۵۴۔ سورۃ القمر

تفسیر صغیر, حصہ 5

جس دن کہ وہ اپنے سرداروں[1] سمیت آگ میں گھسیٹے جائیں گے (اور ان سے کہا جائے گا) کہ دوزخ کا عذاب چکھو۔

[1] یہاں وُجُوْہٌ کا لفظ ہے جس کے معنے لغت میں منہ کے بھی ہیں اور سردار کے بھی۔

ہم نے ہر چیز کو اندازے کے مطابق پیدا کیا ہے۔

اور ہمارا حکم آنکھ کے جھپکنے کی طرح یک دم پورا ہو جاتا ہے۔

اور ہم تمہارے جیسے لوگوں کو پہلے بھی ہلاک کر چکے ہیں اور کیا (اس بات کو جان کر) کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے؟

اور ہر کام جو انہوں نے کیا ہے۔ وہ کتابوں میں موجود ہے۔

اور ہر چھوٹی اور بڑی بات لکھی[2] ہوئی ہے۔

[2] یہ مرادنہیں کہ قلم کے ساتھ لکھی ہوئی ہے بلکہ مراد یہ ہے کہ محفوظ ہے۔ جیسا کہ دوسری جگہ آتا ہے کہ قیامت کے دن گنہگاروں کے خلاف ان کے چمڑے اور ان کی زبانیں اور ان کے ہاتھ پاؤں گواہی دیں گے۔

(اور) مومن جنتوں میں اور قسم قسم کی فراخیوں میں ہونگے۔

ایک ایسے مقام میں جو دائمی رہنے والا ہوگا (اور وہ) قدرت رکھنے والے بادشاہ کے پاس (ہونگے) (یعنی وہ کبھی ذلت اور تنزل کا منہ نہیں دیکھیں گے)۔

آج 10 میں سے 10 باقی