۷۴۔ سورۃ المدثر

تفسیر صغیر, حصہ 5

پس ایسے لوگوں کو شفاعت کرنے والوں کی شفاعت فائدہ نہیں دے گی۔

ان لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ نصیحت سے اس طرح منہ موڑتے ہیں، کہ

گویا وہ ڈرے ہوئے گدھے ہیں۔

جو شیر کو دیکھ کر بھاگے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کے ہاتھ میں کھلی کتاب دی جائے۔

یہ امید پوری ہونے والی نہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ آخرت سے نہیں ڈرتے۔

سنو! یہ کلام ایک نصیحت ہے۔

پس جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے۔

اور منکر لوگ اللہ کے ارادہ کے بغیر کبھی نصیحت حاصل نہیں کریں گے (اور یہ کوئی بعید بات بھی نہیں کیونکہ) وہ (اللہ) تقویٰ بھی دیتا ہے۔ اور بخشش بھی دیتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی