۷۶۔ سورۃ الانسان
تفسیر صغیر, حصہ 2
اور ان کے نیکیوں پر قائم رہنے کی وجہ سے ان کو (رہنے کے لئے) باغ اور (پہننے کے لئے) ریشم عطا کرے گا۔
وہ اس باغ میں چھپر کھٹوں پر تکئیے لگا کر بیٹھے ہوں گے۔ نہ تو اس باغ میں شدید گرمی دیکھیں گے اور نہ شدید سردی۔
اور اس باغ کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے اور اس کے پھل ان کے قریب کر دئیے جائیں گے۔
اور چاندی کے برتن اور آفتابے اور ایسی صراحیاں[1] لیکر جو شیشے کی ہوں[2] گی ان کے پاس باربار آئیں گے۔
[1] کُوْب اس برتن کو کہتے ہیں جس کی نہ ہتھی ہو نہ ٹونٹی اور یہ معنے اس صراحی پر صادق آتے ہیں جس کی گردن پتلی ہوتی ہے اور جسے گردن سے پکڑ کر اٹھایا جاتا ہے۔
[2] قَوَارِیْر سے یہ مرادنہیں کہ وہ شیشے کی ہونگی بلکہ مراد یہ ہے کہ وہ بہت نازک ہونگی اور شیشے کی طرح شفاف ہونگی۔ جن میں مُنہ نظر آتا ہوگا۔
یہ بظاہر شیشے کے نظر آنے والے برتن اصل میں چاندی کے ہونگے جن کو خدا کے فرشتے اپنی کامل صناعی سے بنائیں گے (حتیٰ کہ وہ شیشے کی مانند چمکنے لگ جائیں گے)
اور (مومنوں) کو ان (جنتوں) میں ایسے گلاسوں سے پانی پلایا جائے گا جن میں سونٹھ ملی ہوئی ہوگی۔
(اور) اس (جنت) میں سلسبیل نام کا بھی ایک چشمہ ہوگا (جس سے مومن پئیں گے)[1]
[1] یہ بھی تمثیلی کلام ہے اور مراد یہ ہے کہ مومنوں کو پہلے کافوری پیالے ملیں گے۔ جن کی وجہ سے تمام بدخیالات مٹ جائیں گے۔ پھر سونٹھ کے چشمہ کا پانی ملے گا۔ جس سے نیک کاموں کی رغبت پیدا ہوگی۔ مگر ابھی تک نیکی کا جوش اتنا نہ ہوگا کہ وہ ایک طبعی تقاضے کے طور پر چلے۔ اس کے بعد سلسبیل نام کے چشمے سے ان کو پلایا جائے گا۔ سَلْسَبِیْل مرکب نام ہے اور اس کے معنے یہ ہیں کہ اپنے مقررہ راستے پر طبعی طور پر چلتا جا۔ کسی کوشش کی ضرورت تجھے پیش نہ آئے گی۔ گویا سب روحانی مقام ان چشموں کے ناموں سے ظاہر کر دئے ہیں۔
اور ان کے پاس ہمیشہ خدمت کرنے والے نوجوان باربار حاضر ہوتے رہیں گے جب تو ان خادموں کو دیکھے گا تو ان کی نسبت گمان کرے گا کہ وہ بکھرے ہوئے موتی ہیں۔
اور جب تو ان کو دیکھے گا تو ان کی جگہ پر ایک بہت بڑی نعمت اور بڑی بادشاہت نظر آئے گی۔
ان کے اوپر باریک سبز ریشم کے کپڑے ہونگے اور اسی طرح تافتے [2]کے، اور ان کو چاندی کے کڑے پہنائے جائیں گے اور ان کا رب ان کو پاک کرنے والی شراب پلائے گا۔
[2] تافتہ ایک قسم کے ریشمی کپڑے کو کہتے ہیں۔
(اور کہا جائے گا کہ اے جنتیو)! یہ بدلہ تمہارے لئے مقرر ہے اور تمہاری کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔
ہم نے تجھ پر قرآن ٹکڑے ٹکڑے کرکے اتارا ہے۔