۲۰۔ سورۃ طه

تفسیر صغیر, حصہ 12

اور تو اپنے اہل کو نماز کی تاکید کرتا رہ اور تو خود بھی اس (نماز) پر قائم رہ۔ ہم تجھ سے رزق نہیں مانگتے، بلکہ ہم تجھے رزق دے رہے ہیں اور انجام تقویٰ ہی کا بہتر ہوتا ہے۔

اور وہ کہتے ہیں کہ کیوں وہ ہمارے پاس اپنے رب کی طرف سے کوئی نشان نہیں لاتا۔ کیا ان کے پاس ویسا نشان نہیں آیا، جیسا کہ پہلی کتابوں میں بیان ہو چکا ہے۔

اور اگر ہم ان کو اس (رسول) سے پہلے کسی عذاب کے ذریعہ سے ہلاک کردیتے تو وہ کہتے، اے ہمارے رب! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا۔ (اگر تو ایسا کرتا) تو ہم تیرے نشانوں کے پیچھے چل پڑتے۔ قبل اس کے کہ ہم ذلیل اور رسوا ہو جاتے۔

تو کہہ دے، ہر ایک شخص اپنے انجام کی انتظار میں ہے پس تم بھی (اپنے انجام کی) انتظار کرتے رہو۔ اور تم جلدی ہی معلوم کر لو گے کہ کون شخص سیدھے راستہ پر چلنے والوں اور ہدایت پانے والوں میں سے ہے (اور کون نہیں)۔

آج 10 میں سے 10 باقی