۶۵۔ سورۃ الطلاق
تفسیر صغیر, حصہ 2
اللہ وہی ہے جس نے سات آسمان پیدا کیے ہیں اور زمینیں[1] بھی آسمانوں کے عدد کے مطابق (پیدا کی ہیں) ان (آسمانوں اور ان زمینوں) کے درمیان اس کا حکم نازل ہوتا رہتا ہے تا کہ تم جان لو کہ اللہ ہر ایک چیز پر قادر [2]ہے۔ اور اسی طرح اللہ ہر چیز کا علم سے احاطہ کیے ہوئے ہے[3]۔
[1] اس جگہ اَرْض اسمِ جنس کے طور پر استعمال ہوا ہے جو مفرد اور جمع دونوں معنے دیتا ہے۔ اس لئے ہم نے زمینیں ترجمہ کیا ہے ’’زمین‘‘ ترجمہ نہیں کیا۔
[2] خواہ تم گمراہی میں کتنا بھی بڑھ جاؤ۔ پھر بھی وہ اپنی ہدایت بھیج کر تم کو واپس لا سکتا ہے۔
[3] یعنی جب خدائی تعلیم آتی ہے تو ہر انسان کی اندرونی قابلیت کے مطابق آتی ہے۔ جس سے پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی تمام قوتوں کا اپنے علم کے ذریعہ سے احاطہ کیا ہوا ہے۔
آج 10 میں سے 10 باقی