۷۰۔ سورۃ المعارج

تفسیر صغیر

(مَیں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں)۔

پوچھنے والا پوچھتا ہے (منکروں پر) اٹل عذاب کب آئے گا؟

(یاد رکھو کہ) کافروں کو اس سے بچانے والا کوئی نہیں (پس وقت کے متعلق سوال غیر متعلق اور بے فائدہ ہے)

یہ (عذاب) ذوالمعارج[1] خدا کی طرف سے آئے گا۔

[1] یعنی درجہ بدرجہ ترقی دینے والے خدا کی طرف سے۔

فرشتے اور جبرائیل اس (خدا) کی طرف اتنے وقت میں چڑھتے ہیں جس کی مقدار پچاس[2] ہزار سال کے برابر ہوتی ہے۔

[2] بعض حساب دان جنہوں نے حساب کے ذریعہ سے دنیا کی عمر کا اندازہ لگایا ہے۔ انہوں نے قریباً پچاس ہزار سال ہی دنیا کی ساری عمر قرار دی ہے پس اگر ان کا قیاس صحیح ہے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ اس آیت میں دنیا کی ساری عمر کی طرف اشارہ ہے۔ صلحاء اور اولیاء نے حضرت آدمؑ سے لے کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک پانچ ہزار سال کی عمر قرار دی ہے مگر اندازے الگ الگ حساب سے ہوتے ہیں۔ پس یہ اختلاف کوئی نہیں۔ آدم کی نسل سے سلسلہ انبیاء کی عمر ممکن ہے سات ہزار سال ہو اور طبقات الارض کے اندازے کے لحاظ سے دنیا کی عمر پچاس ہزار سال ہو پس یہ کوئی اختلاف نہیں۔

پس تو اچھی طرح صبر کر۔

یہ لوگ اس (دن) کو بہت دور سمجھتے ہیں۔

مگر ہم اس کو بہت قریب دیکھتے ہیں۔

اس دن (شدت حرارت کی وجہ سے) آسمان پگھلائے ہوئے تانبے کی طرح ہو جائے گا۔

اور پہاڑ دُھنی ہوئی اُون[1] کی طرح ہو جائیں گے۔

[1] یعنی ایسی ایجادیں نکل آئیں گی جیسے ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم کہ جن کے گرنے سے پہاڑوں جیسی مضبوط چیز بھی روئی کے گالوں کی طرح اڑ جائے گی۔

اور اس دن کوئی دوست کسی دوست کے متعلق کوئی سوال نہیں کرے گا۔

کیونکہ اس دن ہر شخص کی حالت اس کے دوست کو دکھادی جائے گی۔ اس دن مجرم خواہش کرے گا کہ کاش وہ آج کے دن اپنے بیٹوں،

آج 10 میں سے 10 باقی