سُوْرَۃُ الْاَ نۡۢبِیَآءِ
تفسیر کبیر (جلد ۸), حصہ 2
کے پیر ہوتے تھے مکہ ادھر ہی ہوجاتا تھا(سب تو وڈی جنم ساکھی گرو نانک دیو جی بھائی بالا والی مترجم بھائی دیا رام) غرض یہ مضحکہ خیز باتیں تھیں جن کے فریب میںان کی اولاد آگئی اور جب انہوں نے یہ کہا کہ جس طر ح پہلے رسول آیتیں لاتے تھے موجودہ رسول بھی لائے تو ان کامطلب یہ تھا کہ جس طرح پہلے رسولوں کے مرنے کے بعد ہم نے ان کے معجزات کے متعلق کہانیاںبنالی تھیں ہماری کہانیوںکے مطابق نشان لائو۔حالانکہ وہ رسول خداکے رسول تھے ان کافروںکے رسول نہیںتھے اور خدا تعالیٰ اپنی سنت آپ نہیںتوڑا کرتا۔کیا کوئی احمق سے احمق بادشاہ بھی لوگوں نے دیکھا ہے جو اپنا قانون خود توڑنے لگ جائے ؟ مَاۤ اٰمَنَتْ قَبْلَهُمْ مِّنْ قَرْيَةٍ اَهْلَكْنٰهَا١ۚ اَفَهُمْ يُؤْمِنُوْنَ۰۰۷ ان سے پہلی بستیوں میں سے بھی جن کو ہم نے ہلاک کردیا تھاکوئی ایمان نہیںلایاتھا۔تو پھرکیایہ ایمان لے آئیںگے ؟ حلّ لُغَات۔قریۃ۔قَرْیَۃٌ کے معنے شہراور بستی کے ہیںلیکن یہاں قریۃ سے اہل قریہ مراد ہیں یعنی بستی اور شہر کے رہنے والے۔(اقرب) تفسیر۔فرماتا ہے جب پہلی قوموں پر ہلاکت آگئی تو کیا وہ لوگ ایمان لائے تھے۔اب ان لوگوں کا بھی عذاب قریب ہے پھر یہ کس طرح ایمان لائیںگے۔قرآن کریم نے ایک دوسرے مقام پراس امر کی وضاحت فرمائی ہے کہ صرف یونس ؑ کی قوم ایسی تھی جو عذاب کے آثار دیکھنے کے بعد ایمان لے آئی اور اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی برکات سے نوازا۔اس کے علاوہ اور کوئی قوم ایسی نہیںگذری جس نے عذاب کے آثار دیکھ کر اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کیا ہو۔اور وقت کے نبی پر ایمان لے آئی ہو۔چنانچہ وہ فرماتا ہے فَلَوْ لَا كَانَتْ قَرْيَةٌ اٰمَنَتْ فَنَفَعَهَاۤ اِيْمَانُهَاۤ اِلَّا قَوْمَ يُوْنُسَ١ؕ لَمَّاۤ اٰمَنُوْا كَشَفْنَا عَنْهُمْ عَذَابَ الْخِزْيِ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَ مَتَّعْنٰهُمْ اِلٰى حِيْنٍ(یونس:۹۹) یعنی یونسؑ کی قوم کے سوا کیوں کوئی اور قوم ایسی نہ ہوئی جو ایمان لاتی تو اس کاایمان لانا اسے نفع دیتا صرف یونسؑ کی قوم ایسی تھی کہ جب وہ ایمان لائی تو ہم نے دنیامیںاس سے رسواکن عذاب دور کردیا اور ان لوگو ں کو ایک لمبے عرصہ تک فائدہ پہنچایا۔قرآن کریم کے یہ الفاظ صاف بتاتے ہیںکہ ان میںصرف ماضی کے ایک واقعہ کا ہی ذکر نہیںکیاگیا بلکہ اس خواہش کابھی اظہار کیاگیاہے کہ کیوں یونس ؑ کی قوم کی طرح اور اقوام بھی نہ ہوئیںجو ایمان لاکر نجات حاصل کرتیں۔گویااللہ تعالیٰ کی طرف سے توبہ کا دروازہ
بنی نوع انسان کے لئے ہمیشہ کھلا رہتاہے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جس طرح یونس ؑ کی قوم ایمان لائی اور اللہ تعالیٰ نے اسے عذاب سے نجات دی اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم بھی عذاب کے آنے کے بعد آپ پر ایمان لائی اور اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی برکات سے بہرہ ور فرمایا۔صلح حدیبیہ کے بعد جب مکہ والوں کو انتہائی ذلت کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جھکنا پڑا اور خالد ؓ اور عمر وؓ بن العاص جیسے لوگ جنہوںنے بعد میں ساری دنیا کو اسلام کے لئے فتح کیا اسلام لے آئے اور جب مسلمانوںکاجرار لشکر مکہ میںداخل ہوا اور مکہ کی حکومت تہ و بالا کردی گئی تو ہندہ جیسی دشمن اسلام عورت بھی ایمان لے آئی اور ابوجہل کا بیٹاعکرمہ بھی ایمان لے آیا یونس ؑ کے بعد صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ذات ہے جن کی قوم پر عذاب آیا مگر پھر بھی وہ ایمان لے آئی یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دم قدم کی برکت تھی ورنہ نہ یہ بات مسیح کو نصیب ہوئی نہ کسی اور نبی کو صرف یونس ؑ کو پہلے نبیوں میںسے اور محمد رسول للہ کو آخری نبیوں میں سے یہ بات نصیب ہوئی۔صلی اللہ علیہ وسلم۔یہ جو فرمایا کہ جب پہلے ایمان نہیں لائے تو کیایہ ایمان لے آئیںگے؟ اس سے یہ مرادنہیں کہ وہ ایمان نہیںلائیںگے۔وہ تو لے آئے تھے۔بلکہ اس میں ا ن کے اپنے خیالات کارد ہے اور یہ بتایا ہے کہ عقلی قاعدہ کے مطابق تو وہ ایمان نہیںلا سکتے تھے اتنے شدید ظلموں کے بعد اگر ایک قوم مغلوب ہوتی ہے تو اس کو ایمان نصیب نہیں ہوتا بلکہ اس کے مرد قتل کر دیے جاتے ہیںجیساکہ موسیٰ علیہ السلام کو اپنے دشمن کنعانیوں کے ساتھ سلوک کرنےکا حکم دیا گیا۔(استثنا باب ۲۰ آیت ۱۴ ) یہ محمد رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ذات ستودہ صفات تھی کہ موسیٰ ؑ اور پہلے نبیوں کے طریق کے خلاف ظالم اہل مکہ کو جب انہوںنے فتح کر لیا۔تو یہ اعلان کردیاکہ لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ آج تم پر کسی قسم کی گرفت نہیں تم سب کو معاف کیا جاتا ہے۔حتٰی کہ جب عکرمہ بن ابوجہل اپنی بیوی کے اصرار پر حبشہ کی طرف بھاگتے ہوئے لوٹ کر واپس آیا تو اس نے رسو ل کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آکر کہا۔یا محمدؐ میری بیوی کہتی ہے آپ نے مجھے معاف کردیا ہے اور میںمکہ میںرہ سکتاہوں۔کیا یہ ٹھیک ہے۔آپ نے فرمایا ہاں ٹھیک ہے۔عکرمہ نے کہا یامحمد ؐ آپ کا شکریہ مگر میں اپنامذہب بد لنے کے لئے تیار نہیں کیا اپنے مذہب پر قائم رہتے ہوئے بھی میںآپ کی مملکت میںرہ سکتاہوں؟ آپ نے فرمایاہاں۔جب ا س نے یہ سنا تو بے اختیار کہہ اٹھا اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ میںگواہی دیتاہوں کہ اللہ ایک ہے اور محمدؐ اس کے رسول ہیںعکرمہ حقیقت سے ناواقف تھا اس نے یہ سمجھاکہ اللہ کے رسول ہونے کی وجہ سے آپ نے مجھے معاف کیاہے حالانکہ موسیٰ ؑ بھی اللہ کے رسول تھے اور انہوںنے اپنی مد مقابل قوم کو فتح کرکے سب زن و مرد کو قتل
کردیا تھا۔عکرمہ ؓ کو تو یہ کہنا چاہیے تھاکہ میںگواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے۔او ر اےمحمدؐ ! میںیہ بھی گواہی دیتاہوں کہ تیرانام ہی محمدؐ نہیں بلکہ تو وہ محمدؐ ہے جس کی سب نبیوں نے خبردی ہے اور جس کے رحم کے سب انبیاء گن گاتے رہے ہیں۔وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِيْۤ اِلَيْهِمْ فَسْـَٔلُوْۤا اَهْلَ اور تجھ سے پہلے بھی ہم نے صرف بعض مردوں کو رسول بناکر بھیجا تھا جن کی طرف ہم وحی کیاکرتے تھے۔اگر تم (یہ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۰۰۸ بات) نہیں جانتے تو اہل کتاب سے پوچھ کر دیکھ لو۔تفسیر۔اس میںبتایاگیاہے کہ تجھ سے پہلے رسول بھی کامل القوٰی انسان ہوتے تھے۔ان میںاور دوسرے شریف مردوں میںیہی فرق ہوتاتھاکہ خدا ان کی طرف وحی کرتاتھا۔اس جگہ دوسرے انبیاء کو بھی رجالًاکے الفاظ سے یاد کیا ہے یعنی کامل القویٰ لوگ۔یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میںنہیں بلکہ اپنی قوم کے لوگوںکے مقابلہ پر ہے ہر نبی اپنی قوم کے لوگوںمیںسے اشرف اور اعلیٰ ہوتاہے۔پھر فرماتا ہے جو تم سے پہلے اہل کتاب گذر چکے ہیں ان سے پوچھ لو کہ ان کی طرف بھی انسان رسول آئے ہیںیاخدا رسول آیا ہے۔یہ آیت درحقیقت کفار کے اس اعتراض کا الزامی جواب ہے کہ هَلْ هٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یعنی یہ تو تمہارے جیسا ایک آدمی ہے کیاتم اس کی باتوں پر ایمان لاتے ہو؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے تجھ سے پہلے بھی ہدایت کے لئے آدمی ہی بھیجے تھے جن کی طرف ہم وحی نازل کیاکرتے تھے اگر تم کو معلوم نہ ہو تو یہود اور نصاریٰ سے پوچھ لو۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالف اگر اور نہیںتو کم از کم حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نبوت اور آپ کے خدا رسیدہ ہونے کے تو ضرور قائل تھے۔پس جب وہ بشر رسول تھے تو اب ایک بشر رسول کے آنے پرانہیںکیوں اعتراض ہے۔اس قسم کے الزامی جواب سے فائدہ یہ ہوتاہے کہ معترض جس بات کو تسلیم کرتاہے اس کے خلاف اسے تعصب نہیںہوتابلکہ اس کی تائید میںاس کے پاس دلائل ہوتے ہیں۔پس بجائے اس کے کہ جس بات پر اس نے اعتراض
کیا ہو اس کی تائید میں دلائل دیئے جائیں۔یہ زیادہ سہل طریق ہوتاہے کہ خود اسی کی تسلیم کردہ باتوں میں سے کوئی اس کے سامنے پیش کردی جائے تاکہ ا س کی تائید میں جو دلائل اس کے ذہن میں ہوں انہی کے ذریعہ سے وہ اس بات کی صداقت کو بھی سمجھ لے جس پر وہ اعترض کرتاہے یہاں بھی بجائے یہ ثابت کرنے کے کہ نبی کے لئے بشر ہوناضروری ہے اللہ تعالیٰ صرف یہ حوالہ دیتاہے کہ پہلے نبی جن کو تم مانتے ہو و ہ بھی تو ایسے ہی تھے پھر تم نے ان کو کیوںمانا تھا۔وَ مَا جَعَلْنٰهُمْ جَسَدًا لَّا يَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَ مَا كَانُوْا اور ہم نے ان (رسولوں)کو ایسا جسم نہیں دیاتھا کہ وہ کھانا نہ کھاتے ہوں۔اور نہ وہ غیر معمولی عمر خٰلِدِيْنَ۰۰۹ پانے والے لوگ تھے۔حلّ لُغَات۔الجسد۔اَلْجَسَدُکے معنے ہیںجِسْمُ الْاِنْسَانِ انسان کاجسم۔وَکُلُّ خَلْقٍ لَا یَاْکُلُ وَلَا یَشْرَبُ مِنْ نَحْوِ الْجِنِّ وَالْمَلَائِکَةِ ہر وہ مخلوق جو نہ کھاتی ہے اور نہ پیتی ہے جیسے جن اور ملائکہ۔(اقرب) تفسیر۔یہاں سے یہ دھوکا نہیں کھانا چاہیے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قوم تو ان کو ابن اللہ مانتی ہے یارام اور کرشن کی قوم ان کوخدامانتی ہے کیونکہ وہ ابن اللہ مانیں یا خدامانیں وہ اس سے انکار نہیں کرسکتے کہ وہ عورتوں کے پیٹ سے پیدا ہوئے اور انسانوں جیسا جسم رکھتے تھے اور کھانے پینے سے آزاد نہیںتھے اور نہ موت سے آزاد تھے یہ اقرار ثابت کرتاہے کہ درحقیقت ان کی قوم ان کو انسان ہی مانتی تھی چنانچہ دیکھ لو اسلام کے ذریعہ سے توحیدکی ضرب ایسی کار ی پڑی کہ اب ہندو اور عیسائی بھی کہنے لگ گئے ہیں کہ ہم موحد ہیں۔
ثُمَّ صَدَقْنٰهُمُ الْوَعْدَ فَاَنْجَيْنٰهُمْ۠ وَ مَنْ نَّشَآءُ وَ اَهْلَكْنَا او رہم نے جو وعدہ ان سے کیا تھا اسے پورا کر دکھایا اور ان کو اوران کے سواجن کو چاہا (دشمنوں سے) نجات دی اور الْمُسْرِفِيْنَ۰۰۱۰ جو حد سے بڑھنے والے تھے ان کو ہلاک کردیا۔حلّ لُغَات۔مُسْرِفِیْنَ۔مُسْرِفِیْنَ۔أَسْرَفَ سے اسم فاعل جمع کا صیغہ ہے۔اور اَسْرَفَ فِی کَذَا کے معنے ہوتے ہیں جَاوَزَالْحَدَّ فِیْہِ۔حد سے تجاوز کیا اسی طرح اس کے معنے ہیں اَخْطَأَ۔غلطی کی۔جَھِلَ۔نادانی کی غَفَلَ۔غفلت برتی (اقرب) پس مُسْرِفِیْنَ کے معنے ہوںگے۔حد سے تجاوز کرنےوالے۔غلطی کرنے والے نادانی کرنے والے۔تفسیر۔بے شک ان لوگوں سے غیر معمولی سلوک ہوا مگر غیر معمولی سلوک الٰہی باتوں کے معاملہ میںتھا جن کا ذکرالہام میں آیا تھا۔ورنہ عام طبعی باتوں میں وہ دوسرے انسانوں کے مشابہ تھے۔لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَيْكُمْ كِتٰبًا فِيْهِ ذِكْرُكُمْ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَؒ۰۰۱۱ ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب اتاری ہے جس میںتمہاری بزرگی کے سامان ہیں۔کیا تم عقل نہیںکرتے۔حل لغات۔ذِکْرٌ۔ذِکْرٌکے معنےشرف کے ہیںیعنی بزرگی اور عزت (اقرب) تفسیر۔فرماتا ہے الہام الٰہی رحمت کے طورپرآتاہے نہ کہ لعنت کے طورپر جیسا کہ عیسائیوں کاخیال ہے (گلتیوں باب ۳ آیت ۱۳)۔چنانچہ د یکھ لو۔قرآن کریم میں وہ تعلیم ہے کہ اگر تم اس پرعمل کرو گے تو تم کو بڑاشرف نصیب ہوگا مثال کے طورپر قرآن کہتاہے ہمیشہ سچ بولو قرآن کہتاہے ایفائے عہد کرو۔قرآن کہتاہے چوری نہ کروقرآن کہتاہے ظلم نہ کرو۔قرآن کہتاہے کہ مال ہو تو غریبوں پر خرچ کرو۔صرف اپنے نفس کا خیال نہ رکھو ہاں اپنے اہل وعیال کو بھی توفیق کے مطابق خرچ دو۔قرآن کہتا ہے کہ اگر دو حکومتیں آپس میںلڑپڑیں تو ان میںصلح کرائو۔اور صلح کے وقت اپناحصہ بٹوارے میںنہ رکھو اور جب معاملہ کرو انصاف اور عدل کے ساتھ کرو بیویوں اور نوکروں کے ساتھ نیک سلوک کرو۔مزدور کو اس کا حق اداکرو مسافروں کی خبر گیری رکھو قرض داروں کے قرضے چکائو۔غلاموں کو آزاد کرائو۔جو مخلوقات مانگ نہیںسکتی یعنی بے زبان ہے یامانگنے کو عار سمجھتی ہے ان کی خبر گیری کرو اور ظالم کو اس حد
تک معاف کرو کہ اس کی اصلاح ہو۔مگر جب معاف کرنے سے شرارت پیدا ہوتی ہو تو معاف نہ کرو۔اب دیکھ لو جو شخص اس تعلیم پرعمل کرےگا اس کو عزت نصیب ہوگی یاذلت ؟ اگر اس تعلیم پرعمل کرنا لعنت ہے تب تو عیسائی سچے ہیں لیکن اگر اس تعلیم پرعمل کرنا لعنت کا موجب نہیں بلکہ عزت کا موجب ہے تو قرآن سچاہے اور مسیحیت جو شریعت کو لعنت قرار دیتی ہے جھوٹی ہے۔وَ كَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْيَةٍ كَانَتْ ظَالِمَةً وَّ اَنْشَاْنَا اور کتنی ہی بستیاں ہیں جو ظلم کیاکرتی تھیں۔کہ ہم نے ان کو کاٹ کر رکھ دیا اور ان کے بعد ایک اور قوم کو بَعْدَهَا قَوْمًا اٰخَرِيْنَ۰۰۱۲فَلَمَّاۤ اَحَسُّوْا بَاْسَنَاۤ اِذَا هُمْ پیداکردیا۔پس جب (ہلاک ہونے والے لوگوں نے ) ہمارے عذاب کو محسوس کیاتو لگے (اس سے مِّنْهَا يَرْكُضُوْنَؕ۰۰۱۳ بچنے کے لئے )دوڑنے۔حلّ لُغَات۔قَصَمْنَا۔قَصَمْنَاقَصَمَ سے جمع متکلم کا صیغہ ہے اور قَصَمَہُ کے معنے ہوتے ہیں کَسَرَہٗ وَ اَبَانَہٗ۔اس کو توڑدیااور ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور مختلف حصوں کو علیحدہ کردیا اور جب قَصَمَہُ اللہُ کہیں تو معنے ہوں گے۔اَھَانَہٗ وَ اَذَلَّہٗ اس کو اللہ تعالیٰ نے ذلیل و خوار کیا۔(اقرب) مفردات میں ہے وَکَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْیَۃٍ کَانَتْ ظَالِمَۃً اَیْ حَطَمْنَاھَا وَ ھَشَمْنَا ھَا وَ ذٰلِکَ عِبَارَۃٌ عَنِ الْھَلَاکِ یعنی آیت کَمْ قَصَمْنَا مِنْ قَرْیَۃٍکے معنے ہیںہم نے بہت سی بستیوںکو تباہ و برباد کردیا۔اور اس طرح ہلاک و ویران کیا کہ ان کے مکانات ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوگئے۔اَلْبَأْسُ۔اَلْبَأْسُ الْعَذَابُ عذاب اَلشِّدَّۃُ فِی الْحَرْبِ لڑائی کی سختی۔(اقرب) یَرْکُضُوْنَ۔یَرْکُضُوْنَ رَکَضَ سے جمع مذکر غائب کاصیغہ ہے اور رَکَضَ کے معنے ہوتے ہیں حَرَّکَ رِجْلَہٗ اپنے پائوں کوحرکت دی اور رَکَضَ مِنْہٗ کے معنے ہیں ھَرَبَ مُسْرِعًا جلدی جلدی بھا گا (اقرب) پس یَرْکُضُوْنَ کے معنے ہوںگے وہ جلدی جلدی بھاگتے تھے۔
تفسیر۔فرماتا ہے۔نیکی اور بدی کی لہریں دنیا میںہمیشہ چلتی رہتی ہیں۔انسان ایک عرصہ کے بعد بگڑ جاتاہے۔پھر اللہ تعالیٰ اس کی اصلاح کرتاہے اور جب وہ اصلاح کے سامان پیدا کرتاہے۔پہلے مفسد لوگ اصلاح کرنے والے کا مقابلہ کرتے ہیں۔اور پھر ہمیشہ بھاگ جاتے ہیں۔اس جگہ ظالم کے معنے ایسے شخص کے ہیں جو اپنے حقوق اور طاقتوں کوغیر محل استعمال کرتاہے یا کوئی حقیقت جو کسی کی طرف منسوب کرنی چاہیے وہ نہیںکرتا۔یا جو بات کسی میں نہیں ہے وہ اس کی طرف منسوب کر دیتاہے۔دنیا میںتمام بدیاں انہی باتوں سے پید اہوتی ہیں۔اگر ہر ایک طاقت کو اپنے موقعہ اور محل پر استعمال کیاجائے تو ہمیشہ نیک نتائج پید اہوں نقصان کا موجب وہی بات ہوتی ہے جوبے جاطریق سے کی جاتی ہے۔وہ بستیاں جن میںرہنے والے اپنی طاقتوں کے بے جا اور بے محل استعمال کرکے ظالم بن گئے تھے ان کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے ان کو ہلاک کردیااور ان کی جگہ دوسری قوم کو کھڑا کردیا۔لَا تَرْكُضُوْا وَ ارْجِعُوْۤا اِلٰى مَاۤ اُتْرِفْتُمْ فِيْهِ وَ مَسٰكِنِكُمْ ( تب ہم نے کہا )دوڑو نہیں اور ان چیزوں کی طرف جن کے ذریعہ سے تم آرام کی زندگی بسر کرتے تھے اور اپنے لَعَلَّكُمْ تُسْـَٔلُوْنَ۰۰۱۴قَالُوْا يٰوَيْلَنَاۤ اِنَّا كُنَّا ظٰلِمِيْنَ۰۰۱۵ گھروںکی طرف واپس جائو تاکہ تم سے تمہارے اعمال کے متعلق سوال کیاجائے اس کا انہوں نے یہ جواب دیا کہ اے افسوس ہم تو (عمر بھر) ظلم ہی کرتے رہے۔حلّ لُغَات۔أُتْرِفْتُمْ۔اُتْرِفْتُمْ اَتْرَفَ سے جمع مخاطب مجہول کاصیغہ ہے اور اَتْرَفَ النِّعْمَۃُ زَیْدًاکے معنے ہیںنَعَّمَتْہُ زیدکو نعمت نے خوشحال بنادیا اسی طرح اَتْرَفَتْہٗ النِّعْمَۃُکےمعنے ہوتے ہیں اَطْغَتْہُ وَ اَبْطَرَتْہُ اس کو نعمت اور خوشحالی نے متکبر اور سرکش بنادیا (اقرب ) مفردات میں ہے التَّرَفُّہٗ التَّوَسُّعُ فِی النِّعْمَۃِ کہ التَّرَفُّہُ کے معنے ہیںنعمتوں کی کثرت۔پس وَ ارْجِعُوْۤا اِلٰى مَاۤ اُتْرِفْتُمْ فِيْهِ کے معنے ہوںگے کہ جن چیزوں کے ذریعہ سے تم آرام اور نعمت کی زندگی بسر کرتے تھے ان کی طرف لوٹو۔تفسیر۔اس آیت میں بتایاگیا ہے کہ مجرم لوگ آخرمیں اپنی غلطی کااقرار کرتے ہیں مگر ان کی یہ اصلاح صرف سزا کے زمانہ تک رہتی ہے اس کے بعد پھر بگاڑ شروع ہو جاتا ہے۔
فَمَا زَالَتْ تِّلْكَ دَعْوٰىهُمْ حَتّٰى جَعَلْنٰهُمْ حَصِيْدًا اور وہ یہی بات کہتے چلے گئے یہاں تک کہ ہم نے ان کو ایک کٹی ہوئی کھیتی کی طرح کردیا جس کی سب رونق خٰمِدِيْنَ۰۰۱۶ برباد ہو چکی تھی۔حلّ لُغَات۔حصیدًا۔حَصِیْدًاکے معنے ہیں الزَّرْعُ الْمَحْصُوْدُ کٹی ہوئی کھیتی۔خَامِدِیْن۔خَامِدِیْنَ خَامِدٌ سے جمع کا صیغہ ہے جو خَمَدَ سے اسم فاعل ہے۔او ر خَمَدَتِ ا لنَّارُ کے معنے ہیںآگ بجھ گئی اور خَامِدِیْنَ کے معنے ہیںاَیْ لَا یُسْمِعُ لَھُمْ حِسٌّ اَوْ مَوْتٰی وہ ایسے ہوگئے کہ ان کی کوئی حس باقی نہ رہی یا وہ مردہ ہوگئے (اقرب) تفسیر۔فرماتا ہے۔ہم نے ان کی جڑوں کو کاٹ دیا اور وہ بجھی ہوئی آگ کی طرح ہوگئے۔یعنی بڑھنے اور ترقی کرنے کامادہ ان میں نہ رہا۔ان کی امنگیں جاتی رہیں اور ان کی ترقی کی خواہشیں مٹ گئیں جن لوگوں پر اللہ تعالیٰ کاعذاب نازل ہوتاہے۔ان کی یہی حالت ہوتی ہے۔وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَيْنَهُمَا لٰعِبِيْنَ۰۰۱۷ اور ہم نے آسمان کو اورزمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے محض کھیل کے طور پر پیدا نہیں کیا۔(بلکہ ان کی پیدائش میں حکمت تھی)۔حلّ لُغَات۔لَاعِبیْنَ۔لَاعِبِیْنَ لَاعِبٌ کی جمع ہے جو لعب سے اسم فاعل ہے او رلَعِبَ الرَّجُلُ کے معنے ہیں ضِدُّ جَدَّ وَمَزَحَ۔یعنی سنجیدگی کے بالمقابل کی حالت اختیار کی اور مزاح کرنے لگ گیا۔اَوْ فَعَلَ فِعْلًا بِقَصْدِ اللَّذَّۃِ اَوِ التَّنَزُّہِ او ر یا صرف مزے کی خاطر کام کیا یاہنسی کھیل میںکام کیا۔(اقرب) تفسیر۔یہاں فرماتا ہے کہ آسمان اور زمین پرغور کرکے دیکھو ہم نے ان کوبغیر حکمت کے نہیں پیدا کیا۔بلکہ حکمت کے ساتھ پیدا کیا ہے۔پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ انسان کو جو اشرف المخلوقات ہے بے حکمت پید اکیاہو کہ کھائے پیئے اورمرجائے۔
لَوْ اَرَدْنَاۤ اَنْ نَّتَّخِذَ لَهْوًا لَّاتَّخَذْنٰهُ مِنْ لَّدُنَّاۤ١ۖۗ اِنْ اگر ہم نے کوئی دل بہلاوا ہی تجویز کرناہوتا تو اس کو اپنے قرب میںتجویز کرتے لیکن ہم تو حق كُنَّا فٰعِلِيْنَ۰۰۱۸بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ کو باطل پراٹھامارتے ہیںاور وہ اس کاسرتوڑ دیتاہے اور وہ( باطل) فورًاہی بھاگ جاتاہے۔اور تم فَيَدْمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ١ؕ وَ لَكُمُ الْوَيْلُ مِمَّا تَصِفُوْنَ۰۰۱۹ پرتمہاری باتوں کی وجہ سے افسوس ہے۔حلّ لُغَات۔نَقْذفُ۔نَقْذِفُ قَذَفَ سے مضارع جمع متکلم کا صیغہ ہے اور قَذَفَ بِہٖ کے معنے ہوتے ہیںرَمَی بِہٖ اس کو پھینکاعربی میںمحاورہ ہے ھُمْ بَیْنَ حَاذِفٍ وَ قَاذِفٍ اَیْ ضَارِبٌ بِالْعَصَاءِ وَ رَامٍ بِالْحِجَارَةِ یعنی ان میں سے بعض تو سونٹے سے مارنے والے ہیں اور بعض پتھر مارنے والے ہیں(اقرب) پس نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَی الْبَاطِلِ کے معنے ہیں ہم حق کوباطل پرپتھر کی طرح مارتے ہیں۔یدمغ یَدْمَغُ دَمَغَ سے مضارع کا صیغہ ہے اور دَمَغَہٗ کے معنے ہیںشَجَّہٗ حَتّٰی بَلَغَتِ الشَّجَّۃُ دِمَاغَہٗ اس کے سرکوایسا زخم لگایا کہ وہ زخم اس کے دماغ تک پہنچ گیا۔نیز جب دَمَغَ الْحَقُّ الْبَاطِلَ کہیںتو معنے ہوتے ہیں اَبْطَلَہٗ و مَحَقَہٗ۔اس کو باطل کر دیا اور مٹادیا پس یَدْمَغُہٗ کے معنے ہیں اس کا سرتوڑ دیتاہے اور اس پر غالب آجاتاہے۔تفسیر۔مفسرین ا س کے یہ معنی کرتے ہیںکہ اگر ہم ان کو کھیل کے طورپر پید اکرتے تو اپنے پاس رکھتے کیونکہ کھیل کی چیزیں اپنے پاس رکھی جاتی ہیں اسی طرح کہتے ہیں کہ لھو کے معنے بیٹے کے ہیں اور خدا تعالیٰ یہ کہتاہے کہ اگر ہم نے کوئی بیٹابنانا ہوتا تو اپنی جنس کا بناتے نہ کہ انسان بناتے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ لھو سے مراد مرد اور عورت کا خاص تعلق ہے اور مراد یہ ہے کہ اگر میں نے ایسا تعلق رکھنا ہوتا تو اپنی جنس سے رکھتا نہ کہ انسان کی جنس سے(تفسیر بغوی زیر آیت ھذا) مگر میرے نزدیک چونکہ آگے یہ ذکر ہے کہ بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ اس لئے اس کا بیٹے یاعورت سے کوئی تعلق نہیں۔البتہ کھلونے والے معنے درست ہیں اور مراد یہ ہے کہ اگر ہم کھلونوں سے کھیلنے والے ہوتے تو کھلونا اپنے پاس رکھتے تمہیں کیوں دیتے مگر اس کے ایک معنے یہ بھی
ہو سکتے ہیں کہ ہم نے جو یہ دنیاکا کارخانہ بنایا ہے جس سے بنی نوع انسان اتنا فائدہ اٹھاتے ہیں کیا اس کارخانہ کو ہم نے ہنسی اور تمسخر کے طور پر ہی بنایا ہے۔اگر اسی لئے بنایا ہے تو کیا ہم اپنی ہی ذات سے تمسخر کرتے ہیں۔یہ تو کوئی عقلمند نہیں کیا کرتا۔پھر ہم ایسے کس طرح کر سکتے تھے۔بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهٗ فَاِذَا هُوَ زَاهِقٌ بلکہ ہم تو ہمیشہ حق و حکمت کی باتیں دنیا میں بھیجتے رہتے ہیں تاکہ وہ باطل کا سر کچل دیں اور ہمیشہ باطل حق کے مقابلہ میں بھاگ جاتاہے پس اگر یہ دنیا ہم نے بے حقیقت پید اکی ہوتی تو الہام الہٰی کاسلسلہ دنیا میںکیوں جاری کرتے ؟ وَ لَكُمُ الْوَيْلُ مِمَّا تَصِفُوْنَ اس میںبتایا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی باتوں پرہنسی اڑانا بہت معیوب بات ہے۔اور اس کا بڑا خطرناک نتیجہ نکلتاہے کیا ہنسی اور مذاق کے لئے ان کے پاس خدا کا کلام ہی رہ گیا ہے اگر وہ اس سے باز نہ آئے تو ان پر سخت عذاب نازل ہوگا۔وَ لَهٗ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ مَنْ عِنْدَهٗ لَا اورجو وجود بھی آسمان میںہیں اور زمین میںہیں سب اسی کے ہیں۔او ر جو اس کے پاس ہیں وہ اس کی يَسْتَكْبِرُوْنَ۠ عَنْ عِبَادَتِهٖ وَ لَا يَسْتَحْسِرُوْنَ۠ۚ۰۰۲۰ عبادت سے سرتابی نہیں کرتے۔اورنہ( اس سے) تھکتے ہیں وہ رات کوبھی اور دن کوبھی تسبیح کرتے ہیں۔يُسَبِّحُوْنَ الَّيْلَ وَ النَّهَارَ لَا يَفْتُرُوْنَ۰۰۲۱اَمِ اتَّخَذُوْۤا اور وہ اس سے رکتے نہیں۔کیا ان لوگوں نے زمین میںسے معبود بنالئے ہیں ؟ اٰلِهَةً مِّنَ الْاَرْضِ هُمْ يُنْشِرُوْنَ۰۰۲۲ اور وہ (مخلوقات) پیدا کرتے ہیں۔حلّ لُغَات۔یَسْتَحْسِرُوْنَ۔یَسْتَحْسِرُوْنَ اِسْتَحْسَرَسے مضارع جمع مذکر غائب کا صیغہ ہے اور اِسْتَحْسَرَ کے معنے ہیںاَعْیَا۔وہ تھک گیا اور لَایَسْتَحْسِرُوْنَ کے معنے ہوںگے لَایَعْیَوْنَ مِنْھَا وہ عبادت سے تھکتے نہیں۔(اقرب) یُنْشِرُوْنَ۔یُنْشِرُوْنَ اَنْشَرَ سے مضارع جمع مذکر غائب کاصیغہ ہے۔اور اَنْشَرَاللہُ ا لْمَیِّتَ کے معنے ہوتے
ہیں اَحْیَاہُ اللہ تعالیٰ نے مردہ کوزندہ کیا (اقرب) پس یُنْشِرُوْنَ کے معنے ہوںگے وہ زندہ کرتے ہیں مخلوق پیداکرتے ہیں۔تفسیر۔فرماتا ہے کہ تم دیکھو آسمان اور زمین میںجو کچھ ہے وہ خدا کاہے اور جب یہ سب کچھ خدا کا ہے تو کیاتم سمجھتے ہو کہ وہ انسانوںکو تباہ ہونے دےگا اور ان کے لئے ہدایت کا سامان نہیں کرے گا دنیامیںکوئی شخص اپنی چیز کو آپ تباہ نہیںکیا کرتاپھر تم کس طرح سمجھتے ہو کہ زمین و آسمان میںجوکچھ ہے سب خدا کاہو۔اور پھر بھی اسے اپنے بندوںکی اصلاح کا خیال نہ ہو۔وہ ہمیشہ ان کی اصلاح کے لئے اپنے مامور بھیجتارہتاہے اور جس شخص کے عمل بتاتے ہیں کہ وہ خدارسیدہ ہے وہ کبھی تکبر کرکے خدا تعالیٰ کی عبادت سے ہٹ نہیں جاتا۔اور نہ خدا کی عبادت سے تھکتاہے بلکہ ایسے لوگ رات اور دن بغیر وقفہ کے تسبیح کرتے رہتے ہیں یہ لوگ تو خود بے وقوف ہیںاور ہماری طرف بے وقوفی منسوب کرتے ہیںکہ آپ اپنے ہاتھوں سے بت بناتے ہیںاور ان کی پوجا کرنے لگ جاتے ہیں اور ہمارے متعلق بھی خیال کرتے ہیں کہ ہم خود ایک مخلوق پید اکرکے اس کو اپنابیٹا یا ہمسر بنا لیتے ہیں۔لَوْ كَانَ فِيْهِمَاۤ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَا١ۚ فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ اگر ان دونوں( یعنی زمین و آسمان) میںاللہ کے سوا اور بھی معبود ہوتے تو یہ دونوں تباہ ہوجاتے۔پس اللہ( تعالیٰ) جو رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُوْنَ۰۰۲۳ عرش کابھی رب ہے تمام نقصوںسے پاک ہے اور ان (باتوں) سے بھی جو وہ کہتے ہیں۔حلّ لُغَات۔یَصِفُوْنَ۔یَصِفُوْنَ وَصَفَ سے مضارع جمع مذکر غائب کاصیغہ ہے اور وَصَفَ الشَّیْءَ کے معنے ہوتے ہیں نَعَتَہٗ بِمَا فِیْہِکسی چیز کی اندرونی کیفیت کو بیان کرنا۔(اقرب) پس یَصِفُوْنَ کے معنے ہوںگے وہ بیان کرتے ہیں۔تفسیر۔فرماتا ہے۔کیا یہ سمجھتے نہیں کہ زمین وآسمان میںاللہ کے سوا اور بھی معبود ہوتے تو زمین و آسمان تباہ ہوجاتے۔یعنی اگر کئی معبود ہوتے تو دنیامیں کئی قانون نیچر ہوتے۔اور دنیاتباہ ہوجاتی مگر قانون نیچر دنیامیںایک ہی نظر آتاہے مجھے یاد ہے جب میںچھوٹا تھا۔غالباً میری عمر اس وقت کوئی اکیس سال کی تھی کہ ایک سندھ کے مولوی صاحب غالباً مولانا عبید اللہ صاحب سندھی جو اکثر قادیان آتے رہتے تھے۔استاذی المکرم حضرت مولوی نورالدین
صاحب خلیفۃ المسیح اوّل رضی اللہ عنہ کو ملنے کے لئے آئے اور انہوں نے یہ آیت آپ کے سامنے رکھی کہ آپ اس کوحل کردیں اور یہ ا عتراض کیا کہ قرآن نے یہ کیا کہا ہے کہ اگر کئی معبود ہوتے تو زمین و آسمان میں فساد پید اہو جاتا حالانکہ معبود تو کہتے ہی اسے ہیں جو کامل القویٰ ہو انسان بادشاہ دنیامیں لڑتے ہیں۔اگر واقعہ میں خداکے سوا اور کئی خداہوتے تو وہ آپس میں کیوں لڑتے۔استاذی المکرم حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفۃا لمسیح اوّل رضی اللہ عنہ نے ان کو کئی جواب دیئے مگر ان کی تسلی نہ ہوئی بڑی دیر تک وہ اعتراض کرتے چلے گئے۔مجھے اب تک وہ کمرہ یاد ہے جہاںیہ باتیںہوئی تھیںبلکہ اب تک وہ جہتیں بھی یاد ہیں جس طرف دونوں کے منہ تھے۔استاذی المکرم حضرت مولوی صاحب ؓ کامنہ اس وقت شمال کی طرف تھا۔اور سندھی مولوی صاحب کا منہ جنوب کی طرف تھا۔اور دونوں ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے جب بحث لمبی ہوگئی اور سندھی مولوی صاحب( جو اغلبا ً مولانا عبید اللہ صاحب سندھی تھے )نے کہا کہ اعتراض کا کوئی جواب نہیںہو سکتا تو استاذی المکرم حضرت مولوی نورالدین صاحب ؓ نے بڑے جوش سے کہاکہ آپ مجھ سے کہتے ہیںکہ میںجواب نہیں دے سکتا۔ذرا اس بچہ سے جو میرا شاگرد ہے بحث کرکے دیکھ لیں۔مولوی عبیداللہ صاحب کو معلوم تھا کہ میںبانئ سلسلہ احمدیہ کابیٹاہوں۔وہ تھے تو دیوبندی مگر ایک لمبے عرصہ تک مختلف پیروںکے مریدبھی رہ چکے تھے اور پیروں کا ادب ان کے دل میں بڑاتھا۔استاذی المکرم کی بات سن کر کہنے لگے ان سے میںبحث نہیںکروںگا یہ تو مرزا صاحب کے بیٹے ہیں۔معلوم نہیںاگر بحث ہوجاتی تو میں اس وقت کیا جواب دیتالیکن اب میں سمجھتاہوں کہ بیشک اٰلھہ کامل القویٰ ہوتے ہیںلیکن ان کا کامل القویٰ ہونا ہی بتاتاہے کہ وہ ایک وقت میں ایک سے زیاد ہ نہیں ہوسکتے۔مذکورہ بالاواقعہ تو ۹ ء کاہے ۱۱ ء میں میں ڈلہوزی گیا وہاں چرچ نے یوروپین پادریوں کے آرام کے لے کچھ کوٹھیاں بنائی ہوئی ہیں۔پادری ینگسن صاحب جن کے ذریعہ سے سیالکوٹ میںعیسائیت مضبوط ہوئی ہے وہ وہاں سے بدل کر جنوبی ہند میں کسی جگہ پرمقرر ہوئے تھے اور گرمیاں گذارنے کے لئے ڈلہوزی آئے ہوئے تھے۔وہ جواںسال بڈھا روزانہ شام کو اسلام کے خلاف پمفلٹ ہاتھ میںپکڑ کر بازار میںپھرتاتھااور مسلمانوں میں تقسیم کرتاتھا مسلمان بے عمل تو بہت ہیں مگر جوش میںبھی بہت جلد آجاتے ہیں خصوصا ً ان پڑھ طبقہ۔چنانچہ ڈلہوزی اور ساتھ کی چھائونی بیلون میں بڑا شور پڑگیا کہ اس پادری کے ساتھ کسی مسلمان عالم کی بحث کرانی چاہیے۔بیلون جو ڈلہوزی کے پاس چھائونی ہے اس کی جامع مسجد کے امام ایک کشمیری مولوی تھے ان کو پتہ تھا کہ میں آیا ہوا ہوں۔جب لوگ ان کے پاس گئے تو انہوںنے کہاکہ میں نے سنا ہے کہ مرزا صاحب کا بیٹا آیا ہوا ہے۔اس کو مباحثہ کے لئے لے جائو عیسائیوں سے مباحثہ قادیانی اچھا کرتے ہیں