۷۱۔ سورۃ نوح

تفسیر صغیر, حصہ 2

اور مالوں اور اولاد سے تمہاری امداد کرے گا۔ اور تمہارے لئے باغات اگائے گا اور تمہارے لئے دریا چلائے گا۔

تمہیں کیا ہو گیا ہے تم اللہ سے حکمت کی امید نہیں رکھتے۔

حالانکہ اس نے تم کو بہت ترقیات حاصل کرنے کی طاقت دیکر بھیجا ہے۔

کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے کس طرح سات آسمان پیدا کیے ہیں، جو (قانون کے لحاظ سے) ایک دوسرے کے مطابق[1] ہیں۔

[1] یعنی تمام نظام شمسی ایک خدا کے وجود پر شاہد ہے۔

اور اس نے چاند کو ان (آسمانوں) میں نور کا ذریعہ[2] بنایا ہے۔ اور سورج کو آسمانوں میں ایک دیئے کی حیثیت میں بنایا ہے۔

[2] عربی زبان کے لحاظ سے مضاف حذف بھی ہو سکتا ہے۔ یہاں وہ حذف ہے اور اصل لفظ یہ ہیں کہ ہم نے چاند کو ذُوالنُّور بنایا ہے۔ یعنی نور والا۔

اور اللہ نے زمین سے تم کو پیدا کیا اور نشوونما بخشی۔

پھر وہ تم کو لوٹا کر اسی میں لے جائے گا اور تم کو اسی سے نکالے گا۔

اور اللہ نے زمین کو ہموار بنایا ہے۔

تا کہ تم اس کے کھلے کھلے راستوں پر چلو۔

پھر نوح نے کہا، اے میرے رب! انہوں نے میری نافرمانی کی ہے اور (میری بجائے) اس کے پیچھے چل پڑے ہیں جس کا مال اور اولاد اس کو روحانی گھاٹے میں بڑھاتا گیا۔

اور (میرے خلاف) انہوں نے بڑی بڑی تدبیریں کیں۔ اور (اپنی قوم سے) کہتے رہے ہیں کہ تم اپنے معبودوں کو مت چھوڑنا۔

نہ ود کو چھوڑنا، نہ سواع کو چھوڑنا اور نہ یَغُوث کو اور نہ یَعُوق کو اور نہ نسر[1] کو۔

[1] انہی ناموں پر مکہ اور طائف والوں نے بھی بت بنائے ہوئے تھے۔ اصل میں یہ نام ستاروں اور ان کی منزلوں کے لحاظ سے ہیں۔ مسیحی مصنّف اپنی بیوقوفی سے کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ کے بُتوں کو نوحؑ کی قوم کی طرف منسوب کر دیا ہے۔ حالانکہ وہمی باتیں ایک دوسرے سے نقل ہوتی جاتی ہیں۔ بُت بھی وہمی ہیں۔ مکہ والوں نے اپنے باپ دادوں سے سُن کر اپنے بُتوں کے یہ نام رکھے تھے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی