۳۸۔ سورۃ ص

تفسیر صغیر, حصہ 8

تب (اللہ نے) فرمایا۔ کہ حقیقت یہ ہے۔ اور میں حقیقت ہی بیان کیا کرتا ہوں۔

کہ میں جہنم کو تجھ سے اور ان میں سے جو تیری اتباع کریں گے، سب سے بھر دوں گا۔

تو کہہ دے کہ میں اس (تبلیغ) پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا اور نہ میں تکلف سے بات کرنے کا عادی ہوں۔

یہ (قرآن) تو سب جہانوں کے لئے ایک نصیحت کی کتاب ہے۔

اور تم کچھ عرصہ کے بعد اس کی خبر کو سن[2] لو گے۔

[2] یعنی اس کی پیشگوئیاں پوری ہو جائیں گی۔

آج 10 میں سے 10 باقی