۵۶۔ سورۃ الواقعة

تفسیر صغیر, حصہ 7

کیا تم نے اس (آگ) کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم اس کو پیدا کرتے ہیں؟

اور ہم نے اس کو نصیحت[1] اور مسافروں کے فائدہ کے لئے بنایا ہے۔

[1] یعنی گیلی لکڑی آسانی سے نہیں جل سکتی۔ خداتعالیٰ اس گیلی لکڑی کو سُکَھا دیتا ہے اور پھر وہ خوب جلنے لگ جاتی ہے۔ اسی طرح ایک وقت میں قومیں زندہ ہوتی ہیں اور ان پر تباہی نہیں آسکتی، مگر دوسرے وقت میں وہ اپنی طاقت کھو بیٹھتی ہیں اور سُوکھی لکڑی کی طرح بھڑ بھڑ کرکے جل پڑتی ہیں۔

پس تو اپنے عظمت والے رب کے نام کے ذریعہ سے تسبیح کر۔

پس میں ستاروں کے ٹوٹنے کو شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں۔

اگر تم جانتے ہو تو یہ شہادت بہت بڑی (شہادت) ہے۔

یقیناً یہ قرآن بڑی عظمت والا ہے۔

اور ایک چُھپی [2]ہوئی کتاب میں موجود ہے۔

[2] چُھپی ہوئی کتاب سے مراد فطرت ہے کیونکہ قرآن کریم کی تعلیم فطرت کے مطابق ہے اسی لئے ہر انسان جو ضدنہ کرے اسے ماننے پر مجبور ہے قرآن کریم میں صاف لکھا ہے فِطْرَتَ اللّٰہِ الَّتِیْ فَطَرَ النَّاسَ عَلَیْھَا (روم: ۳۱) یعنی تم اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی فطرت کو اختیار کرو جس کے مطابق اللہ تعالیٰ نے انسان کو پیدا کیا ہے۔ یعنی انسان کی فطرت میں اللہ تعالیٰ نے بعض سچائیاں رکھی ہیں اور قوت فیصلہ رکھی ہے جب انسان اس سے کام لیتا ہے تو قرآن مجید کی سچائیاں اس پر ظاہر ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ ایک چُھپی ہوئی کتاب یعنی فطرت انسانی میں موجود ہیں۔

اس (قرآن) کی حقیقت کو وہی لوگ پاتے ہیں جو مطہر[1] ہوتے ہیں۔

[1] اس جگہ مَسّ کا لفظ ہے جس کے معنے چھونے کے ہیں لیکن محاورہ میں چُھونے کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ کسی مضمون کی طرف انسان کا اتنا میلان ہو کہ اس کی باریکیاں اس پر ظاہر ہونے لگ جائیں جیسے اردو میں بھی کہتے ہیں کہ فلاں شخص کو تاریخ سے مَس نہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ تاریخ کا کوئی ایک مسئلہ بھی اسے معلوم نہیں، بلکہ مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کا دل تاریخ کی طرف اتنا راغب نہیں کہ تاریخ کے تمام باریک مسائل اس پر روشن ہو جائیں۔ اسی طرح آیت کا یہ مطلب ہے کہ قرآن کریم کے علوم ایسے لوگوں پر ہی کھلتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک پاک قرار دیئے جاتے ہیں نہ کہ انسانوں کے نزدیک۔ ورنہ خدا تو جن کو بزرگ بنا کر بھیجتا ہے انسان ان پر اعتراض کرتے ہی رہتے ہیں۔ مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر عیسائی آج تک اعتراض کر رہے ہیں۔ اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو بزرگ ہوئے ان پر بھی بعض لوگ آج تک اعتراض کرتے چلے آرہے ہیں۔

اس کا اترنا رب العالمین خدا کی طرف سے ہے۔

کیا اس کلام کے بارہ میں تم مداہنت سے کام لے رہے ہو؟

اور اپنا حصہ تم نے صرف یہ بنا رکھا ہے کہ تم جھٹلاتے ہو۔

پس کیوں نہ ہوا کہ جب جان گلے تک آپہنچی۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی