۵۶۔ سورۃ الواقعة

تفسیر صغیر, حصہ 8

اور تم اس وقت (مایوس ہو کر چاروں طرف) دیکھنے لگے (کہ تم اپنے بچنے کا کوئی سامان کر سکتے)۔

اور (اس وقت تم پر اور تمہارے رشتہ داروں پر کھل گیا کہ) ہم اس مرنے والے کی جان سے خود تمہاری ذات کی نسبت بھی زیادہ قریب ہیں لیکن تم پر یہ حقیقت پہلے روشن نہیں تھی۔

پس اگر تم کو کوئی جزا نہ ملنی تھی اور تم اس دعویٰ میں سچے ہو تو یہ کیوں نہ ہوا۔

کہ تم اس حالت کو (جو موت کے وقت آتی ہے) واپس لوٹا سکے۔

پس جو کوئی خدا کا مقرب ہے۔

اس کے لئے تو آرام اور آسائش مقدر ہے اور اسی طرح نعمت پر مشتمل جنت۔

اور اگر وہ شخص دائیں طرف کے لوگوں میں سے ہے۔

تو اسے کہا جاتا ہے کہ اے دائیں طرف کے گروہ والے! تجھ پر ہمیشہ سلامتی ہوتی رہے۔

اور اگر وہ مرنے والا صداقت کا انکار کرنے والوں اور گمراہوں میں سے ہوگا۔

تو ایسے شخص کی گرم پانی کے ساتھ دعوت کی جائے گی۔

اور ٹھکانا کے طور پر اسے جہنم دی جائے گی۔

یہ (بات) حَقُّ الیَقِین [1]کے مطابق ہے۔

[1] اس کے لئے دیکھئے ’’اسلامی اصول کی فلاسفی‘‘ روحانی خزائن جلد۱۰ صفحہ ۴۴۴۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی