۴۷۔ سورۃ محمد

تفسیر صغیر, حصہ 4

یہ دنیا کی زندگی محض ایک کھیل اور غفلت کا سامان ہے اور اگر تم ایمان لاؤ اور تقویٰ اختیار کرو، تو اللہ تمہارے اجر تم کو دے گا۔ اور وہ تمہارے مال تم سے نہیں مانگتا۔

اگر وہ تمہارے مال تم سے مانگے اور (اس پر) تم سے اصرار کرے، تو تم بخل سے کام لے سکتے ہو، اور وہ ضرور تمہارے کینے تمہارے دلوں سے نکال دے گا۔

سنو! تم وہ لوگ ہو جن کو اس لئے بلایا جاتا ہے کہ تم اللہ کے راستہ میں خرچ کرو، اور تم میں سے بعض ایسے ہوتے ہیں جو بخل سے کام لیتے ہیں اور جو بھی بخل سے کام لے وہ اپنی جان[2] ہی کے متعلق بخل سے کام لیتا ہے ورنہ اللہ بے نیاز ہے اور تم ہی محتاج ہو۔ اور اگر تم پھر جاؤ، تو وہ تمہاری جگہ ایک اور قوم کو بدل کر لے آئے گا اور[3] وہ تمہاری طرح (سستی کرنے والے) نہیں ہوں گے۔

[2] یعنی اپنی جان ہی کو ثواب سے محروم رکھتا ہے۔

[3] یہاں ثُمَّ کا لفظ ہے جس کے عام معنے ’’پھر‘‘ کے ہوتے ہیں۔ لیکن لغت میں ثُمَّ کے معنے ’’اور‘‘ بھی لکھے ہیں (مُغْنِی اللَّبِیب جلد اول ص۱۰۰ و املاء ابوالبقاء جلد۲ ص۱۲۵) اور وہی اردو میں چسپاں ہوتے ہیں۔ پس ہم نے ان کو اختیار کر لیا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی