۷۳۔ سورۃ المزمل
تفسیر صغیر, حصہ 2
ہمارے پاس قسم قسم کی بیڑیاں اور جہنم ہے۔
اور ایسا کھانا بھی ہے جو گلے میں پھنستا ہے اور دردناک عذاب بھی ہے۔
جس دن زمین اور پہاڑ کانپیں گے اور پہاڑ ایسے ٹیلوں کی طرح ہو جائیں گے جو خود بخود پھسلے جاتے ہیں (اس دن وہ عذاب آئے گا)
اے لوگو! ہم نے تمہاری طرف ایک ایسا رسول بھیجا ہے جو تم پر نگران ہے اسی طرح جس طرح فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا۔
پھر فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تھی۔ اور ہم نے اس کو ایک وبال والے عذاب سے پکڑ لیا تھا۔
اور بتاؤ تو اگر تم نے اس دن کا انکار کیا۔ جو جوانوں کو بڈھا بنا دیتا ہے تو تم کس طرح (عذاب سے) محفوظ رہو گے۔
آسمان خود ہی اس عذاب سے پھٹ جانے والا ہے۔ یہ اس (خدا) کا وعدہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا۔
یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے۔ پس جو چاہے اپنے رب کی طرف جانے والا راستہ اختیار کرلے۔
تیرا رب جانتا ہے کہ تو دو تہائی رات سے کچھ کم نماز کے لئے کھڑا رہتا ہے اور کبھی کبھی نصف کے برابر اور کبھی ایک تہائی کے برابر۔ اور اسی طرح کچھ تیرے ساتھی بھی۔ اور اللہ رات اور دن کو چھوٹا بڑا کرتا رہتا ہے۔ خدا جانتا ہے کہ تم پوری طرح نماز کے وقت کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔ پس اس نے تم پر رحم کیا ہے پس چاہیے کہ قرآن میں سے جتنا میسر ہو تم رات کے وقت پڑھ لیا کرو۔ اللہ جانتا ہے کہ تم میں سے کچھ بیمار بھی ہوں گے۔ اور کچھ تجارت کی غرض سے سفر پر بھی نکلیں گے اور کچھ لوگ اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے بھی نکلیں گے۔ پس (ہم بغیر حد بندی کے کہتے ہیں کہ) قرآن میں سے جتنا میسر آئے پڑھ لیا کرو اور نمازیں شرائط کے مطابق ادا کرو اور زکٰوۃ دیا کرو اور اللہ کو خوش کرنے کے لئے اپنے مال کا ایک اچھا ٹکڑا کاٹ کر الگ کر دیا کرو اور جو بھلائی بھی تم اپنی جانوں کے لئے آگے بھیجو گے۔ تم اس کو اللہ کے پاس اس حالت میں پالو گے کہ وہ بہتر اور اجر میں بڑھ کر ہوگی۔ اور اللہ سے استغفار کرو۔ اللہ بہت معاف کرنے والا (اور) بے حد رحم کرنے والا ہے۔