۷۶۔ سورۃ الانسان
تفسیر صغیر, حصہ 3
پس اپنے رب کے حکم پر قائم رہ۔ اور انسانوں میں سے گنہگار اور ناشکر گذار کی اطاعت نہ کر۔
اور اپنے رب کا صبح اور شام ذکر کیا کر۔
اور رات کے وقت بھی اس کے سامنے سجدہ کیا کر اور رات کو دیر تک اس کی تسبیح کیا کر۔
یہ لوگ دنیا کا انعام پسند کرتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بڑے سخت دن کو چھوڑ جاتے ہیں۔
ہم نے ہی ان کو پیدا کیا ہے اور ان کے جوڑ مضبوط بنائے ہیں اور جب ہم چاہیں گے ان جیسی اور مخلوق پیدا کرکے ان کی جگہ کھڑی کر دیں گے۔
یہ ایک نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف پہنچانے والا راستہ اختیار کرلے۔
اور تم خدا کی مشیت کے بغیر ایسا نہیں چاہ سکتے کیونکہ اللہ بہت علم والا (اور) بڑی حکمت والا [1]ہے۔
[1] اور یہ ممکن نہیں کہ اس کا علم ایک شخص کو مستحق ہدایت قرار دے لیکن وہ اس کو گمراہ ہونے دے۔
وہ جس کو پسند کر لیتا ہے اپنی رحمت میں داخل کر لیتا ہے۔ اور ظالموں کے لئے تو اس نے دردناک عذاب مقرر کر ہی چھوڑا ہے۔