۱۰۔ سورۃ يونس

تفسیر صغیر, حصہ 10

تو (ان سے) کہہ (کہ) اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے حق آ گیا ہے پس (اب) جو کوئی (اس کی بتائی ہوئی) ہدایت کو اختیار کرے تو وہ اپنی جان ہی (کے فائدہ) کے لئے ہدایت کو اختیار کرتا ہے۔ اور جو اس راہ سے بھٹک جائے تو اس کا بھٹکنا (بھی) اس کی جان پر ہی (ایک وبال) ہوگا۔ اور میں تمہارا کوئی ذمہ وار نہیں ہوں۔

اور جو کچھ تیری طرف وحی کیا جاتا ہے تو اس کی پیروی کر اور صبر سے کام لے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ صادر کر دے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی