۲۱۔ سورۃ الأنبياء

تفسیر صغیر, حصہ 10

تو کہدے کہ مجھ پر تو صرف یہ وحی ہوتی ہے کہ تمہارا خدا ایک ہے۔ پس کیا تم اس بات کو مانو گے (کہ نہیں؟)

پس اگر وہ پیٹھ پھیر لیں تو تو ان سے کہہ دے کہ میں نے تم (میں سے مومن و کافر) کو برابر خبر دے دی ہے اور میں نہیں جانتا کہ وہ امر جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا قریب ہے یا بعید۔

خدا ظاہر بات کو بھی جانتا ہے اور جو تم چھپاتے ہو اسے بھی جانتا ہے۔

اور میں نہیں جانتا کہ وہ (بات جو اوپر بیان ہوئی ہے) شاید تمہارے لئے ایک آزمائش ہے اور (اس سے) ایک عرصہ تک تمہیں فائدہ پہنچانا مدنظر ہے (یا ہمیشہ ہمیش کے[1] لئے)۔

[1] یعنی پھر کبھی یہود فلسطین میں داخل نہ ہوں گے۔

(اس وحی کے آنے پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا اے میرے رب! تو حق کے مطابق [2]فیصلہ کردے۔ اور ہمارا رب تو رحمن ہے۔ اور (اے کافرو) جو تم باتیں کرتے ہو ان کے خلاف اسی سے مدد مانگی جاتی ہے۔

[2] اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے مسلمانوں کے لئے پہلے ہی دعا کروا دی ہے کہ خداتعالیٰ فلسطین ان کو دے دے اور ان کی صداقت ثابت کر دے۔ ہمیں یقین کامل ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا کبھی رد ّ نہیں ہوگی اور دنیا اس کا قبول ہونا اپنی آنکھوں سے دیکھ لے گی نہ روس اسرائیل کو فائدہ دے گا اور نہ امریکہ۔

آج 10 میں سے 10 باقی