۱۱۔ سورۃ هود
تفسیر صغیر, حصہ 11
اور تیرے دل کو مضبوط کرنے کے لئے رسولوں کی تمام اہم خبریں ہم تیرے سامنے بیان کرتے ہیں اور اس (سورۃ) میں وہ ساری باتیں تجھ پر نازل ہوگئی ہیں جو حق و حکمت سے پر ہیں۔ اور نصیحت کرنے والی اور مومنوں کو ان کے فرائض یاد دلانے والی ہیں۔
اور تو ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لاتے۔ کہہ دے کہ تم اپنے حسب حال عمل کرو۔ ہم بھی (اپنے حسب حال) عمل کریں گے۔
اور تم انتظار کرو، ہم بھی انتظار کر رہے ہیں۔
اور آسمانوں اور زمین کا غیب صرف اللہ کو حاصل ہے اور تمام باتیں (انجام کے لحاظ سے) آخر اسی کی طرف لوٹ کر جاتی ہیں۔ پس تو اسی کی عبادت کر اور اسی پر بھروسا کر اور تیرا رب ان اعمال سے ہرگز غافل نہیں جو تم کرتے ہو۔
آج 10 میں سے 10 باقی