۶۹۔ سورۃ الحاقة
تفسیر صغیر, حصہ 5
اور یہ (قرآن) تو خدا سے ڈرنے والوں کے لئے نصیحت (اور بڑائی) کا موجب ہے۔
اور ہم خوب جانتے ہیں کہ تم میں اس (قرآن) کو جھٹلانے والے بھی ہیں۔
اور (یہ بھی جانتے ہیں کہ) کافروں کے دل میں یہ قرآن حسرت [2]پیدا کرتا ہے۔
[2] یعنی اس کی تعلیم کو دیکھ کر بسا اوقات ان کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ کاش! ایسی تعلیم ہمارے پاس بھی ہوتی اور ہم بحث مباحثہ میں اس طرح ذلیل نہ ہوتے۔
اور اس کی سچائی حق الیقین کی طرح ظاہر ہے۔
پس تو اپنے بڑے رب کے نام کے ذریعہ سے اس کی پاکیزگی بیان کر۔
آج 10 میں سے 10 باقی