۷۵۔ سورۃ القيامة

تفسیر صغیر

(مَیں) اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا (اور) باربار رحم کرنے والا ہے (پڑھتا ہوں)۔

میں قیامت کے وقت کی قسم کھاتا ہوں (یعنی اسے شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں)

اور میں نفس لوامہ کو بھی شہادت کے طور پر پیش کرتا ہوں۔

کیا انسان خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں نہیں جمع کریں گے۔

نہیں نہیں! ہم تو اس پر قادر ہیں کہ اس کے جوڑ جوڑ کو پھر سے بنا دیں۔

حقیقت یہ ہے کہ انسان چاہتا ہے کہ وہ آئندہ بھی فسق و فجور میں مبتلا رہے۔

وہ پوچھتا (رہتا) ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟

سو جب نظر پتھرا جائے گی۔

اور چاند کو خسوف لگے گا۔

اور سورج اور چاند دونوں کو ( خسوف[1] کی حالت) میں جمع کر دیا جائے گا۔

[1] یہ آخری زمانہ میں ظاہر ہونے والی ایک اہم پیشگوئی کی طرف اشارہ ہے۔ یعنی رمضان کے مہینہ میں سورج اور چاند کو گرہن لگنے کی طرف۔

اس وقت انسان کہے گا، اب میں بھاگ کر کہاں جا سکتا ہوں۔

سنو! آج عذاب سے بچنے کی کوئی جگہ نہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی