۲۵۔ سورۃ الفرقان

تفسیر صغیر, حصہ 7

اور وہ لوگ بھی (اللہ کے بندے ہیں) جو جھوٹی گواہیاں نہیں دیتے اور جب لغو باتوں کے پاس سے گذرتے ہیں تو بزرگانہ طور پر (بغیر ان میں شامل ہونے کے) گذر جاتے ہیں۔

اور وہ لوگ بھی کہ ان کے رب کی آیات جب انہیں یاد دلائی جائیں تو ان سے بہروں اور اندھوں کا معاملہ نہیں کرتے۔

اور وہ لوگ بھی (رحمن کے بندے ہیں) جو یہ کہتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے رب! ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما۔ اور ہمیں متقیوں کا امام بنا[1]۔

[1] یعنی ہمارا خاندان ہماری اتباع کرے لیکن وہ متقی ہو۔ صرف رشتہ داری کی ضدّ میں ہمارا ساتھ نہ دے۔

یہ وہ لوگ ہیں جن کو ان کے نیکی پر قائم رہنے کی وجہ سے (بہشت میں) بالا خانے دیئے جائیں گے اور ان کو اس میں دعائیں دی جائیں گی اور سلامتی کے پیغام پہنچائے جائیں گے۔

وہ ان میں رہتے چلے جائیں گے۔ وہ (جنت) عارضی قرار گاہ کے طور پر بھی بڑی اچھی ہے اور مستقل قرار گاہ کے طور پر بھی (بڑی اچھی ہے)

(اے رسول)! تو ان سے کہہ دے کہ میرا رب تمہاری پروا ہی کیا کرتا ہے اگر تمہاری طرف سے دعا (اور استغفار) نہ ہو پس جبکہ تم نے (پیغام الٰہی کو) جھٹلا دیا تو (اب) اس کا عذاب (تم سے) چمٹا چلا جائے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی