۶۷۔ سورۃ الملك

تفسیر صغیر, حصہ 3

تو کہہ دے کہ وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پیدا کیا ہے اور اسی کی طرف تم زندہ کرکے پھر لے جائے جاؤ گے۔

اور وہ کہتے ہیں کہ اگرتم سچے ہوتو یہ وعدہ کب پورا ہوگا۔

تو کہہ دے کہ اس کا علم صرف اللہ کو ہے اور میں تو صرف ایک کھول کر ہوشیار کر دینے والا (شخص) ہوں۔

اور جب وہ اس (موعود عذاب) کو قریب آتا دیکھیں گے تو کافروں کے منہ بگڑ جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا یہی وہ چیز ہے جس کو تم باربار بلا رہے تھے۔

تو کہہ دے، مجھے بتاؤ تو سہی کہ اگر اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے یا ہم پر رحم کر دے تو بھی کافروں[1] کو دردناک عذاب سے کون پناہ[2] دے گا۔

[1] یعنی ہمارے مرنے کے بعد بھی کافروں پر عذاب آیا، تو ہمارے مرنے سے ان کو کیا فائدہ ہوگا۔

[2] ایک روسی پروفیسر جو اٹامک تجربوں پر مقرر تھا مجھے ملنے آیا تو میں نے اس سے یہی سوال کیا کہ امریکہ نے بھی بم بنائے اور تم نے بھی بنائے اس سے دونوں قوموں کو کیا فائدہ پہنچا۔ اگر امریکہ نے روس تباہ کر دیا یا روس نے امریکہ، تو اس سے دونوں قوموں کو کیا خوشی ہوگی؟ اس نے یہی جواب دیا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بم استعمال نہ ہوں اور کچھ نہیں کر سکتے۔

تو کہہ دے وہی رحمان ہے جس پر ہم ایمان لائے ہیں اور ہم نے اسی پر توکل کیا ہے پس تم جلدی جان لو گے کہ کون کھلی کھلی گمراہی میں مبتلا ہے۔

تو یہ بھی کہہ دے کہ مجھے بتاؤ تو سہی کہ اگر تمہارا پانی زمین کی گہرائی میں غائب ہو جائے تو بہنے والا پانی تمہارے لئے (خدا کے سوا) کون لائے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی