنی ان قوموں سے جو دوستانہ سلوک کرے گا وہ ہلاک ہوگا اورجو آپس میں اتفاق کریں گے کامیاب ہوں گے مگرمسلمانوں نے آپس میں لڑائیاں کیں لیکن روم کے بادشاہوں سے صلح رکھی۔سوائے ابتدائی زمانہ کے کہ جب رومی بادشاہ نے حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ کی جنگ کی خبر معلوم کرکے اسلامی مملکت پر حملہ کرناچاہاتوحضرت معاویہؓ نے اسے لکھا کہ ہوشیا ر رہنا ہمارے آپس کے اختلاف سے دھوکا نہ کھانا اگرتم نے حملہ کیا توحضرت علیؓ کی طرف سے جوپہلا جرنیل تمہارے مقابلہ کے لئے نکلے گاوہ میں ہوں گا۔اس کے برخلاف جب مسلمان اسلام سے دورجاپڑے توبغداد کے بادشاہو ں نے سپین کو نقصان پہنچانے کے لئے مشرقی رومی حکومت سے جوبازنطینی حکومت کہلاتی تھی صلح کی۔اورسپین کے مسلمان بادشاہوں نے بغدادی حکومت کے خلاف مددلینے کے لئے پاپائے روم کوتحفے بھیجے اوراس سے صلح کی۔اِنَّالِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُونَ۔اس نکتہ کی طرف مجھے قرآنی حروف مقطعات آلمٓرٰ نے توجہ دلائی اورمسلمانوں کی یہ دردناک اورعبرتناک غلطی مجھے معلوم ہوئی۔

وَ تَحْسَبُهُمْ اَيْقَاظًا وَّ هُمْ رُقُوْدٌ١ۖۗ وَّ نُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ اور(اے مخاطب)توانہیں بیدار سمجھتاہے۔حالانکہ وہ سوتے ہیں۔اورہم انہیں الْيَمِيْنِ وَ ذَاتَ الشِّمَالِ١ۖۗ وَ كَلْبُهُمْ بَاسِطٌ ذِرَاعَيْهِ دائیں طرف (بھی)پھرائیں گےاوربائیں طرف (بھی)اوران کا کتّا (بھی ان کے ساتھ ساتھ)صحن میں ہاتھ بِالْوَصِيْدِ١ؕ لَوِ اطَّلَعْتَ عَلَيْهِمْ لَوَلَّيْتَ مِنْهُمْ فِرَارًا وَّ پھیلائے(موجود )رہے گا۔اگر توان کے حالات سے آگاہ ہوجائے توتو اُن سے بھاگنے کے لئے پیٹھ پھیر لے لَمُلِئْتَ مِنْهُمْ رُعْبًا۰۰۱۹ اوران کی وجہ سے رعب سے بھر جائے۔حلّ لُغَات۔تَحْسَبُھُمْ۔تَحْسَبُھُمْ حَسِبَ (یَحْسَبُ)سے مضارع کاصیغہ ہے۔اورحَسِبَہُ کے معنے ہیں ظَنَّہُ اس کے بارے میں گما ن کیا (اقرب) اَیْقَاظًا۔یہ یَقِظٌ وَیَقُظٌ وَیَقْظَانٌ کی جمع ہے اوریَقِظٌ وَ یَقُظٌ ویَقْظَانٌ صفت مشبہ کے صیغے ہیں اور یَقِظَ الرَّجُلُ(یَقَظًا)کے معنے ہیں :ضِدُّ نَامَ وَتَنَبَّہَ لِلْاُمُوْرِ وَحَذِروَفَطِنَ۔و ہ بیدار رہا۔معاملات میں محتاط ہوا۔چوکس ہوا،۔سمجھدار ہوا۔(اقرب) رُقُوْدٌ رُقُودٌ رَاقِدٌ کی جمع ہے۔اوریہ رَقَدَ سے اسم فاعل ہے اوررَقَدَ الرَّجُلُ ( یَرْقُدُ۔رَقْدًا وَ رُقُوْدًا وَ رُقَادًا)کے معنے ہیں :نَامَ۔سوگیا۔رَقَدَالْـحَرُّ:سَکَنَ۔گرمی ہٹ گئی۔رَقَدَ عَنِ الْاَمْرِ:غَفَلَ۔کسی کام سے غافل ہوا۔رَقَدَالثَّوبُ :اَخْلقَ۔کپڑابوسید ہ ہوگیا۔اور اَلرَّاقِدُ کے معنے ہیں۔اَلنَّائِمُ۔سویاہوا۔اس کے علاوہ اس کی جمع رُقَّدٌ بھی آتی ہے (اقرب) نُقَلِّبُھُمْ نُقَلِّبُھُمْ قلَّبَ(باب تفعیل)سے مضارع جمع متکلم کاصیغہ ہے اورقَلَّبَہٗ کے معنے ہیں حَوَّلَہٗ عَنْ وَجْھِہِ۔اس کو اصل مقصد سے پھیر دیا۔قَلَّبَ الشَّیءَ: حَوَّلَہٗ وَجَعَلَ اَعْلَاہُ اَسْفَلَہُ۔کسی چیز کو اس طرح تبدیل کیا کہ اس کے نیچے کی سطح اوپر آگئی۔قَلَّبَ الشَّیْءَ لِلْاِبْتِیَاعِ:تَصَفَّحَہُ فَرَأَی دَاخِلَہٗ وَبَاطِنَہٗ۔کسی چیز کو

·

آج 10 میں سے 10 باقی