۳۸۔ سورۃ ص
تفسیر صغیر, حصہ 7
پس جب میں اسے مکمل کرلوں اور اس میں اپنا کلام ڈال دوں، تو تم لوگ فرمانبرداری کے ساتھ اس کے آگے جھک جاؤ۔
پس سب کے سب ملائکہ نے اس کی فرمانبرداری اختیار کر لی۔
سوائے ابلیس کے جس نے تکبر کیا اور وہ پہلے سے ہی کافر تھا۔
(اللہ نے) فرمایا، اے ابلیس! تجھے کس نے اس بات سے روکا کہ جس کو میں نے اپنے دونوں[2] ہاتھوں سے بنایا تھا اس کی فرمانبرداری کرتا۔ کیا تو نے اپنے آپ کو بڑا سمجھا یا تو واقعہ میں میرے حکم ماننے سے بالا ہے۔
[2] یعنی تمام صفات اس کے اندر جمع کر دی ہیں کیونکہ عربی میں تثنیہ جمع کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے (دیکھو فقہ اللغہ جلد۲صفحہ ۲۱۶)
(شیطان نے) کہا کہ میں کم سے کم اس شخص (یعنی آدم) سے اچھا ہوں تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور اس کو گیلی مٹی [1]سے پیدا کیا ہے۔
[1] آگ سے پیدا ہونے اور گیلی مٹی سے پیدا ہونے کی تشریح کے لئے دیکھو سورۃ اعراف آیت۱۳ نوٹ نمبر۳۔
اس پر (اللہ نے) فرمایا، اس (جگہ) سے نکل جا۔ کیونکہ تو ہماری درگاہ سے دھتکارا گیا ہے۔
اور جزا سزا کے وقت تک تجھ پر ہماری دھتکار پڑتی رہے گی۔
اس پر اس نے کہا اے میرے رب! (اگر ایسا ہی کرنا ہے) تو مجھے اس وقت تک مہلت دے جب تک ان کو زندہ کرکے پھر کھڑا کر دیا جائے۔
اس پر (اللہ نے) فرمایا، (یہی خواہش ہے) تو اپنے آپ کو ڈھیل دئیے جانے والوں میں سے سمجھ لے۔
یہ (ڈھیل) ایک معلوم وقت تک ہوگی۔
تب اس نے کہا مجھے تیری عزت کی قسم! میں ان میں سے سب کے سب کو سوائے چیدہ بندوں کے گمراہ کروں گا۔
سوائے چیدہ بندوں کے