۴۴۔ سورۃ الدخان

تفسیر صغیر, حصہ 4

پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادوں کو دوبارہ اس دنیا میں لاکر دکھادو۔

کیا وہ اچھے ہیں یا تبع کی قوم، اور وہ لوگ جو تبع سے پہلے تھے (دنیوی طاقت میں ان سے اچھے تھے) ہم نے ان سب کو ہلاک کر دیا، وہ لوگ یقیناً مجرم تھے۔

اور آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ہم نے کھیلتے ہوئے نہیں پیدا کیا۔

ہم نے ان کو صرف ایک دائمی رہنے والے مقصد کے لئے پیدا کیا تھا۔ لیکن ان میں سے اکثر جانتے نہیں۔

فیصلہ کا دن ان سب کا موعود وقت ہے۔

جس دن کوئی دوست کسی دوست کی ضرورت پوری نہیں کر سکے گا اور نہ ان میں سے کسی کی مدد کی جائے گی۔

صرف (اسی کی مدد کی جائے گی) جس پر اللہ رحم کرے گا۔ وہ غالب (اور) بے انتہا کرم کرنے والا ہے۔

تھوہر[1] کا درخت یقیناً

[1] تھوہر کا لفظ قرآن مجید میں مکروہ چیزوں کے لئے بولا جاتا ہے (دیکھئے مفردات امام راغب)

گناہ گار کا کھانا ہے۔

پیپ کی مانند بدمزہ جو پیٹوں میں پگھلائے ہوئے تانبا کی طرح اُبلے گا۔

جس طرح گرم پانی اُبلتا ہے۔

اور ہم فرشتوں سے کہیں گے اس گنہگار کو پکڑ لو۔ اور جہنم کے درمیان تک اس کو گھسیٹتے ہوئے لے جاؤ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی