۱۵۔ سورۃ الحجر

تفسیر صغیر, حصہ 9

جو اللہ کے ساتھ کئی اور معبود بنا رہے ہیں، سو وہ عنقریب (اس کا نتیجہ) معلوم کر لیں گے۔

اور ہم یقیناً جانتے ہیں کہ جو کچھ وہ کہتے ہیں اس سے تیرا دل تنگ پڑتا ہے۔

پس تو اپنے رب کی حمد کرتے ہوئے (اس کی) تسبیح کر اور (اس کے) کامل فرمانبرداروں میں سے بن۔

اور اپنے رب کی عبادت کرتا رہ، یہاں تک کہ تجھ پر موت (کی گھڑی) آجائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی