۵۵۔ سورۃ الرحمن
تفسیر صغیر, حصہ 6
کیا احسان کی جزا احسان کے سوا کچھ اور بھی ہو سکتی ہے؟
پس بتاؤ تو سہی کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔
اور ان دونوں جنتوں کے سوا دو اور جنتیں بھی ہوں گی۔
پس بتاؤ تو سہی کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔
(یہ دونوں جنتیں) گہری سبز ہونگی۔
پس بتاؤ تو سہی کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔
ان دونوں (جنتوں) میں دو چشمے بڑے جوش سے پھوٹ رہے ہوں گے۔
سو بتاؤ تو سہی کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔
ان میں میوے بھی ہوں گے اور کھجوریں اور انار بھی۔
پھر بتاؤ کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔
ان باغوں میں نیک اور خوبصورت عورتیں ہوں گی۔
سو بتاؤ کہ تم دونوں اپنے رب کی نعمتوں میں سے کس کس کا انکار کرو گے۔
آج 10 میں سے 10 باقی