۷۰۔ سورۃ المعارج

تفسیر صغیر, حصہ 2

اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی،

اور اپنے اس قبیلہ کے ذریعہ سے جس کی طرف وہ پناہ لیا کرتا تھا۔

اور دنیا میں جو کچھ بھی ہے اس کی قربانی سے اپنے آپ کو عذاب سے بچالے۔

سنو! یہ عذاب جس کی خبر دی گئی ہے شُعلہ والا عذاب ہے۔

سر تک کے چمڑے کو ادھیڑ دینے والا عذاب ہے۔

جو اسے بھی جو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائے بلا لائے گا۔

اور (اس کو بھی) جو جمع کرتا رہا اور ذخیرہ کرتا رہا۔

انسان کی فطرت میں تلون ہے۔

جب اس کو کوئی تکلیف پہنچے تو گھبرا جاتا ہے۔

اور جب اس کو کوئی فائدہ پہنچے تو بخل کرنے لگ جاتا ہے (اور نہیں چاہتا کہ کوئی اس کا شریک ہو)

سوائے نماز پڑھنے والوں کے۔

جو اپنی نمازوں پر ہمیشہ قائم رہتے ہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی