۷۴۔ سورۃ المدثر
تفسیر صغیر, حصہ 4
انسان کو ڈرانے والی ہے۔
اس (انسان) کو جو چاہتا ہے کہ کوئی ایسی نیکی کرے جو اگلے جہان میں اس کے کام آئے یا کسی بدی سے جس کی اسے عادت پڑ گئی ہو پیچھے ہٹ جائے (اور اس کے کرنے سے نجات پا جائے)
ہرجان نے جو کچھ کیاہے وہ اس کے بدلہ میں رہن[1] ہے۔
[1] رہن وہ چیز ہوتی ہے کہ جب تک اس کا فدیہ نہ دیا جائے، وہ آزادنہیں ہوتی لیکن مومن ہمیشہ آزاد ہوتا ہے اس لئے فرما دیا کہ پہلی آیات کا حکم مومنوں پر نہیں لگتا کیونکہ وہ تو آزاد ہی ہیں کسی کے رہن نہیں۔
سوائے دائیں طرف والے لوگوں کے۔
کہ وہ جنتوں میں ہوں گے اور سوال کریں گے
مجرموں سے
کہ تم کو کیا چیز دوزخ کی طرف لے گئی؟
وہ جواب دیں گے، ہم نماز نہیں پڑھا کرتے تھے۔
اور ہم مسکینوں کو کھانا نہیں کھلایا کرتے تھے۔
اور بے حکمت باتیں کرنے والوں کے ساتھ مل کر بے حکمت باتیں کرتے تھے۔
اور ہم جزا سزا کے دن کا انکار کیا کرتے تھے۔
یہاں تک کہ ہم پر موت آگئی۔