۴۴۔ سورۃ الدخان
تفسیر صغیر, حصہ 5
پھر اس کے سر پر بہت سا گرم پانی ڈال دو جس سے اسے سخت گرمی کا عذاب پہنچے گا۔
(اور ہم اس شخص سے کہیں گے) تو یہ عذاب چکھ تو (اپنے خیال میں) غالب[2] (اور) عزت والا تھا۔
[2] یہ طنزیہ کلام ہے اور مراد یہ ہے کہ تو اپنے آپ کو ایسا سمجھتا تھا۔
(پھر کہیں گے) یہی تو ہے، جس کے بارہ میں تم شبہ کیا کرتے تھے۔
متقی یقیناً ایک امن والے مقام میں رہیں گے۔
یعنی جنتوں اور چشموں میں۔
وہ ریشم اور تافتہ پہنیں گے۔ اور ایک دوسرے کے مقابل پر بیٹھے ہوئے ہوں گے۔
(ایسا ہی ہوگا) اور ہم ان کو ساتھی کے طور پر بڑی بڑی سیاہ آنکھوں والی عورتیں دیں گے۔
وہ ان جنتوں میں ہر قسم کے میوے منگوائیں گے اور امن سے (زندگی) بسر کریں گے۔
اُن کو ان (جنتوں) میں کوئی موت نہیں آئے [1]گی، سوائے پہلی موت کے (جو اخروی زندگی سے پہلے آچکی ہے) اور اللہ ان کو دوزخ کے عذاب سے بچائے گا۔
[1] یعنی وہ ایک طویل عرصہ تک اگلے جہان کی زندگی کا مزہ اٹھاتے رہیں گے۔
یہ بھی تیرے رب کی طرف سے فضل کے طور پر ہوگا (نہ کہ حق کے طور پر) اور یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
سو سن لے کہ ہم نے اس قرآن کو تیری زبان میں آسان کرکے اتارا ہے تا کہ یہ لوگ (عرب والے) اس سے نصیحت حاصل کر سکیں۔
پس تو بھی انجام کا انتظار کر، وہ بھی انتظار کریں گے۔