۱۷۔ سورۃ الإسراء

تفسیر صغیر, حصہ 10

اور کہتے ہیں (کہ) ہمارا رب (ہر ایک عیب سے) پاک ہے اور (یہ کہ) ہمارے رب کا وعدہ ضرور[2] پورا ہو کر رہنے والا ہے۔

[2] اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں یہ ذکر ہے کہ جو یہودی قرآن پر ایمان لائے ہیں۔ اس بات پر بھی ایمان لاتے ہیں کہ ایک دفعہ پھر فلسطین آئیں گے۔

اور جب وہ ماتھے کے بل گر جاتے ہیں تو روتے جاتے ہیں اور (قرآن) ان کی فروتنی کو (اور بھی) بڑھاتا ہے۔

تو (انہیں[3]) کہہ (کہ) خواہ تم (خدا کو) اللہ (کہہ کر) پکارو یا رحمن (کہہ کر) جو (نام لے کر) بھی تم (اسے) پکارو پکار سکتے ہو کیونکہ تمام (بہتر سے بہتر) صفات اسی کی ہیں اور تو اپنے دعائیہ الفاظ اونچی آواز سے نہ کہا کر اور نہ انہیں (بہت) آہستہ کہا کر۔ بلکہ اس کے درمیان[4] (درمیان) کوئی راہ اختیار (کیا) کر۔

[3] یعنی عیسائیوں کو جو یہود کا حصہ ہیں اور صفت رحمان کے منکر ہیں۔ چنانچہ ان کی کتابوں پر بسم اللہ لکھی ہوتی ہے مگر رحمٰن کا لفظ اس میں سے کاٹا ہوا ہوتا ہے۔ کیونکہ رحمٰن کی صفت کفّارہ کو ردّ کرتی ہے۔

[4] بہت اونچی آواز میں دعا کرنے سے اس لئے روکا کہ اس میں دکھاوا ہو سکتا ہے اور بالکل نیچی آواز سے اس لئے روکا کہ بہت آہستہ پڑھنے سے بات بھول جاتی ہے اور توجہ قائم نہیں رہتی۔

اور (سب دنیا کو سنا سنا کر) کہہ (کہ) ہر تعریف کا مستحق اللہ ہی ہے، جو نہ تو اولاد رکھتا ہے اور نہ حکومت میں اس کا کوئی شریک ہے اور نہ اس کو عاجز پاکر کوئی (اور اس پر رحم کرکے) اس کا دوست بنتا ہے (بلکہ جو بھی اس کا دوست ہوتا ہے اس سے مدد لینے کے لئے ہوتا ہے) اس کی خوب (اچھی طرح) بڑائی بیان کر۔

آج 10 میں سے 10 باقی