۳۳۔ سورۃ الأحزاب

تفسیر صغیر, حصہ 7

ہم نے کامل امانت (یعنی شریعت) کو آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کیا تھا۔ لیکن اس کے اٹھانے سے انہوں نے انکار کر دیا اور اس سے ڈر گئے لیکن انسان نے اس کو اٹھالیا۔ وہ یقیناً بہت ظلم کرنے[1] والا (اور) عواقب سے بے پروا تھا۔

[1] علماء نے لکھا ہے اور یہی درست ہے کہ ظلم کرنے والے سے مراد اپنی جان پر ظلم کرنے والا ہے۔ یعنی اپنے نفس کو حرام چیزوں سے جبراً روک سکتا ہے۔

(ہمارے اس شریعت کے بوجھ لادنے کا) نتیجہ یہ ہوا کہ منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو اللہ نے عذاب دیا۔ اور مومن مردوں اور مومن عورتوں پر فضل کیا اور اللہ ہے ہی بڑا بخشش کرنے والا (اور) باربار کرم کرنے والا۔

آج 10 میں سے 10 باقی