۱۹۔ سورۃ مريم

تفسیر صغیر, حصہ 8

پس تو ان کے خلاف جلدی میں کوئی قدم نہ اٹھا، ہم نے ان کی تباہی کے دن گن رکھے ہیں۔

جس دن ہم متقیوں کو زندہ کرکے (خدائے) رحمن کے حضور میں اکٹھا کرکے لے جائیں گے

اور مجرموں کو ہانکتے ہوئے جہنم کی طرف لے جائیں گے۔

اس دن کسی کو شفاعت کا اختیار نہ ہوگا، سوائے اس کے جس نے (خدائے) رحمن سے عہد لے چھوڑا ہے۔

اور یہ (لوگ) کہتے ہیں کہ (خدائے) رحمن نے بیٹا بنا لیا ہے۔

(تو کہہ دے) تم ایک بڑی سخت بات کہہ رہے ہو۔

قریب ہے کہ (تمہاری بات سے) آسمان پھٹ کر گر جائیں اور زمین ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر (زمین پر) جا پڑیں۔

اس لئے کہ ان لوگوں نے (خدائے) رحمن کا بیٹا قرار دیا ہے۔

اور (خدائے) رحمن کی شان کے یہ بالکل خلاف ہے کہ وہ کوئی بیٹا بنائے۔

کیونکہ ہر ایک جو آسمانوں اور زمین میں ہے وہ (خدائے) رحمن کے حضور غلام کی صورت میں حاضر ہونے والا ہے۔

(خدا نے) ان کو گھیر رکھا ہے اور گن رکھا ہے۔

اور قیامت کے دن وہ سب کے سب (فرداً) فرداً[1] اس کی خدمت میں حاضر ہوں گے۔

[1] اس آیت سے ثابت ہے کہ اس میں دنیوی عذاب کے علاوہ اُخروی عذاب کا بھی ذکر ہے۔ جسے ہر شخص اپنے اعمال کے مطابق بھگتے گا۔ ہاں اگر فردًافردًا سے مراد قوم قوم ہو تو پھر یہ آیت اس دنیا کے عذابوں پر بھی لگ سکتی ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی