۵۵۔ سورۃ الرحمن

تفسیر صغیر

(مَیں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں)۔

(وہ) رحمن (خدا) ہی ہے۔

جس نے قرآن سکھایا ہے۔

اس نے انسان کو بنایا۔

اور اسے فصاحت و بیان بخشا۔

سورج اور چاند ایک مقررہ قاعدہ کے مطابق چل رہے ہیں۔

اور جڑی بوٹیاں اور درخت بھی خدا کے آگے سرنگوں ہیں۔

اور آسمان کو اس نے اونچا کیا ہے اور (بنی نوع انسان کے لئے) توازن کا اصول مقرر کر دیا ہے۔

(یہ کہتے ہوئے) کہ عدل کے ترازو کو کبھی نہ جھکاؤ۔

اور وزن کو انصاف کے ساتھ قائم کرو، اور تول کو کم نہ کرو۔

اور اس (خدا) نے زمین کو تمام مخلوق کے فائدہ کے لئے بنایا ہے۔

اس میں پھل بھی ہیں اور غلاف دار پھل والی کھجوروں کے درخت بھی (ہیں)۔

آج 10 میں سے 10 باقی