۵۴۔ سورۃ القمر

تفسیر صغیر, حصہ 4

اور اس (لوط) نے ان کو ہمارے عذاب کی پہلے سے خبر دے دی تھی۔ لیکن وہ نبیوں سے بحث کرنے لگ گئے۔

اور انہوں نے اسے اپنے مہمانوں کے خلاف بہکانا چاہا[1] اور ہم نے ان کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا اور کہا، میرے عذاب اور میرے ڈرانے کا مزہ چکھو۔

[1] یعنی اسے کہا کہ انہیں شہر سے نکال دو۔

اور صبح صبح ہی ان پر ایک ایسا عذاب آگیا جو آکر ہی رہنے والا تھا۔

(اور ہم نے ان سے کہا کہ) میرے عذاب اور میرے ڈرانے کا مزہ چکھو۔

ہم نے قرآن کو عمل کرنے کے لے آسان بنایا ہے۔ سو کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ہے؟

اور آل فرعون کے پاس بھی نبی آئے تھے۔

مگر آل فرعون نے ہماری سب آیتوں کو جھٹلایا، جس پر ہم نے ان کو ایک غالب طاقتور کی طرح عذاب سے پکڑ لیا۔

(اے مکہ والو)! کیا تم میں سے کفر کرنے والے ان پہلے لوگوں سے اچھے ہیں یا پہلی کتابوں میں تمہارے لئے عذاب سے حفاظت لکھی ہوئی ہے؟

کیا وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک جماعت ہیں جو غالب آکر رہیں گے۔

ان کی جماعت کو عنقریب[2] شکست دی جائے گی اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے۔

[2] اس میں جنگ احزاب کی پیشگوئی ہے۔ جو ایک زبردست نشان صداقتِ اسلام کاہے۔

بلکہ ان کی تباہی کی گھڑی کا وعدہ کیا گیا ہے اور وہ وعدہ کی گھڑی بہت زیادہ ہلاک کرنے والی اور سخت ہوگی۔

مجرم لوگ گمراہی اور جلانے والے عذاب میں مبتلا ہوں گے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی