۷۔ سورۃ الأعراف
تفسیر صغیر, حصہ 18
اور (اے لوگو)! جب قرآن پڑھا جائے، تو اس کو سنا کرو اور چپ رہا کرو۔ تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔
اور (اے نبی)! تو اپنے نفس میں اپنے رب کو عجز اور خوف کے ساتھ یاد کرتے رہا کر اور دھیمی آواز سے صبح بھی اور شام بھی (ایسا کیا کر) اور کبھی غفلت کرنے والوں میں شامل نہ ہو۔
جو لوگ تیرے رب کے پاس[4] ہیں یقیناً اپنے رب کی عبادت سے اپنے آپ کو بڑا نہیں سمجھتے اور اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور اس کے سامنے سجدے کرتے رہتے ہیں۔
[4] یعنی مقرّب ہیں۔
آج 10 میں سے 10 باقی