۶۸۔ سورۃ القلم

تفسیر صغیر, حصہ 5

پس تو اپنے رب کے حکم پر قائم رہ اور مچھلی[1] والے کی طرح نہ بن۔ جب اس نے اپنے رب کو پکارا اور وہ غم سے بھرا ہوا تھا۔

[1] مراد یہ ہے کہ حضرت یونسؑ کی طرح مت بن۔ یعنی قوم کا فیصلہ جلدنہ طلب کر۔ اللہ تعالیٰ وقت آنے پر خود فیصلہ کرے گا۔

اگر اس کے رب کی نعمت اس کی تکلیف کا تدارک نہ کرتی تو اس کو ایک بے آب و گیاہ جنگل میں پھینک دیا جاتا اور وہ ہدف ملامت بن جاتا۔

مگر اس کے رب نے اس کو چن لیا اور اس کو نیکو کار بندوں میں شامل کر لیا۔

کافر لوگ، قریب تھا کہ جب انہوں نے قرآن تجھ سے سنا تھا تو اپنی غصہ سے بھری ہوئی آنکھوں سے دیکھ کر تجھے اپنے مقام سے پھسلا دیتے اور وہ کہتے جاتے ہیں کہ یہ شخص تو مجنون ہے۔

حالانکہ یہ (قرآن) تو ساری دنیا کے لئے شرف[2] لے کر آیا ہے۔

[2] پھر ایسی کتاب کا لانے والا مجنون کس طرح ہو سکتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی