۷۱۔ سورۃ نوح

تفسیر صغیر, حصہ 3

اور انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کر دیا اور (اے خدا)! ظالموں کو صرف ناکامی میں ہی بڑھائیو۔

وہ اپنے گناہوں کی وجہ سے غرق کیے گئے۔ اور آگ میں داخل کیے گئے اور اللہ کے سوا انہوں نے اپنے لئے کوئی مددگار نہ پایا۔

اور نوح نے یہ بھی دعا کی کہ اے میرے رب! زمین پر کافروں کا کوئی گھر باقی نہ رہے[1]۔

[1] یہ بد دعا نہیں کہ سب کافر مارے جائیں، بلکہ دعا ہے کہ سب قوم ایمان لے آئے اور کافر کوئی نہ رہے۔

اگر تو ان کو اسی طرح چھوڑ دے گا تو یہ تیرے دوسرے بندوں کو بھی گمراہ کریں گے اور وہ فاجر اور کفر کرنے والے کے سوا کوئی بچہ نہیں جنیں گے[2]۔

[2] یعنی اگر یہ لوگ کفر کی حالت پر رہے تو دوسروں کو بھی کافر بنائیں گے اور جو بچہ پیدا ہوگا اسے اپنا مشرکانہ دین سکھائیں گے یہ مطلب نہیں کہ خداتعالیٰ کے ہاں سے بچہ کفر لے کر آئے گا۔

اے میرے رب! مجھے اور میرے ماں باپ کو اور ہر اس شخص کو جو میرے گھر[3] میں مومن ہو کر داخل ہوتا ہے اس کو بخش دے اور تمام مومن مردوں اور تمام مومن عورتوں کو بھی۔ اور یوں ہو کہ ظالم صرف تباہی میں ہی ترقی کریں (ان کو کامیابی نصیب نہ ہو)۔

[3] یعنی روحانی گھر اور طریقہ۔

آج 10 میں سے 10 باقی