۱۹۔ سورۃ مريم

تفسیر صغیر, حصہ 9

یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں (خدائے) رحمن ان کے لئے وُدّ پیدا کرے گا۔[2]

[2] وُدّ اس محبت کو کہتے ہیں جو ِکیلیکی طرح دل میں گڑی ہوئی ہو۔ پس اس آیت کے معنے عربی زبان کے لحاظ سے یوں بنتے ہیں کہ مومنوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ اپنی محبت کِیلے کی طرح گاڑ دے گا یا یہ کہ اپنے دل میں مومنوں کی محبت کِیلے کی طرح گاڑ دے گا، یا یہ کہ مومنوں کے دل میں بنی نوع انسان کی محبت کیلے کی طرح گاڑ دے گا۔ اور اس کے نتیجہ میں بنی نوع انسان کے دل میں مسلمانوں کی محبت ِکیلے کی طرح َگڑ جائے گی۔ چنانچہ اس کی مثال رومی فتوحات سے ملتی ہے۔ ایک موقعہ پر جب عیسائی لشکر بڑی تعداد میں آگے بڑھا اور مسلمانوں نے سمجھا کہ اب ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو جو روپیہ مسلمانوں نے ملک کی حفاظت کے ٹیکس کے طور پر وصول کیا تھا وہ سب ملک کے لوگوں کو واپس کر دیا۔ اس کا اثر عیسائیوں اور یہودیوں پر اتنا پڑا کہ وہ روتے ہوئے مسلمانوں کے لشکر کو وداع کرنے گئے اور پادری بھی اور دوسرے لوگ بھی دعا کرتے جاتے تھے کہ خدا مسلمانوں کو پھر واپس لائے اور یہودی اتنے متاء ثر تھے کہ وہ کہتے تھے کہ خدا کی قسم ہم اپنی جانیں دے دیں گے مگر عیسائی لشکر کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ (فتوح البلدان بلاذری ص۱۴۳) محبت کا یہ عملی وعظ مسیحؑ کی محبت کی تعلیم سے کتنا شاندار ہے۔ مسیحؑ نے تو صرف منہ سے کہا تھا کہ خدا محبت ہے مگر مسلمانوں نے عملًا ثابت کر دیا کہ خدا محبت ہے اور مسیحؑ نے محبت کا لفظ استعمال کیا اور قرآن مجیدنے وُدّ کا لفظ استعمال کیا جو اس سے بہت زیادہ شدید ہے اور محبت کے لفظ سے کئی درجے زیادہ محبت پر دلالت کرتا ہے۔ کیونکہ محبت کے معنے ہیں کہ دل میں ایک دانہ پھوٹ آیا۔ مگر وُدّ کے معنے ہیں کہ محبت اتنی شدید ہوگئی کہ وہ ِکیلیکی طرح َگڑگئی۔ پس کجا انجیل کی محبت کی تعلیم اور کجا قرآن مجید کی محبت کی تعلیم۔ دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔

پس ہم نے تو اس (قرآن) کو تیری زبان میں آسان کرکے اتارا ہے تا کہ تو اس کے ذریعہ سے متقیوں کو بشارت دے اور اس کے ذریعہ سے جھگڑالو قوم کو ہوشیار کرے۔

اور کتنی ہی امتیں ہیں جو ان سے پہلے گذری ہیں کہ ہم ان کو ہلاک کر چکے ہیں کیا تو ان میں سے کسی کو بھی کسی حس کے ذریعہ سے محسوس کرتا ہے یا ان کی بھنک سنتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی