۷۔ سورۃ الأعراف

تفسیر صغیر, حصہ 17

اور ان (شرک کرنے والوں) کی مدد کرنے کی ذرا بھی طاقت نہیں رکھتے اور نہ اپنی جانوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

اور اگر تو ان جھوٹے معبودوں کو ہدایت کی طرف بلائے تو وہ تمہاری اتباع نہیں کرسکیں گے تمہارا ان کو بلانا یا چپ رہنا ان کے لئے برابر ہے۔

جن لوگوں کو تم اللہ کے سوا بلاتے ہو وہ تمہاری طرح کے بندے ہیں پس تم انہیں بلاتے جاؤ (اور) اگر تم سچے ہو تو وہ تمہاری پکار کا جواب دے کر دکھائیں۔

کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وہ چلتے ہیں؟ یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وہ پکڑتے ہیں؟ یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وہ دیکھتے ہیں؟ یا ان کے کان ہیں جن سے وہ سنتے ہیں۔ تو ان سے کہہ دے کہ اپنے سب شریکوں کو بلا لو پھر سب مل کر میرے خلاف منصوبہ کرو اور مجھے کوئی ڈھیل نہ دو۔

میرا دوست یقیناً وہ خدا ہے جس نے یہ کامل کتاب اتاری ہے اور وہ نیکوں کا ساتھ دیتا ہے۔

اور وہ لوگ جن کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ نہ تو تمہاری مدد کی توفیق رکھتے ہیں اور نہ اپنی جانوں کی مدد کرتے ہیں۔

اور اگر تم ان کو ہدایت کی طرف بلاؤ تو وہ سن نہیں سکتے اور تو ان کو دیکھتا ہے کہ گویا وہ تجھے دیکھ رہے ہیں حالانکہ وہ (تجھے) نہیں دیکھ رہے۔

اے نبی! ہمیشہ درگزر سے کام لے اور مطابق فطرت باتوں کا حکم دیتا رہ اور جاہل لوگوں سے منہ پھیرلے۔

اور اگر شیطان کی طرف سے تجھ کو کوئی صدمہ پہنچے تو تو اللہ سے پناہ مانگ جو بہت سننے والا (اور) بہت جاننے والا ہے۔

یقیناً وہ لوگ جنہوں نے اس وقت تقویٰ اختیار کیا جب ان کو شیطان کی طرف سے آنے والا کوئی خیال محسوس ہوا اور وہ ہوشیار ہو گئے اور ان کی آنکھیں کھل گئیں (وہ ہدایت پاجاتے ہیں)۔

اور ان (کافروں) کے بھائی [1]تو انہیں گمراہی کی طرف کھینچتے ہیں پھر کسی قسم کی کمی نہیں چھوڑتے۔

[1] یعنی گمراہ کرنے والے ساتھی۔

اور جب تو ان کے پاس کوئی کھلی نشانی نہ لائے تو کہتے ہیں کہ تو نے اس (نشانی) کو کیوں نہ کھینچ بلایا[2]۔ تو کہہ دے کہ میں تو صرف اپنے رب کی طرف سے اپنے پر نازل ہونے والی وحی کی اتباع کرتا ہوں۔ یہ (وحی) تمہارے رب کی طرف سے دلائل سے پُر[3] ہے اور مومنوں کے لئے ہدایت بھی ہے اور رحمت بھی ہے۔

[2] مطلب یہ کہ تھوڑے تھوڑے وقفہ پر کھلی نشانیاں آتی ہیں۔ جب بھی ذرا وقفہ پڑے مخالف لوگ شور مچا دیتے ہیں۔

[3] بَصِیْرَۃٌ کے معنے دلیل کے ہیں۔ چونکہ جمع آیا ہے اس لئے دلائل سے پُر ترجمہ کیا گیا ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی