۵۵۔ سورۃ الرحمن

تفسیر صغیر, حصہ 7

وہ عورتیں [1]کالی آنکھوں والی ہوں گی (اور) خیموں کے اندر رکھی گئی ہوں گی۔

[1] یعنی جن کا آیت ۷۱ میں ذکر ہے۔

پس بتاؤ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔

نہ تو (ان کو جنت میں داخل ہونے والے جِنّ [2]و اِنس سے) پہلے کسی انسان نے چھوا ہوگا، نہ جن نے۔

[2] یعنی وہ اپنے ہی خاوندوں کے پاس ہوں گی۔

پس بتاؤ تو سہی کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔

وہ (جنتی) خیمہ کے بڑھے ہوئے سبز فرشوں پر جو نہایت اعلیٰ ہوں گے، اور خوبصورت ہونگے تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔

پس بتاؤ تو سہی کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔

تیرے جلال اور عزت والے رب کا نام بڑی برکت والا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی